2025-08-01@22:39:09 GMT
تلاش کی گنتی: 1960

«کو پولیس میں ضم»:

(نئی خبر)
    کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی نے چیکنگ کے بہانے تاجر کو لوٹنے والے گارڈن تھانے کے دو اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گارڈن پولیس نے دوران پیٹرولنگ تاجر کو لوٹنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے تاجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران پیٹرولنگ تاجر کو چیکنگ کے بہانے لوٹنے والے گارڈن تھانے میں تعینات گرفتار دونوں پولیس اہلکار پیٹرولنگ پر مامور تھے اور انہوں نے تلاشی کے بہانے محمد وقار نامی تاجر سے 56 ہزار روپے چھین لیے تھے اور گھر جانے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعدازاں تاجر...
    —فائل فوٹو کراچی میں پولیس نے شوہر کے قتل کے عوض بیٹی کا رشتہ دینے والی ملزمہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔کراچی کے علاقے گڈاپ سے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی، بیٹی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے شوہر کے قتل کے مقدمے میں خاتون اور اس کے دوست کو عمر قید کی سزا ایس ایس پی ملیر کے مطابق مذکورہ شہری کے قتل کا واقعہ انگارہ گوٹھ میں 20 اپریل کو پیش آیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شہری کی بیٹی سےشادی کرنا چاہتا تھا۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ خاتون نے شوہرکو قتل کرنے پر ملزم کو بیٹی کا رشتہ دینے کا کہا تھا۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 مئی 2025)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے لیٹر دیا کہ میں اشتہاری ہوں، یہاں بیٹھتی ہوں آپ ڈی آئی جی کو بلوائیں مجھے گرفتار کریں،عمران خان کی بہن علیمہ خان مقدمے کی سماعت کے دوران اپنی گرفتاری دینے پر تیار ہو گئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت بشیر تارڑ اور ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر عدالت میں پیش ہوئے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عظمت تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام ڈی آئی جی راولپنڈی پولیس کی...
    لاہور: ذہنی معذور بچی کو رکشہ ڈرائیور نے ورغلا کر اپنی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک رکشہ ڈرائیور نے ذہنی  طور پر معذور بچی کو ورغلا کر زیادتی کی، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم معصوم بچی کو ورغلا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرکے رکشہ ڈرائیور ملزم پرویز کو گرفتار کرکے  مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔
    سٹی42:   پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کو خیبر پختونخوا میں داخل نہ ہونے دینے کی دھمکی دے دی۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور ایسی دھمکیاں دینے کے عادی ہیں۔ اب خیبر پختونخوا کو  پاکستان کے ارکان  قومی اسمبلی کے لئے ممنوعہ علاقہ بنانے کی دھمکی دینے کا بظاہر سبب یہ ہے کہ آج علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے حکام نے جیل میں  بانی سے ملنے کی اجازت نہیں دی معاصر نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا، " موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے، جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے توبھاڑ میں جائے." خیبرپختونخوا کے...
    لاہور: اقبال ٹاؤن پولیس نے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ سی ایم پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس عورتوں کے تحفظ کے لیے متحرک ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو اغوا ہونے سے بچا لیا، ملزم انعام رسول نے لڑکی کو چاقو کے زور پر مین بلیوارڈ سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم انعام جعلی نکاح نامہ بنا کر رخسار کو حراساں اور بلیک میل کرتا تھا، ملزم انعام کو سی سی ٹی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جاتے ہوئے راستے میں گورکھ پور ناکے پر روک لیا گیا۔علی امین گنڈاپور کو اڈیالاجیل کی طرف پیدل مارچ کے دوران روکا گیا تو ان کے گارڈز کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔اُنہوں نے پولیس سے کہا کہ یہ پاکستان ہے، میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں،  میرے پاس کورٹ آرڈر ہے، میں اڈیالا جیل جاؤں گا، مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تھوڑا انتظار کریں۔پولیس اہلکار علی امین گنڈا پور کو مقامی ہوٹل کی طرف لے گئے جہاں پولیس اہلکاروں اور علی امین گنڈا...
    فوٹو بشکریہ جیو نیوز بھارت کی جانب سے پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پاک فوج نے ملک کے مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے ہونے والے ڈرونز حملوں کو ناکارہ بنا دیا اور جوابی کارروائی اب بھی جاری ہے۔لاہور لاہور کے علاقےوالٹن میں 3 ڈرونز کو مار گرایا اور ان ڈرون حملوں میں 4 افسران زخمی بھی ہوئے ہیں۔لاہور کے علاقے برکی اور والٹن میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔والٹن کے علاقےمیں سائرن کی آوازیں بھی سنی گئیں۔گوجرانوالہگوجرانوالہ میں پاک فوج نے 2 ڈرونز کو ناکارہ بنایا اور دونوں کا ملبہ بھی مل گیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ پر بھارت...
    پاسبان فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی چوکیدار،نگہبان یا حفاظت کرنے والے کے ہیں۔ یہ لفظ پولیس کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ زیر نظر تحریر پولیس سے متعلق ہے۔ پولیس کی غرض و غایت،فرائض اور ذمہ داریاں کیا ہیں؟ آج اس پر بات کریں گے۔ یہ 1667 ء کی بات ہے جب پولیس کا پہلا منظم ادارہ کنگ لوٹس کی حکومت نے یورپ کے سب سے بڑے شہر پیرس میں تشکیل دیا۔ ادارے کے قیام کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور جرائم کی بیخ کنی تھا۔ پولیس نے بھی ادارے کی تشکیل کے بعد اپنے کردار کو خوب نبھایا۔ یہ پولیس کے اولین فرائض میں سے ایک ہے کہ اپنے علاقے کی حدود میں نظم...
    پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر واقع مقامی بیکری پر پیش آیا، جہاں گاہک اور بیکری مالک کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ مالک نے گاہک پر فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ معمولی تکرار پر کوئٹہ میں بیکری مالک نے گاہک پر فائرنگ کر دی۔ گاہک کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر واقع مقامی بیکری پر ہوا ہے۔ جہاں ٹین ٹاؤن کا رہائشی زمان خریداری کے لئے گیا۔ گاہک اور بیکری کے مالک شفیق احمد کے درمیان معمولی بات پر تکرار ہوئی۔ دونوں میں تلخ کلامی کے بعد زمان نامی گاہک باہر آیا تو بیکری کے مالک نے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے والٹن سے پولیس کو ڈرون سے 2حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لاہور کے علاقے  والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا  جبکہ دھماکوں کی آوازیں گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر  علاقوں میں بھی سنی گئیں۔ پولیس دھماکےکی نوعیت کا معلوم  کر رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر والٹن میں ڈرون سے 2 حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔ امرتسر میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے...
    لاہور: پولیس نے 5 ماہ کی بچی کو 6 لاکھ روپے میں بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں 5 ماہ کہ بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام  بنا دی گئی۔ بچی کو بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا  گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 5 ماہ کی بچی کو ملزم روی نے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا ۔ گل زیب اور نرمل نامی خاتون بچی کو روی کے ساتھ مل کر 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے آئے  تھے۔ ملزمان...
    کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس کے تمام افسران و جوان بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر نظر رکھیں اور پیٹرولنگ میں اضافہ کریں، شہر میں موجود اہم تنصیبات اور سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی سرحدوں کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہر سطح پر الرٹ رہنے اور چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام نفری کو ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور موجودہ سکیورٹی حالات کا...
    سٹی42: بھارتی جارحیت کے پیش نظر پنجاب بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ لاہور سمیت تمام شہروں میں حساس مقامات پر نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بارڈر ایریاز میں بھی سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق سرحدی علاقوں میں دیہات کے افراد رضاکارانہ طور پر پاک فوج کی مدد کے لیے میدان میں نکل آئے ہیں جو قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے پر شہریوں کا جذبہ قابلِ فخر ہے اور قوم کا مطالبہ تھا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ...
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں دبا دیئے پولیس نے تین روز بعد نعش کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق چونیاں کے علاقہ میں نوجوان ندیم آرائیں سکنہ کھوکھر ٹوچر نے تین روز قبل گھریلو ناچاقی اپنی 22 سالہ بیوی ارم بی بی کو کلہاڑی مار کر قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں دبا دیئے جہاں سے بدبو پھیلنے پر خود 15 پر کال کردی۔پولیس تھانہ الہ آباد چوکی تلونڈی نے مقتولہ کی نعش تین روز بعد برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر...
    علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جعلی حکومت اور پولیس نے توہین آمیز رویہ رکھا۔علی امین گنڈاپور نے پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئین و قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں۔ علی امین گنڈاپور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے8 گھنٹوں تک رابطہ نہ ہونے کے بعد وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی جعلی حکومتیں جمہوری اقدار سے عاری ہیں۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام تر فسطائیت کے باوجود بانیٔ پی ٹی آئی اور کارکنان ڈٹ کر...
    ہم وزیراعظم شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیں گے، قائد حزب اختلاف عمرایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجا کو یقین دہانی کرائی تھی کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوگی لیکن پولیس والے ملاقات نہیں ہونے دے رہے ہیں لہذا پولیس کے رویے پر قومی اسمبلی میں احتجاج کریں گے اور ہم وزیراعظم شہباز شریف کو اسمبلی میں بات نہیں کرنے دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے عمر ایوب نے کہا کہ پولیس نے مجھ سمیت تمام ارکین...
    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 2بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی کو اجازت مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹرعظمی کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے ہمراہ ان کی گاڑی میں جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماں کو ناکے پر روک لیا۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی عمر ایوب کے ہمراہ جیل کی جانب روانہ...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ای میل کے ذریعے ایک کروڑ روپے تاوان دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں رپورٹ ہوا جہاں شامی کے بھائی حسیب نے مقامی پولیس تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔ ایف آئی آر کے مطابق، ایک شخص جس کی شناخت راجپوت سندر کے نام سے ہوئی ہے، اس نے محمد شامی کو ای میل کے ذریعے تاوان طلب کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ شخص نے واضح طور پر لکھا کہ اگر رقم ادا نہ کی گئی تو شامی کی جان لی جائے گی جبکہ پولیس حکام نے واقعے کی سنگینی کو مدنظر...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹرعظمی کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے ہمراہ ان کی گاڑی میں جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماؤں کو ناکے پر روک لیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی عمر ایوب کے ہمراہ جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ ان کے کزن قاسم زمان بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔ اس سے قبل قاسم زمان کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کو ای میل پر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے جبکہ ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ محمد شامی کے بھائی حسیب احمد نے اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی جس کے مطابق ای میل ایک شخص "راجپوت سندر" کے نام سے موصول ہوئی جس میں شامی کو قتل کی دھمکی دی گئی اور ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ ای میل میں "پربھاکر" نامی شخص کا بھی ذکر ہے جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور سائبر سیل اور کرائم برانچ کو شامل کر لیا...
