2025-09-18@14:31:24 GMT
تلاش کی گنتی: 7586

«ذیابیطس ہو»:

(نئی خبر)
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر کوئی قابلِ ذکر مظاہرہ نہ ہو سکا۔ نہ تو پارٹی کی قیادت بڑی تعداد میں پہنچی، نہ کارکن متحرک نظر آئے، اور نہ ہی عمران خان و بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقات ممکن ہو سکی۔ قیادت کی محدود رسائی، مظاہرہ بے اثر پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو راولپنڈی میں بڑا شو کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم صرف سینیٹر ہمایوں مہمند ، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ  اور ایم این اے ساجد خان مہمندہی اڈیالہ روڈ کے داہگل ناکے تک پہنچ سکے، جہاں پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔...
    روس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے امریکا اور بھارت کے درمیان روسی تیل کی خریداری کے معاملے پر جاری کشیدگی پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا ہے۔ روسی حکومت کے دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم ایسے بیانات کو درست نہیں سمجھتے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف واضح ہے کہ کسی بھی خودمختار ملک کو اپنے قومی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعاون کے لیے شراکت داروں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔ روسی حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ کس سے کس قسم کی تجارت...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر بڑا مظاہرہ نہ ہوسکا، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمٰی اور نورین نیازی چکری انٹرچینج سے آگے نہ آسکے صرف ایک سینیٹر، دو ایم این اے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 5 اگست پر راولپنڈی میں کوئی بڑا شو نہ کرسکی، پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل کے قریب مظاہرہ کرنے کی کال بے سود ثابت ہوئی، صرف سینیٹر ہمایوں مہمند، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ، ایم این اے ساجد خان مہمند اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے جہاں پولیس نے آگے جانے سے روک دیا۔...
    راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے۔چکری انٹرچینج پر بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ملاقات نہیں کروائی جاتی ہم یہیں بیٹھے رہیں گے، احتجاج کی کال تھی لگتا ہے عوام سے زیادہ پولیس سڑکوں پر کھڑی ہے، حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو جاکے بانی سے جیل میں بات کرے، حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں احتجاج ہوتا ہے تو ڈر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے بارے میں رانا ثناء اللہ نے کہا تھا وہ پاکستان آئیں گے تو گرفتار ہوں گے، بانی کے بچے آنا چاہتے ہیں انہوں...
    غاصب و سفاک صیہونی رژیم کو مصر کیجانب سے حاصل وسیع تجارتی و صنعتی حمایت سے متعلق عالمی رپورٹس کے بعد مصری صدر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے محاصرے میں مصر کے شریک ہونے سے متعلق دعوے "بے بنیاد" ہیں اسلام ٹائمز۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی جنگ کا مقصد اب "سیاسی مقاصد کا حصول" اور "قیدیوں کی رہائی" نہیں بلکہ اس کا مقصد؛ فلسطینی شہریوں کو بھوکے مار ڈالنا، ان کا قتل عام اور مسئلہ فلسطین کا خاتمہ ہے۔ المیادین کے مطابق مصری صدر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم عالمی رائے عامہ کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ غزہ کی پٹی کی ابتر انسانی صورتحال کو "سودے بازی"...
    امریکا میں نوجوانوں میں کیفین پاؤچ استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو کچھ دیر کے لیے توانائی کو اچانک بڑھا دیتی ہے۔ اس رجحان کے جلد ہی برطانیہ میں بھی مقبول ہو نے کا خدشہ ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ چھوٹے پاؤچ، جو چائے کی تھیلی کی طرح ہوتے ہیں، ہونٹ اور مسوڑھوں کے درمیان رکھے جاتے ہیں اور کیفین کو براہ راست خون میں پہنچاتے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا انفلوئنسرز ان مصنوعات کو پروموٹ کر رہے ہیں، خاص طور پر جم جانے والوں کے لیے بہتر کارکردگی کے لیے یا امتحانات میں چوکنا رہنے کے لیے طلبہ کو سفارش کر رہے ہیں۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر راب وان ڈیم کے مطابق، ٹک...
    کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا، وزیر مملکت داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلی نے...
    سٹی42:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور ان کے ساتھ  پانچ دوسرے ارکان پارلیمنٹ اور تین ارکان صوبائی اسمبلی  کی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی۔ عمر ایوب کو عدالت نے دہشتگردی کے مقدمہ میں مجرم قرار دے کر دس سال قید کی سزا سنا دی تھی۔ قانون کے مطابق دہشتگردی کا مجرم  پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کا رکن نہیں بن سکتا۔ الیکشن کمیشن نے اے ٹی سی عدالت فیصل آباد سے سزایافتہ تمام ارکان اسمبلی  کو نا اہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں  پی ٹی آئی کے رکن عمر ایوب خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا اور  سینٹ میں شبلی فراز کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا۔ پی ٹی آئی...
    جنوبی کوریا میں طالبہ کی ماں اور خاتون ٹیوٹر امتحانی پرچے چرانے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ شہیر آنڈونگ میں تقریباً دوپہر 1:20 پر پیش آیا جہاں 48 سالہ ماں نے باقاعدہ اپنی بیٹی کو ہائی اسکول میں اس غرض سے داخل کرایا تاکہ فائنل ایگزام کے پرچے چوری کیے جائیں۔ تاہم اس دوران اسکول کی سیکورٹی الرٹ ہو گئی اور دونوں کی چوری کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ ماں کے ساتھ اسکول میں داخل ہونے والی 31 ٹیوٹر 2024 میں اس اسکول سے رخصت ہو چکی تھی مگر اس کی فنگر پرنٹ ڈیٹا ابھی بھی ایکسیس کے لیے فعال تھے۔ ساتھ ہی اسکول کا مینٹیننس عملہ بھی گرفت میں آیا، جس پر چوری میں مدد کرنے کا...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی احتجاج پر انہوں نے کہا کہ احتجاج...
    فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور قانون 80 سالہ شخص توڑے یا 18 سال کا، ایک جیسی بات ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آپ اپنے احتجاج کے پروگرام سے انتظامیہ کو آگاہ کیوں نہیں کرتے؟ آپ آگاہ کریں ہم سیکیورٹی دیں گے، تحفظ بھی دیں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ وزارت داخلہ نے کل چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر یوم استحصال کشمیر اور پی ٹی آئی کے احتجاج پر میٹنگ کی۔ ہم نے میٹنگ میں سب کو کہا کہ ان سے رابطہ کریں اور پوچھیں کہاں احتجاج کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے...
    — فائل فوٹو کراچی میں اپنے 2 کمسن بچوں کے ساتھ سمندر میں کود کر خودکشی کرنے والے باپ اورنگزیب عالم کے والد نے بہو کو بیٹے، پوتے اور پوتی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اورنگزیب عالم کے والد نے بیٹے اور پوتوں کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے بہو کو موردِ الزام ٹھہرا دیا اور کہا کہ ایک بدکردار لڑکی میرے گھر کو کھا گئی، میرے پوتے پوتی کو مجھے سے چھین لیا۔ یہ خودکشی نہیں قتل ہے، بیٹے کو ایسا قدم اُٹھانے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو بہو کی والدہ نے بیٹی سے شادی کی پیشکش کی تھی، بیٹے نے ہماری مرضی کے...
    فائل فوٹو حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کا احترام کرتی ہوں، آج ایک ہونا ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے 2019 میں کشمیریوں کے ڈیتھ وارنٹ نکالے۔ قائداعظم نے کشمیر کو شہہ رگ کہا تھا۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش کی جا رہی ہے، ہم کشمیریوں کو پتہ ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے، آج وہی مودی وہی آر ایس ایس ہے جس نے گاندھی کو قتل کیا۔ بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے، اسحاق ڈاروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کے زمین خریدنے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )مسلم لیگ نون کے راہنما سینیٹرمشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ،...
    معروف اداکارہ در فشاں سلیم نے حال ہی میں اپنے وزن اور شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والے تجربات پر کھل کر بات کی ہے۔ در فشاں انڈسٹری میں اپنے منفرد انداز، جاندار اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ وہ دلربا، بھڑاس، کھائی، جیسا آپ کی مرضی، عشق مرشد، پردیس اور کئی دیگر مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ انڈسٹری میں ایک ’’اوور ویٹ‘‘ (موٹی) اداکارہ کے طور پر کام کرنا ان کے لیے کیسا رہا۔ جس پر اداکارہ کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے موٹاپے کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار نہیں رہیں۔ اس لیے نہ تو یہ مشکل تجربہ تھا اور نہ ہی سب سے آسان، مگر وہ...
    ویب ڈیسک: یوم استحصال کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزار قائد پر حاضری دی۔ مشعال ملک کی آمد پر پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر پھول رکھے، تلاوت اور فاتحہ خوانی کی، مزار پر حاضری کے بعد مشعال ملک نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ مشعال ملک نے مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج 5 اگست کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سیاح ترین دن ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کا ڈیتھ وارنٹ نکالا گیا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرخطے کی ترقی مشکل ہے۔ ...
    وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو انتقام سے نکالنا ہوگا، اور ہمیں مل بیٹھ کر ملک کی بہتری کے لیے راستہ نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ججز کی تعیناتی مشاورت سے ہوتی ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہم نے پارلیمانی کمیٹی کو مضبوط کیا، جو کسی گناہ کے مترادف نہیں۔ یہ ترمیم ایوان نے دو تہائی اکثریت سے منظور کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اپریل 2022 میں آرٹیکل 95 کے تحت قرارداد آئی، جسے صرف ڈیڑھ منٹ میں مسترد کرکے قومی اسمبلی توڑ دی گئی۔ یہ سب سیاسی مصلحت کے تحت تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے...
    پاکستان شوبز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے ناقابل برداشت بلوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نبیل ظفر نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے موجودہ بل اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ نبیل ظفر کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھا چلتا دیکھ کر فوراً انہیں بند کرنے کی تاکید کرتے ہیں، کیونکہ وہ بجلی کے بلوں سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب انہیں لگتا ہے جیسے اُن کے والد کی روح اُن کے اندر آ گئی ہے، کیونکہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کر الیا جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) ترجمان پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی کے اغوا ء کا مقدمہ شفیق آباد میں درج ہوا تھا،لڑکی گھر سے سودا سلف لینے نکلی جو گھر واپس نہ پہنچی،ورثا ء نے تلاش کے بعد تھانے میں اغوا ء کا مقدمہ درج کروا یا۔ایس پی سٹی کی ہدایت پر لڑکی کی تلاش کیلئے فوری ٹیم تشکیل دی گئی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا،ملزم عظیم لڑکی کو ورغلاکر اپنے ساتھ لے گیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    امریکا میں سیاحت یا کاروباری ویزہ حاصل کرنے والے بعض افراد کو جلد ہی $15,000 تک کے سیکیورٹی بانڈ جمع کروانے کا پابند بنایا جا سکتا ہے۔ یہ شرط ایک پائلٹ پروگرام کے تحت نافذ کی جا رہی ہے جو 20 اگست سے شروع ہوگا اور تقریباً ایک سال تک جاری رہے گا۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق، یہ بانڈز اُن ممالک کے شہریوں پر لاگو ہو سکتے ہیں جہاں سے ویزہ لے کر آنے والے افراد کی بڑی تعداد مقررہ مدت کے بعد بھی امریکا میں مقیم رہتی ہے یا جہاں سے آنے والے افراد کی سیکیورٹی اسکریننگ ناکافی سمجھی جاتی ہے۔ بانڈ کی 3 سطحیں $5,000 $10,000 $15,000 عام طور پر توقع کی...
    بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، حساب برابر ہو چکا، ایک دوسرے کو عزت، پہچان اور سیاسی اسپیس دینا ضروری ہے۔بونیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسپیس نہ ملی تو جمہوریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا، 14 اگست کو بھی ایسی ہی ملک گیر تحریک ہوگی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹرینز نااہلی اور سزا کے خطرے میں ہیں، نظام غیر مستحکم ہونے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا...
    ویب ڈیسک: پاکستان نے یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔  ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مستردکرتے ہیں، آج تک یوکرائن حکام نے پاکستان سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ یوکرینی حکام کی طرف سے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت پیش نہیں کیاگیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان یوکرین کے صدر ولادی میرزیلنسک کے بیان کے معاملے پر یوکرینی حکام سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پاکستان کی حکومت یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق بے بنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب تک یوکرینی حکام کی جانب سے پاکستان سے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسے دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی قابل اعتماد ثبوت پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اس معاملے کو یوکرینی حکام کے ساتھ اٹھائے گی اور اس سلسلے میں وضاحت طلب کرے گی۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق، مکالمے اور سفارت...
    مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ یاسر الدوسری نے اپنے خطبہ جمعہ میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر شدید تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کریں۔  انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹے یا خریدے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی فتوے اور من گھڑت بیانات معاشرے میں فساد اور علما کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔ شیخ الدوسری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شائع یا شیئر کی گئی ہر بات کا جواب روز قیامت اللہ کے حضور دینا ہوگا۔ انہوں نے ایسے اکاؤنٹس کو خطرناک قرار دیا جو دانستہ طور پر جھوٹ پھیلا کر معاشرتی انتشار پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) دفتر خارجہ نے یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی شہریوں کے یوکرین تنازعہ میں مبینہ ملوث ہونے سے متعلق الزامات کو حکومتِ پاکستان سختی سے مسترد کرتی ہے، یہ الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔ فارن آفس کا کہنا ہے کہ یوکرینی حکام نے اب تک نہ تو حکومت پاکستان سے باضابطہ کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی ایسے دعوؤں کی تائید میں کوئی مصدقہ یا قابلِ تصدیق شواہد پیش کیے ہیں، حکومتِ پاکستان اس معاملے کو...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی؛ انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔منگل کے روز بازارِ حصص میں 377 پوائنٹس کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 430 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، بعد ازاں 917 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سینیٹر اور معروف صحافی مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید  کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دئیے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے باطل کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا۔ یوم شہداء پولیس پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا۔ کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں۔ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔ ریاست کی اصل طاقت وہ سپاہی ہیں جنہوں...
    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین محمود خان کا کہنا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں جسیی ہے جو صوابی سے آگے نہیں جاسکتی۔ یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین میں ہوں، محمود خان وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں محمود خان نے کہا کہ اپنی حکومت کے دوران شدید مالی و سیاسی مشکلات کے باوجود انہوں نے صوبے کے عوام کی خدمت کی۔ محمود خان نے الزام لگایا کہ موجودہ خیبر پختونخوا حکومت، جس کی قیادت گنڈا پور کر رہے ہیں، نے ان کے دور کے منصوبے ختم کرنے کے علاوہ تقریباً 18 ارب روپے کے فنڈز ملاکنڈ ڈویژن...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، حساب برابر ہو چکا، ایک دوسرے کو عزت، پہچان اور سیاسی اسپیس دینا ضروری ہے۔بونیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسپیس نہ ملی تو جمہوریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ  5 اگست کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لایا جائے گا، 14 اگست کو بھی ایسی ہی ملک گیر تحریک ہوگی۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹرینز نااہلی اور سزا کے خطرے میں ہیں، نظام غیر مستحکم ہونے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا اداروں اور عدلیہ پر اعتماد کمزور ہوتا جا رہا ہے، ترقی...
    چین مسلسل 12 سال سے دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ برقرار رکھے ہوئے ہے، چینی میڈیا بیجنگ () عالمی روبوٹ کانفرنس 2025 سے متعلق پریس بریفنگ میں بتایا گیا  ہے کہ 2024 میں چین کے صنعتی روبوٹ مارکیٹ کی فروخت 3 لاکھ 2 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جس کے ساتھ ہی چین نے مسلسل بارہویں سال دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ کا درجہ برقرار رکھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، 2024 میں چین کی روبوٹ سے متعلق پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد عالمی سطح پر دائر کی گئی کل روبوٹ پیٹنٹ درخواستوں کا دو تہائی رہی۔ صنعتی ترقی کے پہلو سے، چین روبوٹس کی پیداوار میں دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ صنعتی روبوٹس...
    مقبوضہ کشمیر میں  بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 6 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منارہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کے غاصبانہ قبضے کو 6 سال مکمل ہونے پر وادی میں آج حریت قیادت کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یوم استحصال 5 اگست 2019 کو مودی سرکار کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی غیر آئینی تنسیخ کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے اقوامِ متحدہ کی قرارداد اور ہندوستانی آئین اور مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو ناجائز طور پر غصب کردیا...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، تحریک انصاف 6 اگست کو احتجاج کر لے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک ہی وقت میں حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا بیان پرتشدد سوچ کا عکاس ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ کل یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے، تحریک انصاف 6 اگست کو احتجاج کر لے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا بیان...
