2025-12-10@09:52:59 GMT
تلاش کی گنتی: 5064
«کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ»:
(نئی خبر)
یورپی یونین نے یوکرین کی اقتصادی اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک جامع مالی معاونت پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین کو آئندہ دو برسوں کے دوران مسلسل مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جنگ سے متاثرہ معیشت کو مستحکم کر سکے اور اپنے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنائے۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کی مالی اور فوجی مدد نہ صرف انسانی ہمدردی کا تقاضا ہے بلکہ یورپ کے امن و استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، امداد...
سنی کمار نامی شہری کی غیر قانونی طور پر ڈوپلیکیٹ سم نکال کر اس کے بینک اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکالنے کا فنانشل فراڈ سامنے آ گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے موبائل سیلولر کمپنی اور نجی بینک کو زمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو شہری سنی کمار نے شکایت درج کروائی تھی سنی کمار کے مطابق 29 ستمبر 2025 کو 7 سے 8 بجے کے درمیان وہ کراچی میں موجود تھا کہ اچانک اس کے سم کارڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ اگلے روز 30 ستمبر کو وہ کراچی میں واقع موبائل کمپنی کے بزنس سینٹر گیا جہاں اسے بتایا گیا کہ اس کے نام پر موجود سم...
اقوامِ متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اپنے خصوصی پیغام میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی تعاون کے عزم کی تجدید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کی 80ویں سالگرہ پر پاکستان کا عالمی تعاون، انصاف اور پائیدار ترقی کا عزم انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے منشور میں درج اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے اور ان ہی اصولوں کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی کو استوار کرتا ہے۔ اقوامِ متحدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کا مؤثر فورم وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ دنیا کا سب سے نمائندہ کثیرالجہتی ادارہ ہے، جو بین الاقوامی امن و سلامتی، انسانی بحرانوں، ترقیاتی تفاوت اور ماحولیاتی...
بھارت کی بڑی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام امریکا کی جانب سے ماسکو کی نمایاں توانائی کمپنیوں پر عائد نئی پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صنعتی ذرائع کے حوالے سے اطلاع ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری میں بڑی کٹوتی کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: India is expected to massively cut Russian oil imports after the US sanctioned Russian oil giants Rosneft and Lukoil.India purchased €2.5 billion in Russian crude oil last month. pic.twitter.com/GuqSDcu7hn — Igor Sushko (@igorsushko) October 23, 2025 بھارت اُس وقت سے روس کا سب سے بڑا خریدار ہے...
ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں تنہا...
اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی (ٹرانسفر) کے پیچیدہ اور وقت طلب عمل سے اب نجات مل گئی ہے۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ اسلام آباد نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت اب وہ پاک آئی ڈی (Pak-ID) موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن بائیو میٹرک تصدیق کر کے گاڑی ٹرانسفر کرا سکیں گے۔ سابقہ نظام کی مشکلات ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کے مطابق پہلے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی گاڑی فروخت کرنے کے بعد گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے لیے پاکستان ایمبیسی جا کر بائیو میٹرک کروانا پڑتی تھی، اس کے بعد یہاں پاکستان میں وزارتِ خارجہ سے اس کی تصدیق (Attestation) کروانے میں...
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ طلباء کا وجود تعلیمی اداروں منفرد ہونا چاہیے، امامیہ طلباء اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے میں اسلام ناب محمدی کے ترجمان ہیں، نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہوگا تاکہ ہم اپنے معاشرے میں ایک پڑھے لکھے اور ذمہ دار فرد کی حیثیت خدمات انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سید امین شیرازی نے وفد کے ہمراہ نشترمیڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے جامعہ کے طلباء سے ملاقات کی۔ اس نے وفد میں نومنتخب ریجنل صدر علی مصدق، نومنتخب ضلعی صدر مطہر حسین شیرازی، سابق ریجنل صدر احتشام حیدر، سید حسن...
اجلاس کے دوران سوشلسٹ اینڈ ڈیموکریٹک گروپ کی سربراہ ایراٹکسیہ گارسیا پیریز نے کہا کہ غزہ کے عوام کی اذیت ناک حالت پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک قابض اسرائیل کو اپنے جرائم کی سزا نہیں ملتی تب تک حقیقی امن ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر جاری درندگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ یورپی پارلیمنٹ کے ایک خصوصی اجلاس کے دوران سامنے آیا جو یورپی یونین کے رہنماؤں کی کل ہونے والی برسلز سربراہ کانفرنس...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو ٹرک اڈا کے قریب بس الٹ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق بس الٹنے کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: نادرا نے کراچی میں میگاسینٹرقائم کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے ٹی ایم سی کے ساتھ گلبرگ ٹاؤن میں میگا سنٹر قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ترجمان نادراکے مطابق نادرا میگا سنٹر ہفتے میں چھ دن اور 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گا،سنٹر میں پاسپورٹ، تھیلیسیمیا ٹیسٹ، اسلحہ لائسنس سمیت مختلف سہولیات کے لیے الگ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گےجبکہ بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔نادراترجمان کے مطابق سنٹرل ڈسٹرکٹ کا نادرا زونل دفتر بھی اسی عمارت میں قائم کیا جائے گا. سابق رکنِ اسمبلی شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج اس منصوبے سے عائشہ منزل، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا اور لیاقت آباد کے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ جرمن سفیر اِنا لیپل کی قیادت میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی پالیسی پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب مضبوط بنیادوں پر استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہو چکے ہیں اور مالی سال کے اختتام تک یہ تین ماہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اسی طرح افراط زر...
ٹنڈوجام، سندھ زرعی یونیورسٹی میں کپاس کے عالمی دن کے موقع پر عالمی کانفرنس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال اور زرعی ماہر خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
شہر قائد کے علاقے لیاری کے 16 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا جس کا مقدمہ اہل خانہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ کا رہائشی نوجوان 16 سالہ یومان مبینہ طور پر سندھ کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔ واقعے کا مقدمہ چاکیواڑہ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کی دفعہ کے تحت مغوی بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اغوا کئے جانے والے 16 سالہ نوجوان یومان کی زنجیروں میں بندھی ہوئی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ نوجوان کو مبینہ طور پر گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں رکھا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے...
لاہور: کچے کے ڈاکوؤں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے پنجاب یونیورسٹی کے سرکاری ملازم کو اغوا کرلیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچے کے ڈاکوؤں نے پنجاب یونیورسٹی کے ملازم کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کرلیا ہے اور بعد ازاں اغوا کاروں نے مغوی کی بازیابی کے لیے اہل خانہ سے 70 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حافظ ذاکر حسین کے اغوا کا مقدمہ ان کے بیٹے محمد عبداللہ شکوری کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ لائیبریرین حافظ ذاکر حسین شکوری کو چند روز قبل گارڈن ٹاؤن کے علاقے سے ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اغوا...
وزیرِ اعظم سے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔پی ایم ہاوس کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ذرائع نے مزید بتایا ملاقات میں وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطا اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثنا اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی اور سردار مشتاق موجود تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
کراچی: کراچی میں نادرا کا سب سے بڑا میگا سینٹر قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی ایم سی کے ساتھ معاہدے کے تحت نادرا گلبرگ ٹاؤن میں میگا سینٹر قائم کرے گا، ایم او یو پر ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان نے دستخط کیے۔ میگا سینٹر ہفتے میں چھ دن، 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گا، پاسپورٹ ، تھیلیسیمیا ٹیسٹ، اسلحہ لائسنس اور بزرگ شہریوں کے لئے الگ کاؤنٹرز مختص ہوں گے۔ سینٹرل ڈسٹرکٹ کا نادرا زونل دفتر بھی اسی عمارت میں بنایا جائے گا، عائشہ منزل، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا، لیاقت آباد کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔
پاکستان میں فلسطین کے سفیر، ڈاکٹر زوہیر محمد حمداللہ زید نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام پاکستانی بہن بھائیوں کی بے لوث مدد، اخوت اور جذبے کو ہمیشہ اپنے دلوں میں زندہ رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن اب دور نہیں جب فلسطین، جو مقدس مقامات کی سرزمین ہے، آزاد ہوگا۔ یہ بات انہوں نے وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اقوامِ متحدہ کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور سفارتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر زوہیر نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے شدید افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ “نیتن یاہو معصوم بچوں اور خواتین کو قتل...
پنجاب حکومت کا ریاست دشمن عناصر، غیرقانونی رہائشیوں اور بدمعاش کلچر کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق مسلسل تیسرے غیر معمولی اجلاس میں ریاستی رٹ قائم رکھنے اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے اہم اور سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں واضح پیغام دیا گیا کہ پنجاب میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا نیٹ ورک کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ: ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہاپسند عناصر اورغیر قانونی رہائشیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں ہوں گی۔ لاوڈ اسپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کو مزید سخت بنایا جائے گا تاکہ مذہبی اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کا خاتمہ ممکن ہو۔ ہر ضلعے میںوسل بلور سیل قائم کیا جائے گا، تاکہ شہری بلاخوف انتہا پسند تنظیموں...
لاہور: پنجاب کی حکومت نے صوبے میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہاپسندوں، غیرقانونی رہائیشیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کیا جائے گا، ہر ضلعے میں وسل بلور سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے انتہا پسند جماعت اور...
پنجاب حکومت ایک ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں مکمل کرلے، الیکشن کمیشن کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار ہفتوں کا وقت دیدیا،جس کے لیے حکمنامہ جاری کردیا۔ ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے متعلق پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے، پنجاب حکومت نے حلقوں کی حدود بندی کیلئے چار ہفتوں کاوقت مانگا، جب کہ نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے قلیل مدتی ریلیف کی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی قیمتوں میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔یہ درخواست بجلی کی پیداوار میں ایندھن کے کم نرخوں اور مؤثر انتظامی اخراجات کے باعث جمع کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا اس درخواست پر سماعت 29 اکتوبر کو کرے گا، جس کے بعد فیصلہ متوقع ہے کہ آیا یہ کمی صارفین کے بلوں میں لاگو ہوگی یا نہیں۔ اگر نیپرا کی جانب سے منظوری دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے زرعی اور صنعتی شعبوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا طویل مدتی منصوبہ تیار کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام معیشت کے دو بڑے ستون صنعت اور زراعت کو سہارا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ، برآمدات میں بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاور ڈویژن نے 3 سالہ ریلیف پیکیج کی ابتدائی منظوری حاصل کرلی ہے، جس کے تحت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 14 روپے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔اس پیکیج کے نفاذ کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 23...
بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22 اکتوبر 1993ء کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ سرینگر میں درگاہ حضرت بل کے بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بجبہاڑہ قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی...
بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22 اکتوبر 1993ء کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ سرینگر میں درگاہ حضرت بل کے بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بجبہاڑہ قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی...
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی پہلی اننگز جاری ہے اور مہمان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا لیے ہیں۔راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن آصف آفریدی نے بغیر کسی رن کے اضافے کے ڈیولڈ بریوس کو پویلین بھیج دیا۔اس کے بعد آصف آفریدی نے کائل ویرینے اور سیٹ بیٹر ٹریسٹان اسٹبس کو بھی آؤٹ کر کے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 شکار مکمل کیے۔ مارکو جینسن کو نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز اسکور کیے...
نجی پاکستانی ٹی وی چینل 92 نیوز نے توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے برطانوی عدالت میں معافی مانگ لی ہے۔ یہ معافی اُس ہتکِ عزت کے مقدمے کے بعد سامنے آئی ہے جو مریم نواز نے چینل کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔ مقدمہ 17 نومبر 2022 کو نشر ہونے والے پروگرام ’مقابل‘ میں نشر کیے گئے ان الزامات کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے توشہ خانہ سے ایک قیمتی گھڑی محض 45 ہزار روپے میں حاصل کی، جس کی اصل مالیت 10 لاکھ روپے...
مودی حکومت کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی کسانوں کی خودکشی کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کی خودکشیوں سے متعلق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کی تازہ رپورٹ نے مودی حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں کا پردہ چاک کر دیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے 2023 کے درمیان بھارت میں ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد کسان خودکشی کر چکے ہیں۔ صرف سال 2023 میں ریاست مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بین الاقوامی تحقیقاتی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف ٹرینڈ ان سائنٹیفک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے مطابق بھارتی کسانوں کی خودکشیوں...
پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی۔ جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو آصف آفریدی کی چوتھی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ ٹرسٹان اسٹبس 76 اور سائمن ہارمر 2 رنز بناکر آصف آفریدی کا شکار بنے۔ آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنالیے ہیں اور 123 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا...
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی...
بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی نجی قرضہ مارکیٹ (پرائیویٹ کریڈٹ مارکیٹ) میں سامنے آنے والی پیش رفتیں 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کی ’’تشویشناک بازگشت‘‘ پیدا کر رہی ہیں۔ برطانوی ہاؤس آف لارڈز کی کمیٹی کے روبرو اظہارِ خیال کرتے ہوئے اینڈریو بیلی نے کہا کہ امریکہ میں دو بڑی نجی کمپنیوں، فرسٹ برانڈز اور ٹرائی کلر، کی مالیاتی تباہی کا تفصیلی جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ آیا یہ محض الگ واقعات ہیں یا عالمی مالیاتی نظام میں کسی گہرے مسئلے کی علامت۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ دیکھنا اہم ہے کہ آیا یہ واقعات نجی مالیات، نجی اثاثہ جات اور...
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ، طلباء سے ملاقات
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت جن اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکار ہے اس کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کا بہت اہم کردار ہے، ہمیں اپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہنا چاہیے، ہم کل بھی مظلوم کے حامی اور ظالم کے مخالف تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سید امین شیرازی نے وفد کے ہمراہ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے جامعہ کے طلباء سے ملاقات کی۔ اس وفد میں نومنتخب ریجنل صدر علی مصدق، نومنتخب ضلعی صدر مطہر حسین شیرازی، سابق ریجنل صدر احتشام حیدر اور...
کراچی: شہرِ قائد میں پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں ڈکیت گروہوں کے کئی کارندے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، قیمتی گھڑیاں، موٹرسائیکلیں اور چوری شدہ سفید کرولا کار بھی برآمد کی گئی۔ پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار گڈاپ سٹی، فیروزآباد اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد پانچ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گڈاپ سٹی میں بقائی ٹول پلازہ کے قریب فضل واحد اور ذاکر اللہ گرفتار کیے گئے جن سے اسلحہ اور گلشن معمار سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد...
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز
پشاور(نیوز ڈیسک)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی محترم نورالامین، ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری تھے، جبکہ معزز مہمانِ عبداللہ البقمی ڈائریکٹر، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری اداروں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، شراکت دار تنظیموں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ منصوبہ مستحق خاندانوں کے روزگار کو مضبوط بنانے، غذائی تحفظ میں بہتری لانے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں زیتون کی فصل کے موسم میں فلسطینیوں کے علاقوں پر بڑھتے حملوں کا مقصد ان کی زمینوں پر قبضہ کر کے غیرقانونی بستیاں بسانا ہے۔مقبوضہ علاقوں میں 'او ایچ سی ایچ آر' کے نمائندے اجیت سنگھے نے رام اللہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں آبادکاروں کے تشدد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور ایسی کارروائیاں اسرائیلی فوج کی منظوری، حمایت اور کئی معاملات میں ان کی شمولیت سے انجام دی جا رہی ہیں جن پر کوئی بازپرس نہیں ہوتی۔ Tweet URL انہوں نے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور یورپی یونین نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر تجارت جام کمال خان سے یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان اور یورپی یونین نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے یورپی یونین کے مثبت کردار اور مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس سکیم کے باعث پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کوٹری: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوںکے سلسلے میں ضلع جامشورو کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (رپورٹ: شابانہ ایاز)ترکیہ میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی طلبہ کے وفد کے اعزاز میں خوبصورت ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ وفد وزیرِ اعظم پاکستان کے خصوصی اقدام کے تحت ترکیہ کا دورہ کر رہا ہے، جس کا مقصد قابل طلبہ کی حوصلہ افزائی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔ تقریب میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترکیہ کی وزارتِ قومی تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل ایوپ تانئیلدیز سمیت سینئر حکام اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ طلبہ کا یہ دورہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کے تحت نوجوانوں میں...
بینک الفلاح کاپسماندہ کمیونٹیز کی مالی اور قانونی خواندگی کے لیے ’’عدل‘‘ منصوبے کے آغاز کی تقریب کے موقع پرشرکاء کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے اقتدار میں آئے ہیں، اپنے متنازع بیانات اور آمرانہ اقدامات کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں ہیں، اقتدار کی کرسی سنبھالتے ہی ان کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایگزیکٹو احکامات، امیگریشن و ماس ڈیپورٹیشن کے قوانین، ڈیمو کریٹک شہروں میں فیڈرل اور ملٹری ٹروپس کی تعیناتی، بجٹ کٹس، میڈیا پر دباؤ، ارب پتی افراد کی حمایت، ٹرمپ مخالف وفاقی ملازمین کی برطرفی، انتقامی کارروائی، خارجہ پالیسی، اسرائیل کی بے جا حمایت اور غزہ میں مزاحمت کاروں کے خلاف ان کے لب و لہجے نے پورے امریکا میں ان کے خلاف شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ گزشتہ دنوں ٹرمپ کی انہی پالیسیوں کے خلاف امریکا کی پچاس ریاستوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مختلف فاسٹ فوڈ سینٹرز، ہوٹلوں اور بریانی سینٹرز میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے، گزشتہ روز گلبرگ پولیس نے فیڈرل بی ایریا کی موسیٰ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے گودام سے تقریباً 80 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کیا، جس میں متعدد ثابت مردہ مرغیاں بھی شامل تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان مردار گوشت مبینہ طور پر شہر کے بعض فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو فراہم کرتے تھے۔ مردار گوشت کی فروخت کب سے جاری تھی اور اس کہاں کہاں سپلائی کیا جا رہا تھا اس حوالے سے...
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے پی ایس او کا ایک جہاز 15 دن کے انڈر ٹیکنگ پر کلئیر کردیا گیا ہے۔ پی ایس او کا جہاز کلئیر ہونے کے بعد دیگر آئل کمپنیوں کے جہاز بھی 15دن کے لئے بغیر بینک گارنٹی کلئیر ہونے کی امید ہے۔ذرائع نے کہا کہ بینک گارنٹی پر 15 دن کے لئے درآمدی فیول کی کلئیرنس کی عارضی اجازت مل گئی، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 100فیصد بینک گارنٹی جمع کرانے سے گریزاں ہیں۔ذرائع کے مطابق بینک گارنٹی کی صورت...
نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024ء تا 2030ء کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، جبکہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کیلئے غیر پائیدار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے...
روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز ماسکو (سب نیوز)روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیزفائر کو خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم قدم قرار دیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کابل اور اسلام آباد کے درمیان قطری اور ترک حکام کی ثالثی سے طے پانے والے دوطرفہ سیزفائر معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنے کا عزم خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ماریا زاخارووا نے مزید...
سعودی بزنس کمیونٹی دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کو قریب لانے کیلئے متحرک ہے ، سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر آف کامرس محمد ناصر الاحمری پاک سعودی تجارتی تعلقات حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ، قونصل جنرل خالد مجید کا پاکستان نیشنل ویک کی تقریب سے خطاب اسلام آباد /مکہ مکرمہ (ممتاز نیوز )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مکہ میں بزنس فورم کا انعقاد پاکستان اور سعودیہ کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہے ، پاکستان اور سعودیہ اچھے برے وقت کے ساتھی،ہمیں تجارتی تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہے ، دونوں ممالک...
تقریب میں میثم عابدی (سابق ڈویژنل صدر)، احسن مہدی اور دیگر سابق مسئولین بھی شریک ہوئے۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے سلیم الزماں (ریجنل سیکرٹری)، خرم عباس (ریجنل سیکرٹری طلباء امور)، علمدار محب (رکن) اور دیگر اراکین نے ناظم کراچی کے ہمراہ شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے ناظم حیدر علی خان نے ملیر کا دورہ کیا، جہاں تنظیم کا ایک نیا یونٹ جعفر طیار یونٹ تشکیل دیا گیا۔ اس موقع پر سجاد حیدر زیدی سے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ملیر اور علی عباس زیدی سے یونٹ صدر/آرگنائزر کا حلف لیا گیا۔ تقریب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابقہ ذمہ داران اور اراکین کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے تنظیم میں دوبارہ شمولیت کا...
کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے مستحق خاندانوں کو معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کا آغاز
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نورالامین، ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری تھے، جبکہ معزز مہمانِ عبداللہ البقمی ڈائریکٹر، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری اداروں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، شراکت دار تنظیموں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں:دیرینہ دوستی کا مظہر، کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف پیکجز کی...
شاہین عتیق:جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور بورڈز بھی اُتارنے ہوں گے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع...
پاک فوج کی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی پر خیبر پختونخوا کے عوام نے رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں جو کارروائی کی ہے یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے، اگر افغان طالبان فتنۃ الخوارج کو ختم نہیں کرتے تو پھر ہماری فوج کی یہ مجبوری ہے وہ ختم کرے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نے جو حملہ افغانستان میں کیا جتنا جلدی یہ دہشت گردی کا گند صاف کیا جائے گا اتنا اچھا ہوگا، ہم پاک فوج کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ شہریوں نے واضح کیا کہ افغانیوں کو مکمل طور پر پاکستان سے نکال دینا چاہیے بس اب بہت ہوگیا ہے۔
دھوکے باز غلط ٹرانسفر کا ڈرامہ رچا کر صارفین سے رقم ہتھیانے لگے، اسٹیٹ بینک نے ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غلطی سے پیسے بھیجنے کے دھوکے میں ہرگز نہ آئیں، کیونکہ یہ ایک نیا مالیاتی فراڈ ہے جس کے ذریعے دھوکے باز شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے حیدر آباد دکن: سائبر فراڈیوں نے ریٹائرڈ ملازم کی جمع پونجی ہتھیالی مرکزی بینک کے مطابق، ایسے دھوکے باز افراد عموماً فون کال یا میسج کے ذریعے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے ’غلطی سے‘ کسی صارف کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر دی ہے۔ بعد ازاں وہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) 'میں پولیو کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتا تھا۔ سکول میں جب دوسرے بچے کھیلتے تو میں انہیں دیکھ کر اداس اور مایوس ہو جاتا تھا۔ اسی لیے میں نے ویکسینیٹر کا کورس کیا تاکہ دوسرے بچوں کو پولیو جیسی مفلوج کر دینے والی بیماری سے بچا سکوں۔'مسعود صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور کے علاقے گڑھی عطا محمد کی سول ڈسپنسری میں گزشتہ دس برس سے ویکسینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں وہ بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ پولیو کے قطرے بھی پلاتے ہیں۔اوائل عمری میں پولیو کا شکار ہونے کے باعث ان کا بچپن معذوری میں گزارا۔ اس بیماری کے نتیجے...
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے آئندہ 5 سالہ منصوبے کی تیاری کے لیے اجلاس شروع کر دیا ہے، جس میں ملک کی معاشی پالیسی اور ترقی کی سمت طے کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان پر افغانستان میں رجیم چینج کی کوششوں کا الزام بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف معاشی ماہرین کے مطابق چین کو اس وقت گھریلو کھپت بڑھانے اور ساتھ ہی امریکا کے ساتھ ہائی ٹیک مقابلے میں آگے رہنے کا دوہرا چیلنج درپیش ہے۔ حکومت کی ترجیح سیمیکنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت، اور جدید صنعتوں میں خود کفالت حاصل کرنا ہے۔ مزید پڑھیں: عظیم دیوار چین پر پہلا پاک چین فیشن شو، دوستی اور ثقافتی ہم آہنگی کی نئی علامت تجزیہ کاروں کا کہنا ہے...
انٹونیو گوترش سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ صیہونی رژیم کیجانب سے غزہ میں جنگبندی کی پامالیوں روکے اور اس پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے وعدے پر عملدرآمد کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شام اقوام متحدہ كے سیكرٹری جنرل "انٹونیو گوترش" اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" كے درمیان ایک ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں غزہ اور یمن سمیت خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی پامالیوں روکے اور اس پٹی میں انسانی...
چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن محمد یوسف اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر یوسی 12 چیئرمین عظیم انور پاور ہاؤس چورنگی پر سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا جائزہ لے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(جسارت نیوز)دادو کے رہائشی افراد کا پولیس اور بااثر افراد کیخلاف احتجاج۔ملزمان نے گھر پر حملہ کرکے ضیف والدہ اور بھائی کو لہولہان کردیا ۔ پولیس ملزمان کیخلاف کاروائی سے گریزاں ہے۔ مظاہرین۔ دادوضلع کی تحصیل مہڑ کے گاوں جھنڈو خان گھوخانی کے رہائشی افراد صدام حسین،حاکم زادی اور ندیم چانڈیو نے کوٹری پریس کلب پر احتجاج اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ چند روز قبل بچوں کے جھگڑے پر بااثر افراد نے گھر پر حملہ کرکے میری ضعیف والدہ اور بھائی کو لہولہان کردیا جس کیخلاف پولیس کو مقدمہ درج کرایا ہے جس میں ملزمان زاہد حسین۔مور حسین۔فدا حسین چانڈیو، اختیار چانڈیو،حبت علی چانڈیو اور نوبت چانڈیو کو نامزد کیا ہے مگر پولیس ملزمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عالمی یوم شماریات کے موقع پر حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پاکستان بیورو آف شماریات حیدرآباد ریجن کے سامنے ریجنل شماریات آفیسر عدنان میمن، سید صابر علی شاہ، اورنگزیب، اسسٹنٹ آفیسر شکیل احمد، زمان علی اور دیگر کی قیادت میں ایک آگاہی ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس وہ ادارہ ہے جو ملک میں مردم شماری، زرعی مردم شماری اور معاشی مردم شماری کرتا ہے اور ملک میں درست مردم شماری کروا کر حکومت اور عوام کو معلومات فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ادارہ شماریات کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر پالیسیاں بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شماریات کا عالمی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار نے پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ریمنڈاس کروبلیس کا خیر مقدم کیا اور تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے سفیر کو مبارکباد پیش کی اور جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت پاکستان -یورپی یونین تعاون میں مزید اضافہ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال...
