2025-05-01@16:02:27 GMT
تلاش کی گنتی: 79

«امریکا اور یوکرین»:

    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )یوکرین کے قدرتی وسائل سے متعلق امریکا اور یوکرین کے درمیان بالآخر معاہدہ طے پا گیا واشنگٹن اور کیف نے یوکرین کے قدرتی وسائل سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیںکئی ماہ کے مذاکرات کے بعد کیے گئے اس معاہدے کے تحت یوکرین اپنی نادر معدنیات تک امریکا کو ترجیحی بنیادوں پرڈیل کیلئے رسائی دے گا.(جاری ہے) یوکرین کی اول نائب وزیراعظم یولیا سویریڈینکو نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے معدنیات معاہدے پر دستخط کردیے ہیں اور دعوی کیا کہ یوکرین فیصلہ کرے گا کہ کون سی معدنیات کہاں سے نکالنا ہیں ماہرین کا خیال ہے کہ نادر معدنیات کو نکالنے کا کام شروع کرنے کیلئے 2 ارب ڈالر کی...
    امریکا نے کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد یوکرین کے ساتھ توانائی اور معدنی وسائل کے مشترکہ استعمال کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد تک رسائی کے لیے یہ معاہدہ کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے موجودہ نایاب ذخائر سے متعلق یہ معاہدہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ زوروں سے جاری ہے۔ معاہدے سے متعلق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا  کہ امریکا یوکرین ری کنسٹرکشن انویسٹمنٹ فنڈ میں فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد سے یوکرین کو دی جانے والی ’اہم مالی اور(جنگی) ساز و سامان‘...
    یوکرین اور امریکا نے واشنگٹن کو قیمتی نایاب معدنیات تک رسائی فراہم کرنے اور جنگ زدہ ملک میں تعمیر نو کی کوششوں کو فنڈ دینے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ممالک نے بدھ کے روز واشنگٹن ڈی سی میں کئی مہینوں کی بھرپور بات چیت کے بعد معاہدے پر دستخط کیے، معاہدے کے بعض پہلوؤں کو تبدیل کرنے کے لیے آخری لمحات میں موصول تجاویز کے سبب غیر یقینی صورتحال برقرار رہی۔ رواں برس فروری میں وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والے بدمزگی کے بعد یہ معاہدہ امریکا اور یوکرین کے تعلقات میں ایک پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ بھی...
    روسی تجزیہ کار اور ماہر بین الاقوامی امور ٹیموفے بورداچیو نے کہا ہے کہ امریکا اب یورپ مزید سیکیورٹی ضمانت دینے کے قابل نہیں رہا اور ووٹرز کی طرف سے بین الاقوامی معاملات میں مداخلتوں کو کم کرکے قومی مسائل ہر توجہ دینے پر زور نے امریکا کو یورپ سے توجہ ہٹانے پر مجبور کردیا ہے۔ اپنے آرٹیکل میں انہوں نے لکھا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین سے متعلق روس کی پوزیشن کو بہتر انداز میں سمجھنے لگا ہے جبکہ امریکی وزیر دفاع پہیٹر ہیگزیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے یورپ کی سیکیورٹی کی ضمانت دینے کا دور ختم ہوگیا ہے، یہ دونوں باتیں امریکی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی کی...
    ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہو گئے ہیں۔ دونوں اطراف کہہ رہے ہیں کہ معاہدہ ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔ ایران اپنا نیو کلئیر پروگرام بند کرنے اور امریکا معاشی پابندیاں ختم کرنے کے اشارے دے رہا ہے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر اس کے ساتھ ا چھی ڈیل کی جائے تو وہ ایٹم بم نہیں بنائے گا۔ اگر ڈیل نہ کی گئی توپھر اس کے پاس ایٹم بم بنانے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ اب کیا یہ ڈیل ہو جائے گی۔ ویسے تو یوکرین کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ یوکرین کے پاس تو ایٹمی صلاحیت موجود تھی۔ اس وقت یوکرین پر بھی ایسے ہی دباؤ ڈالاگیا۔اس سے اس کی ایٹمی صلاحیت واپس...
    روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر صدر ولادیمیر پوتن کی طرف سے اعلان کردہ ایسٹرکی ایک روزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ فریقین نے کہا کہ اس دوران سیکڑوں حملے کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ یوکرین اور روس کے مابین جنگ بندی مذاکرات کا وقت آن پہنچا ہے۔  روس، یوکرین جنگ چوتھے برس میں داخل ہوچکی ہے، جس میں60ہزار سے زاید یوکرینی اور روسی شہری اور فوجی ہلاک، جب کہ یوکرین میں شہرکے شہرکھنڈرات میں تبدیل ہوچُکے ہیں۔ اس جنگ کے نتیجے میں دنیا میں مہنگائی کا ایک طوفان آیا۔ غریب ممالک کے عوام تو اِس تباہی میں پِسے...
    امریکا نے یوکرین جنگ میں ثالثی سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے پیرس میں یورپی اور یوکرینی حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں یوکرین جنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے نیٹو کے سربراہ سے بھی ملاقات کی اور جنگ بندی سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ ملاقاتوں میں امریکا نے تجویز دی کہ یوکرین کے کچھ پرانے علاقے روس کے کنٹرول میں رہ سکتے ہیں، جس سے دیرپا جنگ بندی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ امریکی سینیٹر مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت ہونی چاہیے، ورنہ امریکا ثالثی سے پیچھے ہٹ سکتا ہے۔ صدر ڈونلڈ...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اگر روس یوکرین کے درمیان امن معاہدے پر جلد پیش رفت نہ ہوئی تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کوششوں سے دستبردار ہو جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر کارجہ مارکو روبیو نے پیرس میں یورپی اور یوکرینی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ ہم روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی یہ کوششیں ہفتوں اور مہینوں تک جاری نہیں رکھ سکتے۔ ہمیں اب چند دنوں میں فیصلہ کرنا ہے کہ آیا یہ امن معاہدہ آئندہ چند ہفتوں میں ممکن ہے یا نہیں۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور انھوں نے اس پر بہت وقت اور...
