الاسکا میں 7.0 شدت کے خوفناک زلزلے سے زمین لرز اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
الاسکا(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا کے دور دراز پہاڑی علاقے یاکوٹیٹ میں گزشتہ رات گئے 7.0 شدت کا ہولناک زلزلہ آیا جس نے زمین کو لرزا کر رکھ دیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کی وجہ سے دھچکے کی شدت سطح پر کئی گنا زیادہ محسوس کی گئی۔
کئی سیکنڈز تک زمین ہلتی رہی،برف پوش چوٹیاں کانپ اٹھیں اور دور دور تک برفانی تودے گرنے کی آوازیں گون گونجتی رہیں۔
یہ علاقہ الاسکا اور کینیڈا کی سرحد کے ساتھ واقع ہے جہاں آبادی انتہائی کم ہے، زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر پناہ لی۔
اب تک سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، تاہم الاسکا زلزلہ سینٹر اور پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں چھوٹے چھوٹے سونامی لہریں آسکتی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سکھر ،گورنمنٹ بوائز کالج شکارپور روڈ پر اگی ہوئی گھاس و جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251206-11-3
سکھر(نمائندہ جسارت) گورنمنٹ بوائز کالج شکارپور روڈ نزد بورڈ افس سکھرکے قریب اگی ہوئی گھاس اور جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ضلع سکھرانفارمیشن ڈیسک کے جاری بیان کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سکھر سے ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی سکھر اسٹیشن کی ریسکیو فائر فائٹرٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر سکھر فائر میونسپل ٹیم کے ساتھ مل کر کی آگ پر قابو پالیا اور مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا