2025-12-08@11:53:05 GMT
تلاش کی گنتی: 165158

«اور ذراعت»:

(نئی خبر)
    سٹی 42: امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے 21 دسمبر کو پنجاب کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پنجاب کے بلدیاتی قانون کے خلاف مظاہرے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ پہلا ایکٹ لاتے ہیں اور اس کو چیلنج کر کے قوم کو بیوقوف بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ نہیں ہے، یہ کالا قانون ہے، یہ قانون شہروں کا اور یونین کونسل کا حق بھی کھا رہا ہے۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ جاگیرداروں نے پورے سسٹم پر قبضہ کیا ہوا ہے، یہ لوگ ظلم کے اس نظام کو قائم رکھتے ہیں۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ شکر کریں کہ فوج پریس کانفرنس کرکے آپ کے کرتوتوں کو بتا رہی ہے، اتنے ناپاک الزامات کے باوجود فوج صرف بات کر رہی ہے، کراچی والوں سے پوچھیں جنہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھائیں، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ سے اب بھی صرف بات چیت کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شکر کریں کہ فوج صرف پریس کانفرنس کرکے جواب دے رہی ہے، ورنہ اس سے بہت کم گناہ کرنے پر مائیں اپنے بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، ہم کراچی کے رہنے والے ہیں، 40 سالوں میں سب بھگتا ہے۔ کراچی میں...
    پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاک افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے پاکستانی افواج سے متعلق بیان کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت کے زیادہ تر مسائل کی وجہ پاکستان کی مسلح افواج ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، پاکستان کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج...
    بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 13ویں عام انتخابات کا شیڈول 8 سے 15 دسمبر کے درمیان کسی بھی روز جاری کیا جائے گا، یہ بات اتوار کے روز الیکشن کمشنر ابوالفضل محمد ثنا اللہ نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹر میں اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات سے قبل سی آئی ڈی اور ٹک ٹاک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمشنر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ انتخابی شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری ہوگا، جو 8 سے 15 دسمبر کے درمیان آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور شیڈول اسی ہفتے جاری کیے جانے کا...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  کی اپیل پر پنجاب حکومت کے ’’کالے بلدیاتی  قانون‘‘ کے خلاف صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔   صوبائی دارالحکومت لاہور، فیصل آباد، وہاڑی، مظفر گڑھ، چنیوٹ، بہاولنگر سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔  لاہور میں مال روڈ پر احتجاجی جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کی صورتحال قوم کے سامنے ہے، 78 سال سے لوگ کسمپرسی کا شکار ہیں، پاکستان میں صرف معاشی ہی نہیں سیاسی ماڈل بھی ناکام ہوا ہے، حکمران طبقہ عوام کو ریلیف نہیں دے رہا، یہ فارم 47 کے ذریعے آئی حکومت...
    آئی پی ایل نے بین اسٹوکس سمیت 3 انگلش کرکٹرز پر اپنے دروازے بند کردیے۔ ذرائع کے مطابق ضوابط کی رو سے تینوں پلیئرز آئندہ برس کی لیگ کے منی آکشن میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔ اسٹوکس رواں برس میگا آکشن کے لیے رجسٹرڈ نہیں ہوئے تھے لہذا وہ آئندہ برس کے منی آکشن میں بھی شریک نہیں ہوسکتے۔ ہیری بروک نے 2025 میں آخری لمحات میں ذاتی وجوہات کے سبب اپنا نام واپس لے لیا تھا اس لیے وہ بھی اہل نہیں رہے۔ اسی طرح جیسن روئے 2025 کیلیے رجسٹرڈ نہیں ہوئے اور 2024 میں بھی باہر ہوگئے تھے جس کے باعث  وہ بھی آکشن میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی...
    راولپنڈی میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کرنے والے ناخلف بیٹے کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے عبدالباسط کو والد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت مع 1 لاکھ روپے ہرجانے کی  سزا سنائی۔ واقعہ کا مقدمہ فروری 2025 تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر  عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔ مجرم کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش۔
    پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (پیس)نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف بڑھتی ہوئی منظم پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے یہ موقف صدر پیس، سابق سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے راولپنڈی پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اختیار کیا ،اس موقع پر وائس ایڈمرل عبدالعلیم، کموڈور ارشد محمود خان، بریگیڈیئر طارق محمود، بریگیڈیئر آصف ہارون، چیف آرگنائزر پیس عزیز احمد اعوان اور آفس سیکرٹری خالد محمود...
    جنوبی افریقہ نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے اس ملک کے قلیل مدتی ویزے کا غلط فائدہ اٹھا رہا تھا تاکہ غزہ کے رہائشیوں کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی افریقہ نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ اسرائیل فلسطینیوں کے لیے اس ملک کے قلیل مدتی ویزے کا غلط فائدہ اٹھا رہا تھا تاکہ غزہ کے رہائشیوں کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جا سکے۔ فارس نیوز کے مطابق، جنوبی افریقہ کے وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا کہ فلسطینیوں کے لیے 90 دن کے ویزے کی معافی کو منسوخ کر دیا گیا ہے، کیونکہ اس منصوبے کا اسرائیل نے غلط استعمال کیا۔ راشاتودی کے مطابق، اس بیان میں کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:سوئی ناردرن گیس (SNGPL) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر تا فروری تک گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے،  نئے شیڈول کے مطابق صارفین کو دن کے تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی تاکہ روزمرہ کے کام جیسے ناشتہ اور کھانا بنانے میں سہولت ہو۔شیڈول کے مطابق، صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جس دوران صارفین ناشتہ تیار کر سکیں گے،  دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک گیس دستیاب ہوگی جبکہ شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک صارفین کو گیس میسر ہوگی تاکہ رات کا کھانا بنایا جا سکے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ آج حق و باطل کی جنگ فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہے، سیاست عقل و شعور کا کام ہے۔ عمران خان ٹھیک بندہ نہیں تھا تو وزیراعظم کیوں بنایا۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ جاری، اسد قیصر نے افغان بارڈر کھولنے کا مطالبہ کردیا پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوری قوت بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی ہے، اور مخالفین کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ لوگ آئین کو نہیں مانتے، کہتے ہیں کہ ہم نے ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ جنگ کرنی ہے۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران...