    کیف: یوکرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے ایک اعلیٰ سطحی وفد کو واشنگٹن بھیج رہا ہے تاکہ امریکا کی جانب سے پیش کردہ معدنیات (منرلز) کے معاہدے پر مزید پیشرفت کی جا سکے۔ یوکرینی نائب وزیر اعظم یولیا سویریڈینکو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر کہا: "ہم منصوبوں کے انتخاب، قانونی فریم ورک اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے طریقہ کار پر امریکا سے ہم آہنگی چاہتے ہیں۔" ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی انتظامیہ یوکرین سے اس کے مستقبل کے معدنی ذخائر سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بڑا حصہ دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ امداد کے بدلے حاصل کیے جانے والے مفادات کا حصہ ہے تاکہ امریکا...
    روس اور یوکرین بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر متفق ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) روس اور یوکرین نے بحیرہ اسود میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے اور ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کی روس یوکرین جنگ خاتمے کی کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا نے ریاض مذاکرات میں یوکرین اور روس کے ساتھ الگ الگ معاہدے کیے۔جس کے بعد روس اور یوکرین نے بحیرہ اسود میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے اور ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کر لیا۔امریکا نے...
    سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے مذاکرات میں روس اور یوکرین کے درمیان 2 اہم معاہدے طے پاگئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں نے بحیرہ اسود میں جہاز رانی کی آزادانہ آمد و رفت پر اتفاق کیا ہے، توانائی کی تنصیبات سمیت اہم انفرا اسٹرکچر کے تحفظ پر اتفاق ہوا ہے، ان معاہدوں کے باعث عالمی منڈیوں تک سامان کی رسائی میں مدد ملےگی۔ مزید پڑھیں: روس کے بعد یوکرین نے بھی 30 روزہ عارضی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق سعودی عرب میں کچھ حقیقی پیشرفت دیکھنے جا رہے ہیں، اس سے دونوں ممالک کے درمیان بحیرہ اسود میں جنگ بندی ہوگی، اور یوں ہم قدرتی طور پر مکمل جنگ بندی کی...
    ریاض: روس اور یوکرین نے بحیرہ اسود میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنانے اور ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ معاہدہ امریکا کے زیر اہتمام ریاض مذاکرات کے دوران طے پایا، جس میں دونوں ممالک نے 30 روز کے لیے عارضی جنگ بندی پر بھی رضامندی ظاہر کی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکا نے زرعی اور کھاد کی برآمدات کے لیے روس کی عالمی منڈیوں تک رسائی بحال کرانے میں مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: ریاض میں اہم مذاکرات، کیا یوکرین جنگ کے خاتمے کا وقت قریب آ گیا؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے معاملے...
     یوکرین جنگ کے حوالے سے روس اور امریکا کے مابین سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔ یہ مذاکرات قریباً 12 گھنٹوں پر مشتمل تھے جس کا اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا۔ یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب امریکا میں نئی ٹرمپ انتظامیہ یورپ میں یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والی تباہ کن 3 سالہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرین اور امریکا کے درمیان ریاض میں نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے، یوکرینی وزیردفاع اس سے قبل امریکا نے یوکرین کے ساتھ سعودی عرب میں ہی مذاکرات کیے تھے جنہیں امریکی اور یوکرینی حکام نے مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے...
    ریاض سے خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ امریکا روس مذاکرات کے بعد امریکی اور یوکرینی وفود بات چیت کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی روس یوکرین جنگ خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے سعودی عرب میں امریکی اور روسی وفود کی ملاقات ہوئی۔ ریاض سے خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ امریکا روس مذاکرات کے بعد امریکی اور یوکرینی وفود بات چیت کریں گے۔ یوکرینی حکام نے مزید کہا کہ امریکا اور یوکرینی وفود کے درمیان بات چیت کا ایک اور دور ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ امریکا اور یوکرینی وفود نے گذشتہ روز بھی سعودی عرب میں ملاقات کی تھی۔ جس میں جنگ بندی...
    امریکا اور یوکرین کے درمیان ریاض میں مذاکرات کا دور مکمل ہو گیا۔ یوکرینی وزیرِ دفاع ستم عمروف کے مطابق یوکرین اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز رہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی حکام سے توانائی سمیت اہم نکات پر بات چیت کی، منصفانہ اور دیرپا امن کو حقیقت بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ Post Views: 1
    یوکرین کے وزیردفاع رستم عمیروف نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور امریکا کے درمیان ریاض میں ہونے والی گفتگو نتیجہ خیز تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں اہم اور کلیدی نکات پر گفتگو کی جن میں توانائی کی تنصیبات اور دیگر حساس انفراسٹرکچر کی حفاظت بھی شامل تھی۔ یوکرینی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ ایک انصاف پر مبنی اور پائیدار امن کو حقیقت بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ، ٹرمپ اور پیوٹن کا اہم ٹیلی فونک رابطہ دوسری طرف امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے بھی روس یوکرین جنگ کے اختتام...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر خصوصی بات کی۔ ترک صدر طیب اردوان کا امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان شام کی صورتحال سمیت ترکیہ اور امریکا تعلقات کے نئے دور میں تعاون سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ شام میں استحکام کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، طیب اردوان نے ایف 16...
     روس نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے شرائط کی فہرست امریکا کے حوالے کردی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ روکنے کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے مطالبات امریکا کو پیش کردئیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین سے متعلق مذاکرات کے لیے جو شرائط پیش کی ہیں ان میں یوکرین کو نیٹو کی رکنیت نہ دینا اور یوکرین سے غیرملکی افواج کا انخلا شامل ہیں۔ دیگر شرائط کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روسی اور امریکی حکام گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران روس کی شرائط سے متعلق ملاقاتوں اور ورچوئلی تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ روس نے یہ واضح بھی نہیں...
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین کی جانب سے 30 روز جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے امریکی تجویز تسلیم کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین کے بارے میں فیصلے امریکا نہیں ماسکو کرے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے تنازع کے حوالے سے فیصلے روس خود کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین کی جانب سے 30 روز جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے امریکی تجویز تسلیم کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔ روسی وزارت خارجہ کی...
    جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)سعودی عرب میں ہونے والے یوکرین امریکا مذاکرات میں یوکرین روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہوگیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین نے 30 روزہ جنگ بندی اورپائیدار امن کیلئے امریکی تجویز مان لی ہے۔مذکرات کے حوالے سے امریکا یوکرین مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی امداد اور انٹیلی جنس معلومات کی بحالی کے وعدے پر یوکرین جنگ بندی پر متفق ہوگیا ہے۔(جاری ہے) خبرایجنسی کے مطابق یوکرین اور امریکا میں یوکرین کے معدنی ذخائر پر جامع معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ عبوری جنگ بندی میں فریقین کی باہمی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان مکمل جنگ بندی کی امید ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس جنگ بندی منصوبے پر رضامند ہوسکتا ہے اور آئندہ چند دنوں میں بڑا فیصلہ سامنے آسکتا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں دوبارہ مدعو کریں گے اور اس ہفتے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی بات چیت کریں گے تاکہ جنگ بندی کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جدہ میں ہونے والے یوکرین-امریکا مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 30 روزہ ممکنہ جنگ بندی کا منصوبہ ایک اہم پیش رفت ہے اور عالمی امن کے لیے مثبت...
    JEDDAH: یوکرین اور امریکا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین نے فوری طور پر 30 روز کے لیے جنگ بندی کے منصوبے کو تسلیم کرلیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور یوکرین نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین نے امریکی منصوبے کے تحت فوری طور پر 30 روز کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یوکرین نے جنگ بندی اور روس مداخلت کے بعد پائیدار امن کی بحالی کے لیے اقدامات کے امریکی منصوبے کو تسلیم کرلیا ہے۔ امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے کہا کہ وہ اب روس کو پیش کش کریں گے اور اب گیند روس کے کورٹ میں ہے۔ ان کا...
    ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے حوالے سے بتایا گیا کہ یوکرینی وفد کی جانب سے امریکی حکام کو ابتدائی طور پر جنگ بندی کی تجویز دی جائے گی، جس میں بحیرۂ اسود اور دور تک مار کرنے والے میزائل حملے روکنے کا معاملہ شامل ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں جنگ بندی پر جاری بات چیت پر یوکرین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات تعمیری انداز میں شروع ہوئے، جبکہ روس کے ساتھ جزوی جنگ بندی کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ وائس آف امریکا کے مطابق یوکرین جنگ کے خاتمے پر امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات سعودی عرب کے شہر جدہ میں شروع ہو گئے۔ امریکی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ مارکو روبیو جبکہ قومی سلامتی کے مشیر مائیک...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ پر عائد معطلی کو ’قریباً‘ ختم کر دیا ہے اور وہ سعودی عرب میں یوکرینی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے اچھے نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ معطلی کو ختم کرنے پر غور کریں گے، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ ہم نے قریباً کرلیا ہے، ہم نے قریباً کرلیا ہے۔ واضح رہے کہCIA کے ڈائریکٹر جان ریٹ کلف نے بدھ کو کہا تھا کہ امریکا نے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ روک دی ہے، تاکہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر روس کے ساتھ امن مذاکرات میں...
    عالمی منظر نامہ تیزی سے بدل رہا ہے اور 1945 کے بعد قائم عالمی نظام ٹوٹنے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ برطانوی جریدی اکانومسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا مافیا جیسا انداز اپناتے ہوئے عالمی طاقت کے حصول کی دوڑ شروع کردی ہے ۔ جس کے تحت بڑی طاقتیں چھوٹے ممالک پر دباؤ ڈال کر سودے بازی کر رہی ہیں ۔ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں پیش آنے والے غیر معمولی مناظر نے دنیا کو حیران کردیا جب امریکا نے یوکرائن اور یورپ کے مقابلے میں روس اور شمالی کوریا کا ساتھ دیا۔ جرمنی کے ممکنہ نئے چانسلر نے خبردار کیا ہے کہ جون تک نیٹو کا خاتمہ ہوسکتا ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ...
    ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس کی ناتجربہ کاری‘ حماقت اور نالائقی تھی‘ یہ اسکرین کے ذریعے اقتدار میں آ گیا‘اس نے 2018 میں ’’سرونٹ آف دی پیپل‘‘پارٹی رجسٹرڈ کرائی اور یہ 2019 میں براہ راست صدر تھا‘ یہ بالکل ایسے ہے جیسے آپ دس سال کے بچے کے حوالے 300 مسافروں کا جہاز کر دیں‘ اس کا جو نتیجہ نکلتا ہے وہی نتیجہ یوکرائن میں نکلا۔  اس نے تقریریں کر کے قوم کو تقسیم کر دیا‘ سرکاری افسروں کی لائیو بے عزتی شروع کر دی اور ’’ہماری رگوں میں عظیم لوگوں کا لہو ہے‘‘ جیسے نعرے لگا کر قوم کے جذبات ابھار دیے اور اس کا نتیجہ یہ نکلا اس نے روس جیسے اس بم کو...
    (گزشتہ سے پیوستہ) سعودی عرب میں ہونے والی سفارتی ملاقاتوں کے دوران بعض ایسی باتیں سامنے آئیں جنہوں نے مغربی دنیا کوحیران کردیا۔ان میں سے ایک ریاض کے بندکمرے میں ہونے والی میٹنگ تھی،جس میں روس اورچین کے نمائندوں کے ساتھ یورپی ممالک کے سفارت کاربھی شریک تھے۔اس میٹنگ کے بین الاقوامی تعلقات پرگہرے اثرات ہوسکتے ہیں، خاص طورپرمشرق وسطی میں طاقت کے توازن کے حوالے سے ایک نئی مضبوط سوچ اس وقت ابھرکرسامنے آئی ہے جب ٹرمپ نے فلسطینیوں کوسعودی عرب اور اردن میں بسانے اورغزہ پرامریکی قبضے کابیان دیاہے ۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اوریوکرینی صدر ولودیمیرزیلنسکی کے درمیان حالیہ اوول آفس ملاقات میں کشیدگی دیکھنے میں آئی، جوسفارتی آداب کے حوالے سے غیرمعمولی سمجھی جا رہی ہے۔ ملاقات کے...
    امریکا فی الوقت دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور طاقتور ترین فوجی قوت ہے۔اسی لیے کہا گیا ہے کہ امریکا دنیا کے ہر ملک کا پڑوسی ہے۔جناب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے پہلے 40 سے کچھ اوپر دنوں میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ 20جنوری کو عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی انھوں نے یہ کہہ کر تلاطم برپا کر دیا کہ کینیڈا کو اپنی آزاد ریاستی حیثیت ختم کر کے امریکا کی ایک ریاست بن جانا چاہیے۔جناب ٹرمپ نے گرین لینڈ پر زورِ بازو سے قبضہ کرنے کا بھی عندیہ دیا ۔اس کے ساتھ ہی پانامہ کینال کو امریکی عملداری میں لینے کا بھی اعلان کیا۔یہ سب تو ہو ہی رہا تھا لیکن ٹرمپ اور پیوٹن کی...
    کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2025ء) یوکرین نے امریکا کے ساتھ نئے مذاکرات کرنے شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو معطل کئے جانے کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پنے ایک خطاب میں کہا کہ یوکرین اور امریکی ٹیموں نے آنے والے مذاکرات پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہم آگے کی رفتار دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نئی بات چیت کب اور کہاں ہوگی۔ یوکرین صدرنے یہ بھی کہا کہ وہ جمعرات کو برسلز سربراہی اجلاس میں یورپی یونین کے رہنماؤں میں شامل ہوں گے۔ امریکا نے بدھ کویوکرین کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کو...
    واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کو خفیہ انٹیلیجنس معلومات اور ہتھیاروں کی ترسیل عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی کے درمیان اوول آفس میں ہونے والی ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ ریٹکلف نے فاکس بزنس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "صدر ٹرمپ کو شبہ تھا کہ زیلنسکی واقعی امن عمل کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں، اسی وجہ سے انٹیلیجنس سپورٹ روکنے کا فیصلہ کیا گیا"۔ امریکی حکام کے مطابق، اس فیصلے کے نتیجے میں یوکرین کے لیے جاسوسی پروازوں اور نگرانی کی سرگرمیوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، جس سے یوکرین کی دفاعی اور جارحانہ کارروائیوں پر...
    ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد یوکرین اور روس کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل کرلی ایسا لگتا ہے امریکا روسی مطالبات کو قبول کر کے یوکرین کو ہتھیار ڈالنے کی طرف دھکیل رہا ہے وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ جھڑپ کے بعد یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد روک دی ہے۔ ٹرمپ نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یوکرین اور روس کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل کرلی تھی، انہوں نے ماسکو کے بارے میں زیادہ مصالحتی موقف اختیار کیا تھا اور جمعے کو وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی کے ساتھ تصادم کے بعد ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی فوجی امداد روک دی جس کا روس نے خیرمقدم کیا ہے تاہم یورپی ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے امریکا کے یوکرین کی فوجی امداد کے روکے جانے کو امن کے قیام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ روس نے امید ظاہر کی ہے یوکرین کی جانب سے جنگ نہ کرنے کی ضمانتوں تک فوجی امداد کو معطل رہنا چاہیے۔ دوسری جانب کئی یورپی ممالک نے امریکا کی جانب سے یوکرین کی فوجی امداد روکنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ فرانس نے کہا کہ اس سے امن کے امکانات مزید مدہم ہو جائیں گے کیونکہ اس سے روس کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔ البتہ برطانیہ نے محتاط ردعمل...
    یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔ زیلنسکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے امریکا کے ساتھ تعلقات جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھی معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے جھگڑے کے بعد لندن میں 18 ممالک کا یوکرین کی حمایت میں اجلاس ہوا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک یوکرین کے ساتھ جنگ روکنے کے منصوبے پر کام کریں گے، جسے امریکا کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکا کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، یورپ...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) برطانیہ، فرانس اور یوکرین کے رہنما یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کو بند کرنے کا منصوبہ تیار کرنے پر متفق ہو گئے ، جو تیار کئے جانے کےبعد امریکا کو پیش کیا جائے گا۔ یہ پیش رفت روسی یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق مشاورت کے لئے اتوار کو لندن میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں سامنے آئی۔جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں ہونے والی اس سربراہی کانفرنس میں رہنمائوں کو بتایا کہ ان سب کو یورپ کی سلامتی کے لئے مل کر ایک ایسے نادر لمحے کو بروئے کار لانا ہو گا جو ایک پوری نسل انسانی کو...
    زیلنسکی کا یو ٹرن: ٹرمپ کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کے لیے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز کیف: یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ لندن میں یورپی سربراہی اجلاس کے بعد برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ انہیں یورپ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ امریکا کے ساتھ تعلقات برقرار رہیں گے۔ یوکرینی صدر کے مطابق، یہ معاہدہ یوکرین کے وسیع معدنی وسائل کو استعمال میں لانے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جو کہ جنگ کے بعد بحالی کے عمل کا...
    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے حق میں ہے اور یوکرین کے امن کی خاطر نایاب دھاتوں کا معاہدہ کرنا ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ میں یوکرین کے امن کی خاطر اقدامات اٹھاؤں گا۔ مزید پڑھیں: یوکرین کی معدنیات اور امریکا، صدر زیلینسکی کیا چاہتے ہیں؟ دوسری جانب یوکرینی صدر نے لندن میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے دورہ امریکا کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے...
    ولادیمیر زیلنسکی ‘ یوکرین کا مقبول صدر ہے۔ بنیادی طور پر اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیںہے۔ ڈراموں اور فلموں میں درمیانے درجہ کا جگت باز اور کامیڈین تھا۔ 2019 میں یوکرین میں الیکشن منعقد ہوئے جس میں زیلنسکی نے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا۔ وہاں کے شہریوں کے لیے یہ ایک نیا تجربہ تھا۔ 2022 میں متعدد وجوہات کی بنا پر روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا۔ صرف ایک وجہ عرض کرنا چاہتا ہوں ۔ زیلنسکی ‘ اپنے ملک میں نیٹو کے ذریعے ‘ ایٹمی میزائل لگانے پر تیار ہو چکا تھا۔ یعنی یوکرین‘ روس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہا تھا ۔ سب لوگ یہ بھی بھول گئے کہ...
    وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یو کرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی۔ روس کے ساتھ جنگ بندی پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سخت الزامات لگائے۔ اس واقعے کے بعد بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی تلخ گفتگو کے سامنے آجانے سے ایک واضح عالمی اصول کی حقیقت دنیا کے سامنے پھر آشکار ہوئی ہے کہ بڑی طاقت کے مفادات جب تبدیل ہوجائیں تو پھرکمزور ملک خواہ اتحادی ہو یا مخالف کیمپ سے تعلق رکھتا ہو وہ یکساں طور پر بڑی طاقت کے ہاتھوں...
    امریکی میڈیا سے گفتگو میں والٹز نے کہا کہ یہ قطعی غلط ہے کہ زیلنسکی کیساتھ اوول آفس ملاقات گھات لگا کر کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا، یورپ کی سکیورٹی ضمانتوں کیساتھ یوکرین جنگ کا مستقل خاتمہ چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی جمعہ کو ہونے والی ملاقات پر امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں تھا کہ زیلنسکی نیک نیتی سے بات چیت کے لیے تیار تھے۔ امریکی میڈیا سے گفتگو میں والٹز نے کہا کہ یہ قطعی غلط ہے کہ زیلنسکی کے ساتھ اوول آفس ملاقات گھات لگا کر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ زیلنسکی کو یہ بات واضح کرنے کی...
    امریکا اور یوکرین کے سربراہان کی لڑائی کے باعث یوکرین میں موجود نایاب معدنیات کے معاہدے پر دستخط نہ ہوسکے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معاہدے پر دستخط کے لیے ملاقات کی تھی تاکہ امریکا یوکرین میں موجود نایاب معدنیات تک رسائی حاصل کرسکے۔ تاہم تلخ کلازمی کے بعد زیلنسکی امریکا سے روانہ ہوگئے جس کے بعد وائٹ ہاؤس نے اعلان کیاکہ معاہدے پر دستخط نہیں ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں ٹرمپ سے جھڑکیاں کھانے والے زیلینسکی کو برطانوی وزیراعظم نے گلے لگا لیا؟ امریکی صدر کے ساتھ تلخی سے قبل یوکرینی صدر نے امید ظاہر کی تھی امریکا کے ساتھ ابتدائی معاہدہ انہیں مزید معاہدوں کی طرف لے جائے گا۔...
    کیف(نیوز ڈیسک) یوکرینی صدر ولودو میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اب بھی تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے امن کی خاطر اقدامات اٹھاؤں گا، امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کی حمایت یوکرین کے حق میں ہے، نایاب دھاتوں کا معاہدہ یوکرین کے امن کی خاطر کرنا ہی ہوگا۔ علاوہ ازیں صدر زیلنسکی نے لندن میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سےملاقات کی اور دورہ امریکا کے حوالے سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں جس پر یوکرین کے صدر زیلنسکی نے یوکرین کی حمایت پر برطانوی وزیراعظم اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا...
    امریکا میں موجود یوکرینی باشندوں کو زیلینسکی کو خراج تحسین، اجلاس مٰں پہنچنے پر شاندار استقبال۔ یہ بھی پڑھیں:کیا زیلینسکی کے نامناسب ’ڈریس‘ نے ٹرمپ کو پہلے ہی مشتعل کر دیا تھا؟ امریکا کے اوول آفس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی سربراہ ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان ہوئی جھڑپ کے بعد وائٹ ہاؤس میں دعوت چھوڑ کر رخصت ہو جانے والے یوکرینی صدر جب امریکا ہی میں موجود اپنے ہم وطنوں کے درمیان پہنچے تو یوکرینی باشندوں نے اپنے صدر کا استقبال کھڑے ہو کر کیا، اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔   انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی صدر کے طرز عمل کا ترکی بہ ترکی جواب دینے والے یوکرینی صدر کو یوکرینی عوام کی جانب سے سراہا جا رہا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر نے یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو کی۔ ایک موقع پر امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ تم تیسری جنگِ عظیم کے لیے سٹہ کھیل رہے ہو اور دنیا کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش میں ہو، تمہاری وجہ سے جنگ بندی نہیں ہو رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف بات کرنے پر صدر زیلنسکی کو جھڑک بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں، تمہارے پتے اب ختم ہو چکے۔ اس موقع پر صدر زیلنسکی نے کہا کہ آپ روس سے کس سیاسی ڈپلومیسی کی بات کر رہے ہیں؟ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناگواری سے بات کاٹ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات شدید تنازع کا شکار ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ جاری جنگ پر ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے جس سے یوکرین کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے۔ امریکی صدر اور یوکرینی صدر کی ملاقات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ کا جنگ نہیں جیت سکتے لیکن ہماری وجہ سے آپ اس جنگ سے نکل سکتے ہیں۔ اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا فوجی سازوسامان نہیں ہوتا تو یہ جنگ 2 ہفتوں سے زیادہ نہیں چل سکتی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی...
    برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی امن سے متعلق کوششیں قابل تعریف ہیں، روس یوکرین جنگ بندی کی کوششوں میں امریکا کے ساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان جلد ایک عظیم تجارتی معاہدہ ہوگا۔ برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرکے یوکرین جنگ، نیٹو کے مستقبل، تجارت اور ٹیرف سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سر کئیر اسٹارمر کو اسپیشل شخص قرار دیا۔ سر کئیر اسٹارمر نے بادشاہ چارلس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو سرکاری سطح پر دورہ برطانیہ کا دعوت نامہ بھی دیا، صدر ٹرمپ...
    پروپیگنڈا اس تھیوری کے تحت تخلیق ہوا تھا کہ اگر ایک ہی جھوٹ بہت سے لوگ بولیں اور بکثرت بولیں تو وہ سچ مان لیا جاتا ہے۔ تھیوری نے پریکٹیکل کا مرحلہ سر کرنا شروع کیا تو تھیوری درست ثابت ہوتی چلی گئی۔ مگر بات اتنی سادہ رہی نہیں جتنی تھیوری میں نظر آئی تھی۔ پروپیگنڈے کا ایک نتیجہ اور بھی نکلا جسے پہلے سے بھانپا نہ جاسکا تھا۔ اور یہ دوسرا نتیجہ ہی یورپ کے لیے فی الحال سزا بنا ہوا ہے۔ کوئی بھی نہ بھانپ پایا تھا کہ اگر جھوٹ ’بکثرت‘ سے بھی زیادہ بولا جائے تو خود بولنے والا اس پر یقین کر بیٹھتا ہے اور اسے سچ مان لیتا ہے۔ ہماری داخلی سیاست میں جناب عمران...
    واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودو میر زیلنسکی امریکی معدنیات کے معاہدے پر دستخط کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور یوکرین ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس کے تحت یوکرین اپنی زمینی معدنیات اور دیگر قدرتی وسائل تک امریکا کو رسائی دے گا۔ اس پیشرفت کا تعلق یوکرین کی روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور مزید امریکی امداد کی امید سے جوڑا جا رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر واشنگٹن آکر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، اور یہ معاہدہ ایک ٹریلین ڈالر تک جا سکتا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق، امریکا...
    قرارداد میں روس کو نہ تو جارح کہا گیا بلکہ یوکرین روس تنازع قرار دیا گیا۔ قرارداد میں روسی فیڈریشن اور یوکرین کے درمیان تنازع کے دوران اموات پر اظہار افسوس کیا گیا۔ روس نے یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد میں ترمیم کی یورپی کوشش کو ویٹو کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس مخالف تمام یورپی ترامیم مسترد کرتے ہوئے یوکرین سے متعلق امریکی قرارداد منظور کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں پیر کو یوکرین، یورپی یونین کی مشترکہ قرارداد اور امریکا کی الگ قرارداد پر ووٹنگ ہوئی۔ پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یوکرین کی علاقائی سلامیت کی حمایت اور روسی افواج کی فوری واپسی پر مبنی قرارداد یوکرین...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی حکومت کی جانب سے روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق قرارداد منظور کرلی ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا نے یوکرین کے بارے میں اقوام متحدہ کی 2 قراردادوں پر ووٹنگ میں روس کا ساتھ دیا ہے. دونوں ممالک نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد کی مخالفت کی تھی جس میں یوکرین میں ماسکو کی جانب سے جنگ کی مذمت کی گئی تھی اس کے بعد یو این ایس سی میں امریکی حمایت یافتہ قرارداد منظور کرلی گئی جس میں تنازع کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے.(جاری ہے) قرارداد میں روس کو جارح قرار...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں یوکرین کے بارے میں امریکی نقطہ نظر سے اختلاف کا اظہار کیا ہے وائٹ ہاﺅس میں دونوں صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یوکرین کے حوالے سے میکرون نے واضح طور پر کہا کہ وہ کچھ اہم معاملات میں ٹرمپ سے متفق نہیں ہیں. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران فرانسیسی صدر نے کہاکہ صدر پوٹن نے امن کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی چاہتے ہیں اور روس اور یوکرین کے درمیان تصفیہ کرانے کی کوشش کرر ہے ہیں.(جاری ہے) انہوں...
    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ووٹنگ ان یورپی ممالک کی فتح تھی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں روس کے ساتھ امریکی پیش کش پر فکرمند تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں یو کرین کے معاملے پر یورپی یونین نے امریکا کو شکست سے دو چار کردیا۔ یوکرین پر روس کے حملے کے 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر تیار کی گئی قرارداد پر اقوام متحدہ کی ووٹنگ میں امریکا نے حصہ نہیں لیا، کیونکہ جنرل اسمبلی نے واشنگٹن کی تیار کردہ قرارداد کے متن میں کیف کی حمایت کرنے والے الفاظ شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق...
    نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج یوکرین جنگ سے متعلق دو الگ الگ قراردادوں پر ووٹنگ ہوگی، جس میں یورپی یونین اور یوکرین کی قرارداد کے مقابلے میں امریکا نے ایک نیوٹرل قرارداد پیش کی ہے۔ یوکرین اور یورپی یونین کی مشترکہ قرارداد میں یوکرین پر روسی حملے کا ذکر کرتے ہوئے روسی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس، امریکی قرارداد میں "روس یوکرین تنازع" جیسے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے، جسے مبصرین ایک سفارتی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں۔ امریکی صدارتی مشیر مائیک والٹز نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پالیسی میں تبدیلی کی جا رہی ہے، اور امداد کی ترجیحات پر نظرثانی سمیت...
    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ یوکرین کی معیشت اور خودمختاری پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے جبکہ امریکا کو قیمتی معدنی وسائل تک رسائی ملے گی جو اس کی صنعتی اور دفاعی ضروریات کے لیے اہم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین اپنی معدنیات امریکا پر قربان کرنے پر آمادہ ہوگیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ واضح رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے یوکرین سے 500 بلین ڈالر مالیت کے معدنی وسائل کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ کے وقت کی امداد کی ادائیگی کے لیے امریکہ نے کوئی خاص حفاظتی ضمانتیں پیش نہیں کیں۔ ٹرمپ کی جانب...
    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ یوکرین کی معیشت اور خودمختاری پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے جبکہ امریکا کو قیمتی معدنی وسائل تک رسائی ملے گی جو اس کی صنعتی اور دفاعی ضروریات کے لیے اہم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین اپنی معدنیات امریکا پر قربان کرنے پر آمادہ ہوگیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ واضح رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے یوکرین سے 500 بلین ڈالر مالیت کے معدنی وسائل کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ کے وقت کی امداد کی ادائیگی کے لیے امریکہ نے کوئی خاص حفاظتی ضمانتیں پیش نہیں کیں۔ ٹرمپ کی جانب...
    یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکی دباؤ کے تحت ملک کے اہم معدنی وسائل امریکا کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ زیلنسکی نے ایک معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کے تحت یوکرین کے قیمتی معدنی ذخائر تک امریکا کو رسائی حاصل ہو گی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس-یوکرین جنگ بندی کے لیے یوکرین سے 500 ارب ڈالر معاوضے کا مطالبہ کیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ جنگ کے دوران امریکا نے اپنے خزانے سے خطیر رقم خرچ کی ہے۔ ابتدائی طور پر زیلنسکی نے اس مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک کو...
    امریکا کے سابق نائب خصوصی ایلچی ٹائسن بارکر نے کہا کہ روس کی افواج اب ایک دیو قامت لیتھیم ذخائر سے 4 میل سے کچھ زیادہ دور ہیں، زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیا یہ معدنیات روسی شراکت داروں ایران، شمالی کوریا اور چین کو دی جائیں گی؟۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے سیکڑوں ارب ڈالر کے معدنی ذخائر پر اپنی نظریں جمالی ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ روس کے ساتھ جنگ میں امریکا کی جانب سے خرچ کی گئی رقم معدنیات سے وصول کرلیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کے ساتھ معدنیات کے حوالے سے آسان معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، معاہدے میں ابتدائی طور پر صرف یہ ذکر...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع کیلئے یوکرین کو ہی مورد الزام ٹھہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا- روس مذاکرات کے بعد یوکرین تنازع کے لیے یوکرین کو ہی مورد الزام ٹھہرادیا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کو جنگ شروع نہیں کرنی چاہیے تھی، یوکرین معاہدہ کرسکتا تھا۔ اپنی رہائش گاہ مار اے لاگو میں صحافیوں سیگفتگو میں کہا کہ یو کرین سعودی عرب میں امریکا روس اعلی سطح بات چیت میں شامل نہ ہونے کے حوالے سے پریشان ہے لیکن یوکرین کو اس سیقبل 3 سال اور اس سے بھی زیادہ وقت ملا، یہ معاملہ آسانی سیحل ہوسکتا تھا اور معاہدہ کیا جاسکتا تھا۔ ریاض...
    امریکا اور روس نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے حوالے سے سعودی عرب میں بات چیت چیت شروع کردی ہے۔ اس بات چیت میں امریکا کے وزیرِخارجہ مارکو روبیو اور اُن کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف شریک ہیں۔ مذاکرات کی میز پر یوکرین کا کوئی نمائندہ ہے نہ یورپی یونین کا جس کے باعث مذاکرات کے نتیجے کی قانونی حیثیت کے حوالے سے ابھی سے شکوک و شبہات ابھر رہے ہیں۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے یوکرین جنگ کے بارے میں بات چیت کے لیے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔ یہ ملاقات ماہِ رواں میں کسی وقت ہوسکتی ہے۔ سعودی عرب میں...
    ماسکو/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک اب بیرونی احکامات مسترد کر رہے ہیں اور برکس کی طرح کے نئے اتحاد وجود میں آ رہے ہیں برکس برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساﺅتھ افریقہ پر مشتمل گروپ ہے جس میں اور ممالک بھی شامل ہورہے ہیں. روسی وزیر خارجہ کے مطابق مغربی دنیا اس بات کو قبول نہیں کر پا رہی اور بین الاقوامی امور پر اپنی سبقت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران سرگئی لاوروف نے سعودی عرب میں جاری مذاکرات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ ہم نے اس معاملے پر خصوصی توجہ دی ہے.(جاری ہے) روس...
    ریاض: امریکا اور روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی امریکا-روس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، روسی وفد سے 4 اصولی معاملات پر اتفاق ہوا ہے، تاہم کچھ نکات پر یورپی یونین کو شامل کرنا ہوگا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا کہ نیٹو کی توسیع روس کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ دونوں ممالک نے سفارتی مشنز کی بحالی، مفاہمتی اقدامات، امریکا-روس تعاون اور معاشی رکاوٹوں کے خاتمے پر اتفاق کیا۔ روسی حکام کے مطابق، صدر پیوٹن اور ٹرمپ کی ممکنہ ملاقات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔   دوسری جانب...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین پر اچھی بات چیت ہوئی ہے اور وہ پراعتماد ہیں کہ صورتحال بہتر ہوگی۔ ٹرمپ کا یوکرین جنگ پر مؤقف ہے کہ امریکا یوکرین میں فوج نہیں بھیجے گا۔ اگر یورپ چاہے تو امن فوج یوکرین میں تعینات کرسکتا ہے جبکہ یوکرین کو بہت پہلے ہی کسی معاہدے پر پہنچ جانا چاہیے تھا۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ شاید اسی ماہ ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکا اور روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے...
    امریکا نے یوکرین کو تعمیرِنو کے لیے 500 ارب ڈالر کی ڈیل پیش کی ہے۔ یہ ڈیل دوسری جنگِ عظیم کے دوران تباہی سے دوچار ہونے والے جرمنی کو تعمیرِنو کے لیے دی جانے والی رقم سے زیادہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یوکرین کے صدر ولودومور زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کی پیشکش مسترد کردی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو جو ڈیل پیش کی جارہی ہے اُس کے عوض امریکا کو یوکرین کے معدنیات کے ذخائر، تیل اور گیس کی پروڈکشن، بندر گاہوں اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر حصوں تک رسائی حاصل ہوکی۔ برطانوی اخبار ڈی ٹیلی گراف نے لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ نے...
    انقرہ: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ترکیہ دارالحکومت انقرہ پہنچ گئےجہاں انہوں نے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ ترکیہ دارالحکومت انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے روسی حملے کے خاتمے کیلئے منصفانہ امن بات چیت کی اپیل کی ہےاور کہا ہے کہ ان بات چیت میں یورپی یونین، ترکی اور برطانیہ کو شامل کیا جانا چاہیے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نےسعودیہ میں امریکہ و روس کے درمیان ہونے والی بات چیت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں یوکرینی نمائندہ شامل...
    یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روس اور امریکا کے اعلیٰ سفارتکاروں نے سعودی عرب کی میزبانی میں ریاض میں ملاقات کی ہے۔ جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور امریکا کے اعلیٰ سفارت کاروں نے منگل کو ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات بہتر بنانے اور روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کی، تاہم ان مذاکرات میں کیف کا کوئی عہدیدار شریک نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں ہوگا جس میں یوکرین شامل نہ ہو، صدر ولادیمیر زیلنسکی مذاکرات میں امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت...
    یوکرین جنگ ختم کرانے کیلئے امریکا اور روس میں بات چیت کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز ریاض(آئی پی ایس ) روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور روس نے سعودی عرب میں بات چیت کا آغاز کردیا۔ امریکا اور روس کے اعلی سفارت کاروں کے درمیان آج سعودی عرب میں اہم ملاقات ہوئی جہاں دوطرفہ تعلقات کی بحالی اور یوکرین جنگ خاتمے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔یوکرین تنازع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی مشیر مائیک والٹز، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف پر مشتمل امریکی ٹیم سے آج ملاقات ہوئی ہے۔ اس حوالے سے دونوں فریقوں کا کہنا ہے...
    دبئی: یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہےکہ یوکرین سعودی عرب میں ہونے والی امریکا روس بات چیت میں شرکت نہیں کرے گا، یوکرین کو شامل کیے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسے کسی معاہدے کو مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو۔ میڈیا ذرائع کے مطابق زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم ایسے معاہدے پر دستخط کریں گے جس میں سکیورٹی ضمانتیں موجود ہوں، جنگ کے خاتمے کے لیے صدر پوتن پر دباؤ بڑھانے کے لیے چین کی شمولیت اہم ہے۔یہ بات انہو ں نے دورہ مشرق وسطیٰ میں متحدہ عرب امارات پہنچنے پر ویڈیو لنک پر یوکرینی میڈیا سے بات...
    ایسے کسی معاہدے کو نہیں مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو: زیلنسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کیف(سب نیوز )یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہیکہ یوکرین سعودی عرب میں ہونے والی امریکا روس بات چیت میں شرکت نہیں کرے گا، یوکرین کو شامل کیے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسے کسی معاہدے کو مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو۔ دورہ مشرق وسطی میں متحدہ عرب امارات پہنچنے پر صدر زیلنسکی نے ویڈیو لنک پر یوکرینی میڈیا سے بات کی، زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم ایسے معاہدے پر دستخط کریں گے جس میں سکیورٹی ضمانتیں موجود ہوں، جنگ کے خاتمے کے لیے صدر پوتن...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایلچی جنرل کیتھ کیلاگ نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات سے یورپ کو خارج کر دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان امریکی ایلچی نے جرمنی کے شہر میونخ میں ایک عالمی سیکورٹی کانفرنس کے دوران کیا۔امریکی ایلچی نے کہا کہ مذاکرات میں روس سے علاقائی سودوں اور پٹروکیمیائی آمدنی پر بھی بات چیت کی جا سکتی ہے۔ جنرل کیتھ کیلاگ نے یہ بھی کہا کہ مغربی طاقتوں کو روس کے خلاف مؤثر پابندیاں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ یہ بات اْس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے یورپی ممالک کو ایک سوالنامہ بھیجا، جس میں...
    امریکی ایلچی جنرل کیتھ کیللاگ نے تصدیق کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات سے یورپ کو خارج کر دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان امریکی ایلچی نے جرمنی کے شہر میونخ میں ایک عالمی سیکیورٹی کانفرنس کے دوران کیا۔ امریکی ایلچی نے مزید کہا کہ مذاکرات میں روس سے علاقائی سودوں اور پٹروکیمیائی آمدنی پر بھی بات چیت کی جا سکتی ہے۔ جنرل کیتھ کیلاگ نے یہ بھی کہا کہ مغربی طاقتوں کو روس کے خلاف مؤثر پابندیاں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ یہ بات اُس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے یورپی ممالک کو ایک سوالنامہ بھیجا، جس میں پوچھا گیا تھا کہ وہ یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ 12 فروری 2025 کو انکشاف کیا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے فون پر طویل بات چیت کی، جس کے نتیجے میں روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی۔ یہ ایک غیر معمولی پیش رفت ہے کیونکہ اب تک کی صورتحال میں روس اپنی شرائط پر ہی امن قائم کرنے کا خواہاں رہا ہے، جبکہ یوکرین مغربی حمایت پر بھروسہ کرتے ہوئے جنگ کو طول دینے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ ایسے میں ٹرمپ اور پوٹن کے درمیان براہ راست مذاکرات اس تنازع کے مستقبل کے حوالے سے نئے سوالات کو جنم دیتے ہیں۔ یہ فون کال نہ صرف یوکرین کےلیے ایک دھچکا ہے بلکہ...
    یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس کے خلاف امریکا اور یورپ سے مدد مانگ لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی مدد کرنے کے لیے یورپ اور امریکا کو اتحاد کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی یوکرین کو کبھی بھی نیٹو کا حصہ تصور نہیں کیا تھا۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو اپنے تحفظ کے لیے ٹھوس ضمانتیں درکار ہیں، ہم روسی صدر سے تب تک ملاقات نہیں کریں گے جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کا مشترکہ منصوبہ سامنے نہیں آ جاتا۔ کانفرنس میں امریکی نائب صدر...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ یوکرین کو اگر 300 ارب ڈالر کی امداد چاہیے تو اپنی قیمتی زمین ہمیں دے دے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا نے یوکرین کو معطل فوجی ساز و سامان کی ترسیل بحال کر دی ہے، اس پیکیج میں دفاعی سسٹم، میزائل اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔ تاہم امریکی صدر نے نے یوکرین کو خبردار کیا کہ ہم نے آپ کے لیے بہت کچھ کیاہے،جس کے جواب میں آپ کو بھی اپنی معدنیات کے ذریعے ہمیں ہمارے نقصات کا ازالہ کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا یوکرین ہماری ذمے داری نہیں ہے، بلکہ یورپ زیادہ ذمے دار ہے،جو یوکرین کا ہمسایہ ہے۔ امریکا اور یوکرین کے...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکا کا صدر بنتے ہی متعدد ایگزیکٹیو احکامات جاری کر دیے۔ٹرمپ نے 2021 میں کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے کے الزام میں سزا پانے والے اپنے 1500 حامیوں کی سزائیں معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کی جنوبی سرحد پر ’ قومی ایمرجنسی‘ کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد میکسیکو سے غیرقانونی تارکین وطن کے امریکا میں داخلے کو روکنا ہے۔ ایک دوسرے آرڈر میں امریکی فوج کو ’سرحدوں کو سیل‘ کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ ملک میں منشیات آنے اور انسانی اسمگلنگ کو روکا جاسکے۔ ایک حکم نامے میں سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں منظور کیے گئے 80 کے قریب قوانین کو منسوخ کرنے کی ہدایت...
۱