    لاہور: صرف 6 ہزار روپے کی  خاطر شہری کو قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صرف 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان  کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے نشہ کی معمولی رقم پر شہری کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا تھا۔ اقو سے سیدھا دل پر وار کیا گیا تھا، جس پر ااسپتال منتقل کرنے کے دوران شہری ابراہیم جانبر نہیں  ہو سکا۔ بعد ازاں ڈی ایس پی شفیق آباد کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیم تشکیل دی گئی، تاہم اس دوران ملزمان شہری کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر پولیس نے ناکے لگا دئیے، گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ملاقات کے لیے بشری بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ، بھابھی مہر النساء گورکھپور ناکہ پہنچیں، تاکہ اجازت ملنے پر ملاقات کے لئے جیل روانہ ہوں، سینیٹر علی ظفر اور ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجھوتہ اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے۔ ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا، ان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی، عظمی خانم اور کزن قاسم خان کو بھی گورکھپور ناکے پر...
    پشین کے علاقے بٹے زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا ہے، ابتدائی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بٹے زئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے سب انسپکٹر زین الدین ترین جانبر نہ ہوسکے، فائرنگ کے اس جان لیوا واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ہر صورت کنٹرول کی جائے گی، بلوچستان پولیس ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق ابتدائی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، افسوسناک واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ’شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صبر و...
    انسپیکٹر جنرل پولیس صوبہ خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید—فائل فوٹو  انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کُرم واقعات میں ملوث تقریباً 125 افراد کو حراست میں لیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان جرائم اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔ذوالفقار حمید نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک گروہ ملوث ہے۔ آئی جی کا وزیراعلیٰ سے خیبر پختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہآئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مراسلہ ارسال کردیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علماء کرام کے واقعات سے متعلق کچھ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر میکن اورخرم خان ورک موجود تھے۔ باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملکی و سیاسی امور، بجٹ اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ مریم نواز شریف نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو پنجاب اسمبلی کے امور بطریق احسن سرانجام دینے کو سراہا۔ سپیکر نے مریم نواز کو اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں ریکارڈ گھر بنانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ پراجیکٹس کو سراہتے ہیں۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد عاصم شیر...
    کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، اغوا کا مقدمہ ٹرانپسورٹر سرفراز کی مدعیت شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کرلیا گیا، جس میں میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد نامزد کیے گئے ہیں۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل اور سفید گاڑی میں مجھے اور دوست کو اغواء کیا گیا، مسلح افراد آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے، تاوان دینے سے انکار پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کراچی: شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔ متاثرہ شہری کا مزید کہنا ہے کہ اغوا کاروں کو...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)دبئی پولیس نے 8 سالہ مصری بچی لیلیٰ جمال رمضان کو سنیما میں 17,000 درہم کی گمشدہ رقم ملنے پر اسے واپس کرنے کے اقدام پر اعزاز سے نوازا۔ لیلیٰ نے یہ رقم اپنے خاندان کے ہمراہ الراشدیہ پولیس اسٹیشن پہنچا دی۔ میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری، اسسٹنٹ کمانڈر برائے کرمنل انویسٹی گیشن، نے لیلیٰ کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں میں دیانتداری جیسے اقدار کو فروغ دینا معاشرے کے لیے سودمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے سامنے اس بچی کو اعزاز دینا دبئی پولیس کے ان اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد معاشرے میں مثبت کرداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ادھر، الراشدیہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر...
    کراچی: مدرسے میں طلباء کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔   ابراہیم حیدری پولیس نے النور اکیڈمی الیاس گوٹھ کے قریب خفیہ کارروائی کی، ملزم خان محمد طلباء کو ناصرف بدفعلی کا نشانہ بناتا بلکہ بلیک میل کرتا اور خاموش رہنے پر بھی مجبور کرتا تھا۔  پولیس کے مطابق  گرفتار ملزم منصوبہ بندی کرکے طلبہ کو مذہبی تعلیم اور شفقت کا لالچ دے کر بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا، ملزم خان محمد کی غیر اخلاقی کارروائیاں کئی دنوں سے جاری تھیں۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواشریف نے لاہور میں جرائم میں کمی پر لاہور پولیس کو شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور ، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ ،ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی آپریشنزلاہورفیصل کامران اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے پولیس ٹیم کو ظہرانہ بھی دیا گیا۔ملاقات میںوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کرائم ریٹنگ میں کمی پر پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں جرائم میں کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نووازشریف نے کہا کہ ہر شہری کے جان ومال کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) اتوار کے روز برطانوی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ''دہشت گردی کے جرائم‘‘ میں ملوث ہونے کے شبے میں سات ایرانی شہریوں سمیت آٹھ افراد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ ایوَٹ کوپر نے اپنے ملک کی سرزمین پر ہونے والی ان گرفتاریوں کو ایران کے بارے میں پائے جانے والے شدید خدشات کے ضمن میں دو بڑی کارروائیاں قرار دیا ہے۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پانچ افراد، جن میں سے چار ایرانی ہیں، کو ''دہشت گردی کی کارروائی کی تیاریوں‘‘ کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔ یہ گرفتاریاںبرطانیہ کے دارالحکومت لندن، سونڈن اور گریٹر...