    سندھی کلچر ڈے پر اپنے پیغام میں گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ امن، بھائی چارے، ثقافت اور رواداری کی عظیم سرزمین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھی کلچر ڈے پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ تمام قومیتوں، تہذیبوں اور ثقافتوں کو گلے لگانے والی محبت بھری دھرتی ہے، سندھ امن، بھائی چارے، ثقافت اور رواداری کی عظیم سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ لعل شہباز قلندر، سچل سرمست اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کا دیس ہے، سندھ کے ان بزرگوں نے ہمیشہ انسانیت، محبت اور امن کا درس دیا ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ موئن جو دڑو سندھ کی قدیم اور شاندار...
    —فیس بک ویڈو اسکرین گریب  کراچی میں  شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی، ریلی کے شرکاء نے  پولیس پر پتھراؤ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کے لیے کہا گیا،  ریلی کے شرکاء نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔پولیس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے جبکہ پتھراؤ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو کالا پل سے صدر کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
    گرفتار ملزمان موبائل فونز کی آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کے ماہر ہیں اور چھینے گئے موبائل فونز کی آئی ایم آئی تبدیل کرکے فروخت کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 7 سے گرفتار ہونے والے کرولا گینگ کے کارندوں نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کر دیئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈکیت گروہ پنجاب سے کراچی وارداتیں کرنے کیلئے آیا تھا۔ کرولا گینگ چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کا ماہر نکلا۔ ملزمان شہر کے مصروف ترین مقامات کو اپنا ہدف بناتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور رش والی جگہوں پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تمام...
    سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عوام نے شہباز شریف کو مسترد کیا تھا، مگر انہیں وزیراعظم بنا دیا گیا۔ پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدلیہ کو مفلوج کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کھڑی ہے۔ اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے اور طاقتور حلقوں نے فیصلہ کیا کہ عوام کے پاس ووٹ کا حق نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان بارڈر کو جلد از جلد کھولا جائے۔ تقریب کے دوران کارکنوں کی جانب سے ڈی چوک، ڈی چوک کے نعرے بھی لگائے...
    ویب ڈیسک : پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ امور کے اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج، قومی سلامتی کے مضبوط ستون ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہیں، مئی 2025 میں پاکستان کی مسلح افواج نے پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور ذمہ داری کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیا، جسے کوئی بھی پروپیگنڈا جھٹلا نہیں سکتا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا...
    کوئٹہ: مکران ایک محفوظ، پُرامن اور پُرسکون سیاحتی مرکز کے طور پر غیر ملکی سیاحوں کی توجہ سمیٹنے لگا۔ پاکستان کے جنوبی ساحل مکران نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔ گزشتہ مہینوں میں خصوصاً یورپ سے آنے والے سیاحوں کی بڑھتی تعداد بلوچستان کی پر امن شناخت مضبوط کرنے لگی۔ لسبیلہ سے گوادر تک نیلی پٹی کنڈ ملیر، پسنی، ارماڑہ اور ہنگول کی طلسماتی قدرتی کشش مہمانوں کو متاثر کر رہی ہے۔ سیاحوں نے بلوچستان کی مہمان نوازی، ثقافتی روایات اور مقامی لوگوں کی سادگی کو بے مثال قرار دیا۔ مقامی پولیس کے مطابق رواں سال 400 سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے مکران کا رخ کیا۔ مقام حکام کا کہنا ہے...
    انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر اسلام آبادآئیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مہمان صدرکے ہمراہ اہم وزراء اور سینئر عہدیداروں پر مشتمل وفد ہوگا۔  صدرپرابووو سبیانتو کو پاکستان کے پہلے دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی ہے، یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کی قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ انڈونیشیا سے آخری صدارتی دورہ صدر جوکو ویدوڈو نے 2018 میں کیا تھا، صدر پرابووو پاکستانی ہم منصب آصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، موسمیاتی تبدیلی، تعلیم و ثقافت سمیت...
    سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کی جانب سے پاکستان میں روبوٹک سرجری پر مبنی پہلی ویب سیریز کا پریمیئر لانچ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ویب سیریز میں جدید طرزِ جراحی کی ضرورت، درپیش چیلنجز اور اس کے مستقبل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اسپتال کے اصل مریضوں، ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مشتمل اصل واقعات کو فلمایا گیا ہے جس سے ناظرین کو روبوٹک سرجری کے پس منظر اور اس کے عمل کو حقیقی انداز میں سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس حوالے سے نیوپلیکس سینما میں منعقدہ پریمیئر کی تقریب کے دوران ایس آئی یو ٹی کے روبوٹک سرجن اور ٹرسٹی ڈاکٹر عرفان...
    بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا اور موسیقار پالاش مچل کی منسوخ شدہ شادی کے حوالے سے کئی دنوں سے جاری افواہوں پر بالآخر دونوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔ سمریتی مندھانا نے انسٹاگرام اسٹوری میں مختصر مگر واضح بیان دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی منسوخ ہوچکی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو حد سے زیادہ پرائیویٹ رکھتی ہیں اور اسی لیے وہ صرف اتنا بتانا چاہتی ہیں کہ شادی نہیں ہو رہی۔ سمریتی کے اعلان کے فوراً بعد پالاش مچل نے بھی انسٹاگرام پر ایک طویل نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے بےوفائی سے متعلق گردش کرتی افواہوں کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جھوٹ اور منافقت تحریک انتشار کا وطیرہ بن چکا ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے درست کہا کہ یہ انتشاری روز فوج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کو آئینہ دکھایا ہے کہ شخصیت پرستی اور سیاسی مفاد کی خاطر یہ ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا  عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جو معرکہ حق جیتنے والی فوج کو بدنام کر کے دشمن کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں، ذلت...
    اسلام آباد نائٹ رن کلب کی جانب سے اتوار کی صبح اسلام آباد-راولپنڈی میٹرو روٹ پر رننگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ایونٹ میں ہاف میراتھن اور 5 کلو میٹر دوڑ کی دو کیٹیگریز شامل تھیں۔ 5 کلو میٹر ریس کا آغاز اسلام آباد کے کچہری میٹرو اسٹیشن سے ہوا اور اختتام ڈی چوک پر کیا گیا، جبکہ ہاف میراتھن راولپنڈی کے صدر میٹرو اسٹیشن سے شروع ہو کر ڈی چوک اسلام آباد میں مکمل ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے ‘ٹوین سٹی رن’ کے نام سے جڑواں شہروں کے میٹرو روٹ پر ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی میراتھن تھی جس میں مرد، خواتین، بچے اور...
    بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی نے نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے رہنما اختر حسین کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹا، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ یہ ردِعمل جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ زبیر نے مرکزی شعبہ نشرواشاعت کے پلیٹ فارم سے جاری کیا۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: جماعت اسلامی اور اتحادیوں کا ریفرنڈم میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان بیان کے مطابق اختر حسین نے 6 دسمبر کو ایک پروگرام کے دوران جماعتِ اسلامی پر مسلح سیاست اور ہتھیاروں کی مشقیں کروانے کا الزام لگایا تھا۔ ایڈووکیٹ زبیر نے ان الزامات کو یکسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ جماعتِ اسلامی ایک ذمہ دار، پُرامن اور منظم سیاسی جماعت ہے جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنا نظام قوم پر مسلط نہیں کر سکتے اور ریاست کے سامنے سرنڈر کرنا سب کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہدا ملک اور قوم کا فخر ہیں، اور عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند اقدام ہے،  ڈیرہ بگٹی میں تقریباً 100 دہشت گردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اور ریاست نے معافی اور اصلاح کا دروازہ کھلا رکھا ہوا ہے۔ “جو ریاست کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتا ہے، اس کا خیرمقدم کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ  بلوچستان نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال میں بلوچستان میں دہشت گردی کے 900 واقعات رونما ہوئے، جن...
    سکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داران اور محرکات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور خصوصی ٹیمیں واقعہ کی جگہ کا جائزہ لے رہی اور شواہد جمع کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے جنوب میں خودکش گاڑی کے دھماکے نے صوبہ تعز کے سکیورٹی ماحول کو کشیدہ کر دیا۔ فارس نیوز کے مطابق، مقامی ذرائع نے آج ہفتے کے روز اطلاع دی کہ شدید دھماکے کی آواز نے شہر تربہ کو ہلا کر رکھ دیا، مقامی باشندوں اور سکیورٹی اداروں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ رپورٹس کے مطابق، دھماکے کا سبب ایک بم تھا، جو توسان نامی شاسی بلند گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ گاڑی واقعہ کے وقت ضلع الشمايتين کے...
    ایران میں خواتین کے بغیر حجاب میراتھن میں شریک ہونے پر ایونٹ کے منتظمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاب کی پابندی کی مبینہ خلاف ورزی پر دو منتظمین کو گرفتار کیا گیا، یہ کارروائی اُس وقت ہوئی جب جنوبی ایران کے جزیرہ کِش میں جمعہ کو ہونے والی میراتھن کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے لگیں۔ ان تصاویر میں متعدد خواتین کو بغیر حجاب دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس میراتھن میں الگ الگ مقابلوں میں 2 ہزار خواتین اور 3 ہزار مردوں نے حصہ لیا۔ رپورٹس کے مطابق کئی خواتین سرخ شرٹس پہنے ہوئے تھیں اور ان میں سے بعض نے سر بھی نہیں ڈھانپا ہوا تھا، جس پر مختلف...
    بھارتی ریاست گوا کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 23 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع ارپورہ کے ایک نائٹ کلب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 23 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں کلب کا عملہ اور سیاح دونوں شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ گوا پرامود سوانت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ جائزہ لیا جائے گا کہ کیا عمارت کے قواعد و ضوابط اور آگ سے متعلق حفاظتی اقدامات پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے اور امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔...
    نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں، لوک سبھا، میں دفتری اوقات کے بعد فون کالز اور ای میلز کو نظر انداز کرنے کا حق دینے سے متعلق بل پیش کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے “رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ” کے نام سے یہ پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ ہر ملازم کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتری وقت ختم ہونے کے بعد نہ فون کالز وصول کرنے کا پابند ہو اور نہ ہی ای میلز دیکھنے کا۔ خواتین کے لیے مخصوص ایام میں دفاتر میں بہتر حفظانِ صحت کی سہولتیں فراہم کرنے اور ان ایام میں ادا شدہ رخصت (پیڈ لیو) دینے کا بل...
    آسٹریلیا نے افغانستان کی طالبان حکومت کے چار اعلیٰ عہدیداروں پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ پابندیوں کا سامنا کرنے والوں میں وزیر برائے نیکی و بدی محمد خالد حنفی، وزیر اعلیٰ تعلیم محمد ندیم، وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی شامل ہیں۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ یہ عہدیدار خواتین اور بچیوں کے خلاف سخت پابندیوں، مظالم اور قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے میں ملوث ہیں۔ ان کے مطابق ان افراد نے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم، روزگار، آزادانہ آمد و رفت اور عوامی زندگی میں شرکت کے حقوق کو محدود کیا ہے۔ پینی وونگ نے مزید کہا کہ ان پابندیوں کا مقصد طالبان پر براہِ راست دباؤ میں...
    کوئٹہ: بلوچستان میں شدید سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سخت سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔  رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد کے قریب یا اس سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت متعدد شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،  اس تبدیلی کے بعد صوبے کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، جس سے پاکستان کی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو مضبوطی ملی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی سطح پر کسی بھی اجلاس یا بیٹھک میں پاکستان کی نمائندگی کے بغیر معاملات نہیں چل سکتے، فوج میں تنظیم سازی کا مقصد تینوں مسلح افواج کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو بہتر بنانا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ثابت ہو گئی ہیں۔ علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے عالمی...
    اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  مخصوص پارلیمانی اراکین نے اعتراف کیا ہےکہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس  پر فوجی قیادت کے خلاف بار بار تضحیک آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آنے والے سخت ردعمل میں اہم کردار ادا کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت میں اس معاملے پر بحث ہوئی، جہاں کچھ سینئر رہنماؤں نے تسلیم کیا کہ عمران خان نے گزشتہ دو سال کے دوران تقریباً 100 بار فوجی قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کی۔  ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط...
    وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عمل کو مسلسل جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ وہ دوحہ فورم کے تیئیس ویں ایڈیشن میں منعقدہ سیشن ’’گلوبل ٹریڈ ٹینشنز: اکنامک امپیکٹ اینڈ پالیسی ریسپانسز اِن مینا‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے، سرکاری اداروں کی بہتری اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے مستقل اور مضبوط اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ قطر کے وزیرِ خزانہ علی بن احمد الکواری نے اس موقع پر پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط اور فروغ پاتی شراکت داری کا ذکر کیا، خصوصاً ایل این جی کی...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ترقی یافتہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی مالی معاونت میں اپنا کردار مزید بڑھائیں۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں منعقدہ سیکنڈ ایشیا انرجی ٹرانزیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی ترقیاتی حکمتِ عملی میں جامع اصلاحات متعارف کرا رہا ہے تاکہ قابلِ تجدید توانائی، خصوصاً شمسی توانائی کے فروغ اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان ترجیحی بنیادوں پر ایسے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جو کم لاگت، پائیدار اور جدید ٹیکنالوجی...
