2025-09-18@18:19:29 GMT
تلاش کی گنتی: 1769
«میں سے ایک ہے»:
(نئی خبر)
سوشل اسٹریمنگ،آن لائن سروسز کی ویب سائٹس کے لیے کارپوریٹ ای میل کا استعمال خطرناک ہوسکتا ہے: کیسپرسکی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) کیسپرسکی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس کی ایک تحقیق کے مطابق، ملازمین آن لائن خریداری کی سائٹس اور سوشل میڈیا پر ذاتی اکاؤنٹس کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے کارپوریٹ ای میلز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ کی چوری اور کارپوریٹ سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کیسپرسکی ماہرین نے تین مشہور تفریحی پلیٹ فارمز:روبلوکس، ڈسکارڈ اور نیٹ فلکس کے لیے 2019 اور 2024 کے درمیان ڈارک ویب پر لیک ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوسطاً 7 فیصد صارفین جن کے اکاؤنٹس لیک ہوئے تھے، ان پلیٹ فارمز پر کارپوریٹ ای میل ایڈریس کا استعمال...
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں جس ہوٹل میں ہم ٹھہرے تھے، وہاں پہاڑوں کے رخ پر موجود کمرے آہستہ آہستہ خالی ہو رہے تھے۔ہوٹل کے ان پریمیئر کمروں کی بالکونی سے پہاڑوں کا خوبصورت نظارہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ پہاڑ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو انڈیا کے زیر انتظام علاقے سے الگ کرتے ہیں۔ تاہم یہاں کی رونق اب سناٹوں میں بدل رہی ہے۔ہوٹل کے ایک سٹاف ممبر نے جمعرات کو مجھے مدہم آواز میں بتایا کہ ’ ہمارے پاس اب کوئی مہمان یا سیاح نہیں ہیں۔ جو لوگ یہاں موجود ہیں انھیں کہیں اور منتقل کر دیا جائے گا۔اور پھر اگلے چند گھنٹوں میں بی بی سی کی ٹیم کو بھی ہوٹل کی...
عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چین اپنی نئی فلم "کراٹے کڈ: لیجنڈز" میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار جیکی چین، جو 71 برس کے ہو چکے ہیں، ایک بار پھر اپنی نئی فلم "کراٹے کڈ: لیجنڈز" میں ایکشن سے بھرپور کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے تمام اسٹنٹس خود کرتے ہیں اور اس روایت کو ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ جیکی چین نے بتایا کہ وہ 64 سال سے یہ سب کچھ کرتے آ رہے ہیں، اس لیے اب انہیں جسمانی تیاری کی ضرورت نہیں پڑتی سب کچھ...
وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا۔ترجمان وزارت اقتصادی امور نے ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ایکس پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے پیش نظر اہم ایڈوائزری جاری کی تھی نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا تھا سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے، دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ یہ عناصر فریب پر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عام شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، یہاں بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے۔عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، یہ تنازع بھارت اقوام متحدہ میں لے کر گیا، اسے حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی جارحیت کو برداشت کر رہا ہے، بھارت نے ایک کے بعد ایک جھوٹے الزامات بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ آپ تب...
اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ نے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا،اقدام ایک اہم سنگ میل ہے:پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے میگوئل آنخیل موراتینوس کو خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔ موراتینوس اس وقت اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیبوں (UNAOC) میں انڈر سیکرٹری جنرل اور اعلی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تقرری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 78/264 کے تحت عمل میں آئی، جس میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ میں...
پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر ایک بھرپور اور سنجیدہ پیغام دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان فوری مکالمے اور عالمی برادری کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ علی ظفر کے سوشل میڈیا پیغامات نہ صرف عوامی جذبات کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ جنگ کے اندھے جنون پر ایک تلخ سوال بھی اٹھاتے ہیں۔ اپنی ٹویٹس میں علی ظفر نے انکشاف کیا کہ ’’ابھی ابھی ہمارے گھر کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔‘‘ یہ بیان ان فضائی کارروائیوں کے پس منظر میں آیا ہے جن میں پاکستانی افواج نے مبینہ طور پر سرحد پار سے آنے والے ڈرونز کو نشانہ بنایا۔ علی ظفر نے جنگ کے نعروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’جو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے بھارت کے حالیہ اعلان نے علاقائی سلامتی کے تجزیہ کاروں میں بڑے پیمانے پر خدشات کو جنم دیا ہے انہوں نے اس اقدام کو بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا جس سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ جنوبی ایشیا میں وسیع تر علاقائی استحکام کو بھی خطرہ ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے سینئر پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر حسن اختر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے معاہدے کی یکطرفہ معطلی ایک خطرناک مثال قائم کرتی ہے سندھ آبی معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چند عملی...

پاک بھارت کشیدگی:بینک ڈالروں کے اخراج پر نظررکھیں‘ ڈالر کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے. اسٹیٹ بنک
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ بڑھتے ہوئے تنازع سے ڈالر کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے رپورٹ کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی خریداری میں کوئی تیزی نہیں دیکھی گئی نہ ہی طلب میں اضافہ ہوا ہے.(جاری ہے) ایک کرنسی ڈیلر کے مطابق پاکستان میں ترسیلات زر کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ بھارتی ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے آتا ہے بالخصوص مشرق وسطیٰ میں بھارتی کمپنیوں کے ذریعے پاکستانی شہری رقوم بھیجتے ہیں مکمل جنگ کی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انڈیا نے بدھ کے روز دو تین بار کچھ شہروں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی اور ابھی بھی خطرہ ہے کہ انڈیا حملہ کرے گا۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے کہا کہ دو ہفتے قبل جو مسئلہ شروع ہوا، اس کا ابھی اختتام نہیں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ اگر انڈیا بغیر کسی وجہ اور ثبوت کے کارروائی کر سکتا ہے تو ہم بھی جواب دیں گے۔ پاکستان کو ادھار چکانا چاہیے۔پاکستان کے وزیر دفاع نے یہ بھی کہا اگر ہم اب انڈیا کو کوئی جواب دیں گے تو ہمارے پاس اس کے لیے معقول جواز بھی ہے لیکن ہم انڈیا میں شہریوں...
(گزشتہ سے پیوستہ) مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لیے عالم اسلام کے ممتاز سکالر اور مدبر جناب علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کی قیادت میں بین الاقوامی القدس انسٹیٹیوٹ کے نام سے ایک ادارہ بیروت میں قائم کیا گیا اس کے تاسیسی اجتماع میں بھی پروفیسر صاحب اور جناب قاضی حسین احمد صاحب کے ساتھ ہمیں بھی شرکت اور اس ادارے کے بورڈ اف ٹرسٹیز کے اولین ممبران میں شامل ہونے کا موقع ملا اس ادارے کی وساطت سے جہاں مسئلہ فلسطین اور القدس کے ساتھ وابستگی ہمارے لیے اعزاز تھا وہیں اس کی ہر کانفرنس اور اجلاس میں شرکاء کو مسئلہ کشمیر پر بریف کرنا اور حالات سے اگاہی کرنا یہ ایک ایسا نادر موقع ہمیں فراہم ہوا...
(گزشتہ سے پیوستہ) دوسری جانب اسرائیلی مصنفہ اورت یائل نے اخبار’’زمن اسرائیل‘‘میں شائع شدہ اپنے ایک مضمون میں اسرائیل کے موجودہ سیاسی و نظریاتی رخ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ اسرائیل ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔ یائل کے مطابق اسرائیل آج ایک نہایت حساس موڑ پر کھڑا ہے، جہاں سے اس کے مستقبل کا رخ طے ہو سکتا ہے۔ اگر ملک میں جمہوری نظام کا انہدام نہ روکا گیا اور آئینی توازن بحال نہ کیا گیا، تو اسرائیل ایک انتہا پسند مذہبی،قومی ریاست میں بدل سکتا ہے جس کا انجام فناکے سوا کچھ نہیں ہے۔ مصنفہ کاکہنا ہےکہ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو، بظاہر کمزور نظر آنےکے باوجود، اب بھی مکمل...
سید یوسف رضا گیلانی سرائیکی وسیب کے نفیس طبع سنجیدہ مزاج سیاستدان اور پڑھے لکھے ،ادیب اور ادب شناس انسان ہیں انہوں نے پروقار سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور عزیمت کے رستے کے مسافر رہے ہیں ،انہیں بات کرنے کا ڈھنگ آتا ہے، معاملات سنوارنے میں مہارت رکھتے ہیں جب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمسفر بنے ہیں اشفاق احمد مرحوم کے فلسفہ محبت کے قائل ہیں اسی لئے انہیں پی پی پی کا نا ٹھیک بھی ٹھیک لگتا ہے ۔ صلح جو آدمی ہونے کے باوجود اپنی پارٹی کے موقف کی حمایت سے پیچھے ہٹنے والے ہرگز نہیں ، بھلے وزیراعظم ہائوس کی بجائے جیل کی کال کوٹھڑی میں کیوں نہ رہنا پڑے۔مسلم لیگ ن کے اتحادی...
بھارت خود ایک بڑے داخلی بحران سے دو چار ہے ، ایٹمی جنگ کا خطرہ حقیقت ہے نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی،میڈیا سے گفتگو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ کو بڑھاوا دیا تو نیوکلیئر جنگ ہو سکتی ہے ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے یہ بات میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر جنگ کی صورت میں ساری ذمے داری بھارت پر عائد ہو گی۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حالات کو بڑھاوا دیا گیا تو نیوکلیئر جنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے ، ماضی میں بھارت کے ساتھ نیوکلیئر جنگ کا خدشہ پیدا ہو چکا تھا،...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔(جاری ہے) غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹر ویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت تنازعہ ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔انہںنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے...
شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت، بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے: بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عام شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، یہاں بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، یہ تنازع بھارت اقوام متحدہ میں لے کر گیا، اسے حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی جارحیت کو برداشت کر رہا ہے، بھارت نے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آج چمکنے کا وقت ہے، آپ اپنی دنیا میں کچھ خاص حیثیت رکھتے ہیں۔ تاہم، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیا ہے جو آپ کو پھنسنے اور دباؤ میں محسوس کرنے سے روکتا ہے؟ شروع کرنے سے پہلے ہی اپنے خیال کو تراشنا ہو۔ اپنی زندگی کو صاف کریں اور اپنے ذہن سے شروع کریں۔ ہر بار جب آپ مضبوطی سے محسوس کرتے ہیں کہ کچھ نیا تلاش کر رہے ہیں، اس سمت میں ایک چھوٹا سا قدم اٹھائیں اس سے پہلے کہ آپ کی ’’نہ‘‘ کہنے والی آواز آئے۔ آپ کو کسی اور کے علاوہ کوئی اور ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ لہٰذا اپنے جواہر کو روشنی کی طرح...
پیرس: فرانس نے پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل طیارہ مارگرانے کی تصدیق کردی۔امریکی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے کہاکہ بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل لڑاکا طیارہ پاکستان نے مار گرایا، جو کہ اس جدید فرانسیسی ساختہ طیارے کے کسی لڑائی میں تباہ ہونے کاپہلاواقعہ ہے فرانسیسی اہلکار نے کہا کہ فرانسیسی حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے ایک سے زیادہ رافیل طیارے مار گرائے ہیں؟ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والے ایک طیارے کے ملبے سے لی گئی تصاویر میں ایک فرانسیسی کمپنی کا لیبل دکھائی دیتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق ان حصوں سے یہ کہنا ممکن نہیں کہ آیا وہ رافیل...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ حملہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کو وسیع پیمانے پر جنگ میں تبدیل کرنے کی دعوت کے مترادف ہے، تاہم پاکستان مکمل جنگ سے گریز کی کوشش کر رہا ہے۔ سی این این کے پروگرام "کنیکٹ دی ورلڈ" میں بیکی اینڈرسن سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بدھ کی صبح بھارتی فوج کی پنجاب اور آزاد کشمیر پر مہلک بمباری ایک "واضح بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی" تھی۔ انہوں نے کہا "بھارت نے ایک بین الاقوامی سرحد عبور کی ہے۔ یہ ایک واضح خلاف ورزی ہے، اور اس خطے میں تنازع کو بڑھانے،...
اپنی ایک رپورٹ میں رویٹرز کا کہنا تھا کہ اس مذاکراتی میکانزم میں شامی اور اسرائیلی انٹیلیجنس کے سابق اہلکار بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی چینل 13 نے شام اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات کے آغاز کی خبر بریک کر دی۔ یہ مذاکرات متحدہ عرب امارات کی ثالثی اور معاونت سے ہو رہے ہیں۔ آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات، سیکورٹی و انٹیلیجنس موضوعات کے حل کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کی فضاء قائم کرنے کے لئے انجام دئیے جا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں رویٹرز نے مذاکراتی عمل سے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ UAE نے شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے لئے خفیہ رابطے کا ایک...

بائیوچار کی پیداوار موسمی اثرات کو کم کرنے اور خراب زرعی زمینوں کو زرخیز زمینوں میں تبدیل کرنے میں مدد کر سکتی ہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )بڑے پیمانے پر بائیوچار کی پیداوار موسمی اثرات کو کم کرنے اور خراب زرعی زمینوں کو زرخیز زمینوں میں تبدیل کرنے میں مدد کر سکتی ہے عالمی سطح پر، بائیوچار کاربن کو الگ کرنے، پائیدار زرعی طریقوں کو یقینی بنانے اور انحطاط شدہ زمینوں کو بحال کرنے کے لیے ایک طاقتور آلے کے طور پر ابھرا ہے بائیوچار کی پیداواری لاگت برائے نام ہے، لیکن پھر بھی یہ اعلی اثر والی اختراع پالیسی سازوں کے ریڈار پر نہیں ہے. نیشنل ریسرچ سینٹر کی پرنسپل اورزرعی سائنس دان ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بائیوچار، بائیو ماس، ٹیکسٹائل کی باقیات یا کسی قسم کے فضلے کو...
واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف سے متفق ہیں کہ دونوں ممالک کو بات چیت اور رابطے کے ذریعے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی کہ یہ کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اور خطے میں استحکام قائم رہے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، بھارت نے بلااشتعال پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جن میں ڈی...
وسیم عظمت: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ مریم نواز شریف نے آج صبح پونے ایک بجے پاکستان میں پانچ مقامات پر سویلین مساجد کو شہید کرنے، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بننے کی بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوشل پلیٹ فارم پر اپنے ردعمل میں لکھا، "پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔" میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا مریم نواز شریف نے کہا، پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 مئی 2025ء ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یہ قوم خوف سے پیدا نہیں ہوئی، یہ جدوجہد سے پیدا ہوئی ہے۔حالیہ دنوں میں، بھارت کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک گھناؤنے عمل کے بعد الزامات لگانا شروع کر دئے ہیں۔ سیاح ہلاک ہوئے، خون بہایا گیا، یہ ایک المناک گھڑی تھی۔ پھر بھی، لاشیں ٹھنڈی ہونے سے پہلے نئی دہلی نے اپنا غصہ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا، انگلی اٹھائی، سرحدوں کو بند کیا اور پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور دنیا کے سامنے یہ سنجیدہ...
پی ٹی آئی کے رہنما و وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما و وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اب ایک بڑی تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ راولپنڈی میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، کارکن نکلتے ہیں اور اپنے ساتھ دیگر لوگوں کو بھی نکالتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اب اس تحریک کی طرف جائیں گے کہ لوگ خود اپنے گھروں سے نکلیں گے، ہمیں کب تک روکیں گے؟ ایک دن لاوا پھٹ پڑتا ہے۔ ہمیں روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں: سلمان اکرم راجہبانی پی ٹی...
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )تیل کے بیجوں کی کاشت سے پاکستان کے خوردنی تیل کے درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو اس وقت کئی ارب ڈالر سالانہ ہے زرعی سائنسدان ساجد احمد نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی درآمد معیشت اور صحت عامہ دونوں کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین سالوں میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) سے 4.3 بلین ڈالر کے قرضے حاصل کرنے کی خاطر خواہ کوششیں کیں لیکن اس نے صرف ایک سال میں خوردنی تیل کی درآمد پر تقریبا 5.(جاری ہے) 1 بلین ڈالر خرچ کیے انہوں نے کہا کہ...
---فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے لوگوں کو خود مروایا، بھارت اور اسرائیل کا مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ غزہ میں آج بدترین صورتحال ہے، فلسطین میں انسانیت سسک رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن سے متعلق خاص اقدامات ہونے چاہئیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور ہر لمحہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے جس تیزی سے پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے، وہ غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے اور خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایک گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرنا اور اس کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم شروع کرنا، بھارتی بدنیتی اور پرانے طرز عمل کا واضح ثبوت ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت...
روس کے ایک علاقے میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں تین اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ روس کے جنوبی مسلم اکثریتی علاقے داغستان کے دارالحکومت ماخاچکالا میں پیش آیا۔ علاقائی گورنر سرگئی میلیکوف کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ گاڑی میں سوار ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ مارے گئے افراد کی عمریں 24 برس کے درمیان ہیں فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ چار پولیس اہلکار کے ساتھ متعدد شہری بھی زخمی بھی ہیں جن میں ایک 17 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ روس کا علاقہ داغستان، بحیرہ کیسپیئن کے کنارے واقع ہے اور یہاں گزشتہ...
مشیر اطلاعت خیبر پخون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو مشیر اطلاعت خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف واویلا کرنے والی حکومت پہلے اپنے پارٹی سربراہ سے مودی کے خلاف بیان دلوائیں۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمریوں کے قاتل مودی کے خلاف بیان دینے سے نواز شریف کترا رہے ہیں۔بیرسٹر سیف نے قائد مسلم لیگ (ن) سے سوال کیا کہ نواز شریف وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟...
—فائل فوٹو ہنگو میں منعقدہ تحریکِ انصاف کے ورکرز کنونشن میں صدر پی ٹی آئی کے پی کے جنید اکبر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر رکنِ کے پی کے اسمبلی شاہ تراب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز نے ہمیشہ پارٹی کے لیے قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکروں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار ہم پوری تیاری سے ڈی چوک جائیں گے۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن ہمیشہ اپنے منفرد انداز اور باقاعدہ سوشل میڈیا موجودگی کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں ان کا ایک نیا طرزِ بیان سوشل میڈیا صارفین کو حیران کررہا ہے۔ نہ کوئی فلسفہ، نہ کوئی شاعری، اور نہ ہی کوئی ذاتی خیال… صرف ایک عدد اور ایک ڈیش۔ 22 اپریل سے امیتابھ بچن کی ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ ہونے والی ٹوئٹس میں صرف اتنا لکھا جارہا ہے: T 5356 – ، T 5357 -، اور یہ سلسلہ روز جاری ہے۔ جہاں پہلے وہ اپنی ہر ٹوئٹ میں کسی نہ کسی تجربے، واقعے یا جذباتی لمحے کو سمیٹتے تھے، اب ان کی تحریریں محض نمبروں تک محدود ہو گئی ہیں۔ ...
معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے لیے نفرت یکطرفہ ہے۔ پاکستان کے سینئر اداکار اور ہمہ جہت فنکار فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ناصرف اپنی فنی زندگی پر روشنی ڈالی بلکہ پاک بھارت تعلقات، بھارتی فلموں کی ریلیز اور بھارت کی جانب سے نفرت انگیز رویے پر بھی کھل کر بات کی۔ فیصل قریشی نے اعتراف کیا کہ میں ایک محب وطن پاکستانی ہوں، مگر بطور فنکار اس بات کو تسلیم کرتا ہوں کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں ریلیز سے ناصرف کاروبار کو فروغ ملا بلکہ عوام میں سینما جانے کی عادت بھی پیدا ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری...
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ایک ایسی بات بھی ہے جسے میرا یاد کرکے اب بھی خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میرا راجپوت نے محض 20 سال کی عمر میں ایک سیلیبریٹی کے ساتھ شادی ہونے کے اپنے تجربے سے متعلق کھل کر بات کی۔ شاہد کپور اور میرا راجپوت کے دو بچے میشا اور زین ہیں۔ میرا راجپوت نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے شروع کے دنوں میں تنہائی کا شکار تھیں۔ میں جلدی شادی ہوجانے کے باعث وہ نہ کرسکی جو میرے ہم جماعت کر رہے تھے۔ میرا راجپوت نے کہا کہ میرے اسکول کالج کے...
ہم لوگ زیتون خرید رہے تھے لیکن اس مصری سیلز مین نے ہمیں چھوڑکر دوسرے گاہکوں کو دیکھنا شروع کر دیا۔ میرے شوہر نے جب دیکھا کہ وہ کب سے اس کا انتظارکررہے ہیں اور وہ ان دوسرے گاہکوں کو سرو کر رہا ہے تو انھوں نے اس پر اعتراض کیا کہ ’’ایسا کیوں کر رہے ہو؟‘‘ اس پر اس مصری سیلز مین نے اپنے نزدیک پڑے کریم کو اٹھا کر ان پر دے مارا، جس سے ان کے سارے کپڑے گندے ہو گئے، انھیں بہت غصہ آیا، وہ ان کے منیجر کے پاس پہنچے اور اس سے کہا کہ ’’اس کے ملازم نے ایسی حرکت کی، جب کہ انھوں نے اپنے من کی بات کی تھی کہ ان کی...
غزہ پر جاری امریکی و صیہونی جارحیت کے خلاف دنیائے عرب کا سب سے غریب ترین ملک لیکن ہمت و بہادری میں سب سے امیر ملک یمن ہے۔ یمن نے بحیرہ احمر میں سمندری ناکہ بندی کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کی تاریخی مثالیں رقم کی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ عالمی سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ امریکی بمباری کے بعد یمن غزہ کی حمایت سے پیچھے ہٹ جائے گا لیکن نتائج اس کے برعکس نکل رہے ہیں۔ جہاں دنیا کے دو ارب سے زائد مسلمان غزہ کی عملی مدد کرنے میں ناکام ہیں، وہاں ان دو عرب مسلمانوں میں سے چند لاکھ ایسے بھی ہیں جو اپنا سب کچھ غزہ...
علم اور شعورکا مجموعہ ’’ تعلیم‘‘ کہلاتا ہے، ہر انسان کے لیے تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے،کوئی فرد اس وقت تک دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر نہیں چل سکتا جب تک وہ تعلیم یافتہ نہ ہو۔ ہم سب الحمدللہ مسلمان ہیں اور ہمارے مذہبِ اسلام میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ رب العزت نے اپنی مقدس کتاب ’’ قرآن مجید‘‘ کو اس کائنات میں نازل فرمانے کا آغاز لفظ اقراء سے کیا۔ اقراء کے لغوی معنی ہیں ’’پڑھیے‘‘۔ تعلیم کی فضیلت سے متعلق بیشمار احادیثِ مبارکہ بھی موجود ہیں، حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک موقع پر ارشاد...
لاہور کی مشرقی سرحد پر واقع واہگہ بارڈر پر ہر شام سورج غروب ہونے سے پہلے ایک ایسا منظر سامنے آتا ہے جو قوم کے جذبے، غیرت اور یکجہتی کا مظہر ہوتا ہے۔ یہاں پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے درمیان پرچم اتارنے کی پریڈ ہوتی ہے جو 14 اگست 1959 سے باقاعدگی سے جاری ہے۔ اس پریڈ کا مقصد سرحدی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا، فوجی مہارت اور قومی وقار کا اظہار کرنا ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تقریب ایک قومی جذبے، عوامی شرکت اور حب الوطنی کے اظہار کی روایت بن چکی ہے۔ پاک بھارت hALIO کشیدگی کے باعث اس پریڈ کی نوعیت مزید جذباتی اور ولولہ انگیز...
ایک چھینک لاکھوں وائرس یا بیکٹیریا کے ذرات فضا میں خارج کر سکتی ہے اور یہاں ’ایک لاکھ‘ ایک محتاط اندازہ ہے، اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ جب انسان چھینکتا ہے تو اس کے منہ اور ناک سے تیز ہوا کے ساتھ قطرے (droplets) اور ایروسولز کا اخراج ہوتا ہے جن میں، اگر انسان کو کوئی وائرل انفیکشن (جیسے فلو، نزلہ، یا کووڈ-19) ہو تو، ہزاروں سے لاکھوں وائرس ذرات شامل ہوتے ہیں۔ یہ قطرات ہوا میں کئی فٹ تک پھیل سکتے ہیں اور کچھ وائرس یا بیکٹیریا گھنٹوں تک فضا میں معلق رہ سکتے ہیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) اور دیگر تحقیقی اداروں کے مطابق ایک چھینک میں 100,000 سے لے کر 40...
پانی ہمارے لئے کتنی اہمیت رکھتا ہے-یہ ہم سب بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔اس کو بچانا،اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری اور اہم فرائض میں سے ایک ہے۔زندگی کی بقا کے لیے آکسیجن کے بعد انسان کی سب سے بڑی ضرورت پانی ہےپانی کو لے کر پاکستان اور بھارت کے مابین بھی ان دونوں شدید تنازع پیدا ہو گیا ہےجس نے خطے کی صورت حال بگاڑ دی ہے اور ٹینشن پیدا کر دی ہے۔دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے کے بالمقابل آ کھڑی ہوئی ہیں۔حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت نے وقوعہ کا سارا الزام پاکستان پر لگا دیا ہے جبکہ وقوعہ کے فورا بعد پہلگام...
مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا شروع کر دی ہے۔ 26 سیاحوں کی ہلاکت کے اس واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا اور جواب میں متعدد اشتعال انگیز سفارتی اقدامات اٹھائے، جن میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل ہے۔ ان اقدامات سے بھی بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بلکہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا، اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا طری سنگین ہوگیا، بھارت کی ان حرکات کا مقصد پاکستان کو اشتعال دلانا اور...
کراچی(نیوز ڈیسک)شہر میں جاری ڈاکو راج تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جبکہ دوسرے نوجوان کو زخمی کر دیا ، رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اویس قرنی مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 18 سالہ ثاقب کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو اسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران شور مچانے پر مقتول کے ساتھ موجود 19 سالہ احتشام کو بھی فائرنگ...
جب سے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معائدہ معطل کرنے کے بعد پاکستان کے پانی کی بندش کی بازگشت ہو رہی ہے تب سے پاکستان میں اس حوالے سے تشویش بھی پائی جا رہی ہے اور غور بھی ہو رہا ہے سوچا جا رہا ہے کہ واقعی اگر بھارت نے پانی روک دیا تو ہمارے پاس اس کے توڑ کے لیے ہوگا؟ جیسا کہ سندھ میں اس سے قبل چھ کنال معاملے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا اس سے ظاہر یہ ہوتا ہے کہ سندھ اس وقت پانی کی کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کر پا رہا اور اگر بھارت پانی روکتا ہے تو سندھ کے عوام اس پر کیا کہیں گے وی نیوز نے...
گزشتہ مضمون میں یہ بھی بتایا گیا کہ یونٹ بیاسی سو میں جو نوجوان تین برس خدمات انجام دے لیتے ہیں ان کی نہ صرف ہائی ٹیک کی صنعت میں مانگ بڑھ جاتی ہے بلکہ وہ خود بھی کمپنیاں قائم کر سکتے ہیں۔ان میں سے متعدد نوعمر کمپنیاں اے آئی کی نئی دنیا کا ہراول دستہ ہیں اور اسرائیلی و دیگر ممالک کی دفاعی صنعت میں بطور کنٹریکٹر خدمات دینے کے ساتھ ساتھ معروف ہائی ٹیک کمپنیوں کے نئے منصوبوں اور تحقیق میں بھی اشتراک کرتی ہیں۔ یونٹ بیاسی سو کا نام تب زیادہ مشہور ہوا جب چھ ستمبر دو ہزار سات کو اسرائیلی فضائیہ نے شام کے علاقے دیر الزور میں قائم ایک مبینہ ایٹمی مرکز کو تباہ کر...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو امید ہے کہ پہلگام میں حالیہ حملے پر بھارت کا ردعمل وسیع تر علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا جبکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے ،امید ہے وہ بھی بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا .(جاری ہے) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت اس دہشت گردانہ حملے کا اس طرح جواب دے گا جس سے وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان جس حد تک ذمہ دار...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے ، ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت پہلگام معاملے پر ایسے ردعمل سے گریز کرے گا جس سے خطے میں کوئی تنازع پیدا ہونے کا امکان ہو۔(جاری ہے) عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت اس واقعے پر ایسا ردعمل نہیں دے گا جو پورے خطے کو کشیدگی کی لپیٹ میں لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے اور وہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے تعاون پر تیار ہے۔امریکی...
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس ایک بار پھر سرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ٹام اور آنا دے آرمس کو لندن میں ایک ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ سے صرف ایک دن پہلے کی ہے اور خاص بات یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر خود ٹام کروز اُڑا رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آنا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ ہیلی کاپٹر سے نیچے اُتر رہی ہیں، جبکہ ٹام کروز بھی وہیں موجود ہیں اور انکی مدد کر رہے ہیں۔ View...
اونچ نیچ ۔۔۔۔۔۔۔ آفتاب احمد خانزادہ George Carlin کہتا ہے ” کچھ راتیں ایسی ہوتی ہیں جب بھیڑئیے خاموش ہوتے ہیں اور صرف چاند چیختا ہے ”۔ لیکن ہماری زندگیوں میں ہررات ایسی رات ہوتی ہے جہاں چاند پوری رات چیختا رہتا ہے ”۔خلیل جبران کہتا تھا ” میرا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ انسان اچانک نہیں مرتا بلکہ تنہا تھوڑا تھوڑا مر تا ہے جب اس کا کوئی دوست چلا جاتا ہے تو وہ تھوڑا سا مرجا تا ہے جب اس کا کوئی پیارا اسے چھوڑجاتا ہے تو تھوڑا سا اورمر جاتا ہے جب اس کا کوئی خواب پورا نہیں ہو تا تو وہ تھوڑا سا اور مر جاتا ہے پھر آخر میں ان سب مرے ہوئے...
مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر کے خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا شروع کر دی ہے۔ 26 سیاحوں کی ہلاکت کے اس واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا اور جواب میں متعدد اشتعال انگیز سفارتی اقدامات اٹھائے، جن میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل ہے۔ ان اقدامات سے بھی بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا، بلکہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو گیا، اور دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا طری سنگین ہوگیا، بھارت کی ان حرکات کا مقصد پاکستان کو اشتعال دلانا اور...
سٹی 42: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ایسا سازگار ماحول پیدا کرنا ہے جس میں آپ کے حقوق کا تحفظ ہو ۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عالمی یوم مزدور پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت مفید بات چیت ہوئی، میرے دو کردار ہیں ایک وزیر قانون اور دوسرا وزیر انسانی حقوق کا، ہمارے دیگر ساتھی جو حکومت میں ہیں سب ایک پیج پر ہیں، آپ لوگ کام کریں گے تو پہیہ آگے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ آجر اور آجیر کا رشتہ میاں بیوی کا ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا عظم نذیر...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کےلیے ایک سنگین خطرہ ہے۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ جنگ ان کی چوائس ہے تو آگے کہاں جانا ہے، یہ ہم بتائیں گے، فوجی ترجمان۔ ایٹمی ہتھیار آخری آپشن، وزیر خارجہاسلام آباد پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد... پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہم...
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) یہ دنیا فانی ہے، اور ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ آج ہم اپنے پیاروں کے لیے دعائے مغفرت کے لیے جمع ہیں، لیکن یہ لمحہ ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ زندگی کی اصل حقیقت کیا ہے۔ میرے بھائی ملک سجاد حیدر اعوان ایک بااخلاق، عوام دوست اور خدمتِ خلق سے سرشار نوجوان تھا، جنہوں نے ہمیشہ خلق خدا کی بے لوث خدمت کو اپنا نصب العین بنایا۔ایک دلخراش حادثہ میں ان کی رحلت میرے لیے ذاتی صدمے سے کم نہیں، لیکن میں ان کی زندگی اور خدمات پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ ہمیں اپنے مرحومین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معاشرے میں...
عید قرباں کے قریب آتے ہی جہاں ہرطرف قربانی کے جانوروں کی گہما گہمی ہوتی ہے وہیں سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں وائرل ہو جاتی ہیں۔ کبھی گائے کی چہل قدمی اور پان کھانے کی ویڈیو وائرل ہوتی ہے تو کبھی رکشے میں بیٹھے اونٹ کی۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ہی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بکرا موٹر سائیکل کی سواری کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بکرے کو آگے بٹھائے ہوئے جا رہا ہے اور اس دوران بکرا پر سکون طریقے سے بیٹھا ہوا اس سواری سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر صارفین کی...
اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ میجر جنرل طارق رشید خان کا کہنا ہے کہ انڈیا کی جو چیزیں آپ نے ہائی لائٹ کی بڑے امپورٹنٹ پوائنٹس ہیں، انڈیا نہ صرف پاکستان میں ٹیرر ازم کی سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ دنیا میں اسٹیٹ اسپانسرڈ ٹیرر ازم کر رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جیسا کہ آپ کو پتہ ہے بڑا مشہور واقعہ ہوا کینیڈا میں انھوں نے تین سکھ مارے، گروپتونت سنگھ کو امریکا میں مارنے کی کوشش کی پھر قطر میںجاسوسی میں ان کے آفیسرز پکڑے گئے تو مختلف ممالک میں اسٹیٹ لیول پر یہ ٹیررازم کر رہے ہیں، پاکستان میں تو پچھلی کئی دہائیوں سے کر...
مزدوروں کا عالمی دن دنیا بھر میں اس بار اضطرابی ماحول میں منایا جا رہا ہے۔ یورپ کے اکثر ممالک اور امریکا میں دائیں بازو کی انتہاپسند جماعتیں اقتدار میں آچکی ہیں جو اپنے جوہر میں مزدور دشمن ایجنڈا لیے ہوئے ہیں۔ ٹرمپ کا پاگل پن سرمایہ داری نظام میں پنپنے والی وحشت کا اظہار ہے۔ ٹرمپ کے حالیہ اقدامات نے دنیا کے اربوں محنت کشوں کو بیروزگاری اور مہنگائی کے خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ٹیرف کے نام پر دنیا کو غیریقینی صورت حال سے دوچار کردیا ہے جس کے بد ترین اثرات مرتب ہونا شروع ہوچکے ہیں۔ صنعتی ممالک اپنی مصنوعات پر عائد درآمدی ٹیکس کی وجہ سے نہ ختم ہونے والی بے چینی و...
ہر سال یکم مئی کو جب ہم یوم مزدور مناتے ہیں تو میں اکثر یہ دیکھتا ہوں کہ جو کسان اور کاشت کار شدید گرمی کے اس موسم میں گندم کی کٹائی اور سنبھالنے میں دن رات ایک کئی ہوتے ہیں، بعد ازآں آٹے کے پانچ کلو تھیلے کے لیے طویل قطار میں سراپا انتظار ہوتے ہیں۔ یہ پانچ کلو کا تھیلا سستا بھی ہو تو اس کے لیے کافی مہنگا ثابت ہوتا ہے، وجہ یہ ہے کہ ایک مزدور اور غریب گھرانے کے پانچ سات سے آٹھ دس افراد ایک یا دو تھیلوں پر آخر کتنے دن بسر کریں گے۔۔۔ ؟ ستم بالائے ستم یہ کہ جس دن آٹا لینے کا معرکہ درپیش ہو اس دن دیہاڑی بھی تو...

بھارت نےتصادم کاراستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے،ترجما ن پاک فوج
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فوجی تصادم کا راستہ بھارت نے چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کدھر جاتا ہے وہ ہماری چوائس ہے، ہم نے جوابی کارروائی کے تمام اقدامات مکمل کرلیے ہیں،پاک فوج پوری طرح ہر محاذ پر کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد نہ ہندو ہوتا ہے اور نہ ہی مسلمان یا عیسائی، دہشت گردوں...
مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی فضائیہ کے سابق ائیر وائس مارشل اور ممتاز تجزیہ کار کپل کاک نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی تو دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان بات چیت سے ہی ہوسکتی ہے،کپل کاک نے کہا کہ بھارت کی موجودہ قیادت کی جانب سے غیر جانب دارانہ تحقیقات کی پیشکش کا مثبت جواب آنے کا امکان نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں کپل کاک نے کہا مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، ہوسکتا ہے فروری 2019 کی طرح دونوں ملک ایک...
اگرچہ یہ بات ناقابلِ یقین لگتی ہے لیکن یہ سچ ہے۔ اس دنیا میں ایک جاندار ایسا بھی ہے جو سر کے بغیر 1 ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ وہ جاندار ہے کاکروچ۔ جی ہاں! کاکروچ اپنے سر کے بغیر کئی دن یہاں تک کہ ایک ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔ یہ بات سننے میں حیرت انگیز لگتی ہے لیکن اس کی سائنسی وجوہات بہت دلچسپ ہیں۔ کاکروچ سر کے بغیر زندہ کیسے رہتا ہے؟ کاکروچ میں خون کا دباؤ (Blood Pressure) نہیں ہوتا۔ انسانوں کی طرح کاکروچ کا خون سرکولیٹری نظام (circulatory system) پر مبنی نہیں ہوتا۔ ان کے جسم میں کھلا ہوا نظام (open system) ہوتا ہے یعنی خون بہنے سے وہ فوراً نہیں مرتے۔ دوسرا ان میں سانس لینے کا نظام مختلف...
اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ شراکت داری کا اہم معاہدہ کر لیا جس میں وزیرِ ریلوے نے فریٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے ہے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی، وزیرِ ریلوے نے راولپنڈی میں ریلوے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈی ایس راولپنڈی سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدت کے لیے بلند ہمت اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرین منصوبے کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی تک سامان کی ترسیل کی مدت کو 4 دن سے کم کیا جائے گا، یہ اقدام سڑکوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) دوبارہ منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کے دن وائٹ ہاؤس واپس آئے اور اپنے ایجنڈے پر تیزی سے عمل درآمد کرتے ہوئے بہت سے صدارتی فرامین پر دستخط کیے۔ انہوں نے اپنے پہلے 100 دنوں میں جن صدارتی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے، ان میں امیگریشن، مساوی مواقع کے اقدامات اور ٹرانس جینڈر کے حقوق کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کی ٹیرف کی حکمت عملی نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ٹرمپ کی انتظامیہ نے روایتی یورپی اتحادیوں کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے یوکرین میں روس کی جنگ کے خاتمے کے لیے جارحانہ انداز میں کوشش کی ہے۔ یوکرین...
(گزشتہ سے پیوستہ) جب اللہ رب العزت نے اقتدار میاں نواز شریف کے نصیب میں لکھا تو وہ بھی بالآخر ایک ایسے مقام پر پہنچے جہاں انہیں یہ یقین ہو چلا تھا کہ اب ان کی کرسی مضبوط ہوگئی ہے اور اسے کوئی ہلا نہیں سکتا تو انہوں نے بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کوشش کی تو ان کے ہاتھ بھی جل گئے اور حکمرانی کا تخت ان کے نیچے سے سرک گیا۔ اس کے بعد ایک نیا دور شروع ہوا پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی کو اقتدار نصیب ہوا جب تک وہ قانون اور آئین کی پاسداری کرتی رہیں حکومت کرتی رہیں لیکن جیسے ہی انہیں یہ گمان ہوا کہ ان کی کرسی...
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ دعا مانگ رہا ہے اور اس کے ساتھ سندھ پولیس کے اہلکار اور علاقے کے دیگر لوگ بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے کھڑے ہیں۔ دعا مانگتے ہوئے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بچے نے کہا کہ ہماری پولس رشوت خور ہے اللہ ہدایت دے، اس پر پولیس اہلکار نے ہنستے ہوئے دعا کے لیے اٹھائے ہوئے ہاتھ چھوڑ دیے اور ساتھ کھڑے دیگر لوگوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ اسے کہتے ہیں موئے موئے، بچہ دعا کر رہا تھا پولیس نے بھی خوشی سے ہاتھ اٹھائیں۔بچے نے کہا ہماری پولس رشوت خور ہیں اللہ ہدایت دے، پولیس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 اپریل 2025ء) امریکہ اور یمن کی عملاﹰ حکومت، جس کا کنٹرول ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ہاتھوں میں ہے، کے درمیان تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ حالانکہ واشنگٹن نے اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ اتوار کو صعدہ صوبے میں تارکین وطن کے حراستی کیمپ پر امریکی حملے میں ایتھوپیا کے متعدد تارکین وطن ہلاک ہوئے۔ حوثیوں کے زیر انتظام خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق، مرنے والوں کی تعداد 200 کے قریب تھی، جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اس تعداد کو کم کرتے ہوئے 70 کے قریب بتایا ہے۔ یمن: حراستی مرکز پر ’امریکی فضائی حملہ، درجنوں تارکین وطن‘ ہلاک امریکی سینٹرل کمانڈ، یا...
بالی ووڈ کے ’’کنگ خان‘‘ شاہ رخ خان کےلیے اب ہالی ووڈ کے دروازے کھلنے کے اشارے مل رہے ہیں۔ تازہ ترین افواہوں کے مطابق، کنگ خان مارول سنیماٹک یونیورس میں ایک سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے کےلیے بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ خبر ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر مارول لیکس 22 نامی ایک قابل اعتماد سمجھے جانے والے ہینڈل سے سامنے آئی ہے، جس نے فلمی دنیا میں طوفان برپا کر دیا ہے۔ اگرچہ ابھی تک کسی بھی فریق کی طرف سے سرکاری تصدیق نہیں ہوئی، لیکن یہ افواہیں اس قدر مضبوط ہیں کہ انہوں نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں صنعتوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ ایوینجرز: ڈومز ڈے...
پاکستان کی طرف بہہ کر آنے والے دریا محض پانی کا ایسا بہاؤ نہیں جسے جب چاہے جیسے چاہے ان کا رخ موڑ دیا جائے۔ یہ کروڑوں سال سے دریاؤں کی روانی کا تسلسل ہے۔ 1947 سے قبل برصغیر کی زرخیزی کی کہانی اسی سے جڑی ہوئی ہے۔ قافلے آتے رہے ان میں جنگی قافلے بھی تھے، بیوپاریوں کے قافلے بھی تھے۔ زرخیزی تلاش کرنے والے، اپنے جانوروں کے لیے چراگاہیں ڈھونڈنے والے بھی تھے۔ دریا کے کنارے آ کر دور سے اٹک کے مقام کو دیکھتے تو وہیں ٹھٹک کر رہ جاتے۔ یہاں کی زرخیزی، لہلہاتے کھیتوں، ہری بھری چراگاہوں میں دودھ دینے والے جانوروں کو چرتے، دیکھتے تو پھر انھی علاقوں کے ہو کر رہ جاتے جس کی...
معروف بھارتی اداکار اور اپنے بابو بھائیآ کردار کیلئے مشہور پراریش راول نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار پاریش راول نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گھٹنے کی چوٹ کے علاج کیلئے انہوں نے 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔ A post common by Pinkvilla (@pinkvilla) یہ واقعہ ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی فلم ’گھاتک‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جب ایک سین میں اداکار راکیش پانڈے کو انہیں مچھلی مارکیٹ میں گھسیٹنا تھا۔ فلم کے سیٹ پر فراہم کردہ چپلیں پھسلن والی تھیں، اور شوٹنگ کے دوران وہ بار...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ہمراہ سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر پہنچے ہیں۔ عامر خان حالیہ دنوں اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ انسٹاگرام پر عامر خان کی ایک نئی وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان کو اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ساتھ اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر آتے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین عامر خان کو ان کی گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی سابقہ اہلیہ کے گھر جاتا دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے...
کالڈویل اور دیگر دو سینئر پینٹاگون اہلکاروں کی برطرفی نے "امریکہ فرسٹ" گروپ کو مزید فعال کر دیا ہے، اور ان کی طرف سے اسرائیل نواز عناصر اور سابق موساد ایجنٹس پر کھلا حملہ ریپبلکن پارٹی کے اندر ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے بعض اتحادیوں اور ٹرمپ نواز میڈیا شخصیات نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی موساد ایجنٹس اور جنگ پسند عناصر ایران امریکہ مذاکرات کو ثبوتاز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے حامی گروپ کی جانب سے حال ہی میں اسرائیل نواز شخصیات پر تنقید میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جسے امریکی خارجہ پالیسی کے تناظر میں بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مڈل ایسٹ آئی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے پانی پر پیپلزپارٹی کے ڈاکے کے خلاف سب نے بھرپور کردار ادا کیا، 6 ماہ قبل ہم نے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی تھی کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، آصف علی زداری، بلاول زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے ملی بھگت کر کے سندھ کا پانی بیچ دیا تھا، خدشہ ہے بجٹ کے بعد پیپلزپارٹی ایک بار پھر سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈلوائے گی۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق دریائے سندھ پر متنازع کینالزکے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ دریائے سندھ پر متنازع کینالزکے خلاف...
انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے بعد سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم شروع کی گئی کہ حملہ آوروں نے پہلے لوگوں سے ان کا مذہب پوچھا اور پھر صرف ہندوؤں کو نشانہ بناتے ہوئے گولیاں ماریں۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک سیاح پہلگام میں ہونے والے حملے کے دوران زپ لائن سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور ساتھ ویڈیو بنا رہا ہے جبکہ نیچے حملہ آور لوگوں پر گولیاں چلا رہے ہیں اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر...

اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کلائمیٹ فنانس تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے. یوسف رضا گیلانی
رباط (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کہ اگرچہ اقتصادی ترقی ناگزیر ہے تاہم اس کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، جامع ترقی کو فروغ دینے اور کلائمیٹ فائنانس تک منصفانہ رسائی کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے . چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے وفد کے اعزاز میں صدر ہاﺅس آف کونسلرز آف مراکش محمد ولد راشد کی جانب سے ساﺅتھ پارلیمانی ڈائیلاگ فورم میں شرکت کرنے والے 31 ممالک کے وفود کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا.(جاری ہے) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیٹر دوست علی جیسر، مسلم لیگ نون سے سینیٹر سعدیہ عباسی...
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
صبح ناشتے سے پہلے اگر ایک بات کی عادت ڈال لی جائے تو وہ صحت کے لیے کئی فائدوں کا باعث کا بن سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ناشتہ انسانی صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟ ماہرین کی ریسرچ کے مطابق صبح سب سے پہلے صرف ایک یا 2 گلاس پانی پینے سے بڑا فرق پڑ سکتا ہے اور یہ صحت کے لیے انتہائی سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔ صحت سے متعلق ایک ویب سائٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق صبح نہار منہ پانی پینے سے جسم کو ری ہائیڈریٹ کرنے، میٹابولزم کو بڑھانے، عمل انہضام کی قوت بخشنے میں مدد ملتی ہے اور یہ عمل توانائی اور کام پر توجہ مرکوز رکھنے کے عمل کو بھی بہتر بنا...
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگرد گولی لگنے سے ہلاک ہوا، دوسرے نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مبینہ دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے درخشاں میں کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے جاری رہا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگرد گولی لگنے سے ہلاک ہوا، دوسرے نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ کارروائی میں خودکش جیکٹ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، ہتھیار برآمد...
ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے ہفتے کی رات ضلع کپواڑہ کے علاقے کنڈی خاص میں 43سالہ سماجی کارکن غلام رسول ماگرے کو گھر میں گھس کر گولی مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کپواڑہ میں ایک 43سالہ سماجی کارکن کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے ہفتے کی رات ضلع کپواڑہ کے علاقے کنڈی خاص میں 43سالہ سماجی کارکن غلام رسول ماگرے کو گھر میں گھس کر گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بعد میں وہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقامی...
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی دوستی اور آن اسکرین کیمسٹری دنیا بھر میں مقبول ہے۔ فلموں جیسے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’بازی گر‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’مائے نیم از خان‘ میں ان کی شاندار جوڑی نے کئی دہائیوں تک ناظرین کو متاثر کیا ہے۔ ان کی کیمسٹری اتنی حیرت انگیز ہے کہ اکثر شائقین کو یہ گمان کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک جوڑی ہیں، تاہم حقیقت میں دونوں کے درمیان صرف ایک دیرینہ اور خالص دوستی کا رشتہ ہے۔ حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں دونوں فنکار نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ’مائے نیم از خان‘ کی شوٹنگ...
حالیہ رپورٹس کے مطابق، ترکی کے استنبول ایئرپورٹ کو دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے جہاں خوراک اور مشروبات کی قیمتیں مسافروں کو حیران کر دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر استنبول ایئرپورٹ پر ایک کیلا 5 پاؤنڈز یعنی تقریباً 1800 پاکستانی روپے کا ہے جس نے مسافروں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ اسی طرح ایئرپورٹ پر دیگر خوراکی اشیاء کی قیمتیں بھی غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں جیسا کہ؛ بیئر تقریباً 5600 روپے 90 گرام لازانیا: تقریباً 7800 روپے کروسان: تقریباً 5600 روپے اسی طرح فاسٹ فوڈ میکڈونلڈز اور پوپائیز جیسے برانڈز بھی مہنگے داموں پر اشیاء فروخت کر رہے ہیں جیسے کہ بگ میک برگر تقریباً 6700 روپے کا ہے۔ مسافر ان بلند قیمتوں پر حیران اور ناراض ہیں، خاص طور...
اہل علم وہ ہوتے ہیں جو حالات کے تیور دیکھتے ہوئے مستقبل کا اندازہ لگا لیتے ہیں ۔روبرو حقائق پر الفاظ کے غلاف چڑھانے کا ہنر رکھنے والے اہل قلم تو فقط فروغ منافقت کے آرزو مند ہوتے ہیں ،کیا ہونے والا ہے ،کون کرانے والا ہے ،کس کے رگ و پے میں کیا ہل چل شور مچائے ہوئے ہے ؟ یہ وہ دیکھ سکتا اور محسوس کرسکتا ہے جو یہ جانتا ہو کہ کاغذ کی کمانوں سے دانش کے تیر چلانے والے حسن تد بیر کا کتنا ملکہ رکھتے ہیں ؟ان سے زیادہ تو امیر شریعتؒ کے گھر کو جانے والی کوٹ تغلق شاہ کی گلی کے کونے پر بیٹھا جوتے گانٹھنے والا باباآگہی رکھتا ہے کہ انڈیا پاکستان...
ہم امن کے خواہاں لوگ کس کرب سے گزر رہے ہیں یہ احساس کرنا آج بہت مشکل ہے کیونکہ پورا خطہ اک عجیب ہولناک اور جذباتی کیفیت میں مبتلا ہے،ہم امن پسندوں کے درد کو آج سمجھنا اتنا ہی مشکل درد ہے جیسے شکم مادر کے درد میں لوٹنے والی ماں کے احساس اور کیفیت کو سمجھنا،ہم امن کی آشا کے دیپ جلانے کی خواہش اور امید کے پیغامبر کیوں کر خطے کے امن کو تنگ نظر مذہب پرستی کی بھینٹ چڑھنے دیں۔ کیوں نہ ہم امن،پیار اور محبت کی منڈلیاں سجائیں اور اپنی نسل میں بٹوارے کی سوچ کی جگہ باہمی ربط اور مثبت سوچ کے دیے جلائیں،ایسا ممکن ہے اور ایسا ہو بھی سکتا ہے،بس صرف ہمیں اپنے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا تو سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی مذکورہ ہدایت پر سوال اٹھایا اور طنزیہ طور پر ”سابق پاکستانی“ گلوکار عدنان سمیع کی بھارتی شہریت کو نشانہ بناتے ہوئے سوال داغا، ”تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟“ اس سوال نے عدنان سمیع کو مرچیں لگا دیں۔ عدنان سمیع، جو کئی سالوں سے بھارتی شہریت کے مزے لوٹ رہے ہیں، انہں نے فواد چوہدری کو ”جاہل احمق“ کہہ کر بدتمیزی کی انتہا کر دی۔ ایک ایسا شخص جو کبھی پاکستان کے گیت گاتا تھا، آج اسی ملک کے...
راولپنڈی (آئی این پی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا انڈیا کا گھمنڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے۔پاکستان کی سلامتی کے معاملے پر قوم سیسہ پلائی دیوار ہے، یہ قوم پاکستان کے لیے جان دینے کے لیے بھی تیار ہے۔ مزید :
سٹی42: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال کی نارووال میں میڈیا سے گفتگو، کہا کہ پی ٹی آئی ڈیڑھ اینٹ کی ایک علیحدہ مسجد بنا رہی ہے، بدقسمتی سے پاکستان کی سلامتی حوالے سے پوری قوم کو ایک ہونا چاہیے، نارووال: سوشل میڈیا دیکھیں تو پاکستان، اور فوج کے خلاف جہاں بھارت سف پارا ہیں وہاں پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی سف پارا ہے۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے نارووال: پاکستان کا مفاد پاکستان ہماری ذاتی مفاد سے بڑی حقیقت ہے نارووال: ذاتی مفادات کو کبھی بھی پاکستان پر ترجیح نہیں دے سکتے نارووال: بھارت اپنی ناکامی...