    غیر ملکیوں کے ساتھ کرایہ داروں گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن عرصہ قبل لازمی قرار دی جا چکی ہے تاہم کے پی حکومت نے اس حوالے سے اہم قدم اٹھایا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ایک اور پیش رفت کر لی اب کرایہ داروں گھریلو ملازمین اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹلائز ہوگی۔کے پی آئی ٹی بورڈ اور پولیس کے تحت عوامی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور، کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری ، آئی جی اور طلبا نے شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ اور محکمہ پولیس کے...
    راولپنڈی: ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر اپنے داماد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم ریافت خان نے فائرنگ کر کے عابد کو قتل کر دیا تھا، واقعے کا مقدمہ 4 یوم قبل درج کیا گیا جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ ویسٹریج پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
    لاہور میں محافظ ہی ڈکیت نکلے، پولیس اہلکاروں نے سندھ کے تاجر کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور مقابلے میں مارنے کی دھمکی دے کر ایک لاکھ روپے بھتہ لے لیا۔29 اپریل کی رات ایبٹ روڈ پر ناکہ لگائے قلعہ گجر سنگھ پولیس کی محافظ فورس کے 5 باوردی اہلکاروں نے سکھر سے آئے تاجر مشتاق احمد کو گن پوائنٹ پر روکا اور اغواء کر کے ویرانے میں لے گئے۔پولیس کے مطابق تاجر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بوٹ بیسن، شہریوں پر تشدد، مرکزی ملزم شاہ زین مری فرار، 7 محافظ گرفتارکراچی کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر 9 روز قبل شاہ زین... سی سی ٹی وی میں دیکھا...
    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے راستوں پر راولپنڈی پولیس اہلکارائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو لوٹنے لگے پولیس عملے نےمسافروں  و چھوڑنے کے آنے والوں   سے  موبائل فون  و نقدی سمیت   میٹھا حلوہ تک نہ چھوڑا سینئر پولیس افسران کی مداخلت پر  اے ایس آئی عاطف سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس  سے رجوع کرتے ہوئے ابیٹ آباد سے تعلق رکھنے والے شہری زبیع اللّٰہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈرائیور یعقوب مہمانوں کو  دبئی جانے کے خاطر چھوڑنے ائیرپورٹ جارہے تھے  کہ ٹھلیاں کے مقام پر پولیس کے اے ایس آئی عاطف، کانسٹیںل زبیر وغیرہ نے روکا۔ ڈرائیور یعقوب اور مہمانوں کی تلاشی لیکر  پولیس...
    راولپنڈی سے بیرون ملک جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں اے ایس آئی عاطف، کانسٹیبل زبیر سمیت 3 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ناکے پر پولیس اہلکاروں نے ملزم کو روکا، پولیس اہلکاروں نے مہمانوں کی تلاشی لی، قیمتی موبائل اور ملتانی حلوہ نکالا۔ مقدمے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار مہمانوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جنگل میں لے گئے اور پیسوں کا مطالبہ کیا، پولیس نے 2 لاکھ روپے نقد اور 50 ہزار روپے اے ٹی ایم سے زبردستی نکلوائے۔ مقدمے کے متن کے مطابق اے ایس آئی عاطف مہمانوں کے ساتھ...
    پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ اگر تشدد کا ایک بھی عمل پورے نظام کو ہلا کر رکھ سکتا ہے، من مانی گرفتاریاں، مکانات کو مسمار کرنا اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا، تو مجرموں نے اپنا مقصد پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک نوجوان پُراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے اتوار کو نوجوان کی لاش ویشو ندی سے برآمد کی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ امتیاز احمد ماگرے کی لاش پولس نے اتوار کو ضلع کے واتو علاقے میں ویشو ندی سے برآمد کی۔ متوفی کولگام ضلع کے ٹنگمرگ گاؤں کا رہنے والا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ امتیاز احمد...
    رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی میں ساس بہو کی لڑائی میں شوہر بھی کود پڑا اور فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتولہ خاتون کے والد نے کہا کہ گھریلو تنازع پر ملزمان نے میری بیٹی کو قتل کیا۔
    صوابی میں ساس بہو کی لڑائی میں شوہر بھی کود پڑا اور فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ  کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتولہ خاتون کے والد نے کہا کہ گھریلو تنازع پر ملزمان نے میری بیٹی کو قتل کیا۔
    پولیس ذرائع کے مطابق مگنچر کے مقام پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے دس قیدیوں کو فرار اور پانچ پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ نامعلوم مسلح افراد نے منگچر قومی شاہراہ ناکہ بندی کے دوران قیدی لے جانیوالی وین کو روک کر دس قیدیوں کو فرار اور پانچ پولیس اہلکاروں کو اغواء کر لیا۔ مذکورہ قیدیوں کو گڈانی جیل سے پیشی کیلئے کوئٹہ لے جایا جا رہا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حب پولیس کا اے ایس آئی، تین ہیڈ کانسٹیبلز اور چار کانسٹیبلز جمعہ کی صبح گڈانی جیل سے دس قیدیوں کو لیکر پرائیویٹ ویگن میں کوئٹہ آرہے تھے۔ شام سات بجے ان کی وین جب منگچر پہنچی تو قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے...
    لاہور: ہربنس پورہ پولیس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کے مطابق بچی گھر سے بوتل لینے کے لیے دکان پر گئی تھی تو ملزم عمر نے دکان کے اندر ہی بچی کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر غریب نواز چوک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مقابلے کے دوران تین ڈاکو زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔  ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت سکندر ولد جمن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ذاکر اور ریاض کے ناموں سے کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، کلفٹن فیز ون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر قریبی...
     لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرکے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عرفان حیدر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف فروری میں ریلی اور ریاست مخالف نعرے لگانے کے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت نے پولیس کو عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔ 
     سٹی42:  سنگین مقدمات میں گرفتار 10 قیدیوں کو کوئٹہ منتقل کئے جانے کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے قیدیوں کی گاڑی پر حملہ کر دیا، انہوں نے تمام  10 قیدیوں کے ساتھ  5 پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کر لیا۔  پولیس ذرائع  کا کہنا ہےکہ لسبیلہ کے 5 پولیس اہلکاروں کو منگوچھر  کے علاقے مین سڑک سے  اغوا کرلیا گیا  ہے۔ مسلح افراد کوئٹہ منتقل کیے جانے والے10 قیدیوں کو بھی  لے گئے ہیں۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لسبیلہ سے حب پولیس کی قیدی وین میں 10 قیدیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا۔ قیدی وین منگوچر کے علاقہ...
    علی ساہی :سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے پولیس افسران واہلکارہوجائیں ہوشیار،اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاونٹ پر باوردی تصاویر لگانے پر پابندی، باوردی تصویر لگانے پر اب مقدمات درج ہوں گے،آئی جی پنجاب نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کردی۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسا مواد جو محکمہ کے متعلق ہو، اور پرائیویٹ اکاؤنٹ پر شئیر کریں گے تو افسران واہلکاروں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ نئی پالیسی کے مطابق پولیس افسر واہلکار کوئی بھی محکمانہ پیپر ذاتی اکاونٹس پر شئیر نہیں کریں گے۔ افسران و اہلکار سرکاری سوشل میڈیا پر آگاہی و عوامی سروس کے متعلقہ پوسٹس اپلوڈ کرسکیں گے۔ کوئی بھی افسر و اہلکار اپنے پرائیویٹ اکاؤنٹ پر پولیس یونیفارم میں تصاویر اپلوڈ...
    افسران و اہلکار سرکاری سوشل میڈیا پر آگاہی و عوامی سروس کے متعلقہ پوسٹس اپلوڈ کرسکیں گے۔ کوئی بھی افسر و اہلکار اپنے پرائیویٹ اکاؤنٹ پر پولیس یونیفارم میں تصاویر اپلوڈ نہیں کرے گا۔ پولیس ملازمین کسی بھی حساس ادارے، مذہبی اور سیاسی حوالے سے تفصیلات سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کریں گے۔ کوئی بھی پوسٹ آئی جی یا اعلی رینک کے افسر کی اجازت کے بغیر اپلوڈ نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا استعمال کرنیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔ اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاونٹ پر باوردی تصاویر لگانے پر پابندی عائدکر دی گئی۔ باوردی تصویر لگانے پر اب افسران و ملازمین کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سوشل...
    ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) جمعہ دین نے حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا۔ مبینہ ٹاؤن کراچی میں پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے مقدمے میں حلیم عادل شیخ، راجا اظہر و دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔مدعی مقدمہ ڈی ایس پی جمعہ دین نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا اور موقف اختیار کیا کہ حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کی موجودگی میں پولیس موبائل کو آگ لگائی گئی۔اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان کی شناخت پریڈ کرائی گئی ہے؟ اس پر ڈی ایس پی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی تصویر واٹس ایپ پر دیکھ کر پہچانا۔دوران سماعت وکیل صفائی نے کیس پراپرٹی سیل شدہ...
    لاہور: محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے اپنی ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا۔ تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے والد بشیر اور دو چچاؤں عمران اور جبار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے باہم مل کر 15 سالہ لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو رات گئے قریبی قبرستان میں دفن کر دیا۔ مقتولہ سدرہ ذہنی معذور تھی اور اکثر گھر سے باہر نکل جایا کرتی تھی۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ محلے داروں کی طرف سے طعنے سننے پر انہوں نے غصے میں آ کر قتل کی واردات کی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج...
    ---فائل فوٹو پنجاب کے شہر نارووال کے علاقے منڈی خیل میں لڑکی کو ملنے کے لیے آنے والا نوجوان مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی لڑکی سے فون پر دوستی ہوئی تھی۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکے کے والد کی مدعیت میں لڑکی اور اس کے ورثاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جنجھال گوٹھ میں لوڈو کھیلتے ہوئے جھگڑے کے دوران کم عمر لڑکا جاں بحق کراچیسپر ہائی وے جنجھال گوٹھ میں لوڈو کھیلتے ہوئے... پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول کو زہر دیا گیا تھا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔
    جنوبی بھارتی اداکار اور اداکارہ رشمیکا مندنا کے منبینہ بوائے فرینڈ وجے دیورکونڈا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار وجے دیورکونڈا حال ہی میں اپنی فلم کنگڈم کے حوالے سے خبروں میں رہے، تاہم اب وہ ایک قانونی تنازع میں بھی الجھ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وکیل کشور لال چوہان نے حیدرآباد کے ایس آر نگر تھانے میں وجے کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ یہ شکایت فلم ریٹرو کے پری ریلیز ایونٹ میں دیے گئے اداکار کے بیان پر کی گئی ہے جس میں انہوں نے ملک کی موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال کا موازنہ 500 سال پرانے آدیواسی تنازعات سے کیا تھا۔ ان کے بیان میں آدیواسیوں سے معذرت کی بات کی گئی...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت منظور کرکے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں جج عرفان حیدر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف فروری میں ریلی اور ریاست مخالف نعرے لگانے کے مقدمے کی سماعت کی۔ یہاں گرفتاری پہلے مقدمہ بعد میں درج ہوتا ہے: عالیہ حمزہپاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ یہاں گرفتاری پہلے مقدمہ بعد میں درج ہوتا ہے۔ عدالت نے پولیس کو عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
    لاہور: جہیز میں آیا زیور نا دینا بہو کو مہنگا پڑ گیا جہاں باغبانپورہ کے علاقے میں سسرالیوں نے بہو  تشدد کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے کہا کہ  2 بچوں کی والدہ سحر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا،  پولیس نے ملزم خاوند سمیت سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔  متن  کے مطابق 6 سال قبل متاثرہ خاتون کی علی نامی شخص سے شادی ہوئی،  خاوند علی اکثر تشدد کرتا، جان لیوا دھمکیاں دیتا، خاوند سمیت دیور حسن اور نند آمنہ نے تشدد کیا۔   لاہور پولیس نے کہا کہ ملزم خاوند کو گرفتار کرلیا، دیگر کی تلاش جاری  ہے۔
    اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء رحیم کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی اور اسکی قیادت کیخلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماء محمد رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے۔ اپنے جاری بیان میں رحیم کاکڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پولیس اور جیل انتظامیہ کا رویہ قابل مذمت ہے۔ خواتین کے ساتھ ایسا رویہ پنجاب حکومت کا وطیرہ ہے، جو قابل گرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت کے...