    کرپٹو اور ورچوئل اثاثوں کے عالمی ادارے بائنینس کی اعلیٰ قیادت، بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ، نے اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ حکومتی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حکومت نے ڈیجیٹل ایسٹ ریگولیشن کے حوالے سے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے، جسے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ اجلاس کے دوران پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے اپنے ادارے کے ڈھانچے، کردار اور مستقبل...
     امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی سرمایہ کاروں کے لیے منافع بخش اور پُرکشش مواقع پیش کرتا ہے، خصوصاً تیزی سے ترقی کرتے ہوئے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں ییل اسکول آف مینجمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ تعلقات کو معاشی تعاون پر استوار کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور پاکستان سرمایہ کاری کے لیے سازگار اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پوری طرح کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے سنگم پر واقع پاکستان ایک اہم تجارتی راہداری...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے عظیم فنکار دھرمیندر، جنہوں نے اپنی زندگی میں شہرت، کامیابی اور بے شمار چاہنے والے پائے، مگر دل ہمیشہ اپنی مٹی میں ہی رکھا۔ کروڑوں کی جائیداد اور ممبئی کی چمک دمک کے باوجود ان کا سکون دیہی پنجاب ہی میں تھا، جہاں کھیتوں کی خوشبو اور گاؤں کے لوگ آج بھی انہیں اپنے ہی جیسا سمجھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دھرمیندر کو اپنے والد کی ملازمت کی تبدیلی کے باعث بچپن میں گاؤں چھوڑنا پڑا، اور بعد میں فلمی مصروفیات نے انہیں ممبئی سے باندھے رکھا۔ اس کے باوجود، وہ ہر موقع ملتے ہی لدھیانہ کے قریب ڈانگون گاؤں چلے جاتے، جہاں ان کا آبائی گھر اور خاندان موجود تھا۔ فلمی سفر کے دوران...
    26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار نے آل پاکستان وکلا کنونشن طلب کی ہے جس کا انعقاد لاہور ہائیکورٹ بار کے جاوید اقبال اڈیٹوریم میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینیٹر حامد خان، سابق صدر سپریم کورٹ بار علی احمد کرد، صدر لاہور ہائیکورٹ بار آصف نسوانہ شریک ہوئے۔ سیکریٹری کراچی بار ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم سے جو پورے ملک میں انگاری لگ گئی ہے یہ ڈی چوک جائے گی۔ یہ جنگ جو آپ نے شروع کی ہے اس جنگ کے خلاف ہیں ہم۔ انہوں نے کہا کہ آج چولستان میں ایک تحریک شروع ہو رہی ہے۔ اگر آپ...
    شائستہ اور باوقار انداز گفتار رکھنے والے میزبان اور اداکار توثیق حیدر نے عمرہ کرنے کی سعادت بابرکت حاصل کرلی۔ توثیق حیدر شوبز کی اُن شخصیات میں سے ایک ہیں جو اپنی ہر سرگرمی کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ عمرے کے دوران بھی انھوں نے مقدس مقامات سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس پر ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔ ویڈیو میں وہ احرام میں ملبوس ہیں اور خانہ کعبہ پہنچنے پر اپنے دلی جذبات اور روحانی بالیدگی کو بیان کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انھوں نے پاکستان اور ہر ایک شہری کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور خود بھی بار بار یہ سعادت حاصل کرنے کی خواہش کرتے نظر آئے۔ تاہم...
    ویب ڈیسک : بلوچستان کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی، جس کے باعث خشک سالی کی صورتحال میں مزید شدت آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری کردہ ایڈوائزری رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مغربی اور جنوب مغربی بیشتر علاقوں میں سال بھر سے بارش ہی نہیں ہوئی ہے۔ پری الرٹ ایڈوائزری کے مطابق کوئٹہ، جیوانی میں 314 دن مسلسل خشک گزرے ہیں، کوئٹہ، پنجگور میں 234، نوکنڈی میں 263، دالبندین میں 275 دن سے بارش نہیں ہوئی۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں 103 دن مسلسل خشک گزرے ہیں،...
    آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ میزبان ٹیم کی اس پوزیشن کو نہایت مضبوط اور انگلینڈ کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پچ‘ سے متعلق نامناسب تبصرہ، عثمان خواجہ کیخلاف ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ کے تحت کارروائی کا امکان میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 134 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی، جبکہ وہ اب بھی 43 رنز کے خسارے میں تھا۔ Dominant in Brisbane! ???????? Australia cruise to a convincing win over England to go 2-0 up in the Ashes 2025/26 ???????? ENG – 334 &...
    ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا، لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مری ڈیویلپمنٹ پلان دیا، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا، وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، وہاں سلامی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دورِ حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا اور آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کی سفارش کی گئی تھی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی صدر نے واضح کیا کہ وہ امریکی صدر کی رائے اور دوستی کا احترام کرتے ہیں لیکن اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے قانونی نظام کی مکمل پاسداری لازمی ہے، اسرائیلی عوام کی بھلائی ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی فیصلے میں ملک کی خودمختاری اور عدالتی عمل کو مقدم رکھا جائے گا۔خیال رہےکہ  اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں مالی بے ضابطگی، طاقت کا غلط استعمال...
    فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بعض عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے خلاف مذموم مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابلِ برداشت ہے، آپ نے شہداء کے مجسمے توڑے، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو ذہنی مریض قرار دیا گیا ہے اور انہیں جیل برداشت نہیں ہو رہی، ملکی سالمیت کے سامنے کوئی لیڈر نہیں، پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ادارے کے خلاف بنایا جا رہا ہے۔ کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے:...
    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا، لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مری ڈیولپمنٹ پلان دیا، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا، وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے، وہاں سلامی دی جاتی ہے، شہباز شریف کے دورِ حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا اور آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ 24 نومبر کا احتجاج نند بھاوج کی لڑائی ہے: مریم اورنگزیب سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا...
