2025-12-10@10:41:03 GMT
تلاش کی گنتی: 166390

«اور دین»:

(نئی خبر)
    کشمیر کارنر میں شہدائے کشمیر کی نایاب تصاویر اور جدوجہد آزادی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے تاریخی پس منظر پر مشتمل کتب رکھی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کاز کو موثر طور پر اجاگر کرنے کے لیے قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر قائم کیا گیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی لائبریری میں کشمیر کارنر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون، وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور کشمیری رہنما شریک تھے۔ اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستانی قوم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔ اجلاس میں عوام پر پڑنے والے ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا جائے گا۔حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں نمایاں اضافے کی تجاویز ایجنڈے میں شامل کر لی ہیں۔ ان تجاویز کی منظوری کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی کے سامنے پیش کی جانے والی اہم تجویز ’’آپشن ٹو‘‘ میں او ایم سی مارجن 1.63 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 1.79 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سفارش کی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں گڈ گورننس کے فقدان کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں ایک اہم درخواست دائر کردی گئی، درخواست حماد ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں وسائل کی کمی نہیں لیکن اچھی حکمرانی کا شدید فقدان ہے، فنڈز کے بروقت اور درست استعمال نہ ہونے کے باعث صوبہ متعدد ترقیاتی منصوبوں سے محروم رہ گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق صوبے کے عوام ٹرانسپورٹ، تعلیم، خوراک، صحت، رہائش اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ گڈ گورننس کے نہ ہونے سے معیشت اور معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پر...
    پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی معاشی اصلاحات اور اقدامات کے مؤثر نفاذ کی وجہ سے جاری پروگرام کے تحت مالی اجراء پر وزیرِ اعظم نے حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی پذیرائی کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف...
    لاہور(نیوز ڈیسک)ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک موٹروے ایم 5 اور ایم ون پشاور سے رشکئ تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئ تک بند ہے جبکہ رشکئ سے برہان تک کھول دی گئی ہے۔ جبکہ حد نگاہ میں بہتری آنے پر موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک ہر قسم ٹریفک کی لیے کھول دی گئی موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور کے...
    اداکار منیب بٹ کا روحانی اور خاندانی تربیت سے بھرپور اندازِ فکر مداحوں کے دل جیت گیا۔ابھرتے ہوئے اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنی شخصیت کے روحانی اور خاندانی پہلوؤں پر کھل کر بات کی جسے سن کر مداح ان کے ایک نئے اور دل نشین روپ سے روشناس ہوئے۔اداکار نے بتایا کہ ان کا پورا خاندان مذہبی ہے، خصوصاً ان کی والدہ پنج وقتہ نمازی اور تہجد گزار ہیں، بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہوتی ہے اور مجھے ایسی ایمان بھری گود ملی جس نے میری روح تک کو سیراب کر رکھا ہے۔ اپنے مذہبی رجحانات کے حوالے سے منیب بٹ نے کہا کہ وہ اور ان کا...
    -- فوٹو: اسکرین گریب/جیو پاکستان نے سمندروں کو امن اور مشترکہ خوشحالی کے خطّے قرار دے دیا۔پاکستان نے اقوامِ متحدہ پر سمندر سے متعلق قانون کے دفاع پر بھی زور دیا ہے۔ سمندروں پر بالادستی قائم کرنے یا ساحلی ریاستوں کے حقوق کمزور کرنے کی کوششوں پر اظہار تشویش کیا۔ سمندروں کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کیے جائیں، پاکستانپاکستان نے آنے والی نسلوں کے لیے سمندروں کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر پرجوش اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس کے شہر نیس میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی تیسری اوشین کانفرنس میں کیا۔ پاکستانی مشن کے فرسٹ سیکریٹری ذوالفقار علی نے جنرل اسمبلی...
    کراچی: پاکستان سے رواں سیزن کینو کی برآمدات کا آغاز ہوگیا ہے، آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے رواں سیزن کے لیے تین لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے پورا ہونے پر 110 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ یکم دسمبر سے اب تک 6 ہزار ٹن کینو مشرق وسطیٰ، سری لنکا اور فلپائن بھیجا جا چکا ہے۔ گزشتہ سیزن میں پاکستان سے ڈھائی لاکھ ٹن کینو برآمد کیا گیا تھا، جس سے 95 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ وحید احمد کے مطابق اس سال کینو کی بمپر کراپ ہوئی ہے اور مجموعی پیداوار 27 لاکھ ٹن تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے۔ینبع میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ تیز ہواؤں سے متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔رپورٹس کے مطابق بارشوں کا یہ شدید سسٹم اب دیگر شہروں کی جانب بڑھ رہا ہے۔خراب موسم کی وارننگ کے بعد جدہ اور ربیغ میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، اور کلاسز آن لائن جاری رہیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے بعد طلبہ اور عملے کی حفاظت...
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ’وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد اب پنجاب میں کوئی بھی کینسر یا دل کا مریض اپنی جمع پونجی، گھر یا زیور بیچنے پر مجبور نہیں ہوگا۔ پنجاب میں کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ مہنگے علاج کے خوف سے بے فکر، امراضِ قلب میں مبتلا ہر مریض سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا علاج بالکل مفت حاصل کر سکے گا۔ پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے 45...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے علاج کیلئے ’وزیراعلیٰ سپیشل اینیشیٹو کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کینسر اور کارڈیک سرجری کے لئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ پاکستان میں شفافیت میں اضافہ، کرپشن کم، معیشت ترقی کر رہی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کینسر اور دل کے عارضہ میں مبتلا افراد کے علاج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شفافیت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی ہوئی، ملکی معیشت زبوں حالی سے استحکام اور ترقی کی طرف گامزن ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے این سی پی ایس 2025ء کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا انہیں کسی سرکاری کام کیلئے رشوت نہیں دینی پڑی، حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے معیشت کو مستحکم کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا بھی معاشی استحکام کا سبب بنا، پولیس کے حوالے سے عوامی رائے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، یہ بہتری پولیس کے رویے اور...
    صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ سیرت طیبہ کی پیروی ہی نجات کا راستہ ہے، سیرت مصطفیٰ ؐ نوجوانوں کی شخصیت سازی کا بہترین ذریعہ ہے، کامیابی کی تلاش ہر انسان کی فطرت ہے، مگر اس کی حقیقی کنجی صرف سیرتِ مصطفیٰﷺ میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ’’طلبہ کی کردار سازی میں سیرت مصطفیٰ کی اہمیت اور اساتذہ و والدین کی بنیادی ذمہ داریاں‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں نوجوان نسل کی تربیت اور اخلاقی مضبوطی سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس کا بہترین...
    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک دلچسپ اور غیر معمولی صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب ایوان کی نشستوں کے قریب سے ملنے والی رقم اسپیکر تک پہنچائی گئی، جس کے بعد متعدد اراکین نے اس رقم پر ملکیت کا دعویٰ کر دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت اجلاس جاری تھا کہ کسی نے زمین پر گرے ہوئے پیسے اٹھا کر ان کے حوالے کیے۔ اسپیکر نے نوٹ ایوان میں لہراتے ہوئے اعلان کیا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے فرش پر گرے ہوئے ملے ہیں اگر اصل مالک موجود ہو تو آگاہ کرے۔ استغفرُللہ یہ ہے پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں موجود پارلیمنٹیرینز کی اوقات پیسے ایک شخص کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اشارہ دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی کی گئی یا یہ صورتحال دیگر قیدیوں کے لیے خطرہ بنی تو متعلقہ قیدی کو دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔طلال چوہدری نے کہا کہ اڈیالہ سمیت جہاں کہیں بھی انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی، وہاں قانون فوری حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کی قیادت کو دباؤ میں لا کر دوبارہ اقتدار حاصل...
    بھارتی وزیرِ دفاع کا سندھ کو بھارت میں ضم کرنے کا بیان اور اس کے بعد بھارتی وزیرِ خارجہ کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات، نہ صرف بھارت کی پاکستان کے بارے میں ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ بھارت کس حد تک اپنی داخلی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے پاکستان دشمنی پر انحصار کرتا ہے۔ مئی کی جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں واضح ناکامی کے بعد سے بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ مسلسل نمایاں رہی ہے اور اس معاندانہ رویے میں وہ افغان طالبان جیسی رجعت پسند قوتوں کی پشت پناہی سے بھی دریغ نہیں کر رہی۔ داخلی سیاست اور پاکستان مخالف بیانیہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سمیت اعلیٰ...
    راولپنڈی: پولیس کی منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 8 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 11.5 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف تھانوں کی پولیس ٹیموں نے علیحدہ علیحدہ چھاپے مار کر یہ کارروائیاں انجام دی ہیں۔ بنی پولیس نے دو سپلائرز کو حراست میں لے کر 2 کلو 875 گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ایک سپلائر کو گرفتار کر کے 1 کلو 740 گرام چرس برآمد کی۔ وارث خان پولیس نے ایک سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 740 گرام چرس برآمد کی جبکہ روات پولیس نے ایک سپلائر کو گرفتار کر کے 1 کلو 610...
    ریاض میں منعقدہ بلیک ہیٹ MEA 2025 کا 3 روزہ بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی ایونٹ غیر معمولی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں اس سال عالمی سطح پر 100,000 سے زائد شرکا، 300 اسپیکرز اور 500 عالمی برانڈز نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض سے دوحہ کا سفر 2 گھنٹے میں، سعودیہ اور قطر کے درمیان ہائی اسپیڈ ریل لنک کے معاہدے پر دستخط یہ ایونٹ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کا سب سے بااثر سائبر سیکیورٹی پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں عالمی تحقیق، جدید ٹیکنالوجیز اور نئے سیکیورٹی ماڈلز مستقبل کی سمت متعین کرتے ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان نے اپنی تاریخ کی سب سے مضبوط نمائندگی پیش کی۔ پاکستان پویلین نے بین الاقوامی مندوبین کی بھرپور توجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدعنوانی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن پرسیپشن سروے رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شفافیت میں بہتری اور کرپشن میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 66 فیصد شہریوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انہیں سرکاری کام کے لیے رشوت نہیں دینی پڑی۔مزید برآں، 60 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کیا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا۔ دوسری جانب 57 فیصد نے اپنی قوتِ خرید میں کمی کی شکایت کی، جبکہ 43 فیصد نے کہا کہ ان کی قوتِ خرید میں اضافہ ہوا ہے۔یہ سروے 22 سے 29 ستمبر 2025 کے دوران 4...
    لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جب کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را  کے 12  دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن  بھی برامد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصویریں ویڈیو اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی۔ فیصل اباد سے گرفتار دہشت گرد پنجاب میں خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے...
    بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے کرش پاٹھک سے دوسری شادی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر میں دونوں کی کورٹ میرج ہوئی تھی جس کے بعد دسمبر میں باقاعدہ شادی کی تقریبات منعقد کی گئیں  اور اس موقع پر خوبصورت تصاویر لی گئیں۔ نوبیاہتا جوڑے نے اپنی دلکش شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ سارہ اور کرش نے شادی کی تقریبات میں ہندو رسومات کے ساتھ نکاح کی تقریب بھی رکھی۔ نوبیاہتا جوڑے نے ہندو رسومات کے لیے سرخ روایتی ملبوسات کا انتخاب کیا جبکہ نکاح کی تقریب میں سفید چمکدار لباس نے ان کی جوڑی کو نہایت خوبصورت...
    معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی۔ ڈکی بھائی نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ میرا اس ویڈیو کا مقصد مجھ پر ہونے والی ایف آئی آر کی جسٹیفکیشن ہے تو میں معذرت کرتا ہوں، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آج تک اگر میرے کانٹینٹ سے نیگٹیولی امپیکٹ ہوا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ میں لوگوں کو انٹرٹین کرتا رہوں اور کچھ نا...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کے بھائی وکرم بھٹ کو اُن کی اہلیہ شویتامبری بھٹ کے ساتھ دھوکا دہی کے ایک بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اُدے پور پولیس کی خصوصی ٹیم نے دونوں کو ممبئی سے حراست میں لے کر عدالت سے 9 دسمبر تک ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کیا۔ دائر مقدمے میں ہدایتکار پر الزام ہے کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ سمیت چھ ساتھیوں نے اُدے پور کے ڈاکٹر انڈیرا گروپ آف کمپنیز کے بانی اجے مردیا سے تقریباً 30 کروڑ روپے کا مبینہ فراڈ کیا۔ اجے مردیا کے مطابق ان سے اُن کی مرحومہ اہلیہ کی زندگی پر مبنی بائیوپک سمیت چار فلموں کی تیاری کے...