سٹی 42:لوئر دیر میں پاک افغان بارڈر کے قریب مسکینی میں سکول وین حادثے کا شکار ہوگئی ۔سکول کے ایک درجن سے زیادہ طلبہ زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر شدید زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس میں تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،ایف جی ای ایچ اے کے پٹواری ذاکر حسین گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کے اینٹی کرپشن سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے )کے پٹواری ذاکر حسین کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے اینٹی کرپشن سرکل نے غلام فاطمہ زوجہ عبدالرشید مرحوم کی مدیت میں موضع ٹھلہ سیداںجی 14/3اور ون میں بلٹ اپ پراپرٹیز ایوارڈ میں جعل سازی پر درج مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم پٹواری ذاکر حسین کو گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں مقدمے میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی اور...
غزہ میں 98فلسطینیوں کا خون بہانے کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی معاہدہ بحال کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )جارح اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔قطری نشریاتی ادارے کے مطابق جنگ بندی معاہدہ کے نفاذ کے بعد اسرائیل اب تک غزہ میں 98 فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے جبکہ 230 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج نے حماس کا بہانہ بنا کر غزہ میں شہری آبادی کو بھی...
یورپ کے 20ممالک کا غیر قانونی مقیم افغانوں کو ہر صورت واپس بھیجنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز برسلز(سب نیوز)یورپی ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جائے۔بلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے بتایا ہے کہ 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اینیلیئن کے مطابق یورپی ممالک کا کہنا تھا کہ واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں۔رپورٹ کے...
سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ہر سال باز شکاری کا موسم شروع ہو جاتا ہے، جو خطے کی قدیم روایات اور ثقافتی شناخت کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ روایت نسل در نسل منتقل ہوتی آئی ہے، اور ہر سال ستمبر سے جنوری تک جاری رہتی ہے، جب ایشیا کے شمالی علاقوں سے ہجرت کرنے والے باز جازان کی پہاڑیوں اور ساحلی وادیوں سے گزرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سعودی انٹرنیشنل باز و شکار میلہ اختتام پذیر: 7 ملین ریال کے باز نیلام باز شکاری کے اس قدیم شوق کو منظم انداز میں فروغ دینے کے لیے سعودی باز کلب اور ماحولیاتی اداروں نے واضح ضابطے متعارف کرائے ہیں، جن میں شکاریوں...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے 2 روزہ جوائے فورم 2025 کے ساتھ جاری نمائش دنیا بھر کی بڑی اور بااثر بین الاقوامی کمپنیوں و اداروں کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بن گئی ہے، جہاں انٹرٹینمنٹ، گیمز، کھیل، میڈیا، ٹیکنالوجی، فلم و میوزک پروڈکشن اور تفریحی مقامات کی ترقی سے وابستہ ادارے ایک چھت تلے جمع ہیں۔ یہ نمائش سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے عالمی وقار کی عکاسی کرتی ہے جو اب دنیا کی ان کمپنیوں کے لیے ایک مرکز بن چکا ہے جو تفریحی صنعت کے مستقبل کو تشکیل دے رہی ہیں۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (GEA) نمائش میں بطور انٹرٹینمنٹ سیکٹر کی انیبلر اور ریگولیٹر شریک ہے۔ GEA کا کردار سرمایہ کاری کو فروغ دینا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔آصف آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں 38 سال اور 299 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا۔پاکستان کے سابق کھلاڑی عامر الٰہی، جنہوں نے پہلے بھارت کی نمائندگی کی تھی، اگر انہیں بھی اس فہرست میں شمار کیا جائے تو آصف آفریدی تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔آصف آفریدی کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ بائیں ہاتھ سے فنگر اسپن بولنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی اوسط سے 198 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں۔ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے 2009 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنا شروع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جارحیت پسند اسرائیل نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔ انسانی جانوں کے اس ضیاع کے بعد اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی بحالی کا اعلان کردیا، تاہم اس کے دعوے پر عالمی برادری اور مقامی مبصرین کی جانب سے شدید شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں حماس کے مبینہ اہداف کو نشانہ بنانے کے نام پر کم از کم 120 راکٹ حملے کیے، جن میں کئی شہری آبادی والے علاقے بھی زد میں آ گئے۔ ان حملوں میں سرنگوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے...