    — فائل فوٹو پاکپتن کے علاقے محلہ گلزار آباد میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر شوہر کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ جھگڑوں کا شاخسانہ، سسر نے ڈنڈوں کے وار سے داماد، شوہر نے بیوی قتل کردیکراچیشرافی گوٹھ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر تلخ... دوسری جانب عارف والا میں اڈا جھانب کے قریب پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک...
    چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 109 سیون آر میں غیرت کے نام پر ایک افسوسناک واقعے میں 22 سالہ نوجوان لڑکی کو اس کے بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ چند روز قبل اپنی مرضی سے ایک لڑکے کے ساتھ چلی گئی تھی جس کے بعد اس کے بھائی پنچایتی فیصلے کے تحت اسے گھر واپس لے آئے تھے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مہوش کے دو بھائیوں نے رات گئے اسے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ...
    لاہور: بھائیوں نے غیرت کے نام پر ماں اور بہن کو قتل کردیا ۔ پولیس نے باپ اور دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ماں اور بیٹی کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں مقتولہ کے دونوں بیٹوں نے ماں رخسانہ اور بیٹی رمشا کو  تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کی واردات میں ملزمان دونوں بھائیوں 15 اور 17 سالہ علی حسن اور زین کو کو والد یوسف سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔  پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کی اور صوئے آصل میں ہونےو الی دہرے قتل کی واردات کے ملزمان کو ایک گھنٹے...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر نے خاتون کو روند دیا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ موجود موٹرسائیکل چلانے والا شخص معمولی زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگی۔ واقعے کے بعد جائے حادثہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، جنہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
    راولپنڈی: گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتے کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اشتہاری جمیل نے ساتھیوں کے ہمراہ محمد امیر کو قتل کر دیا تھا، مجرم نے مقتول کے ہاتھ پاؤں اور منہ پر کپڑا باندھ کر ڈیم میں پھینک دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف دسمبر 2023 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا۔ اشتہاری کا ایک ساتھی پہلے گرفتار کیا جا چکا تھا تاہم گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو بھی گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
    پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بھی بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو زبردستی بے دخل کرنے لگا ہے، کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیو نے بھارتی منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کی پولیس میں خدمات انجام دینے والے کشمیری پولیس اہلکار نے اس حوالے سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔ کشمیری اہلکار کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 27 سال سے جموں و کشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہا ہوں، ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ہمیں جموں وکشمیر سے باہر نہیں بھیجا جائے گا لیکن پولیس کے اعلیٰ حکام بھارتی ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کر رہے۔...
    راولپنڈی میں ڈھیری حسن آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے گاڑی سے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی سے شراب سے بھرے ڈرم برآمد کیے گئے ہیں، کارروائی میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے کہ تھانہ سول لائنز پولیس نے چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
    پولیس زرائع کے مطابق مبینہ طور پر دونوں مقتولین بھائیوں کو ماں سمیت ان کے چچا نے قتل کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے زروبی میں جائیداد کے تنازع پر ماں اور دو بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے زروبی میں ماں کو گھر کے اندر جبکہ اس کے دو بیٹوں کو کھیتوں میں تھریشر کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی ثاقب خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے...
    راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کی حدود میں خاتون کی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔  رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ گی، زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہروز کالونی بڑکی کی رہاہشی مسماتہ شمائلہ عروج کے گھر مسماتہ حلیمہ سعدیہ مسماتہ فوزیہ کے ہمراہ ملنے آئی۔ پولیس  نے بتایا کہ گفتگو کے دوران مسماتہ حلیمہ سعدیہ اور مسماتہ فوزیہ میں تلخ کلامی ہوئی، مسماتہ فوزیہ نے پرس سے پستول  نکال کر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے سے مسماتہ  شمائلہ عروج اور مسماتہ حلیمہ سعدیہ ٹانگ اور پاؤں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئیں، فائرنگ کرنے والی خاتون موقع سے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگی۔ پولیس نے کہا کہ دونون زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تحقیقات جاری ہیں۔
    پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں گھر میں گھس کر ملزمان نے ایک خاتون سے جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر خاتون کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ واقعہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں واقع محلے میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت شگفتہ نورین کے نام سے ہوئی، واردات ایسے وقت میں ہوئی جب کہ خاتون گھر میں اکیلی تھی اور اس کا شوہر دوائی لینے گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ معاملہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نہیں ہے، دوسرے معاملات اور پہلوؤں کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ پولیس  کا کہنا تھا  ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے احسن آباد فیز 3 سیکٹر 4 کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو 6 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ مکان صالح محمد نامی شخص کی ملکیت ہے، جس نے مقتولہ خاتون سے تقریباً چھ ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ واردات کے وقت ملزمان نے صالح محمد کی پہلی بیوی کو ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور واقعہ بظاہر خاندانی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ...