    اسلام آباد: انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اس عزم کی تجدید کرتا ہے اور بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے جاری اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں گے. 2025 میں یہ عالمی دن "نوجوانوں کے ساتھ مل کر بدعنوانی کے خلاف: ایماندار، باعزت مستقبل کی بنیاد" کے عنوان کے تحت منایا جارہا ہے۔ یہ عنوان ہمہ جہتی اور ہر عمر کی آبادی کی شمولیت سے اس برائی کے خاتمہ کرنےکی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان ہمارا بیش قیمت اثاثہ ہیں اور...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے مشکل وقت کے ساتھی سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ کی کرسی سے ہٹائے جانے کے بعد سے پارٹی اجلاسوں اور جلسوں سے غائب ہیں اور اتوار کو پشاور میں ہونے والے جلسے میں بھی شرکت نہیں کی۔ کچھ باخبر پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا پارٹی میں کچھ مخصوص ہم خیال اور پرانے ساتھیوں سے رابطہ ہے، جبکہ پارٹی کی صوبائی اور مرکزی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اور نہ ہی وہ پارٹی کے اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: وزارت اعلیٰ سے ہٹنے کے بعد اب علی امین گنڈاپور کیا کررہے ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ...
    افغان طالبان حکومت اور ایران کے درمیان دریائے ہلمند کے پانی پر تنازعہ شدت اختیار کرتا نظر آرہا ہے۔ یہ بھی  پڑھیں: بھارتی ایما پر افغان طالبان کی کارروائیوں سے پورا خطہ کس طرح متاثر ہو رہا ہے؟ نومبر 2025 میں ایران نے اعتراض کیا کہ گزشتہ برس دریائے ہلمند پر دونوں ملکوں کے مابین 1973 کے معاہدے کے خلاف صرف تقریباً 16 فیصد یعنی معاہدہ کردہ پانی کا بہت کم حصہ پانی ملا جو ناقابل قبول ہے۔ اس موقعے پر ایرانی دفترِ خارجہ نے مشترکہ تکنیکی کمیٹی بنانے کی بھی بات کی۔ اس پر افغان طالبان حکومت نے اپنے ردعمل میں دعویٰ کیا کہ پانی کی کمی خشک سالی اور پانی کی قدرتی کمی کی وجہ سے ہے، اور وہ...
    برٹش انڈیا کے بعد سے ہمیں اس سنگین بحران کا سامنا ہے کہ ہم بطور معاشرہ پروپیگنڈوں کے اسیر ہوگئے ہیں۔ ان پروپیگنڈوں کا ایک بڑا نقصان یہ ہوا ہے کہ ہم تعمیری گفتگو یا کام کی بجائے لغویات میں مبتلا ہیں۔ پروپیگنڈے حقائق جھٹلانے کا بھی کام کرتے ہیں سو ہم حقائق کا بھی انکار کر ڈالتے ہیں۔ اپنے حریف گروہ کی خوبیوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرکے اس کی خامیاں ڈھونڈتے ہیں۔ اگر معمولی سی خامی ہاتھ آجائے تو اس کا وزن مبالغے کے تڑکے سے بڑھا دیتے ہیں اور اگر مطلوبہ نوعیت کی خامی نہ ملے تو یہ سوچ کر جھوٹ کا تکا آزما لیتے ہیں کہ مخالف شاید اس پہلو سے مکمل لاعلم  ہو۔...
    لاہور: ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک موٹروے ایم 5 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور کے علاقوں میں بھی دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حدِ نگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔ سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا...
    نیویارک: نیویارک کیتھولک چرچ اور 1300 سے زائد متاثرین نے جنسی زیادتی کے ہولناک الزامات پر میڈی ایشن کے ذریعے تصفیے پر اتفاق کر لیا اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا تاریخ میں چرچ کا سب سے بڑا مالی اسکینڈل ثابت ہوسکتا ہے۔ جنسی استحصال کے یہ کیسز 1952 سے 2020 تک کے ہیں جن میں پادریوں اور چرچ کے عملے پر بچوں کے ساتھ زیادتی کے سنگین الزامات شامل ہیں۔ متاثرین کے وکیل جیف اینڈرسن نے بتایا کہ نیویارک آرچ ڈائیوسیز نے اگلے دو مہینوں میں ممکنہ بھاری بھرکم تصفیے پر بات چیت کی منظوری دے دی ہے۔ نیویارک چرچ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ متاثرین کو ادائیگی کے لیے 300 ملین ڈالر اکٹھے...
    پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، تعلیم،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے۔امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر کے ہمراہ جدید تعلیمی وسائل سے آراستہ امریکی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی پروقار عمارت کا افتتاح کیا۔ نیٹلی بیکر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، ہم تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اضافے کے لیے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے بہت مثبت توقع رکھتی ہوں، صدر ٹرمپ کی زیر نگرانی ہمارے تعلقات بھرپور طریقے...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں اور انہوں نے ہی پارٹی کے کسی بھی رہنما کو بات چیت کی اجازت نہیں دی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن پی ٹی آئی نے ہر بار انکار کیا، جس کے باعث سیاسی کشیدگی برقرار ہے۔ رانا ثنا نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش قبول کرلیتی تو ملک میں سیاسی درجہ حرارت نمایاں طور پر کم ہوسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کے رہنما وہی...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک اہم مالی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی  پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی پروگرام کے پہلے جائزے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ان منظوریوں کے بعد پاکستان کو تقریباً 1 ارب ڈالر کی قسط مل سکے گی، جبکہ 20 کروڑ ڈالر تک اضافی رسائی بھی حاصل ہو جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں برس آنے والے تباہ کن سیلاب کے باوجود حکومت پاکستان نے مضبوط معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں مالی اور بیرونی شعبوں میں استحکام برقرار رہا۔ آئی ایم ایف نے اپنی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے قائدآباد پل کے قریب شاہ لطیف پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ دوسرا بغیر مزاحمت گرفتار کر لیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق دوسرے گرفتار ملزم ناصر کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، دو موبائل فون، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغانستان کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان حکومت کو فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا جب کہ بھارت کو خبردار کیا کہ وہ کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔ جی ایچ کیو میں تقریب کے دوران چیف آف ڈیفنس فورسرز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے۔ فیلڈ مارشل  نے بڑھتے خطرات کے سبب تینوں مسلح افواج متحد...