    ملک بھر میں ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے اور مسافروں کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بڑے منصوبے تیزی سے تکمیل جانب گامزن ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل کی توسیع کا منصوبہ ستمبر 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کی اپ گریڈیشن جنوری 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کارگو چارجز میں 100 فیصد تک اضافہ کر دیا، فوری نفاذ پی اے اے نے بتایا کہ اسکردو، گلگت اور چترال ایئرپورٹس پر پریسیشن نیوی گیشن سے متعلق فلائٹ پروسیجر جون 2026 تک نافذ کر دیے جائیں گے۔...
    سٹی 42: شہری ہوا بازی کا عالمی دن؛شہری ہوا بازی کی ترقی،مسافروں کو مزید سہولیات کی فراہمی کا اعادہ کیا گیا ۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ ملک میں محفوظ ،موثر منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے ٹرمینل توسیع ستمبر 2026 تک مکمل ہو جائے گی۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی رن وے اپ گریڈیشن جنوری 2026 میں مکمل کی جائے گی۔سکردو، گلگت اور چترال میں فلائٹ پروسیجرز جون 2026 تک نافذ ہوں گے۔فلائٹ پروسیجرز کا نفاذ کنسلٹنٹ کی فیزیبلٹی سٹڈی کے نتائج سے مشروط ہے، ۔سسٹم سے موسم کی وجہ سے فلائٹ ڈیلیز اور کینسلیشنز میں نمایاں کمی آئے گی۔لاہور ایئرپورٹ کی فیز ٹو توسیع ،کراچی ایئرپورٹ کی حتمی توسیع 2026 کے شیڈول...
    اسلام آباد: بھارت کے وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے انتہائی اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ تبصروں کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام قومی ادارے بشمول مسلح افواج، ملکی سلامتی کے اہم ستون ہیں جو مادرِ وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق مئی 2025 کی کشیدگی نے پاکستانی افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور بھارتی جارحیت کے مقابلے...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کا حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ جاری ہے جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ جلسے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما خطاب کریں گے۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے فٹبال گراؤنڈ میں جلسے کے لیے پنڈال سج چکا ہے۔ جلسے سے تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر اہم رہنما بھی شرکت کریں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ردعمل دیں گے۔ ٹریفک پولیس نے...
    وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منظم سازش کے ساتھ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہی آلہ کار ہیں جو پہلے بھی الہ کار رہے۔ فوج کے خلاف مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ ہندوستان اور افغانستان پاکستان دشمنی میں بہت آگے چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پہلے خفیہ طریقے سے مختلف تنظیموں کو سپورٹ کررہا تھا۔ اب کھلے عام سپورٹ کررہا ہے۔ بانی کےبہنیں بچے ہندوستان کے میڈیا پر بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ ذہنی مریض کیوں قرار دیا گیا، درست قرار دیا ہے۔ اینٹی قوت بنے جب سے پوری دنیا حملہ آور...
    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ قلات میں کارروائی کے دوران ہلاک ہونیوالے دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کرتے ہوئے 12 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے...
    ٹرمپ کی بڑی درخواست مسترد، اسرائیلی صدر نے کرپشن کیسز میں نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    بارڈر کو صرف مہاجرین کی نقل و حرکت کیلیے کھولا گیا ہے، جبکہ تجارت، مال بردار گاڑیوں اور عام پیدل آمدورفت سمیت دیگر تمام سرگرمیاں سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے تک معطل رہینگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں پاک افغان سرحد پر کشیدگی میں کمی کے بعد باب دوستی کو افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے عارضی طور پر کھولا گیا ہے۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام آج حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد پھنسے ہوئے افغان مہاجرین کی واپسی ممکن بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ بارڈر کو صرف مہاجرین کی نقل و حرکت کے لیے کھولا گیا ہے، جبکہ تجارت، مال بردار گاڑیوں اور عام پیدل آمدورفت سمیت دیگر تمام سرگرمیاں سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے...
    مغربی افریقا کے ملک بینن میں فوجی دستے نے سرکاری ٹی وی سے اچانک حکومت کے خاتمے اور صدر پیٹریس ٹیلن کی برطرفی کا اعلان کردیا۔ فوجی بغاوت کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل پاسکل ٹیگری کر رہے ہیں، جنہیں ’ملٹری کمیٹی فار ری فاؤنڈیشن‘ کا سربراہ قرار دیا گیا ہے۔ بینن کی سرکاری نشریاتی سروس پر اتوار کے روز فوجی اہلکاروں کے ایک دستے نے اعلان کیا کہ صدر پیٹریس ٹیلن کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا ہے اور فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور تمام زمینی سرحدوں کے ساتھ ساتھ فضائی حدود بھی اگلے اعلان تک بند رہے گی۔ ایسوسی ایٹڈ...
    ویب ڈیسک : بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا لیکن ریاست نے معافی کا دروازہ کھلا چھوڑا ہے، جو واپس آنا چاہتا ہے اسے راستہ دیں گے، ڈیرہ بگٹی میں 100 کے قریب دہشتگردوں نے حکومت پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالے، عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند پیشرفت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی جمال رئیسانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، کہا کہ 2018-2019 میں بھی ان لوگوں نے پہاڑوں کا رخ کیا تھا، آج یہ پھر واپس آئے تو ہم نے انہیں گلے لگالیا، عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند پیشرفت ہے، 2010 میں...
    کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا کر سات کروڑ چوالیس لاکھ روپے مالیت کی اشیاء ضبط کر لیں۔ ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تین ٹرکوں سے 12,200 کلو گرام چھالیہ، 4,021 سلیوز غیر ملکی سگریٹس اور 170 ٹائرز برآمد کئے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر گاڑیوں سے چوبیس لاکھ روپے مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ کاسمیٹکس برآمد کرکے ضبط کر لئے گئے ۔ پشاور ڈویژن میں دو نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں، ٹویوٹا وٹز اور ٹویوٹا ایکوا ضبط کر لی گئیں۔ نوشہرہ میں ایک پک اَپ گاڑی کو روک کر 2,000 سلیوز اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کیے گئے۔ علاوہ ازیں تمام اسمگل شدہ اشیا اور استعمال ہونے والی گاڑیوں کو کسٹمز...