    ہول سیل چینی فی کلو 178 اور پرچون میں 2 سو روپے نرخ مقرر جب کہ مارکیٹ میں چینی کی ترسیل کم ہونے سے نرخ بڑھنے کا امکان  ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، جب کہ پشاور میں پچاس کلو چینی بوری کی قیمت 8900 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ ہول سیل چینی فی کلو 178 اور پرچون میں 2 سو روپے نرخ مقرر جب کہ مارکیٹ میں چینی کی ترسیل کم ہونے سے نرخ بڑھنے کا امکان  ہے۔ ڈیلرز نے کہا کہ چینی کی ترسیل رک گئی تو پچاس کلو کی بوری 9 ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے شوگر ملوں کے خلاف کارروائی اور ذخیرہ اندوزی کے...
    پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں جائے گا تو وزیر اعلی سے لے کر ہر سرکاری آفیسر پر لازم ہوگا کہ وہ اس سے کھڑے ہو کر ملیں اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پولیس کے شہدا کے ورثا کو پچاس ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پولیس کے شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا، شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری محکمے میں...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں نفرت اتنی بڑھ گئی کہ ہم ایک میز پر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں، ہمیں اپنی، اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ مخصوص نشستوں پر منتخب رکن ارم حامد حمید نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا، اس دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اڑا دیں۔ ایوان میں مرحوم میاں اظہر کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس پر خطاب کا سلسلہ جاری رہا، اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دستور ہے کہ ہم جانے والے...
    چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کہ مستقبل کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے عدالتی انفراسٹرکچر کو پائیدار، وسعت پذیر اور دوراندیش منصوبہ بندی کے تحت تشکیل دیا جانا چاہیے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج سندھ ہائیکورٹ کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس جنید غفار، جسٹس ظفر راجپوت اور جسٹس اقبال کلہوڑو کے ہمراہ کراچی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس، عدالتی اصلاحات پر زور دورے کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے مہمان چیف جسٹس کو شہر میں ایک جدید عدالتی کمپلیکس کے مجوزہ منصوبے پر بریفنگ دی، جس...
    — فائل فوٹو  حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچ کا قتل ہو یا پنجابی کا قابل مذمت ہے، ہمارا لانگ مارچ نفرت پھیلانے والوں کے لیے پیغام تھا۔ مولانا ہدایت الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن ایک ہی ہے جسے پہچاننے کی ضرورت ہے، بلوچستان نہ ہوتا تو ڈیپ سی نہ ہوتا سی پیک نہ ہوتا۔اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نفرت اور غصہ حقوق نہ دینے کی وجہ سے ہے، گوادر پورٹ چلا رہے ہیں لیکن گوادر میں لوگوں کے پاس بجلی نہیں۔مولانا ہدایت الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت سے مذاکرات کیے ہمارے مطالبات مانے گئے ہیں، 6 ماہ نگرانی کریں گے ہمارے مطالبات...
    ویمن ایکشن فورم کی صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات پر مبنی رپورٹ کے اجراء کی تقریب حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔  رپورٹ کے مطابق سندھ میں 6 ماہ میں 133 خواتین کا قتل ہوا جبکہ21 قتل غیرت کےنام پر ہوئے۔ ویمن ایکشن فورم کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 6 ماہ میں جنسی زیادتی کے 90 کیسز رپورٹ ہوئے۔   رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں 6 ماہ میں خودکشی کے 36 واقعات ہوئے۔   تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یرت کے نام پر قتل صرف قبائلی علاقوں میں نہیں بلکہ کراچی میں بھی ہوئے۔ مقررین نے مزید کہا کہ جاہل سماج ہو یا پڑھا لکھا سماج، عورت کا اسٹیٹس آج بھی وہی ہے، مرد قبائلی...
    یومِ آزادی کے موقع پر معرکۂ حق کی اس تاریخی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کرنل جی بی شاہ (ریٹائرڈ) نے پاکستان کی بنیادوں میں چھپی قربانیوں اور جذبوں کی داستان کو اجاگر کیا ہے۔ کرنل جی بی شاہ کے مطابق 14 اگست صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ وہ دن ہے جب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت کا روپ دھار گیا۔ کرنل جی بی شاہ کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی صرف جشن کا دن نہیں بلکہ عزمِ نو کی تجدید کا موقع بھی ہے۔ یہ دن ہمیں ہمارے ان بزرگوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور تحریکِ آزادی میں ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا۔...
     وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس شہدا کا لہو ہماری ریاست کی بنیادہے، ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔یوم شہدا پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان مائوں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا، پولیس شہدا کا خون...
    پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی وی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ ’میں برادر، دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے وفد کو نہایت گرمجوشی اور فراخدلی سے خوش آمدید کہا اور مہمان نوازی کی‘۔انہوں نے کہا کہ ’خصوصی طور پر میں وزیر...
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہم نے حکومت سے مذاکرات کئے ہمارے مطالبات مانے گئے ہیں۔ ہمارے معدنیات پر ہمارا حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ قتل چاہے بلوچ کا ہو یا پنجابی کا قابل مذمت ہے۔ ہماری لانگ مارچ پاکستان میں نفرت پھیلانے والوں کے لئے پیغام تھا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن ایک ہی ہے، جسے پہچاننے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان نہ ہوتا تو ڈیپ سی (گہرا سمندر) نہ ہوتا، ناں ہی سی پیک ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نفرت اور غصہ حقوق نہ...
    کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 (Honda CD 70) کا 2026 ماڈل آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے ماڈلز کی متوقع قیمتوں میں اسٹینڈرڈ ورژن کی قیمت تقریباً 1,57,900 روپے اور اسپیشل ایڈیشن کی قیمت تقریباً 1,62,500 روپے ہوگی۔ مزید برآں ہونڈا نے اپنی کامیاب حکمتِ عملی کو برقرار رکھتے ہوئے کچھ مفید اور چھوٹی بہتریاں شامل کی ہیں جن میں لمبے سفر کے لیے مزید آرام دہ نئی سیٹ کا ڈیزائن، دلکش اور جدید اسٹیکر گرافکس، چمکدار کروم ایکزاسٹ اور سائیڈ کورز کے ساتھ ایک پریمیم لک اور مزید بہتر فیول اکانومی کے لیے ہلکی انجن سیٹنگز وغیرہ شامل ہیں۔ ان خصوصیات کے ساتھ، ہونڈا سی ڈی 70 ایک...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اور باوقار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے متنازع بیانات کا بے باکی سے دفاع کیا ہے، اور انہیں غلط سیاق و سباق میں پیش کیے جانے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ عتیقہ اوڈھو اپنی بات چیت کے دوران اس وقت تنقید کی زد میں آئیں جب انہوں نے ارینج میرج سے جُڑی الجھنوں اور اداکار علی رضا کے سینے کے بالوں پر تبصرہ کیا۔ تاہم اب اداکارہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا مقصد کسی کی تضحیک یا تنقید ہرگز نہیں تھا، بلکہ صرف فطری تجسس اور اصلاح کی نیت تھی۔ انہوں نے کہا میں نے یہ بات انسانی تجسس کے تحت کہی...
    بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیا نے بینگلورو پولیس کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں 43 مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔ پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا۔ ان میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے والے...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )پاکستان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فصلوں کی تیزی سے پکنے والی اقسام ضروری ہیں۔(جاری ہے) یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے ڈاکٹر افتخار احمد نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کاشت کے انداز تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں. انہوں نے کہاکہ صرف تیزی سے پختہ ہونے والی فصلوں کی اقسام ہی پاکستان کو زیادہ خوراک پیدا کرنے، پانی کی بچت، موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں اگر ہم واقعی یہ کام کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں مضبوط پالیسی سپورٹ اور بیجوں تک بہتر رسائی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز - فوٹو: فائل وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی یوم شہدائے پولیس پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے بیٹے شہید کروادیے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا۔مریم...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔یوم شہداء پولیس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں، پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان ماو?ں کو جنہوں نے بیٹے شہید کرا دیئے اور...
    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں پاکستانی حکومت، عوام اور قیادت کا ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران شان دار میزبانی پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بطورِ خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا کردار اس اہم دورے کو یادگار اور تاریخی بنانے میں غیر معمولی رہا۔ انہوں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ایرانی وفد کی میزبانی کی۔ رضا امیری مقدم نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی اور تعاون کو بھی...
    روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں شدت آ گئی ہے، یوکرین کے ایک ڈرون حملے نے روس کے بحیرۂ اسود کے تفریحی شہر سوچی کے قریب ایک بڑے آئل ڈپو کو نشانہ بنایا، جس سے وہاں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ روسی حکام کے مطابق، کراسنوڈار ریجن کے گورنر وینیامین کوندراتیو نے ٹیلیگرام پر تصدیق کی کہ ڈرون کا ملبہ ایندھن کے ایک ٹینک سے ٹکرا گیا، جس کے بعد 127 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔ واقعے کے باعث سوچی ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔ ادھر، یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیف میں روسی میزائل حملے نے کئی رہائشی گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے...
    بہار میں آئندہ انتخابات کے پیش نظر لاکھوں مسلمانوں، دلتوں اور غریبوں کو ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کی مہم زور و شور سے جاری ہے، جو وہاں کے جمہوری عمل پر ایک گہرا سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ عمل ہندوتوا نظریے کے تحت اقلیتوں کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کے لیے حکومتی منصوبے کا حصہ ہے۔ دی ٹریبیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بہار کے مسلم اکثریتی اضلاع مدھو بنی، مشرقی چمپارن، پورنیہ اور ستمرھی میں ووٹر لسٹ سے ہزاروں نام نکال دیے گئے ہیں۔ مدھوبنی میں 3,52,545 فارم جمع نہ ہونے کی وجہ سے ووٹرز کو ممکنہ طور پر فہرست سے خارج کیا جا رہا ہے، جبکہ مشرقی چمپارن، پورنیہ اور ستمرہی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا۔پیر کو یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،ان عظیم محافظوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہو کر امر ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس...
    غزہ میں موجود حکومتی میڈیا آفس نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے 22 ہزار سے زائد انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رکھا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان ٹرکوں میں زیادہ تر اقوام متحدہ، بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر امدادی اداروں کی طرف سے بھیجی گئی اشیائے خورونوش، دوائیں اور دیگر ضروری امداد شامل ہے۔ غزہ میڈیا آفس نے اس اقدام کو "بھوک، محاصرے اور افراتفری پر مبنی ایک منظم اسرائیلی پالیسی" کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج جان بوجھ کر ان ٹرکوں کو سرحدی داخلی راستوں پر روکے بیٹھی ہیں۔ میڈیا آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ عمل ایک جنگی جرم...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں مستقبل میں کسی بھی قسم کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ پی سی بی کے 79 ویں بورڈ آف گورنرز اجلاس میں کیا گیا جو چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ورچوئلی منعقد ہوا۔ پی سی بی نے اپنے اعلامیہ میں ڈبلیو سی ایل کے اس عمل پر سخت مایوسی کا اظہار کیا جس میں جان بوجھ کر میچ نہ کھیلنے والی ٹیم کو پوائنٹس دیئے گئے اور پاکستان بمقابلہ بھارت لیجنڈز میچز کی منسوخی کا اعلان ایسے الفاظ میں کیا گیا جو منافقت اور جانبداری پر مبنی تھے۔ کھیل کے میدان کو سیاسی مقاصد اور تجارتی مفادات کے تابع کرنا قابلِ مذمت...
    تحریک انصاف کا اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ خیبر پختونخواہ کے تمام اضلاع میں ریلیاںنکالی جائیںگی احتجاجی دائرہ ضلعی سطح پر پھیلانے کا منصوبہ،اسلا م آباد پر چڑھائی یا جلسہ مؤخر ،وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور کی قیادت میںایک روزہ احتجاج پر اتفاق، افغانستان سے تجارتی راستے کھولنے کا مطالبہ عدالتیں حکومتی دبا ؤمیں فیصلے دے رہی ہیں، اسد قیصر ، شہباز شریف اور آصف زرداری اپنی شوگر ملوں میں پیسے بنا رہے ہیں، محسن نقوی نے گندم درآمد کر کے کسانوں کو نقصان پہنچایا،اپوزیشن لیڈر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے 5 اگست کو بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے...
    ایک اوسط پاکستانی کا آئی کیو 84ہے۔ اور ایک امریکی کا اوسط آئی کیو 98ہے ، سنگا پور کے لوگوں کا اوسط آئی کیو106ہے ۔جب کہ آئین اسٹائن کا آئی کیو 155سے160پوائنٹ کے درمیان تھا یہی وجہ ہے کہ ہم آئین اسٹائن کی ذہانت اور اس کی ایجادات کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں ۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسان سے اربوں ٹائم زیادہ طاقت کی حامل ہے آپ کو اس بات کا یقین نہیں آئے گا ۔اس کی مثال یہ ہے کہ ایک پروٹین کا اسٹریکچر ڈیفائن کرنے کے لیے ایکPHDڈگری کے حامل فرد کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ پوری دنیا میں ایک سال میں 10لاکھ PHDڈاکٹر بنتے ہیں۔ یہ تمام ملکرایک سال میں 10لاکھ پروٹین اسٹریکچر کو...
    اسد قیصر—فائل فوٹو تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہو گا، اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست سے پورے ملک میں پروگرام کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ملک میں عدلیہ اور پارلیمنٹ آزاد ہو۔انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر بانیٔ پی ٹی آئی کی تمام کیسز میں ضمانت ہونا چاہیے، ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، ہم چاہتے ہیں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ ہو۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز پیپلز پارٹی...
    کانفرنس سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اربعین پر جانے والے زائرین کے زمینی رستوں پر پابندی مذہبی و انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بلوچستان اربعین حسینؑ کے لئے عراق روانگی سے قبل دفعہ 144 کا نفاز سازش ہے، زیارات پر جانا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت زائرین سے پابندی ہٹانے کے موقف کا کوئی مثبت جواب نہیں دے رہی، پابندی لگانے سے پہلے اور بعد میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، زمینی راستے سے زیارت پر جانے کیلئے کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، جن زائرین کے ایرانی...
    نوشہروفیروز میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جنہیں دنیا "خادم الحرمین" اور "امام کعبہ" جیسے مقدس القابات سے پہچانتی تھی، آج آزمائش میں انکا مکروہ کردار دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا امتحان جاری ہے۔ عرب حکمرانوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ گوٹ بجرانی لغاری تحصیل مورو ضلع نوشہروفیروز میں منعقدہ سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دنیا ایک امتحان گاہ ہے، جہاں اللہ تعالیٰ ہر انسان کو آزمائش میں مبتلا کرتا ہے۔ کیونکہ امتحان اور آزمائش کے بغیر کھرے اور کھوٹے...
    احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ، عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کرینگے، اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز صوابی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو ملک بھر میں پرامن تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ یہ دن بانی چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، ان کی رہائی ان کا حق...
    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے پا گئیں۔ایران صدر کے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم ہاؤس میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب ہوئی۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے کے لیے بھی معاہدہ طے پایا۔دونوں ملکوں کے درمیان میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون پر بھی معاہدے پر دستخط ہوئے۔ میری ٹائم سیفٹی اینڈ فائر فائٹنگ کے شعبے...
    حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرجاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت پاکستان نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے ایک اور ٹینڈرز جاری کردیا۔ ٹی سی پی ذرائع کے مطابق پہلا ٹینڈر بولی جمع کروانے والی کمپنیوں کے ریٹ زیادہ ہونے کے باعث منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کیلئے نیا ٹینڈرز 11 اگست کو کھولا جائے گا۔ ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کے مطابق پہلے جاری کیے گئے ٹینڈر پر 4 کمپنیوں نے بولیاں جمع کرائی تھیں۔ بولی جمع کروانیوالی کمپنیوں کے ریٹ زیادہ ہونے کے باعث وہ ٹینڈر منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹینڈر پر ملنے والی پیشکش...
      بیجنگ : رواں سال چین کا “14 واں پانچ سالہ منصوبہ” پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا ، لہذا یہ جامع اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کے لئے ایک اہم سال ہے۔اس سال ، چینی صدر شی جن پھنگ کی حکمرانی کا ایک اہم نکتہ گہری اصلاحات اور کھلے پن سے ترقیاتی مسائل کو حل کرنا ہے۔ اندرون ملک معائنوں کے دوران “جامع اصلاحات کو گہرا کرنا اور کھلا پن” ایک ایسا لفظ ہے جس کا تذکرہ وہ بارہا کر چکے ہیں۔سال کے آغاز میں انہوں نے شمال مشرقی چین کے دوروں میں اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی چین کے احیاء کا انحصار اصلاحات اور کھلے پن پر ہے۔ مارچ میں صوبہ گوئی چو میں انہوں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کو اگر چاہیں تو ایک گھنٹے کے اندر رہا کیا جا سکتا ہے، لیکن وہ کسی قسم کی ڈیل پر آمادہ نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اذیت پہنچانے والے ہمارے ہدف پر ہیں، کارکنان کپتان کی رہائی کے لیے متحرک ہو جائیں، عمر ایوب صوابی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ 5 اگست کو ہونے والے احتجاج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ یہ احتجاج مکمل طور پر آئینی اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے پرامن طریقے سے ہوگا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 5 اگست وہ تاریخ ہے...
    ویب ڈیسک :ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے 13 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں طے پا گئی ہیں ، جن میں تجارت، توانائی اور سیکیورٹی سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا، سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے کے...
     برادر اسلامی ملک ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج پاکستان میں مصروف ترین دن گزاریں گے، پاکستانی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوں گی، معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد آمد کے بعد ایرانی صدر مسعود پزیشکیان آج باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے، وہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وفود کی سطح پر بات چیت کی جائے گی، پاک ایران باہمی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ایرانی صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظام...
    بالی ووڈ کی حالیہ کامیاب فلم ’’سیارا‘‘ کے ہدایت کار موہت سوری نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اہان پانڈے ٹک ٹاک پر پہلے ’’گھٹیا اور کراہت آمیز‘‘ ویڈیوز بنایا کرتے تھے جنہیں بعد میں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا۔ فلم ’’سیارا‘‘ کے مرکزی اداکار اہان پانڈے ان دنوں فلمی حلقوں میں چرچے کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ 18 جولائی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے نہ صرف باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی بلکہ اہان کو بھی راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا۔ فلم کی ریلیز سے پہلے یش راج فلمز نے اہان کو پروموشنل سرگرمیوں سے دور رکھنے کی حکمت عملی اپنائی تھی۔ ہدایت کار موہت سوری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’اہان کی...
    کولکتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ممبئی سے کولکتہ جانے والی ایک پرواز میں ذہنی دباؤ (پینک اٹیک) کا شکار ہونے والے 32 سالہ حسین احمد مجمدار کو ایک دوسرے مسافر نے تھپڑ مار دیا تھا۔ یہ واقعہ جہاز کے اندر پیش آیا جب ایئر ہوسٹسز انہیں آرام دہ جگہ پر لے جا رہی تھیں۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حفیظ الرحمان نامی مسافر نے حسین کو تھپڑ مارا اور بعد میں وضاحت دی کہ وہ ’پریشان کر رہا تھا‘۔ جہاز کولکتہ پہنچا تو حفیظ الرحمان کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، مگر کچھ دیر بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ A Muslim man was slapped by a passenger on an Indigo...
    پشاور (نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑنے کے مشورے پر ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مؤقف سامنے آگیا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی فراز احمد مغل نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ فراز احمد مغل نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب چاہیں گے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور منصب چھوڑ دیں گے، وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ صوبائی حکومت سابق وزیر اعظم کی امانت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود اپنے لیڈر عمران خان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تجارت سمیت مختلف امور پر مفید بات چیت ہوگی، وزیراعظم ایران کے ساتھ تجارتی حجم بڑھانے کے خواہش مند ہیں،پاکستان ایران کی حمایت جاری رکھے گا۔  مزید :
    ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کا بڑا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا قرار دینا ہے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان  گزشتہ روز اپنے 2 روزہ دورہ پاکستان کے سلسلہ میں لاہور پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت اعلیٰ پاکستانی حکام نے کیا۔ بعد ازاں ایرانی صدر اسلام آباد پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں طے  ایرانی اخبار ’تہران ٹائمز‘ کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے دورہ پاکستان کا ایک بڑا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا قرار...
     پاکستان کے محکمہ موسمیات نے چار اگست سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے، مون سون کا چھٹا سپیل پہلے سے موجود سیلابی صورت حال کو مزید سنگین بنا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کمزور مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں، جن کی شدت چار اگست سے بڑھنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ بھی پانچ اگست تک مضبوط ہونے کی توقع ہے، جو متاثرہ علاقوں میں بارش برسانے والے نطام کو مزید تقویت دے گا۔پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں چار سے سات اگست کے دوران کہیں کہیں بارشیں...
    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں چار سے سات اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چھ اگست کو بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں شدید بارشیں برسنے کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے برطانیہ، فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی کوششوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیر متعلقہ اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ”فاکس ریڈیو“ سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ’فلسطینی ریاست صرف اسرائیل کی منظوری سے قائم ہو سکتی ہے، مغربی ممالک میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ فلسطین کو ایک ریاست بنا سکیں۔‘ مارکو روبیو نے کہا کہ یورپی اور شمالی امریکی حکومتیں جو فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر رہی ہیں، وہ حقیقت سے منہ موڑ رہی ہیں۔ مغربی ممالک فلسطینی ریاست کا نقشہ بھی نہیں دے سکتے۔ ’یہ ممالک نہ تو یہ بتا سکتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کہاں ہوگی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رواں سال جشنِ آزادی کی تقریبات ’معرکہ حق‘ میں پاکستان کی فتح کے جذبے سے منائی جا رہی ہیں۔ جشن آزادی کی تقریبات کا عنوان ''حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک'' رکھا گیا ہے۔ ہر ڈسڑکٹ میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 14 اگست تک کی سرگرمیوں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پرچم کشائی کریں گی۔ مریم نواز شریف 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین سے متعلق بڑی اصلاحات نافذ کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس چوری میں مدد کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو گی۔ مال کی نقل و حرکت پر مکمل نگرانی کیلئے کارگو ٹریکنگ سسٹم اور ای بلٹی قوانین لاگو ہوں گے۔ کارگو کی نقل و حرکت پر ڈیجیٹل بل کی غلطی پر جرمانہ ہو گا۔ کیش آن ڈلیوری پر کورئیر اور آن لائن ادائیگی پر ٹیکس کٹوتی کی ذمے داری بنکوں کی ہو گی۔ ملک کے اندر یا باہر ڈیجیٹل فروخت کرنے والوں کو ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہونا ہو گا۔ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے اکاؤنٹس‘ کاروبار اور جائیدادیں سیل...
    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جو کہ دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے سفارتی، ثقافتی اور اقتصادی روابط کا عکاس ہے۔ ایران کے معروف اخبار ’ تہران ٹائمز‘ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ لاہور آمد پر صدر پزشکیان نے مزارِ اقبال پر حاضری دی اور معروف شاعر و مفکر علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یہ دورے کا علامتی آغاز تھا، جو ایران کی پاکستان کے ساتھ نظریاتی اور ثقافتی وابستگی کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ’پاکستان و ایران کے درمیان رابطہ خطے کی سلامتی کی ضمانت ہے‘ ایرانی صدر نے یادگار کتاب میں دستخط کرتے ہوئے تہذیبی اشتراک...
    (عبدالقیوم وزیر)بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا،پولیس سے مقابلے میں  3 دہشت گرد مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید، 3زخمی ہوگئے۔      تفصیلات کے مطابق  ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے پسپا کر دیا، جس میں 3دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس افسر نے جام شہادت نوش کیا اور 3  زخمی ہوئے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا  اطلاعات کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس  دہشگردوں نے پولیس چوکی پر قبضہ کرنے کی کوشش میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے  پولیس چوکی پر حملہ کیا ،حملہ آوروں...
    پاکستان نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے دوران تہران کو ہر بین الاقوامی فورم پر مکمل سفارتی حمایت فراہم کی۔ یہ بات ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایک خصوصی انٹرویو میں ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر نیوز کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے قانونی دفاع کے حق کی نہ صرف حمایت کی بلکہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور عرب لیگ جیسے تمام بین الاقوامی فورمز پر کھل کر ایران کا مؤقف اپنایا۔ ایران اور پاکستان کے تاریخی تعلقات سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے نظریاتی، تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی رشتے ہیں، جن کی بنیاد مشترکہ سرحد اور عوامی روابط پر قائم ہے۔ دونوں ممالک...
    بلوچستان میں لوگ اب دیگر درخت لگانے کے بجائے زیتون (اولیو) پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، کیوں کہ اس پر اخراجات کم ہیں اور منافع زیادہ حاصل ہوتا ہے۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ زیتون کی کاشت سے نہ صرف زیر زمین پانی محفوظ رہے گا بلکہ ماحول دوست زیتون کے درخت سے بارش کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کا بتانا ہے کہ جنگلوں اور پہاڑوں پر موجود جنگلی زیتون کے درختوں پر پیوندکاری کرکے بھی زیتون کی کاشت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ اگر اس درخت کو پانی کی کمی کا شکار کسی بنجر زمین میں بھی اگایا جائے تو چند ماہ بعد اس درخت کو پانی کی ضرورت نہیں پڑتی۔ زیتون کے کاشتکار اس تیل کے...
    ایک نئی سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ آلو کی ابتدا تقریباً 90 لاکھ سال قبل جنوبی امریکا میں جنگلی ٹماٹر اور ایک آلو جیسے پودے کے درمیان قدرتی امتزاج (انٹر بریڈنگ) سے ہوئی تھی۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے ‘سیل’ میں شائع ہوئی ہے۔ چینی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے سائنسدان سان وین ہوانگ کے مطابق اس جینیاتی امتزاج کے نتیجے میں ایک ایسا نیا پودا سامنے آیا جس میں زمین کے اندر خوراک جمع کرنے والی ٹیوبر (گانٹھ) پیدا ہوئی جو بعد میں آلو بنی۔ یہ بھی پڑھیے: ڈائنوسار کے رشتے دار دیوہیکل پرندوں سے متعلق دلچسپ حقائق دریافت اس تحقیق میں 450 اقسام کے کاشت شدہ آلو اور 56 جنگلی آلو نما پودوں کے جینومز کا...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 اگست 2025ء) پاکستان حج رضا کار گروپ نے اپنی کارکردگی، خلوص اور نظم و ضبط کے ذریعے نہ صرف پاکستانی حجاج بلکہ دیگر ممالک کے حجاج کرام کی خدمت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ سفارتخانہ پاکستان اس گروپ کے ساتھ آئندہ بھی مکمل تعاون جاری رکھے گا۔"یہ بات سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ریاض میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام پاکستان حج رضا کار گروپ نے کیا تھا۔تقریب میں سفیرِ پاکستان احمد فاروق، سفارتخانے کے افسران، کمیونٹی رہنما اور بڑی تعداد میں رضاکار شریک ہوئے۔ یہ تقریب حج 2025 کے دوران خدمات انجام دینے والے 500 سے زائد رضاکاروں کو اعزازی...
    اقوام متحدہ : یونیسیف کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیڈ چائبان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً ایک تہائی آبادی کو کئی دنوں سے خوراک میسر نہیں ، شدید غذائی قلت کی شرح 16.5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ3 لاکھ 20 ہزار سے زائد  شیر خوار اور چھوٹے بچے شدید غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں چائبان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا  پر پوسٹ کی جانے والی پروپیگنڈا ویڈیو کو بھی براہِ راست رد کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو میں یہ دعویٰ کہ “اسرائیل رات دن غزہ والوں کو خوراک، ادویات فراہم کر رہا ہے” بالکل جھوٹ ہے! ویڈیو میں دکھائے...
    اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے قومی ثقافت و ورثہ حذیفہ رحمان نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے خود حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کی تھی کہ اگر کوئی ڈیل ہونی ہے تو انہیں برطانیہ یا کسی یورپی ملک میں بھیج دیا جائے۔ نجی ٹیلی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ ہم نے ظرف کا مظاہرہ کیا اور یہ بات آج تک عوام سے چھپائے رکھی، لیکن اب سچ بتانا ضروری ہو گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہم سے بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر برطانوی...
    پنجاب یونیورسٹی کے شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس نے چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد کر لی۔ چیئرمین شعبۂ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی، نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔ ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دے دی، نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے 4 صوبوں کے مختلف شہروں میں...