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی میں درپیش مسائل کے حل کے لیے جامع منصوبہ پر فوری عملدرآمد کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 100میگا واٹ سولر پراجیکٹ سے گلگت بلتستان میں ماحولیاتی اعتبار سے صاف بجلی کی بلا تعطل اور مستحکم فراہمی کو یقینی بنایا جائے،گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور معاشی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پیرکو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد...
    اسلام آباد  (خصوصی رپورٹر) جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بطور سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سے سپریم کورٹ کے جج کا حلف لیا۔ اس موقع پر وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا، فیڈرل شرعی عدالت کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمٰن اور جوڈیشل کمشن کے رکن ایڈووکیٹ احسن بھون بھی موجود تھے۔
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔ انہیں21  توپوں کی سلامی دی گئی، بچوں نے پھول پیش کیے۔ صدر انڈونیشیا کا دورہ اس لحاظ سے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے کہ اس سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو پہلی بار اسلام آباد آئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو اپنے2  روزہ قیام...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔  پنجاب پولیس کو سکول ایجوکیشن کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت کی ہے۔  تعلیمی اداروں کے لئے سکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دیا ہے۔پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیور اور عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سکیورٹی کے لئے اشتراک کار کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ سیف...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے، چین نے ثابت کیا ہے دوست وہ جو مشکل میں کام آئے۔اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے، چین پاکستان کا دوسرا گھر اور پاکستان بھی چین کا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا چین نے ہمیشہ مدد کی، مشکل وقت میں چین جیسے دوست ساتھ ہوں تو کچھ مشکل نہیں ہوتا،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے  این سی پی ایس 2025ء  سروے رپورٹ جاری کر دی۔ کرپشن کے تاثر میں واضح کمی۔ شفافیت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے۔ این سی پی ایس  رپورٹ میں کہا گیا پاکستان میں بدعنوانی کے "تاثر" کو جانچنے کا ایک پیمانہ ہے۔ 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ 12 ماہ میں کسی سرکاری کام کے لیے کوئی رشوت نہیں دینا پڑی۔ 60 فیصد پاکستانیوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے اور ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے ذریعے معیشت کو مستحکم کیا۔ ملکی معیشت زبوں حالی سے استحکام اور استحکام سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے۔ واٹر سکیورٹی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے ایشین واٹر ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 2025ء جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۔ ذخائر میں تیزی سے کمی جاری ہے۔ رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی 80 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ پاکستان میں فی کس پانی دستیابی 3500 سے کم ہو کر 1100 مکعب میٹر رہ گئی ہے۔ زیر زمین پانی...
    لاہور (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ رات گئے تک گورنر ہاؤس لاہور میں سیاسی سرگرمیوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ کارکنان سے ملاقات کی۔ جیالوں کی تجاویز کو سنا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے ڈاکٹر رضوان بھیو، ملک مبشر، احمد گھمن، اویس بیگ، رانا شرافت، شائستہ اسلم، فہد گجر، علی سانول، حسن صفدر، زینب علی، عثمان اعوان، عثمان پرویز ملک، جبار ناصر، ڈاکٹر ضرار یوسف، علی سانول، زاہدہ انصاری، اظہر عباس، ڈاکٹر اجمل اور میاں نعمان نے ملاقات کی۔ این اے 185 کے امیدوار سردار دوست محمد کھوسہ...
    لاہور+وزیر آباد+قصور+ حافظ آباد  (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد معطل  روکنے  پر پنجاب میں پہیہ جام ہڑتال ختم کر دی۔ رات گئے سے دوپہر تک پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری رہی۔ صوبے میں ہڑتال کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ریلوے سٹیشنوں پر رش میں اضافہ ہو گیا۔ دوپہر کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کمیٹی کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی، اراکین تنویر خان، نبیل محمود، ملک ندیم حسین اور دیگر نمائندوں سے مذکرات کیے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس  پر عملدرآمد روک رہے ہیں  جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی...
    اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوالالمپور میں تیسرے گلوبل مسلم بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے مسلم دنیا کے درمیان اقتصادی تعاون، اختراع اور مشترکہ ترقی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ چیئرمین سینٹ نے  کہا کہ مسلم ممالک کو محض بیانات تک محدود رہنے کے بجائے عملی اور مربوط معاشی حکمتِ عملی اپنانی چاہیے تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے نئے راستے کھولے جا سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مشترکہ منصوبوں ٹیکنالوجی کے تبادلے اور کاروباری تعاون کے ذریعے مسلم ممالک اپنی اجتماعی معاشی صلاحیت کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر فورم میں انڈونیشیا سے پروفیسر دین شام الدین، برطانیہ سے سر اقبال...
    لاہور  (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لحمرا آرٹس کونسل لاہور میں سندھ کلچرل فیسٹیول کی شاندار تقریب بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سمیت نوجواں طبقے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سلیم حیدر کو وزیر ثقافت سندھ نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر  نے کہا کہ نوجوانوں کی سندھ کلچرل فیسٹیول میں بھرپور شرکت خوش آئند  اور اس بات کی دلیل ہے کہ ہماری نوجوان نسل جذبہ اور ہمت کے ساتھ اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔  انہوں نے کہا کہ تمام صوبے پاکستان کی اکائیاں ہیںاوریہاں بسنے والے تمام لوگ بلا تفریق ایک جان کی مانند ہیں۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک ہی 9 مئی ہو سکتا ہے بار بار نہیں۔ بانی پی ٹی آئی بھارتی سازش کو کامیاب کررہے ہیں۔ ایسے عناصر سے ملک دشمن کی طرح نمٹا جائے گا۔ ذہنی مریض سے صرف ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے۔ وفاق میں نفاق پھیلانے والے کو غدار کہا جاتا ہے۔ ان کی بہنیں انڈین میڈیا پر ملک کو متنازعہ کرتی ہیں اس کی کسی کو اجازت نہیںدیں گے۔ یہ ملکی دفاع، سلامتی و استحکام کا معاملہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قوم کی ترجمانی ہے۔ اظہار رائے کی آزادی ملکی سلامتی سے بڑھ کر نہیں۔ اپنی گندی زبان سے صوفج کو...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے "کی بورڈ وارئیرز" ڈھائی برس سے پاکستان آرمی اور اس کے سربراہ کو بے بنیاد پراپیگنڈے کے ذریعے منظم حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تحریکِ فساد کے یہ ’’انوکھے لاڈلے‘‘ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں، مگر جب ان پر کوئی سوال اٹھائے تو ان کو تکلیف ہوتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹر ہینڈل گالی گلوچ اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کا گڑھ بن چکا ہے۔ جبکہ علیمہ خان جیل میں بھائی کی عیادت نہیں بلکہ ڈکٹیشن لینے جاتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر کس کو گالی دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت کی عدم شرکت کے باعث گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہیں، بھارت کا رویہ مؤثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے۔ سارک چارٹر ڈے کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر صدر مملکت نے پیغام دیتے ہوئے جنوبی ایشیائی خطے کے عوام و حکومتوں کو مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد نے چوتھے اور بارہویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کی لیکن انیسواں اجلاس 2016 میں بھارت کی عدم شرکت کے باعث ملتوی ہوا۔ گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ بھارت کا رویہ مؤثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، خبرنگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف سے ازبکستان کے سفیر نے ملاقات کی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ازبکستان سے تاریخی، ثقافتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اعلامیہ کے مطابق پاکستان ازبکستان سے دفاعی تعاون سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون چاہتا ہے ازبک سفیر نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ خواجہ آصف نے خطے میں امن اور اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا تاجک سفیر نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی تاجک سفیر نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں امن عامہ کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمشن میں درخواست دائر کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے الیکشن کمشن میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب ملتوی کیے جائیں۔ کوئٹہ میں لاء اینڈ آرڈر  کی نازک صورتحال ہے اور انٹرنیٹ سروس بند ہے، سخت موسمی حالات کے وجہ سے عوام نے موسمی نقل مکانی کرلی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاوہ صوبہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں 3 سال پہلے بلدیاتی انتخابات ہوئے اور بلدیاتی اداروں کی میعاد مکمل ہونے میں صرف 9...
    لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ہیومن رائٹس چیئر کے زیر اہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر امجد عباس مگسی، ڈاکٹر بشریٰ رحمن، چیئر ہیومن رائٹس ڈاکٹر عابدہ اشرف، معروف قانون دان احمر بلال صوفی اور ڈاکٹر مجاہد گیلانی سمیت مختلف جامعات کے اساتذہ، طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف سڈنی، واشنگٹن، لندن اور دنیا کے دیگر شہروں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس محمود اچکزئی اور بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا۔ ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج کوئی ورکر بانی کی بہنوں، وکلاء کے ساتھ اڈیالہ نہیں جائے گا۔ چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی نے کچھ فیصلے کیے ہیں۔ ہم نے وہ کام کرنے ہیںجن سے پارٹی کے بانی اور دیگر قیدیوں کی رہائی ممکن ہو۔ بانی سے ملاقات کے بعد وی لوگرز کو ایسے ہی بیانات نہیں دئیے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، خبرنگار) امریکی ناظم الامور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کا دیرینہ سکیورٹی تعاون بہت اہم ہے۔ پاک امریکہ تعلقات صدر ٹرمپ کے دور میں مزید مضبوط ہوئے۔ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی شعبوں میں تعلقات بڑھا رہے ہیں۔ پاکستان میں پہلی بار یو ایس ای ایف پی کے لئے مستقل عمارت قائم کی گئی ہے۔ نئی عمارت تعلیمی، ثقافتی اور تحقیقاتی سرگرمیوں کیلئے جدید سہولیات سے راستہ ہے۔ عمارت پاکستان اور امریکہ کی دیرینہ تعلیمی شراکت داری کی علامت ہے۔ طلباء کو آن لائن کتابوں تک رسائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ امریکی یونیورسٹیوں میں داخلے اور تحقیق کیلئے رہنمائی آن سائٹ دستیاب ہو...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔وزارتِ خارجہ میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان چین تعلقات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام شعبوں میں پاک چین شراکت داری، مشترکہ منصوبوں اور مستقبل کے تعاون پر بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے اس تاریخی سنگِ میل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور امریکہ کے درمیان بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وزارت پاور ڈویژن کے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری نے آج پاکستان میں امریکی سفیر محترمہ نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان بجلی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات میں بنیادی اصلاحات، سرمایہ کاری کے مواقع، اور پاکستان کے پائیدار توانائی کے مقاصد کے حصول میں امریکی تعاون پر توجہ مرکوز رہی۔ وزیر نے پاکستان کے اصلاحی ایجنڈے میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خصوصاً سفیر سے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت جاپان کی دعوت پر یونیورسٹیز کے پانچ پاکستانی طلباء جینیسز (جاپان ایسٹ ایشیا نیٹ ورک آف ایکسچینج فار سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ) پروگرام میں شرکت کے لیے جاپان جائیں گے۔ یہ طلباء 16 سے 23 دسمبر تک جاپان کا دورہ کریں گے جس میں سارک ممالک کے 35 ہائی سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔ اس سال کا جینیسز پروگرام "ماحولیاتی پائیداری اور ڈیزاسٹر ریزیلنس " کے موضوع پر ہے۔  جاپانی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا۔ جینیسز پروگرام جاپان اور ایشیا پیسفک خطے کے درمیان نوجوانوں کے تبادلے کا پروگرام ہے جو جاپان اور ایشیا پیسفک خطے کے درمیان باہمی مفاہمت اور احترام کو بڑھانے کی کوشش کرتا...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بڑا دو ٹوک پیغام دیا ہے، پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا اس کو مذاق سمجھیں گے تو نقصان اٹھائیں گے۔ حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اپنی بہن سے ملاقات کے بعد جو ٹویٹ آیا اور جو الفاظ استعمال ہوئے اس کے بعد فیصلہ ہو گیا بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ ان کو پیغام مل جائے گا اور بڑی قوت سے ملے گا، یہ لوگ اس...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹرمحمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہتر تعمیل، زیادہ شفافیت اور موثر ٹیکس نظام پاکستان کی معاشی بحالی کے مرکزی ستون ہیں، حکومت جدت، رسمی معیشت اور ذمہ دارانہ ترقی کی حوصلہ افزائی پر مبنی کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات  وفد سے ملاقات میں گفتگو  میں  کہی۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت رسمی معیشت کو مضبوط بنانے اور اور ذمہ دارو طویل المدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں پرعزم ہے۔ وزیرِ خزانہ نے غیر رسمی شعبے پر کڑی نگرانی کے حکومتی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے شروع کی گئی کوششوں کے متعدد صنعتوں میں واضح نتائج سامنے آ رہے ہیں،...
    مقامی ذرائع نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات خبر دی ہے کہ صہیونی رژیم کی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید اور وحشیانہ فضائی حملے کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات خبر دی ہے کہ صہیونی رژیم کی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید اور وحشیانہ فضائی حملے کیے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، مقامی ذرائع نے منگل کی صبح سویرے جنوبی لبنان میں صہیونی فوج کے شدید فضائی حملوں کی اطلاع دی۔ نیٹ ورک المیادین کے نامہ نگار نے جنوبی لبنان سے رپورٹ کیا کہ قابض افواج کے جنگی طیاروں نے کم از کم جبل صافی اور اقلیم التفاح کے علاقوں میں 8 شدید حملے...
    شکارپور: شکارپور کے علاقے جاگن لنک روڈ پر ڈکیتی کی اطلاع پر پہنچنے والی اسٹورٹ گنج پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت نادر مہر سکنہ رستم کے نام سے ہوئی ہے، جو اقدامِ قتل، پولیس مقابلوں، ڈکیتی اور دیگر سنگین نوعیت کے 11 مقدمات میں مطلوب تھا۔ موقع پر موجود ڈاکو دو موٹر سائیکلز پر گلاب سعد خانانی، واجد سومرو اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ واردات کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔...
    کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سابق ایس ایس پی راؤ انوار کی ڈبل کیبن گاڑی میں آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں کھڑی ڈبل کیبن میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ کراچی، نامعلوم افراد نے وکیل کی گاڑی نذر آتش کردیکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے وکیل کی گاڑی نذر آتش کردی۔ اس موقع پر متاثرہ گاڑی میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی پاکستان کی سیاست میں آج بھی وہ واحد آپشن ہے جو اخلاقیات، سیاست، خدمت اور دین کو یکجا کرتی ہے، پاکستان کی سیاست میں جماعت اسلامی ایک منفرد، نظریاتی، اصول پسند اور نظم و ضبط رکھنے والی ایسی تحریک ہے جو اپنے قیام (1941ء) سے لے کر آج تک سیاست، دین، علم اور خدمت کو ایک دوسرے کا جزوِ لازم سمجھتی ہے۔ برصغیر کے فکری منظرنامے میں جماعت اسلامی وہ پہلی منظم جماعت تھی جس نے اسلام کو محض عبادات اور اخلاق تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے ایک مکمل، جدید، ہمہ گیر، قابل ِ عمل ریاستی اور سیاسی نظام کے طور پر پیش کیا اور قرآن اور سنت کی روشنی میں سید مودودیؒ نے یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کہا جاتا ہے کہ دنیا میں صرف دو ملک ہیں جو مذہب کی بنیاد پر قائم ہوئے ہیں، پاکستان اور اسرائیل، دونوں سے ایک ایک خبر ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست اسرائیلی صدر نے مسترد کر دی، اسرائیلی وزیراعظم پر پانچ سال سے بدعنوانی کے مقدمات چل رہے ہیں، ٹرمپ نے اسرائیلی صدر کو خط میں نیتن یاہو پر بدعنوانی کے الزامات کو سیاسی اور غیر منصفانہ قرار دیا تھا اور انہیں معاف کرنے کی درخواست کی تھی، اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کی دوستی اور ان کی رائے کا احترام کرتا ہوں لیکن اسرائیل ایک خود مختار ملک ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اڈیالہ جیل میں مقید عمران خان اس لحاظ سے قابل مبارکباد ہیں کہ وہ پاکستان کے تاریخی ’’سیکورٹی رسک کلب آف پاکستان‘‘ بہ الفاظ ِ دیگر انجمن خطرناکان ِ قومی سلامتی کے باضابطہ رکن بن گئے ہیں۔ یہ کلب بھی اتنا ہی پرانا ہے جتنا کہ خود پاکستان۔ بانی ِ پاکستان کے کوئٹہ اسٹاف کالج کے خطاب کے چند جملوں کو حالات کے مروج اور موجود ترازو پر تولا جائے تو اس میں سے بھی کسی طبقے اور ادارے کی توہین کے کئی پہلو برآمد ہوتے ہیں۔ بابائے قوم اس ملک کے خاک نشینوں کو معزز اور محترم اداروں سے بالاتر قرار دے رہے ہیں۔ وہ خاک نشین پاکستان کے اٹھتر سالہ فریم ورک میں جن کا مقدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسان کے اندر ہر صلاحیت اللہ کی طرف سے ودیعت کی جاتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق انسان کا پہلے نمبر کا خوف موت نہیں بلکہ لوگوں سے خطاب کرنا ہے۔ ویسے موت کا نمبر پانچواں ہے، تو آپ سمجھ سکتے لوگوں سے اچھا خطاب کرنے والا ہونا (public speaker) اللہ کا کتنا بڑا انعام ہے۔ اچھا بولنے والوں کو ایک چیلنج یا مسئلہ درپیش ہوتا ہے کہ جو بولا گیا ہے وہی سمجھا بھی جائے اور اگر بولا کچھ گیا ہے اور سمجھا کچھ اور گیا تو سمجھ لیجیے کہ بولنے والے کی صلاحیت اور افادیت پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔البرٹ میہرابین (Albert Mehrabian) کے مطابق جب انسان بات چیت کے ذریعے کوئی پیغام دینا چاہتا...
    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو شدید آبی بحران کا سامنا اور 80 فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے،زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال سے زہریلا آرسینک پھیل رہا ہے اور پانی کی فی کس دستیابی 3500 سے کم ہو کر 1100 مکعب میٹر رہ گئی۔ ایشین واٹر ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 2025 میں بینک نے کہا کہ بڑھتی آبادی، ماحولیاتی تبدیلی اور ناقص مینجمنٹ سے پانی کا بحران بڑھ رہا، واٹر سیکیورٹی کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں، پاکستان میں پالیسیاں مضبوط مگر عملدرآمد کمزور ہے۔ رپورٹ کے مطابق زرعی شعبہ سب سے زیادہ پانی ضائع کر رہا، آبی ذخائر کی بہتری کیلیے موجودہ سرمایہ کاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی آئی ایس پی آر بہت غصے میں تھے۔ ممکن ہے ان کا غصہ بجا ہو۔ سنا تھا کہ جوش میں ہوش کا دامن ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے لیکن اب آنکھوں نے جو کچھ دیکھا اسے دیکھ کر ایسا ہی لگا۔ اللہ کرے کہ دامن ہوش دوبارہ تھام لیا جائے کیونکہ اب اگر ملک سنور جانے کی کوئی آخری امید نظر آتی ہے تو وہ اسی ادارے کی ہوشمندی میں ہی مضمر ہے کیونکہ اب حالات اتنی گمبھیر صورت اختیار کر چکے ہیں کہ ان کو قابو میں رکھنا اور اچھی صورت حالات کی جانب لوٹانا سیاسی قائدین اور پارٹیوں کے بس میں بھی نہیں رہا۔ میں اپنی اصل بات کی جانب جانے سے پہلے یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی جس بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی جارہی ہے اس نے دنیا پر اس امر کی حقیقت کو ایک بار پھر آشکار کردیا ہے کہ اسرائیل کسی طور اپنے جنگی اور جارحانہ عزائم سے باز آنے والا نہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے باوجود اسرائیل 591 مرتبہ معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے، جن میں فضائی حملے، گولی باری اور دھماکے شامل ہیں۔ ان حملوں میں 373 فلسطینی شہید اور 970 زخمی ہوچکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں، بچوں اور خواتین کی ہے جب کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہزاروں عمارتیں بھی تباہ و برباد کی گئیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنا آج کے دور میں بے حد ضروری ہے اور ساتھ میں دینی تعلیم بھی بہت اہم ہے اور المدینہ پبلک اسکول لطیف آباد یہ دونوں کام احسن طریقہ سے انجام دے رہا ہے، اسکے لیے اسکول انتظامیہ قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ممبر صوبائی اسمبلی صوبہ سندھ صابر قائم خانی نے المدینہ پبلک اسکول لطیف آباد نمبر 8 کی تقریب تکمیل قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے یہاں آکر بے خوشی ہوئی اور طلبہ نے جس خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک کی وہ تمام طلبہ و طالبات مبارک باد کے مستحق ہیں ،اس موقع پر اسکول کی پرنسپل بنت کفایت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکا میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، پاکستانی نژاد ڈاکٹرز نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کے صحت کے شعبہ کی ترقی پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد میں ڈاکٹر سمیر شفیع کی قیادت میں ڈاکٹر جواد شاہ، ڈاکٹر تجمل حسین، ڈاکٹر نعمان حیدر اور معروف سماجی شخصیت رانا زاہد امیر شامل تھے۔ ملاقات میں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ڈاکٹر سعید اختر بھی موجود تھے۔ پیرکو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو پاکستان کے شعبہ طب میں امریکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) مئی 2025 کی پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی جغرافیائی سیاسی صورتحال نے اسلام آباد کیلیے تعمیراتی سفارت کاری کے ذریعے کشمیر کے موقف کو آگے بڑھانے کا زیادہ سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے بڑھتے ہوئے علاقائی قد اور امریکا کے ساتھ مضبوط ہوتے تعلقات کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے پر عالمی توجہ کو دوبارہ اجاگر کرنے کیلیے بروئے کار لایا جانا چاہیے۔ یہ مشاہدات کشمیری ڈائیسپورا کے مختلف نمائندوں نے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں منعقدہ نشست بعنوان ”کشمیر، موجودہ صورتحال اور مستقبل کے ممکنہ حالات”میں پیش کیے۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ پاکستان کو خطے میں بھارت کی بالادستی کی خواہشات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے زور دیا ہے کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا موقع شایانِ شان طریقے سے منایا جائے۔وزارتِ خارجہ میں سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پاکستان چین تعلقات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام شعبوں میں پاک چین شراکت داری، مشترکہ منصوبوں اور مستقبل کے تعاون پر بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے اس تاریخی سنگِ میل کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے اور دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے متعدد تجاویز بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آٹو بھان روڈ پر وائن شاپ کھولے جانے کے خلاف آٹوبھان روڈ لطیف آباد میں ایک عوامی احتجا جی مظاہرہ کیا گیا جس میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر عمرفاروق خانزادہ، صنعت وتجارت کے ذمہ دار ارسلان عیسانی، جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما حافظ طاہر مجید، ضلعی رہنما حافظ سفیان، ٹریفک روڈ سیفٹی مینجمنٹ ضلع حیدرآباد کے جاوید اقبال، آل لطیف آباد بزنس فورم حماد درانی، سول سوسائٹی، طلبا ،اساتذہ کے رہنما سید عبداللہ گیلانی، طلبا یونین کے ذمہ دار حمارضا ،یوتھ لیگ کے رہنما عبدالہادی اور دیگرسیاسی سماجی رہنماں اور شہریوں سمیت آٹوبھان روڈ پر واقع مختلف اکیڈمیز اسکولوں کے معصوم طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے اربوں روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ایک اور منصوبہ بنالیا گیا، ادارہ ترقیات کراچی نے غیر اعلانیہ ٹارگیٹیڈ کارروائیوں کی تیاریاں مکمل کرلیں، تبدیلی استعمال اراضی پر شہر کے ہزاروں پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا، افسران نے شہر میں بڑی کارروائی کیلیے نوٹسز کا ڈرافٹ تیار کرنا شروع کردیا، مس یوز آف پلاٹس پر شروع کی جانے والی کارروائیوں کے لیے افسران نے تیاری کرلی ہے، ممبر ایڈ منسٹریشن کی نگرانی میں نوٹسز کا ڈرافٹ اور آپریشن کا لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی نے شہر قائد میں تبدیلی استعمال اراضی (مس یوز آف پلاٹس) پر غیر اعلانیہ طور پر بڑی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں موجود سابق فوجی افسر اور یو ٹیوبر عادل راجا کو جج نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔جج نے حکم دیا ہے کہ معافی 28 دن تک عادل راجہ کے ایکس، فیس بک، یوٹیوب اور ان کی ویب سائٹ کے پیج پر موجود رہے گی، عادل راجا کو 22 دسمبر تک ہرجانہ اور عدالتی اخراجات کی مد میں 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔عادل راجا رواں برس اکتوبر میں اپنے خلاف ہونے والا ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے تھے۔ہائی کورٹ کے جج رچرڈ اسپئیر مین کے سی نے ہائی کورٹ کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا، عادل راجا نے فیصلے کے خلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251209-1-3 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں نافذ ہونے والے فیس لیس ای چالان کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اس کا دائرہ کار سندھ کے 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جیز،ویلفیئر اینڈ ورکس،ٹریننگ، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی، ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز، ٹریفک کراچی، ڈرائیونگ لائسنس، فنانس،اے آئی جیز، پی ڈی آئی ٹی نے بالمشافہ جبکہ زونل ڈی آئی جیز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اور پی ڈی آئی ٹی نے صوبے کے دیگر شہروں میں فیس لیس ای ٹکٹنگ کے نفاذ سے متعلق تیاریوں پر...
    جنوبی وزیرستان کے ایک سرکاری اسپتال میں بنیادی طبی سہولیات کی عدم دستیابی نے ایک بار پھر مقامی نظامِ صحت کی کمزوریاں بے نقاب کر دیں، جہاں 7 سالہ معصوم بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔ دل گرفتہ باپ کی بیٹی کی لاش اٹھائے دہائی دیتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو علاقے میں شدید غم و غصے کی فضا پیدا ہوگئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غمزدہ والد کا کہنا ہے کہ اسپتال میں نہ ضروری آلات ہیں، نہ طبی عملہ اور نہ ہی عوامی نمائندے اس صورتحال پر کوئی توجہ دے رہے ہیں۔ بچی کے والد نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ کو چھوڑیں، وزیرستان کے بچوں کی فکر کریں، اسپتال کو...
    ایبٹ آباد:ایبٹ آباد میں ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغوا ہونے والی ڈاکٹر وردہ کی لاش لڑی بنوٹا کے مقام سے مل گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئی تھیں۔ ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اور رقم اپنی دوست کے پاس امانت کے طور رکھوایا تھا، پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی گئی، لواحقین نے الزام لگایا کہ سونا اور رقم واپس مانگنے پر ڈاکٹر وردہ کو اغوا کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے اغواءکے الزام میں ان کی دوست اور ان کے ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا تھا۔  واقعے کی...
    کراچی: ایئرپورٹ کے قریب سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی فوراً موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں اس وقت راؤ انوار کی فیملی موجود تھی جو گھر سے ایئرپورٹ کی جانب جا رہی تھی۔ آتشزدگی کے باوجود گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم پولیس اور فائربریگیڈ کے حکام نے واقعے کی مزید وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    دبئی: یو اے ای نے ورلڈکپ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی ٹھان لی، کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ابھی ہم حریفوں کا نہیں سوچ رہے بلکہ تمام تر توجہ اپنی کارکردگی پر ہے ، میچ والے دن اگر اچھی کرکٹ کھیلی تو کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فروری،مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں ہوگا، یو اے ای نے کوالیفائر میں عمدہ کھیل کی بدولت رسائی پائی، ٹیم گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور کینیڈا کے ساتھ شامل ہے۔ دبئی میں نمائندہ ‘‘ایکسپریس’’ کو خصوصی انٹرویو میں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کی بہت خوشی ہے،ہماری ٹیم...
    تمام یہ جان لیں پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے،کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، چیف آف ڈیفنس فورسز بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد!سید عاصم منیرکامسلح افواج کے افسران سے خطاب چیف آف دی آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے...
    سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانے سے کام نہیں چلے گا، کچھ فارم 47 والے چاہتے ہیں ملک کے حالات اچھے نہ ہوں، دو سال بعد بھی ہم اگر نو مئی پر کھڑے ہیں تو یہ ملک کیلئے بد قسمتی کی بات ہے پی ٹی آئی بلوچستان نے لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے اپنا کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتارا ،بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہرکی صحافیوں سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر نے سوال کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سرٹیفیکٹ جاری نہیں ہوا تو پی ٹی آئی پر کیسے پابندی لگائی گئی۔چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے...
    دہشتگردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن برآمد آئی ای ڈی بم، 7 ڈیٹونیٹر، 2 حفاظتی فیوز وائر 102 فٹ ، موبائل نقدی اور اسلحہ برآمدکر لیا لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے جب کہ سی ٹی ڈی پنجاب نے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے 12 دہشت گردوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، آئی ڈی بم اور نقدی سمیت گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے کہا کہ گرفتار را کے دہشت گردوں کے قبضے سے حساس مقامات اور حساس اداروں کی تصویریں ویڈیو لوکیشن بھی برامد کر لی گئی، فتنہ الہندوستان کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی...
    بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی میڈیا کے ذریعے ملک مخالف سازش کا حصہ بن رہی ہیں ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن ریڈ لائن کراس کرنے کی کسی کو اجازت نہیں،بیان سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ثقافتی دن منانا سب کا حق ہے لیکن کسی بھی جماعت کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے اور حکومت کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔کراچی کی مصروف شاہراہ پر گزشتہ روز سندھ ثقافتی دن کی مناسبت سے ریلی میں ہنگامہ آرائی پر شرجیل میمن نے کہا کہ کلچر ڈے منانا سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہے، کل...