غزہ: اسرائیل نے بڑے فضائی حملے میں 42 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی حکام نے عرب میڈیا کو جنگ بندی کی بحالی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے ایک منظم طریقہ کار طے کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق جنگ بندی کی بحالی میں مصر، ترکی، قطر اور امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی غزہ پر شدید فضائی حملے کیے گئے جن میں 42 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ مجموعی طور پر کل صبح سے اب تک 45 افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مفاد عامہ کے محکموں کی نجکاری اور اداروں کی ٹھیکیداری نظام کے حوالے کرنے کے خلاف ہمارا آج کا یہ ملک گیر عظیم الشان احتجاج اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ محکمہ بجلی اور اسکی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کسی طور بھی ان مفادعامہ کے اداروں کا آئی ایم ایف کے دبائو پر ہر گز ہرگز سودا نہیں ہونے دیں گے اور پھر بھی ہماری حکومت اس بات پر بضد رہی تو لامحالہ ہم بجلی کی روانی کو بند کرنے پر مجبور ہوں گے اور کسی بھی قیمت پر ان اداروں کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی...
سکھر:عرفان دائود پوتو کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنما محمد یوسف کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکاء کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجینئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجنیئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جدہ کی کاروباری اور صحافتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائے تقریب نے ملک منظور کو کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب میں شریک اہم کاروباری شخصیات میں عبد الخالق لک، عقیل آرائیں، چوہدری شہباز، جمشید جِمی، ولید بہادر، عبدالشکور، چوہدری شاہد حسین، امجد گجر، افضل جٹ، زوہیب علی اور دیگر معروف شخصیات شامل تھیں جو جدہ کی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور پاکستان و سعودی...
پاکستان انٹر نیشنل اسکول ریاض میں پاکستانی یونیورسٹی لمس نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الریاض (وسیم خان) پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض، سعودی عرب میں پاکستان کی مشہور و معروف یونیورسٹی لمس لاہور نے طلبہ اور طالبات کے ساتھ ایک نہایت تعلیمی اور تعمیری سیشن کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد دیار غیر میں موجود پاکستانیوں کے بچوں کو نسٹ یونیورسٹی کے داخلے اور کورسسز کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔نسٹس کی طرف سے مس زینب ایسوسیٹ ڈائریکڑ آف انٹرنیشنل افیرز اور مس مریم ملک مینجر آف مارکیٹینگ نے مختلف سلائیڈز کی مدد سے طلباء و طالبات کی بھر پور مدد کی۔ لمس نے ریاض سعودی عرب میں پہلی دفعہ ایسے سیشن کا انعقاد کیا ہے۔ پرنسپل راجہ محمد عرفان کی کاوشوں سے لمس نے اس کمیونٹی سکول کا انتخاب کیا جو ان...
یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے ایک دفتر پر چھاپہ مار کر 20 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں 5 یمنی شہری جبکہ 15 غیر ملکی کارکن شامل ہیں۔ تاہم تفتیش کے بعد 11 افراد کو رہا کر دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 24 گھنٹوں کے دوران اقوام متحدہ کی عمارت پر دوسرا حملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا نے حوثی باغیوں اور ان سے منسلک کمپنیوں پر پابندی عائد کردی اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق عالمی ادارے نے حوثی نمائندوں اور دیگر فریقین سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس سنگین صورتحال کو جلد از جلد حل کیا جا سکے، تمام عملے کی رہائی ممکن ہو...
پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے حالیہ بیانات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں افسوسناک اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی الزام تراشی دراصل حکومت کی معاشی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی آن بان شان سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور کی مقبولیت میں کمی کیوں آئی؟ تحریک انصاف کے مطابق، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن تھی۔ برآمدات میں اضافہ، صنعتوں کا استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، کسان اور مزدور طبقے کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ اُس دور کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ تعمیرات،...
دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سیزفائر مذاکرات کے بعد سڑکوں پر عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی شہریوں نے کہا کہ وہ افغانی فریق پر اعتماد کرنے سے قاصر ہیں اور ان کا موقف سخت اور واضح ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ ان کے نزدیک گزشتہ عرصے میں افغانستان کی بعض کارروائیوں نے پاکستانی خدشات کو جنم دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاک فوج نے بعض ایسے واقعات کے خلاف کارروائی کی تو افغان فریق مذاکرات کے پیچھے چھپ گیا — اس لیے عوام کا اعتماد ٹوٹا ہے۔ بعض بیان دینے والوں نے کہا کہ اگر سرحد پار سے دوبارہ ایسی کارروائیاں ہوئیں توعوام اور مسلح افواج مناسب اور سخت جواب دیں گے۔...
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 148 سے امیدوارچوہدری یونس جٹ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ چوہدری یونس نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ آج سے تحریک لبیک کی سیاست سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی ایسی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو تشدد، جلاؤ گھیراؤ یا عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر مبنی ہو۔ ان کا کہنا تھا،ملک کو اس وقت احتجاجی سیاست یا انتشار نہیں، بلکہ استحکام اور امن کی ضرورت ہے۔ جب ملک میں استحکام ہوگا، تو معیشت ترقی کرے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ دوسری جانب، لانگ مارچ کے بعد حکومتی رابطے شروع، ٹی...