    لاہور: نیشنل ہائی وے پر بے احتیاطی سے گاڑی چلانے کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔  ڈکی بھائی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں جسٹس شہباز رضوی نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پانچ مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم پانچ مئی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہو۔ واضح رہے کہ ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ اسٹیرنگ پر ٹانگ اور پاؤں رکھ کر گاڑی چلا رہا تھا، موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈکی بھائی کے خلاف...
    کراچی: بہن پر تشدد کرنے پر نالاں سالے نے ڈنڈے برسا کر اپنے بہنوئی کو جان سے مار دیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی کے قریب جھگڑے کے دوران سالے نے ڈنڈوں کے وار سے بہنوئی کو قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کر دیا، جس کے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔ شرافی گوٹھ کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی رکشا اسٹینڈ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ متوفی کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 24 سالہ شریف ولد دوست علی اور زخمی کی 25 سالہ سلیم ولد دوست علی کے...
    بھکھی پولیس نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران شخص کو قتل کرنے والے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او  شیخوپورہ کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔ شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی  کی حدود میں ملزم نے کیری ڈبے چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری محمد سلطان کو قتل کردیا تھا۔ ایس ایچ او بھکھی جمشید اقبال کے مطابق واردات کا مقدمہ شہری کے بھائی کے بیان پر نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا تھا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئَے ملزم کو ٹریس کیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے کیری ڈبہ اور...
    پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے شہری قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث موٹرسائیکل سوار معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات تھم نہ سکے، شہر کے 2 مختلف علاقوں میں ہیوی  گاڑیوں نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثات کے بعد دونوں ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کےقریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں...
    — فائل فوٹو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا دن مگر ملنے کے لیے آنے والوں کو پولیس نے روک لیا۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچیں۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو گورکھپور ناکے پر روک لیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی پولیس نے آگے جانے سے منع کردیا۔ عمران خان کی بہنوں کو داہگل کے مقام پر روک دیا گیابانئ پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے داہگل کے مقام پر پولیس ناکے پر روک دیا...
    شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث موٹرسائیکل سوارمعصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات تھم نہ سکے،شہرکے 2 مختلف علاقوں میں ہیوی  گاڑیوں نے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا جس کے نتیجے میں قانون  فانذ کرنے والے ادارے کے ملازم سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ،حادثات کے بعد  دونوں ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیور موقع پر سے فرارہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کےقریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جب کہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ متاثرہ شہریوں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے میں...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق موٹر سائیکل سوار کا نام اشفاق علی ہے جبکہ زخمی کی شناخت عبداللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ڈرائیور حادثے کے مقام سے کچھ دور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تیز رفتار گاڑیوں نے 2 موٹر سائیکل سواروں سمیت 4 افراد کو کچل دیا کراچی ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔... پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر و موجودہ ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو قتل دھمکی دینے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعے کے روز سابق کرکٹر و ہیڈوکوچ گوتم گمبھیر کو قتل کی دھمکی دینے والا انجینئرنگ اسٹوڈنٹ نکلا۔ بھارتی ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی جس میں محض ایک جملہ شامل تھا کہ "میں تمہیں مار دوں گا"۔ مزید پڑھیں: "میں تمہیں مار دوں گا" بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی انتہا پسند ہندو میڈیا نے گوتم گمبھیر کو ملنے والی دھمکی کو پہگام واقعہ سے ملانا چاہا تھا تاکہ پاکستان پر دوہرا الزام عائد کیا جاسکے تاہم...
    ویب ڈیسک:ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درابن کی حدود میں کلاچی موڑ کے قریب ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔   پولیس کے مطابق گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے باعث گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا،واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔   بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -منگل 29اپریل, 2025  پولیس حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کی کوشش معلوم ہوتا ہے، جس...
    لاہور میں گھریلو جگھڑے کے دوران معمولی تلخ کلامی کے بعد ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو قتل کردیا گیا،  لاہور پولیس  کا کہنا تھا کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا دبا کر اس کی جان لے لی۔ ایس پی لاہور پولیس ڈاکٹر غیور احمد خان نے بتایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا اکثر آپس میں جھگڑا رہتا تھا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا...
    گزشتہ روز ایک بار پھر گرفتار کی گئیں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کو لاہور پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا۔ رپورٹ کے مطابق صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گزشتہ روز حراست لیا تھا اور دونوں میاں بیوی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو حراست میں لیا گیا تھا۔ صنم جاوید 9 مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔ صنم جاوید کو روڈ بلاک کرکے اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ میں پولیس مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار...
    کراچی: سپرہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور اس کا 9 سالہ بھانجہ زخمی ہوگیا ، متوفی کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔  تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے سپر ہائی وے خان جی ریسٹورنٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 9 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ عدنان خان ولد سعید خان اور زخمی کی 9 سالہ عفان ولد عمیر کے نام سے کی گئی۔  مزید پڑھیں: کراچی:...
    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا، چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ایک ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ذائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات پبی کے علاقے جلوزئی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا، چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔
    خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی  تحصیل پبی میں ایک ملزم نے غیرت کے نام پر  اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات پبی کے علاقے جلوزئی میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا۔ چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔  
    ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت معاملات کو سنجیدگی سے حل کرے، احتجاج کرنے والے وکلا کے تحفظات کو سن کر مسائل حل کرنا بہت ضروری ہیں، راستوں کی بندش سے عوام اور تاجر برادری بھی مشکلات کا شکار ہے، سی سی آئی اجلاس جلد بُلا کر مسائل کا حتمی حل نکالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے موجودہ سندھ کی صورتحال پر تنظیمی میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سندھ میں کینالوں کے حوالے سے وکلا کے احتجاج پر پولیس کے لاٹھی چارج اور تشدد پر تشویش ہے، پُر امن احتجاج آئینی و قانونی حق ہے،...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بھاری پولیس نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔ صنم جاوید نو مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔ Post Views: 1
    پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس  نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس  نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل  کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بھاری پولیس  نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔ صنم جاوید نو مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔
    صنم جاوید اور ان کے خاوند کو نو مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے ان کے خاوند کے ہمراہ پولیس نے حراست میں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی متحرک کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید اور اس کے خاوند کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صنم جاوید اور ان کے خاوند کو نو مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے ان کے خاوند کے ہمراہ پولیس نے حراست میں لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صنم جاوید اور ان کے خاوند کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج تھے۔
    بنوں میں پولیس نے 20 سے 25 دہشت گردوں کی تھانے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان بنوں پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ بکاخیل پولیس نے بروقت کارروائی دہشت گرد جدید تھرمل کیمروں سے شناخت کی جس کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ ترجمان بنوں پولیس نے کہا کہ گذشته شب تھانہ بکاخیل کی حدود میں ایک بڑی دہشت گردی کی کوشش کو جدید اسلحہ اور پولیس کے بروقت رد عمل نے ناکام بنا دیا۔ تھرمل کیمروں کی مدد سے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 20 تا 25 دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کو رات کے وقت بی مانیٹر کیا گیا۔  پولیس  نے فوری طور پر اس صورتحال کا ادراک کیا اور اعلیٰ حکمت عملی...
    ذرائع کے مطابق صوبے کو گریڈ 18 اور 19 کے 91 افسران کی کمی کا سامنا ہے، سینٹرل پولیس آفس میں متعدد افسران دو دو عہدوں پرتعینات ہیں، اسی طرح پولیس میں ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی پولیس کو افسران، بلٹ پروف گاڑیوں اور کم اجرت کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کو گریڈ 18 اور 19 کے 91 افسران کی کمی کا سامنا ہے، سینٹرل پولیس آفس میں متعدد افسران دو دو عہدوں پرتعینات ہیں، اسی طرح پولیس میں ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریجنل پولیس افسران اور ڈی پی اوز کے پاس بلٹ گاڑیاں بھی نہیں ہیں۔ انسپیکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ پر نہروں کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلا اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ نجی چینل کے مطابق گلشن حدید لنک روڈ پر وکلا نے نہروں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے رکھا تھا، پولیس کے لاٹھی چارج سے ایک وکیل زخمی بھی ہوا، جس کے بعد وکلا کی بڑی تعداد اسٹیل ٹاؤن تھانے پہنچ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں شامل وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارا تھا، جس کے بعد لاٹھی چارج کیا گیا۔ قبل ازیں وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ببرلو بائے پاس پر وکلا سے دھرنا ختم کرنے کی...
    لندن: برمنگھم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو دو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سمیت کئی سنگین جرائم میں 26 سال کےلیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس سے اگست 2024 میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بارے میں رابطہ کیا گیا۔ جس پر پولیس افسران نے فوری طور پر پوچھ گچھ کی اور مائر نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ مکمل چھان بین کے بعد افسران نے دریافت کیا کہ مائر کئی سال قبل دو نوجوانوں کے خلاف بدسلوکی کے کیٹلاگ کےلیے ذمہ دار تھا۔ موٹ ہاؤس روڈ کے 35 سالہ نوجوان پر بعد ازاں 13 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ زیادتی، ایک نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کے تین الزامات،...
    پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں اپنی ماں کہتے ہوئے جذباتی انداز میں نظم پڑھی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے تاہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کیلئے کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ حال ہی میں کرتارپور راہداری پر پنجاب پولیس کے اہلکار کی سکھ یاتریوں کے استقبال کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اہلکار کے جذباتی انداز نے پاکستان کی مہمان نوازی کی خوبصورت عکاسی کی۔   ویڈیو میں پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کو سکھ یاتریوں کا استقبال منفرد انداز میں کرتے دیکھے گیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکار نے ایک ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگایا اور انہیں...
    رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔
    معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے شکجنے میں آگئے ہیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری پر ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ یہ بھی پڑھیں مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنی آمدنی بتانا کیوں چھوڑ دی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹروے پولیس نے بتایا کہ ڈکی بھائی کے خلاف تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈکی بھائی اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلا رہے تھے، جبکہ ایک جگہ ان کی اسپیڈ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس نے...