    آزاد کشمیر حکومت نے منگلا ڈیم توسیعی منصوبے کے متاثرین کے لیے ایک بڑا اور دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ان کے بجلی کے تمام بقایا جات معاف کر دیے ہیں۔ محکمہ توانائی و آبی وسائل آزاد کشمیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے سے مجموعی طور پر 2,376 متاثرہ گھرانے مستفید ہوں گے، جنہیں کئی برسوں سے جمع شدہ بجلی کے بلوں کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ہیلتھ کارڈ کا اجرا، طلبہ یونین کی بحالی، آزاد کشمیر کابینہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بقایا بلات کی معافی کی مجموعی رقم 13 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے، جو متاثرین کے لیے معاشی ریلیف...
    کراچی(نیوز ڈیسک)معروف نعت خواں اور سابق پاپ گلوکار جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے آج نو سال گزر گئے۔ 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی مگر موسیقی کے میدان میں قدم رکھتے ہی غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ ان کے پہلے ہی البم نے انہیں بلندیوں تک پہنچا دیا جبکہ ان کا مقبول گیت دل دل پاکستان ملک بھر میں ان کی پہچان بن گیا۔ شہرت کے عروج پر 2004 میں انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو دین کی خدمت اور تبلیغ کے لیے وقف کر دیا۔ 2005 میں انہوں نے اپنا پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا جو بے حد پسند کیا گیا۔ 2014 میں...
    وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، خصوصاً مسلح افواج، ملکی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے مضبوط ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مئی 2025 کے تنازع نے ایک بار پھر پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو پوری طرح ثابت کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے، اس کے لیے کسی کو بتانے یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں، دفتر...
    اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے۔ تاہم اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ٹرمپ کی درخواست رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کی دوستی اور رائے کا احترام کرتے ہیں، مگر اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے قانونی نظام کی...
    پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ پی سی بی پوڈکاسٹ کے 67ویں ایڈیشن میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا نے خصوصی شرکت کی جس میں اپنے اس مقام تک پہنچنے کے سفر، قیادت کے تجربات اور 2026 کے اہم سیزن کی تیاریوں پر تفصیل سے گفتگو کی۔ سلمان علی آغا نے حالیہ کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نے سہ ملکی سیریز جیتی اور مسلسل ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر ثابت کیا ہے کہ وہ بالآخر کامیابی کی درست پٹری پر سوار ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026...
    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے، بلوچستان کے لوگ اپنی فوج کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ ہمیں ریاست کو کمزور کرنے والے بیانیے کو ترک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ کی پارٹی کے خلاف پابندی وفاق نے لگانی ہے، ہم سے رائے مانگی گئی تو کابینہ سے مشاورت کروں گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا، ریاست نے معافی کا دروازہ کھلا چھوڑا ہے، جو واپس آنا چاہتا ہے اسے راستہ دیں گے، 100 کے قریب دہشت گردوں نے ڈیرہ بگٹی میں حکومت پاکستان...
    آسٹریلیا نے افغانستان کی طالبان حکومت کے چار اعلیٰ عہدیداروں پر مالی پابندیاں اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وونگ کے مطابق یہ اقدام افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ ان طالبان حکام پر الزام ہے کہ وہ خواتین کی تعلیم، ملازمت، نقل و حرکت اور عوامی زندگی میں شرکت پر سخت پابندیاں لگا رہے ہیں، جو بنیادی انسانی اقدار کے خلاف ہے۔ پابندیوں کا نشانہ بننے والوں میں تین طالبان وزراء اور چیف جسٹس شامل ہیں۔ آسٹریلیا نے ایک نیا حکومتی فریم ورک متعارف کرایا ہے جس کے تحت وہ براہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پارٹی کی پوری سیاسی حکمتِ عملی ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے اور ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ کسی ایک فرد کے خلاف نہیں بلکہ “ریاستی اداروں کو متنازع بنانے کی ایک منظم کوشش” ہے۔ حنیف عباسی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عالمی طاقتیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے آغاز سے ہی ملک کے حساس اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں، اور اسی ایجنڈے کے تحت “پراکسیز” کے ذریعے حملے بھی ہوتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی...
    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا، جو کھلاڑیوں کو سیاسی پیغامات پر اکثر جرمانے اور پابندیاں عائد کرتی رہی ہے، اپنے ہی دعوے سے ہٹتی دکھائی دے رہی ہے۔ فیفا کے صدر جانی انفانتینو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلا ’فیفا امن ایوارڈ‘ پیش کیا، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ سے نواز دیا تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ایسے وقت دیا گیا جب ٹرمپ انتظامیہ نے محض 24 گھنٹے قبل کیریبین میں ایک اور مہلک فضائی حملہ کیا تھا۔ سابق اقوامِ متحدہ اہلکار اور انسانی حقوق کے سرگرم رہنما کریگ موخیبر نے اس اقدام کو انتہائی شرمناک قرار دیتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے قومی اسکواڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل بڑی تبدیلیوں کا امکان کم ہے اور ٹیم کا موجودہ کمبی نیشن ہی برقرار رہے گا۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو ان کے رولز دے دیے گئے ہیں اور وہ انہی رولز کے مطابق کھیلیں گے۔ ورلڈ کپ سے پہلے چھ میچز باقی ہیں جن میں ٹیم کو تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا ہوگا۔قومی کپتان نے کہا کہ چھ میچز میں بڑی تبدیلی ممکن نہیں کیونکہ گزشتہ چھ ماہ سے یہی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں اور اب رزلٹس آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کا مقصد 2026 میں...
    ریاض میں منعقدہ بلیک ہیٹ مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ 2025 کا 3 روزہ بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی ایونٹ غیر معمولی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ جس میں اس سال 100,000 سے زائد شرکا، 300 سے زائد اسپیکرز اور 500 سے زائد عالمی برانڈز نے حصہ لیا۔ یہ ایونٹ مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ کا سب سے مؤثر سائبر سیکیورٹی پلیٹ فارم بن چکا ہے، جہاں عالمی تحقیق، جدید ٹیکنالوجیز اور نئے سیکیورٹی ماڈلز مستقبل کی سمت کا تعین کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض میں بلیک ہیٹ 2025: سعودی عرب ایک بار پھر عالمی سائبر سیکیورٹی کا مرکز بننے کو تیار ایونٹ میں پاکستان نے اپنی تاریخ کی سب سے مضبوط نمائندگی پیش کی، پاکستان پویلین نے بین الاقوامی مندوبین کی...
    کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا کر سات کروڑ چوالیس لاکھ روپے مالیت کی اشیاء ضبط کر لیں۔ ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تین ٹرکوں سے 12,200 کلو گرام چھالیہ، 4,021 سلیوز غیر ملکی سگریٹس اور 170 ٹائرز برآمد کئے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسافر گاڑیوں سے چوبیس لاکھ روپے مالیت کے نان ڈیوٹی پیڈ کاسمیٹکس برآمد کرکے ضبط کر لئے گئے ۔ پشاور ڈویژن میں دو نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیاں، ٹویوٹا وٹز اور ٹویوٹا ایکوا ضبط کر لی گئیں۔ نوشہرہ میں ایک پک اَپ گاڑی کو روک کر 2,000 سلیوز اسمگل شدہ سگریٹس برآمد کیے گئے۔ علاوہ ازیں تمام اسمگل شدہ اشیا اور استعمال ہونے والی گاڑیوں کو کسٹمز ایکٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوئی ناردرن گیس نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے دسمبر تا فروری تک گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، اس شیڈول کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی۔  ان اوقات کے دوران عوام ناشتہ اور کھانا بنا سکیں گے، نئے شیڈول کے مطابق دونوں صوبوں میں صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے گیس ملے گی اس دوران صارفین ناشتہ بنا سکیں گے جبکہ دوپہر ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی۔ پاکستان میں سولر پینلز کے حوالے...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: افغانستان پاکستان مذاکرات۔۔۔۔ تازہ ترین صورت حال مہمان تجزیہ نگار: محترمہ ڈاکٹر عائشہ طلعت صاحبہ میزبان: سیدانجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو ممکنہ سوالات پاکستان افغانستان مذاکرات کی موجودہ صورتحال کیا ہے؟ دونوں ممالک کو مذاکرات آگے بڑھانے میں کیا رکاوٹیں ہیں؟ ایران اور سعودی عرب نے ثالثی کی پیشکش کی اس سے پہلے قطر اور ترکی نے بھی کردار ادا کیا...
    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ شہری جماعت کے پروپیگنڈا والے اصل چہرے کو دیکھ چکے اور پہچان بھی چکے ہیں، ان کے خلاف بینرز بھی انہی کے علاقوں میں لگنا شروع ہوگئے ہیں، سندھ حکومت کی کوششوں سے ٹریک سسٹم کے بعد حادثات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی ترجمان سعدیہ جاوید نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ جماعت اسلامی نے انتشار اور پروپیگنڈا کو اصل سیاست سمجھ لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا اتوار کو عوام کو تنگ کرنے کا مقصد صرف اپنے ٹاؤنز کی نااہلی چھپانا ہے، یہ کبھی کہتے ہیں مین ہول...
    ویب ڈیسک:چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام سمیت پوری پاکستانی قوم کو دلی یوم ثقافتِ سندھ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ سندھی ثقافت پاکستان کی متنوع ثقافتی گلدستے میں ایک روشن و خوش رنگ پھول ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نےیومِ ثقافتِ سندھ کے موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین اور مضبوط تہذیبوں میں سے ایک کی وارث ہے،انڈس سویلائزیشن دانائی، سخاوت اور انسان دوستی نسل در نسل دلوں کو روشن کرتی آئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سندھ کی اجرک، ٹوپی، شاعری اور موسیقی صرف علامتیں نہیں بلکہ انڈس سویلائیزیشن کی زندہ دھڑکن ہیں جوہزاروں برسوں سے انسانیت کو محبت، ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے اصول سکھاتی...
    اسلام ٹائمز: اسلام آباد کا مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں فعال کردار، ملک کے اندرونی فرقہ وارانہ تنازعات کو دوبارہ بھڑکا سکتا ہے۔ چانچہ اب اسلام آباد کو کیا انتخاب کرنا ہے، اس کا بہت احتیاط کے ساتھ فیصلہ کرنا ہوگا۔ کیا پاکستان، مشرق وسطیٰ کے سیکیورٹی تنازعات میں ملوث ہونے کا خطرہ مول لینے کے قابل ہے یا اس کے بجائے دور دراز کے اقتصادی شراکت دار بننے پر توجہ مرکوز کرنا زیادہ محفوظ ہوگا؟ تحریر: خرم عباس پاکستان کی سوچ سمجھ کر بنائی گئی مشرق وسطیٰ کی حکمتِ عملی کے واضح ہونے کے ساتھ ہی بے یقینی کے بادل آہستہ آہستہ چھٹ رہے ہیں۔ اسلام آباد نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں اپنے سیکیورٹی اثر و رسوخ...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کاظمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران لیاقت بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کا جماعت اسلامی کے حالیہ اجتماع عام میں انتظامات اور تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں تمام سرکاری محکموں نے بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو شیلڈ بھی پیش کی۔  ملاقات کے موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ، ناظم مالیات نذیر احمد جنجوعہ، نائب امیر لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، احمد سلمان بلوچ، محمود الاحد اور ملک محمد الیاس بھی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) آج اتوار کو لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ایک اہم روڈ شو کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس روڈ شو کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاروں کے سامنے لیگ کی تجارتی صلاحیت، عالمی وسعت اور مستقبل کی حکمتِ عملی کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، پاکستان کی نمایاں ترین ٹی20 لیگ ہے، جس میں 6 شہروں کی نمائندگی کرنے والی ٹیمیں ہر سال اعزاز کے لیے مدمقابل ہوتی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا 11واں ایڈیشن آئندہ برس اپریل اور مئی میں متوقع ہے۔ HBL PSL is coming to the Home of Cricket! ???? An exclusive evening designed for investors to connect with the PSL leadership, explore upcoming commercial opportunities, and...
    فائل فوٹو اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی سازش سامنے آئی ہے۔برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسرائیلی فرم کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویئر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ تحقیقات میں بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی ہے، کمپنی موبائل ڈیوائسز سے فائدہ اٹھا کر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی اراکین کی نگرانی کو ممکن بناتی ہے۔ واٹس ایپ اور میسجنگ اکاؤنٹس پر حملہ کیلئے اسپائی ویئر کا استعمالکراچی اب ہیکرز واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ اکاؤنٹس... ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کمپنی کے پاس...
    فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی یافتہ 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاکسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا، ریاست نے معافی کا دروازہ کھلا چھوڑا ہے، جو واپس آنا چاہتا ہے اسے راستہ دیں گے۔اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی جمال رئیسانی کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ 100 کے قریب دہشت گردوں نے ڈیرہ بگٹی میں حکومت پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 19-2018 میں بھی ان لوگوں نے پہاڑوں کا رخ کیا تھا، آج یہ پھر واپس آئے ہیں تو ہم نے انہیں گلے لگالیا۔ عسکریت پسندوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند پیشرفت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ریاست، آرمڈ فورسز اور فیلڈ مارشل کے خلاف بیانیہ بنایا گیا،...
    فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھی کلچر ڈے پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ تمام قومیتوں، تہذیبوں اور ثقافتوں کو گلے لگانے والی محبت بھری دھرتی ہے، سندھ امن، بھائی چارے، ثقافت اور رواداری کی عظیم سرزمین ہے۔ سندھی ثقافت کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروشکراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ لعل شہباز قلندر، سچل سرمست اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کا دیس ہے، سندھ کے ان بزرگوں نے ہمیشہ انسانیت، محبت اور امن کا درس دیا ہے۔گورنر سندھ...
    پاکستان اورمصر کی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور مصرکے مابین اقتصادی شراکت داری ، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی مصر کے وزیر سرمایہ کاری حسن الخطيب سے ‘ڈی-8 ‘ کے تجارتی وزراءکونسل کی میٹنگ کے دوران اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کو بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور مصرنے ٹیکسٹائل، زراعت، فارما اور دیگر شعبہ جات میں شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی میں یورپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ براعظم یورپ سخت قوانین، سنسرشپ، کمزور خود اعتمادی اور بڑھتی ہوئی مہاجر آبادی کے باعث ’’تہذیبی مٹاؤ‘‘ کے خطرے سے دوچار ہے۔ یہ نئی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹیجی اچانک جاری کی گئی، جس میں یورپی ممالک پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ امریکی سخاوت کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری لینے میں ناکام رہے ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو ’’یورپ اگلے 20 برس میں شناخت سے محروم ہو سکتا ہے‘‘۔ رپورٹ میں یورپی اداروں پر بھی تنقید کی گئی ہے، جن کے بارے میں...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو مقبول نوجوان اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید نے منگنی کرلی۔ اپنی جاندار اداکاری اور کامیاب ڈراموں کے ذریعے کم وقت میں شائقین کے دل جیتنے والے خاقان شاہنواز اور سبینہ سید نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی سے متعلق بتایا۔ انہوں نے ایک دلکش مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا۔ کھلے میدانوں میں، روایتی پنجابی لباس پہنے دونوں نے تصاویر شیئر کیں اور ساتھ خوبصورت کیپشن لکھا کہ ’ ہمارا تو ہو گیا، آپ لوگ اپنا دیکھ لو‘۔         View this post on Instagram                       مداحوں، ساتھی فنکاروں اور دوستوں کی جانب سے جوڑے کو مسلسل مبارکبادیں موصول ہو...
    میانمار کے وسطی علاقے میں فوجی فضائی حملے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق ساگائنگ ریجن کے قصبے تبائین میں جمعہ کی شام دو فضائی بم گرائے گئے، جن میں سے ایک مصروف ٹی شاپ پر لگا جہاں اس وقت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹی شاپ اور اس کے قریب موجود کم از کم ایک درجن مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ امدادی کارکن نے بتایا کہ حملے کے فوراً بعد سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ 11 زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ وہ ٹی شاپ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 6 دسمبر کو اس اطلاع کے بعد کی گئی کہ علاقے میں فتنۃ الہندوستان  سے وابستہ دہشت گردوں کی ایک اہم موجودگی کا سراغ ملا ہے۔ترجمان کے مطابق فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے گھیرے میں لیا، جس کے بعد فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،  کئی گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے میں تمام 12 دہشت گرد مارے گئے جبکہ جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں...
    مشہور پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے 100 دن کی خاموشی کے بعد آج اپنے فالوورز سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈکی بھائی، جو حال ہی میں غیر قانونی بڈنگ ایپس کے فروغ کے الزامات کے تحت جیل میں قید تھے، اب ضمانت پر رہا ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا، آن لائن سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت ڈکی بھائی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا، ‘100 دن۔ صفر الفاظ۔ آج، اتوار، شام 6 بجے یوٹیوب پر میں اپنی خاموشی توڑ رہا ہوں۔ اور انٹرنیٹ یہ کبھی نہیں بھولے گا۔’ 100 days. Zero words. Today, Sunday, 6PM on YouTube, I break my silence. And the internet won’t forget this....
    جاپان نے کہا ہے کہ چینی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز اوکیناوا کے قریب جاپانی طیاروں پر فائر کنٹرول ریڈار استعمال کیا، جسے جاپان ’خطرناک‘قرار دیتا ہے اور چین سے احتجاج کیا ہے۔ چین نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ جاپان نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی لڑاکا طیاروں نے اوکیناوا کے جنوبی جزائر کے قریب جاپانی فوجی طیاروں کو فائر کنٹرول ریڈار کے ذریعے نشانہ بنایا۔ جاپان نے اسے ’نہایت خطرناک اور اشتعال انگیز‘ اقدام قرار دیا اور چین کے خلاف باضابطہ احتجاج کیا ہے۔ چین نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپانی طیارے چینی بحریہ کی مشقوں میں مداخلت کر رہے تھے۔ جاپانی وزیر دفاع شنجیرو کوئی زومی نے کہا...
    پاکستان کے ٹی20 انٹرنینشل کپتان سلمان علی آغا نے اشارہ دیا ہے کہ آئندہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل قومی اسکواڈ میں بڑے تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ سے قبل کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتے۔ ’مجھے نہیں لگتا کہ ورلڈ کپ سے پہلے کوئی بڑی تبدیلی ہوگی۔ یہ وہی کمبی نیشن ہے جس کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے۔‘ ٹی20 ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کو ان کے کردار سونپ دیے گئے ہیں اور ٹیم اسی ڈھانچے کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026، جو بھارت اور...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ 1936 میں بمبئی پریزیڈنسی سے علیحدگی کے بعد سندھ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اس نے نہ صرف اپنی آئینی حیثیت مستحکم کی بلکہ ایک الگ تہذیبی شناخت بھی قائم کی۔ سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ سندھ وہ پہلا صوبہ تھا جس کی اسمبلی نے قیامِ پاکستان کی قرارداد منظور کی اور یوں تاریخ کے ایک اہم موڑ پر فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: امن و محبت کی دھرتی سندھ کی ثقافت کے دلکش رنگ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ کی سرزمین ہمیشہ سے وسعتِ نظر، ہم آہنگی اور باہمی احترام کی علامت...