قومی ائیر لائن کی نجکاری، ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار
قومی ائیر لائن کی نجکاری، ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) قومی ائیر لائن کی نجکاری کے حوالے سے ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل پر لیبر یونینز اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں ہولڈنگ کمپنی، نجکاری کمیشن، اسٹیٹ لائف اور ریٹائرڈ ملازمین کا اجلاس ہوا جس میں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے بعد ریٹائر ملازمین کی پنشن اور میڈیکل کے معاملے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا بتاناہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل کے معاملے پر ملازمین تنظیموں اور ہولڈنگ کمپنی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی...
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان جرائم کے مرتکب افراد اور ان کے سرغنہ عناصر کو جلد ہی ان کے شرمناک اقدامات کی سزا دی جائے گی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور سیکورٹی اور فوجی قوتیں ان وحشیانہ کارروائیوں کا فیصلہ کن جواب دیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے اہل سنت بلوچ رہنما ملا کمال کی شہادت پر ردعمل میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورسز کے قدس ہیڈکوارٹر کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں دہشت گرد گروہوں کی طرف سے بلوچ قبائلی عمائدین کو شہید کرنے کے حالیہ جرائم کی مذمت کی گئی ہے۔ اس بیان کا...
گرفتار ملزمان مردار گوشت شہر کے بعض فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو کم قیمت میں فراہم کرتے تھے، مردار گوشت کی فروخت کب سے جاری تھی اور کن ریسٹورنٹ کو سپلائی کی جا رہی تھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف فاسٹ فوڈ سینٹر، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے، گلبرک پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب گودام پر چھاپہ مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کرکے گودام سے مضر صحت مرغیوں کا 80 کلو سے زائد گوشت برآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف فاسٹ فوڈ سینٹر، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک انکشاف سامنے آیا ہے ، مختلف ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور بریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 80 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے اور ملزمان اسے مختلف ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ مراکز...
کراچی میں شہریوں کی صحت سے کھیلنے والا ایک خوفناک انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس اور بریانی سینٹرز کو فراہم کیا جا رہا تھا۔ نجی چینل کے مطابقگلبرگ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پرموسیٰ کالونی کے قریب ریلوے پھاٹک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام سے*80 کلو مردار مرغی کا گوشت برآمد کیا ہے۔ پولیس نے موقع پر دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان مردہ مرغیوں کا گوشت پیک کر کے شہر کے مختلف ہوٹلوں اور کھانے کے مراکز کو سپلائی کرنے کی تیاری میں تھے۔ اطلاع ملنے پر...
کراچی میں بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کےگوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔ مردہ مرغیوں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ اوربریانی سینٹرز پر سپلائی کیا جاتا تھا۔حکام کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 80 کلوگوشت برآمدکیا اور چھاپے میں 2 ملزمان گرفتار بھی گرفتار ہوئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے، ملزمان مردار گوشت کی ترسیل کی تیاری کر رہے ہیں جس پر پولیس نے فوری سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دی اور کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے وفادار فرزند آج بھی حسینیت کا پرچم بلند کیے میدان عمل میں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے تمام یونٹس نو نکاتی پروگرام پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کیونکہ یونٹس کی فعالیت اور کامیابی کا معیار اسی پروگرام پر عمل میں پوشیدہ ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع شکارپور کے مختلف یونٹس کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے تعلقہ لکھی غلام شاہ کے مختلف مقامات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اکتوبر 2025ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق خلیجی عرب ریاست قطر نے مصوری میں حقیقت پسندانہ تحریک کے ایک بہت بڑے فرانسیسی نام، گستاف کوربے کا بنایا ہوا ایک سیلف پورٹریٹ حال ہی میں پانچ سال کے لیے پیرس کے میوزیم ڈورسے کو مستعار دے دیا۔ پیرس کے Musee d'Orsay کی طرف سے بتایا گیا کہ کوربے نے اپنے اس سیلف پورٹریٹ کا عنوان Le Désespéré یا ''بے چین آدمی‘‘ رکھا تھا، جس میں وہ اپنی آنکھوں میں بہت زیادہ حیرانی لیے کینوس سے باہر دیکھتے نظر آتے ہیں۔ جرمن پولیس نے کوڑے سے 280,000 یورو کی پینٹنگ برآمد کر لی یہ پینٹنگ ''پتھر توڑنے والے‘‘ اور ''دنیا کی...
سعودی عرب میں پری ونٹر سیزن کا آغاز ہو گیا ہے، جو خزاں اور سردیوں کے درمیان منتقلی کے مرحلے کی علامت ہے، یہ مرحلہ قریباً 52 دن جاری رہے گا۔ اس دوران درجہ حرارت میں کمی اور بارش کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے، جسے ہر سال شہری، کاشتکار اور صحرا نورد بے حد خوشی سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب: کھیلوں کی سیاحت میں فروغ، 2030 تک 100 ارب ریال آمدن متوقع عسیر ریجن میں زرعی کیلنڈر کے محقق ڈاکٹر عبداللہ الموسی کے مطابق یہ موسم ہر سال 16 اکتوبر سے شروع ہوتا ہے اور 2 مسلسل قمری مراحل پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں سے ہر ایک 26 دن پر محیط ہوتا ہے۔...
کراچی: شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے گھیراؤ کرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔...