2025-09-18@17:22:02 GMT
تلاش کی گنتی: 279

«بھارت کے حوالے»:

      نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ فینٹانل بنانے والے کیمیائی اجزا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کر دیے۔ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے امریکی سفارت خانے نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ فینٹانل کی غیر قانونی ترسیل کو روکنا امریکا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ امریکی حکومت نے ان کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران اور اہل خانہ کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں جو اس مہلک افیونی نشے کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ فینٹانل ایک طاقتور افیونی دوا ہے جو خاص طور پر شدید درد میں مبتلا مریضوں کے لیے استعمال ہوتی ہے، مگر اس کا غیر قانونی استعمال امریکا میں اوور ڈوز کی اموات کی ایک...
    سٹی 42 : سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش جاری ہے، دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔  سوات کے علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کے امکانات بڑھ گئے، موسلادھار بارش سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ پہلے آنے والے سیلاب سے تباہ شدہ گھروں کی بحالی تاحال ممکن نہ ہوسکی، دوبارہ بارشوں نے متاثرہ خاندانوں کی پریشانی بڑھا دی۔  سیگریٹ نہ لاکر دینے پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے سنگدل ملزم کو سزا سنادی گئی سوات انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے، عوام کو دریائے سوات اور...
    معروف آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بھٹ مختصر علالت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں انتقال کرگئے۔ عبدالغنی بھٹ کی عمر قریباً 90 برس تھی، وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ افسوسناک خبر ؛ مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت راہنما و سابق چیئرمین کُل جماعتی حریت کانفرنس پروفیسر عبدالغنی بھٹ بھی آزادی کشمیر کا خواب دل میں سجائے اللہ کو پیارے ہو گئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین pic.twitter.com/3CRwN1JJQj — Asaad Fakharuddin???? (@AsaadFakhar) September 17, 2025 مرحوم نے فارسی، اقتصادیات اور سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگریاں...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے گزشتہ روز نئی دہلی میں اہم مذاکرات ناکام ہوگئے۔ امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال کر رہے تھے، دونوں فریقین کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم انہوں نے مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا۔ مذاکرات کے بعد بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے لیکن کچھ مسائل پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا، خاص طور پر روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکہ کا دباؤ برقرار ہے۔ سنیل برتھوال نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور...
    ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو ہونے والے بھارت اور پاکستان کے بڑے ٹاکرے سے قبل اتر پردیش کے شہر وارانسی میں گنگا کے راجندر پرساد گھاٹ پر خصوصی پوجا اور دعائیں کی گئیں جہاں شائقین نے ٹیم انڈیا کی کامیابی کے لیے دیوی دیوتاؤں سے دعا مانگی۔ گنگا کے کنارے شائقین کرکٹ نے ‘ہر ہر مہادیو’ اور ‘بھارت ماتا کی جے’ کے نعرے لگائے اور گنگا آرتی ادا کی، دریائے گنگا میں کھڑے ہو کر دعائیں کیں اور ہاتھوں میں بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر اور قومی پرچم اٹھائے رکھا۔ یہ بھی پڑھیے: انڈیا بمقابلہ پاکستان: پچ رپورٹ نے انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی مشکل کیسے آسان کر دی؟ کئی لوگوں نے بھگوان ہنومان کی مورتی کے آگے...
    دبئی پولیس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے ایشیا کپ کے ہائی والٹیج مقابلے کے حوالے سے قواعد جاری کر دیے۔ دبئی پولیس نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 پر شروع ہونے والے میچ کے لیےاسٹیڈیم کے دروازے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے۔ جو افراد اسٹیڈیم میں داخل ہونا چاہتے ہیں، انہیں داخلے کی اجازت صرف تبھی ملے گی جب وہ ایک درست ٹکٹ دکھائیں گے۔ پولیس نے غیر مجاز پارکنگ سے خبردار کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دہانی کرائی کہ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مخصوص جگہیں مختص ہوں گی۔ مزید یہ کہ ایک بار اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے بعد دوبارہ داخلہ نہیں دیا جائے گا۔...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رہنما شریک نہیں ہوا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے آج خیبرپختونخوا میں ہمارے 12 جری سپوتوں کو شہید کیا۔ آج KPK میں افغانستان سے بھارتی سپانسرڈ دھشت گردوں نے ھمارے 12جری جوان بیٹے شہید کیے۔ انکے جنازوں میں سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔ KPK کے وزیر اعلی سمیت pti لیڈرشپ کا کوئ فرد شریک نہ ھوا۔تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ھے ؟ کیا وہ ھمارے جوان بیٹوں کے...
    لاہور میں سستی گاڑیوں اور سرمایہ کاری کے نام پر  شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا رکن گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ نوسرباز گروہ 37 شہریوں سے 4 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا ہے، ملزم زنیر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے گرفتار کیا۔ ملزم رائل بلیو انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے بزنس ڈیولپمنٹ افسر  کی آڑ میں فراڈ کر رہا تھا، ملزم کم مارک اپ لیز پر گاڑیاں دینے کا جھانسہ دیکر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہے۔ ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنا رہا تھا، ملزمان شہریوں سے %20 ڈاؤن پیمنٹ وصولی کے بعد کم مارک اپ پر گاڑیاں...
    دبئی میں ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹس کی مانگ عروج پر پہنچ گئی ہے، لیکن ایسے موقع پر محنت کشوں کے لیے خوش خبری آگئی۔ دبئی کے بزنس مین اور سماجی شخصیت انیس ساجن نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے جنوبی ایشیائی محنت کشوں کو 700 مفت ٹکٹس فراہم کیے ہیں۔ انیس ساجن کا کہنا تھا کہ کرکٹ ان کا بھی جنون ہے مگر وہ چاہتے ہیں کہ دبئی میں کام کرنے والے محنت کش بھی اس خوشی اور جوش کا حصہ بنیں۔ اسی مقصد کے لیے انہوں نے نہ صرف ٹکٹس تحفے میں دیے بلکہ ان کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ سروس کا بھی انتظام کیا۔ ٹکٹس...
    بھارت میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حمایت یافتہ امیدوار اور آر ایس ایس سے وابستہ رہنما سی پی رادھا کرشنن نے ملک کے 15 ویں نائب صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی ناکام، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، فارن افیئرز حلف برداری کی تقریب جمعے کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی جہاں صدر دروپدی مرمو نے رادھا کرشنن سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقعے پر اعلیٰ سرکاری حکام، سیاسی رہنما اور معزز شخصیات موجود تھیں۔ انتخابی نتائج اور مقابلہ 67  سالہ رادھا کرشنن نے 9 ستمبر کو ہونے والے انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق جج بی سدرشن ریڈی...
    بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 67 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ بھارتی حکام نے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق وطن واپس آنے والوں میں 19 عام شہری اور 48 ماہی گیر شامل ہیں۔ وطن واپسی پر رہائی پانے والے تمام افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیاروں کے پاس زندہ سلامت لوٹنا ان کے لیے خوش نصیبی ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق حکام سہولت فراہم کرنے کے لیے واہگہ اٹاری سرحد پر موجود تھے۔ حکومتِ پاکستان بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔
    ایشیا کپ 2025 منگل 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے، جس کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میزبان متحدہ عرب امارات 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ یہ ایشیا کپ کا 17واں ایڈیشن ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں کئی یادگار کارکردگیاں ریکارڈ بک کا حصہ ہیں، تاہم دلچسپ طور پر یہ اہم اعزازات حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔ سب سے بڑا انفرادی اسکور بھارت کے ویرات کوہلی ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے بڑے انفرادی...
      چین اپنی قومی طاقت کو بڑھانے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے، شی کی شہباز شریف سے گفتگو پاک چین دوستی کی گہری جڑیں پاکستانی عوام کے دلوں میں پیوست ہیں، شہباز شریف بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، محمد شہباز شریف اس وقت 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد گار منانے کی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان مصیبت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے...
    شنگھائی تعاون تنظیم  کا بنیادی مقصد خطے میں اجتماعی سلامتی، تعاون اور ترقی ہے، مگر بھارت نے اجلاس کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا پلیٹ فارم بنانے کی ناکام کوشش کی۔ بھارتی میڈیا نے گمراہ کن دعویٰ کرتے ہوئے دہشت گردی کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی، حالانکہ دہشت گردی پہلے ہی ایس سی او کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بھارت کی جانب سے اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے پاکستانی وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ خطے کے اصل چیلنج غربت، انتہا پسندی اور معاشی ترقی ہیں۔ پاکستان کا بیانیہ ایس سی او کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے اور الزام تراشی کے بجائے تعاون ہی وقت کی ضرورت ہے۔ تجزیہ کاروں...
    ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے ہیں جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ بھی شامل ہیں۔ یہ اعلان امارات کرکٹ بورڈ نے جمعے کے روز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ فائنل بورڈ کے مطابق ابوظہبی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس 40 درہم جبکہ دبئی میں شیڈول میچز کے ٹکٹس 50 درہم سے شروع ہو رہے ہیں۔ پاک بھارت میچ کا ٹکٹ کیسے خریدا جا سکتا ہے؟ امارات کرکٹ بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بمقابلہ بھارت کے سب سے زیادہ طلب کیے جانے والے میچ کے ٹکٹس ابتدائی طور پر 7 میچوں کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت کی برآمدی صنعت کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تنازع: مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی مسترد کردی، انڈیا کا دعویٰ ٹیکسٹائل، زیورات اور جھینگا (شرمپ) برآمد کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ فیشن اور ٹیکسٹائل مراکز جیسے تروپّر (Tamil Nadu) اور نوئیڈا کے صنعت کاروں نے خبردار کیا ہے کہ آرڈرز منسوخ ہونے سے پیداوار بند ہو رہی ہے۔  جھینگا ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیوں نے تو پہلے ہی چھانٹیاں شروع کر دی ہیں، جس سے دو ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ...
    کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرکاری اہلکار پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی ودیگر کا 28 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس نے سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان کو انسداد دہشتگردی کمپلیکس پہنچایا، فیروز آباد تھانے کی پولیس نے فرحان غنی اور دیگر ملزمان کو انسداد دہشت گردی کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا ملزمان کے کیا نام ہیں اور ان پر الزمات کیا ہیں؟ جس پر پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے مدعی مقدمہ سمیت دیگر کو مارا پیٹا، مدعی مقدمہ پولیس اہلکاروں کی...
    مودی سرکارکو ایک اور دھچکا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تنازع شدت اختیار کرنے لگا، امریکا نے بھارت کے ساتھ اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات منسوخ کردیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تجارتی وفد نے 25 تا 29 اگست کا طے شدہ بھارت کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکا بھارت تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔ یاد رہے کہ روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکا نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے اضافی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔امریکی دھمکی کے بعد بھی بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری روکنے...
    وزیرآباد‘ اسلام آباد (نامہ نگار + اپنے سٹاف رپورٹر سے) این اے 66 کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پہلے انتخابی جلسہ و ورکر کنونشن میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے والی جماعت مسلم لیگ (ن) ہے جس نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ملک میں ایک طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے کامیابی سے پیش کیا، جبکہ دوسری طرف وہ لوگ جو 9 مئی والے ہیں آپ اور ہم نے ترقی کے راستے کا انتخاب کرنے والوں کیساتھ چلنا ہے۔ ملک کے ساتھ چلنے والوں کے ساتھ چلنا ہے۔ ورکر کنونشن کے...
    ویب ڈیسک : معرکۂ حق میں دشمن کو بھاری  نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں،پاک فضائیہ کےان شاہینوں کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔  ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب  ہوئی، صدر مملکت آصف زرداری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کواعزازات دیئے،تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزرا اور  عسکری حکام نے شرکت کی۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی    معرکۂ حق میں پاک فضائیہ کے نڈر شاہینوں نے بینظیر پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن  کے 6طیارے اوردیگر قیمتی اثاثےبشمول ایس 400ایئر ڈیفنس سسٹم اور برنالہ کے مقام پردشمن کا انٹی گریٹڈایئرڈیفنس  کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیے۔  دلیرانہ فضائی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معرکہ حق میں دشمن کو بھاری  نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں،پاک فضائیہ کےان شاہینوں کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوزکے مطابق  معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے نڈر شاہینوں نے بینظیر پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن  کے 6طیارے اوردیگر قیمتی اثاثےبشمول ایس 400ایئر ڈیفنس سسٹم اور برنالہ کے مقام پردشمن کا انٹی گریٹڈایئرڈیفنس  کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیے۔ دلیرانہ فضائی مہارت ،پیشہ وارانہ صلاحیت قربانی،اور ایثار کے جذبے کے اعتراف میں پاک فضائیہ کے سر فروش پائلٹس کو صدرپاکستان کی جانب سے ستارہ جرأت سے نوازاگیا۔ کمیٹی نے وزیراعظم کا نام’’نشان پاکستان‘‘ کیلیے تجویز کیا،لیکن فہرست سے کس نے نکالا۔۔؟ جانیے ونگ کمانڈر...
    قیام پاکستان بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے۔ یہ صرف ایک ملک کا قیام نہیں بلکہ ایک پوری قوم کی محنت، جدوجہد اور جان و مال کی قربانیوں کی داستان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 2 برس میں کتنے لاکھ ہُنرمند پاکستانی ملک چھوڑ گئے؟ آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی زندہ کہانی سنائیں گے جو ان دنوں کی ہے جب لاکھوں لوگ اپنا سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آئے۔ ماسٹر عبدالعزیز بھی قیام پاکستان کے وقت بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان پہنچے تھے۔ جانیے ان کی کہانی سرور نذیر کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
    گاریابند کے نوجوان کے لیے ایک عام سا موبائل سم خریدنا زندگی کا انوکھا تجربہ بن گیا، جب اسے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان راجت پٹیدار کا پرانا نمبر مل گیا اور اس پر ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز اور دیگر کھلاڑیوں کے فون آنے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ منیش بسی نے جون کے آخر میں دیو بھوگ کے ایک چھوٹے موبائل اسٹور سے سم کارڈ خریدا۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ سیٹ اپ کے دوران اس کے دوست نے دیکھا کہ پروفائل تصویر راجت پٹیدار کی ہے، لیکن انہوں نے اس پر خاص دھیان نہ دیا۔ جلد ہی انہیں فون آنے لگے جن میں کال کرنے والے خود کو ویرات کوہلی، اے بی ڈی...
    کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے بہن بھائی کو کچل کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کے پاس ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہيں تھا۔جوڈيشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس رپورٹ پیش کردی گئی، عدالت نے گرفتار ڈرائیور کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تھا، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل سے گرنے والے بہن بھائی پیچھے سے آتے تیز رفتار ڈمپر کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ ڈمپر کی ٹکر سے بھائی، بہن جاں بحق، معاوضے کا اعلان نہ کرنے پر سندھ اسمبلی میں گرما گرمیطحہ احمد خان نے کہا کہ سینیئر وزیر شرجیل میمن نے انہی ڈمپر ڈرائیورز سے مذاکرات کرکے معاوضے کا اعلان کیا، جبکہ...
    عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے اور وہ بھی 2016 میں ایکسپائر ہو چکا ہے جبکہ ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ...
    لاہور: نوکری کا جھانسا دے کر نوجوان کے ساتھ بدفعلی کرنے اور اس کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او مانگا منڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی  کرتے ہوئے  16 سالہ محمد سکندر سے بد فعلی کرنے والے ملزمان کو مانگا روڈ سے گرفتار  کرلیا۔ ملزمان نے نوکری کا جھانسا دے کر محمد سکندر کو کوارٹر میں بلایا ۔ ملزمان کوارٹر میں سکندر سے بد فعلی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ملزمان نے محمد سکندر سے بدفعلی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بھی بنائی ۔  ملزمان عثمان اور محمد باقر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے سکندر کو...
    پنجاب اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیرپارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان نے یومِ استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 6 سال قبل پانچ اگست2019 کو بھارت نے غیر قانونی طورپر بھارت کی حیثیت کو تبدیل کیا، پاکستان کشمیر کی سفارتی و اخلاقی حمایت کی توثیق و اعادہ کرتا ہے تاکہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں میں اپنے حق خود ارادیت اور اپنا حق حاصل کر سکیں۔ قرارداد میں لکھا گیا کہ کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل کرنے کیلیے بھارتی اقدامات و غیر قانونی چوہدری سیاسی منظر نامہ بھارتی پالیسوں کو...
    ساؤتھ انڈین موویز کے سپر اسٹارز رجنی کانت، کمل ہاسن، اجیت، سوریا اور وجے کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنے والے مدھن بوب کے آخری ایام نہایت کسمپرسی کے عالم میں گزرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری کے اداکار ایس کرشنا مورتھی نے اپنی زندگی کے 40 سال اس انڈسٹری وک دیئے وہ فلمی دنیا میں مدھن بوب کے نام سے جانے جاتے تھے۔ تامل فلموں کا لازمی جز کہلائے جانے والے مزاحیہ اداکار مدھن بوب عرصہ دراز سے کینسر کے مرض میں مبتلا اور صاحبِ فراش تھے اور گزشتہ شب گھر میں ہی انتقال کرگئے۔ مدھن بوب نے چار دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں مزاحیہ اور منفرد کرداروں کے ذریعے اپنا نام اور مقام بنایا۔ ان کے پُرمزاح...
    مائی کراچی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، کراچی آج جس حالت میں ہے اس پر صرف ہی افسوس کیا جا سکتا ہے، کراچی پہلے کیا تھا اور اب کیا ہو گیا ہے، ووٹ کے وقت کراچی یاد آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والوں کو تقریبات میں صاحب کہا جاتا ہے، ایم کیو ایم والے جب صاحب سے بھائی بن جائیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ...
    VIETNAM: پاکستان کے سفیر خدایار مری کے ذریعے فاسٹنگ بدھا کی انتہائی مہارت اور احتیاط سے تیار کی گئی نقل دوسری صدی کے گندھارا دور کا ایک شان دار شاہکار باضابطہ طور پر ویتنام کے سب سے بڑے بدھ مندر بائی ڈنہ پگوڈا کے حوالے کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فاسٹنگ سدھارتھ کا اصل مجسمہ سیکری پاکستان میں دریافت ہوا اور لاہور میوزیم میں رکھا گیا ہے جو روشن خیالی کے حصول میں شہزادہ سدھارتھ کی گہری سادگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے تحفے میں دی گئی نقل نظم و ضبط، لچک اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اقدار کو مجسم کرتی...
    بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ نئی دہلی نے پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع سیاسی و عسکری مقاصد کے حصول کے بعد ختم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب بھارتی فوج نے پیر کے روز بتایا کہ اس نے بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں ایک شدید جھڑپ کے بعد 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اس جھڑپ کی اطلاع فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد پر شبہ ہے کہ وہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہندو سیاحوں پر ہونے والے حملے میں ملوث...
    نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، حملہ آور بھارتی ہیں۔ کانگریسی رہنما پی کے چدمبرم نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں، کیا حکومت نے ان کے پاکستانی ہونے کی شناخت کی؟ سابق بھارتی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حملہ کرنے والے دراصل بھارتی ہیں اور انہوں نے بھارت میں ہی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بی جے پی نے پی چدم برم کے بیان پر ہنگامہ کھڑا کر دیا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے...
    اندور پریس کلب میں دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنان نے مرد و خواتین پر حملہ کر دیا۔ متاثرین جبری مذہبی تبدیلیوں کے الزامات کے خلاف میڈیا سے بات کرنے کے لیے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھیانک منصوبہ، 40 ہزار انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے حملے میں متعدد خواتین کو عوام کے سامنے دھکا دیا گیا، زدوکوب کیا گیا اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب بجرنگ دل کے کارکنان نے پریس کانفرنس کا مقام زبردستی گھیر لیا اور الزام لگایا کہ مذکورہ گروپ دیواس کے جنگلاتی علاقوں میں ’سماجی خدمت‘ کے نام پر لوگوں کو عیسائیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2025ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے جمعرات کے روز اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی حکام نے سینکڑوں بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش جانے پر مجبور کیا ہے۔ ادارے نے بھارت کی ہندو قوم پرست حکومت پر سیاسی فائدے کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایچ آر ڈبلیو نے بنگلہ دیشی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سات مئی سے 15جون کے درمیان کم از کم 1,500 مسلمان مردوں، عورتوں اور بچوں کو سرحد پار زبردستی بے دخل کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ کو مارا...
    بھارتی ریاست آسام کے شہر دبروگڑھ سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو خاتون کی شناخت چرا کر، ان کے چہرے کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے ایک جعلی انسٹاگرام ماڈل “Babydoll Archi” تخلیق کی گئی، جو نہ صرف وائرل ہو گئی بلکہ سوشل میڈیا پر 14 لاکھ فالوورز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی — حالانکہ حقیقت میں ایسی کوئی عورت موجود ہی نہیں تھی۔ بے بی ڈول آرچی کی مقبولیت  بے بی ڈول آرچی کے انسٹاگرام پر وائرل ہونے کی بنیادی وجہ اس کی ویڈیوز اور تصاویر تھیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں وہ لال ساڑھی میں رومانوی انداز میں رقص کر رہی تھی، جبکہ ایک دوسری تصویر میں اسے معروف امریکی فحش اداکارہ کینڈرا لسٹ...
    اپنے بیان میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی موروثی استقامت، سفاک قوتوں کے خلاف مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوم شہدائے کشمیر ہر سال 13جولائی 1931ء کے ان 22 کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے ڈوگرہ فورسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی...
    سٹی42: بھارتی ایجنٹوں نے پنجاب کا شہری ہونے کے جرم میں جن نو مسافروں کو  بلوچستان کی ویران سڑک پر رات کے اندھیرے میں بے رحمی سے قتل کیا ان میں سے دو سگے بھائی اپنے والد کے جنازے کے لئے گھر واپس آ رہے تھے۔    بلوچستان میں بسوں سے اتار کر بے دردی سے قتل کئے گئے 9 مسافروں کا تعلق لاہور، گجرات، خانیوال، گوجرانولہ، لودھراں اور مظفر گڑھ سے ہے۔ ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے رہائشی 2 سگے بھائی جابر اور عثمان اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین بلوچستان کے ضلع لورالائی...
    پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کے مشیر قومی سلامتی کے بیان حقائق کے منافی قرار دیا اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کسی بھی رہنما کو بھارت کے حوالے کرنے کی بات نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ، شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کسی بھی راہنما کو بھارت کے حوالے کرنے کی بات نہیں کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی مشیر قومی سلامتی نے اپنے بیان میں حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، اور یہ بھارت کے جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کی عالمی تعلقات میں سرگرمیاں ترجمان دفتر خارجہ...
    ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے سرڈھاکہ میں بسوں سے اتار کر شہید کیے گئے مسافروں میں باپ کے جنازے میں شرکت کے لیے پنجاب جانے والے 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں، شہدا کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کردی گئیں۔    بلوچستان میں بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیے گئے 9 مسافروں کا تعلق لاہور، گجرات، خانیوال، گوجرانولہ، لودھراں اور مظفر گڑھ سے ہے، شہدا میں ضلع لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے رہائشی 2 سگے بھائی جابر اور عثمان اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین  شہید صابر حسین ولد محمد...
    بلوچستان میں لسانی شناخت کی بنیاد پر قتل کی لرزہ خیز واردات نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ گزشتہ شب لورالائی اور ژوب کے درمیانی علاقے سرڈھاکہ میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ این 70 پر ناکہ بندی کر کے کوئٹہ سے پنجاب کے مختلف علاقوں کو جانے والی بسوں کو روکا، مسافروں کی شناخت کی اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان: شناخت کی بنیاد پر بسوں سے اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد قتل ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے تھے۔ دلخراش پہلو یہ ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: امپورٹ ایکسپورٹ فراڈ کیس میں 25 سال سے مفرور خاتون ملزم مونیکا کپور کو بھارت واپس لانے میں سی بی آئی کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد مونیکا امریکا بھاگ گئی تھی۔ امریکا سے حوالگی کے معاہدے کے تحت اب انہیں بھارت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ امریکا میں حوالگی کے بعد سی بی آئی نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اقتصادی جرم میں مطلوب مونیکا کی حوالگی کے بعد سی بی آئی امریکا سے واپس لا رہی ہے۔پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق مونیکا کپور اپنے دو بھائیوں کے ساتھ مل کر کمپنی چلا رہی تھی۔ سال 1998 میں، انہوں نے جعلی بل، رسیدیں، جعلی بینک...
    بھارتی عسکری قیادت آپریشن سندور کی ناکامی کے حوالے سے تضاد کا شکار ہے ۔ چین کے کردار کے حوالے سے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور ڈپٹی آرمی چیف کے بیانات میں بھی تضادات پایا جاتا ہے۔ آپریشن سندور سے متعلق بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا بیان آرمی ڈپٹی چیف سے بالکل متصادم ہے۔ جنرل چوہان نے دہلی میں آبزرور ریسرچ فیڈریشن کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی پاکستان کی حمایت کی وضاحت کرنا بہت مشکل ہے۔ بھارتی آرمی ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول آر سنگھ نے کہا تھا کہ چین ہندوستانی فوجی تعیناتی کے بارے میں پاکستان کو لائیو اپ ڈیٹ دے رہا ہے۔  87 گھنٹے کی لڑائی سے سب سے بڑا...
    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ  ’ہم نے پاک بھارت جنگ رکوائی، لیکن مذاکرات اور اس حوالے سے جو مؤقف بھارت پیش کر رہا ہے وہ غلط ہے۔‘ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ غزہ میں امن دیکھنا چاہتے ہیں،اور  پیش رفت کے حوالے سے پرامید ہیں۔ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کی آج شام ملاقات ہورہی ہے۔  اس سے قبل گزشتہ روز بھی دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی تھی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ مسلسل ملاقاتیں ظاہر کر رہی ہیں کہ کوئی بڑی پیش رفت ہونے والی ہے۔ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کا حوالہ دیا، جو کہہ چکے ہیں کہ حماس...
    لاہور اپنے کھانوں اور منفرد ذائقوں کی وجہ مشہور ہے۔ لاہور ہوٹل کے قریب شیفا قیمے والا سنہ 1965 سے دیسی گھی میں  قیمہ بنا کر شہریوں کو کھلا رہا ہے۔ اس قیمے میں ایسی کیا خاص بات ہے جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں دیسی گھی کا قیمہ شیفا قیمے والا لاہور لاہور کا شیفا قیمہ
    ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا صدر مال روڈ جی پی او چوک راولپنڈی کا خصوصی دورہ، بیوٹیفیکیشن کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے صدر مال روڈ جی پی او چوک انڈرپاس پر بیوٹیفیکیشن کے خصوصی منصوبے جاری ہیں،شہر کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے لئے پی ایچ اے سرگرمِ عمل ہے،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے صدر مال روڈ جی پی او چوک کی بیوٹیفیکیشن سائٹس کا خصوصی دورہ کیا،احمد حسن رانجھا نے مال روڈ جی پی او چوک راولپنڈی پر جاری اپگریڈیشن،بیوٹیفیکیشن کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انھوں نے...
    بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ پرفارمنس دینے والے انگلینڈ کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ پر آئی پی ایل کے دروازے بند کردیے گئے۔ جیمی اسمتھ نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں ناقابل شکست 184 اور دوسری اننگز میں 88 رنز بنائے تھے۔ بھارت کے خلاف تیسرے دن انگلش ٹیم جب 84 رنز پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی تو جیمی اسمتھ کی ناقابل شکست 184 رنز کی شاندار اننگز ٹیم کو بحران سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوئی۔ کرکٹ ماہرین کا خیال تھا کہ 2026 کے آئی پی ایل منی آکشن میں جیمی اسمتھ ایک بڑے معاہدے کے مضبوط امیدوار ہوں گے کیونکہ وہ نہ صرف جارح مزاج بیٹر ہیں بلکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:بھارتی افواج نے بالآخر “آپریشن سندور” کے دوران مارے جانے والے اپنے فوجیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جو کہ ان ہلاکتوں کے سرکاری طور پر طویل عرصے تک انکار کے بعد ایک واضح یوٹرن کی حیثیت رکھتا ہے،یہ فیصلہ اندرونی دباؤ اور فوج کے اندر بڑھتی بے چینی کے باعث کیا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، خاص طور پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اطراف جہاں 250 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ تاہم بھارتی حکومت اور افواج نے ان نقصانات کو عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا تاکہ اندرون ملک سیاسی نقصان اور عالمی سطح پر...
    نئی دہلی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)   آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کے معاملے میں شکست خوردہ بھارت بے بسی کی تصویر بن گیا جب کہ ہلاکتوں کوتسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزنے  رپورٹ کے حوالے سے بتایاکہ   سیکورٹی ذرائع  کاکہنا  ہےکہ دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کوعزت اور تکریم سے نوازا جاتا ہے، آپریشن سندور کے دوران ہلاکتوں کوتسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔ بھارتی آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو بھاری نقصانات اٹھانے پڑے جو بھارتی حکومت اور افواج ہزیمت سے بچنے کے لئے آج تک چھپاتی آئی ہیں۔سیکورٹی...
    لاہور: پاکستانی میچز کے حوالے سے بھارتی ہاکی فیڈریشن کو بدستور حکومت کی جانب سے تحریری کلیئرنس درکار ہے۔ صدر دلیپ ٹرکی کے مطابق ایشیا کپ اور جونیئر ورلڈ کپ کے حوالے سے جیسے ہی حتمی منظوری ملی فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔ دوسری جانب، ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کا ملزمان گرفتار نہ ہوسکے، ورثاء کا پولیس پر غفلت کا الزام تفصیلات کے مطابق مہران تھانے کی حدود جمناداس کالونی میں 3 روز قبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان بلال بھرگڑی کو قتل کرنے والے تین نامعلوم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے اس حوالے سے مقتول کے والد شکیل احمد نے بتایا کہ ان کا بیٹا اپنے بچوں کے لئے دوائی لینے گیا تھا کہ راستے میں ملزمان نے اسے گولی مار دی اور ڈکیتی کے دوران اس کے پیسے بھی لے گئے جس کے بعد اسے زخمی حالت میں حیدرآباد لے جایا...
    خطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔سوات بائی پاس کے مقام پر ریلے میں بہہ جانے والے افراد آخری لمحات تک ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرتے رہے۔زندگی اور موت کے بیچ سہارے کی تلاش کے لیے ریلے میں پھنس جانے والے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکے، ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کرنے والے یہ سیاح دریائے سوات کے آگے بے بس دکھائی دیے۔ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ٹورازم اتھارٹی کی ایڈوائزری جاریدریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ٹیلہ آہستہ آہستہ کھسکتا...
    —فوٹو اے پی پی  پنجاب، خیبر پختون خوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا۔سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں میں سیالکوٹ کے 1 خاندان کے 16 افراد بھی شامل ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق ، جاں بحق افراد میں 5 بچے بھی شامل...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار ’را‘ کے مبینہ 4 ایجنٹس کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تمام ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 2 جولائی کو ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ پیش کریں، ملزمان میں محمد خان، اختر علی، امید علی تھہیم اور جمین ملاح شامل ہیں۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان ملک دشمن بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہیں،  ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا، ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔خیال رہے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے دو سگے بھائیوں کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت کے قیدی شمشیر خان اور عمر قید کے قیدی ذیشان کو9سال بعد بری کر دیا۔جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا۔(جاری ہے) مقدمہ 2016 میں تھانہ رنگ محل، سیالکوٹ میں درج کیا گیا تھا اور سیشن عدالت نے 2019 میں ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ملزمان کے وکیل عثمان نسیم بابو نے دلائل دیتے ہوئے گواہوں کے بیانات میں تضادات کی نشاندہی کی، جس پر عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے اپیلیں منظور کر لیں اور دونوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری کیا۔
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں انڈین ایئر فورس نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کرنے والے  کو گرفتار کرنے والے میجر معیز شہید اور دیگر فوجی اہلکاروں کے لئے قومی اسمبلی میں دعائے مغفرت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ 11 خارجی دہشت گردوں کوہلاک کرنے کے آپریشن میں میجر معیز شہید ہوئے۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ میجر معیز نے آبی نندن کو جہاز سے گرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ایوان میں میجر معیز شہید اور دیگر فوجی اہلکاروں کے لئے قومی اسمبلی میں دعائے مغفرت کی گئی۔ پاک فوج کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبدلقادر پٹیل نے کرائی۔ یاد رہے کہ سال 2019 میں ...
    ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قائد آباد میں حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: انسانی اسمگلنگ میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ایس ایس پی کے مطابق گرفتار شدگان بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ ہیں اور بھارت میں ایک کرنل سے رابطے میں تھے۔ ملزمان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ شعیب میمن نے بتایا کہ یہ دہشتگرد سال 2024 میں دہشتگردی کی تربیت کے لیے بھارت گئے تھے اور انہوں نے سجاول کے ساحلی راستے سے بھارت کا سفر کیا۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں سابق چیف الیکشن کمشنر کے ایم نورالہدیٰ کو شیخ حسینہ کے حق میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، مشتعل عوام کے ہاتھوں تشدد کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی عدالت نے سابق چیف الیکشن کمشنر کو وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے حق میں مبینہ انتخابی دھاندلی میں کردار ادا کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔77 سال کے ایم نورالہدیٰ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے تاکہ اْن سے مزید تفتیش کی جاسکے۔یہ کارروائی اس واقعے کے ایک دن بعد عمل میں آئی جب ایک مشتعل ہجوم...
    بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو 2019 میں زندہ گرفتار کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسر میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشتگردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا۔ یہ بھی پڑھیں جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 2 جوان شہید آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اس دوران 11 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کو استنبول میں ہونے والے اجلاس میں کشمیری عوام کو بھارت کے غیر قانونی قبضے اور جارحانہ پالیسیوں کے سبب جاری درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر پر حالیہ بھارتی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ حملوں کے بعد پاکستان کو اپنا حق دفاع استعمال کرنا پڑا، بھارتی حملوں کو خطرناک پیش رفت قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انصاف کے اصولوں کی بنیاد پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی استنبول میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات، ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں...
    راولپنڈی میں شہریوں کو خواتین کے ذریعے  ہنی ٹریپ کرکے بھاری رقوم  ہتھیانے والے ایک مزید منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہنی ٹریپ گروہ کی معاونت و سہولیات کے لیے راولپنڈی پولیس کا سب انسپکٹر اور سرکاری وکیل ملوث نکلے، گروہ کے سرغنہ سمیت پولیس افسر اور سرکاری وکیل و ساتھیوں  کے خلاف تھانہ چکلالہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ اے ایس آئی احسان اللہ کی مدعیت میں ہنی ٹریپ کرکے شہریوں سے بھتہ خوری ،دھمکیاں دینے اعانت جرم سمیت اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ و پولیس اڈر اور دیگر  دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ متن مقدمہ  کے مطابق انکوائری موصل ہوئی جو ہنی ٹریپ کے متعلق ہے، نوشیروان عرف نیازی...
    پشاور: پشاور: پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو اسمگلرز کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان، کامران اور صابر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ دیگر شہروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 60 رائفلز، متعدد میگزینز اور سیکڑوں کی تعداد میں پارٹس شامل ہیں۔ ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں چیکنگ کا عمل مزید...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بھارت کے صدر دروپدی مُرمو اور بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی کو بھارت کے مسافربردار طیارہ حادثے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتایا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے  بھی نریندر مودی کو  تعزیتی پیغام بھیجا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں  کہا کہ انہیں مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور اس سے ہونے والے بھاری جانی نقصان  پر افسوس ہوا ۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے والے  افراد کے لواحقین سے  گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ چینی...
    احمد آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب گرنے والے طیارے میں سوار برطانوی شہری کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی آخری پوسٹ سامنے آگئی۔ احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 133 افراد ہلاک ہوگئے، طیارے میں 230 مسافر عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ لندن سے تعلق رکھنے والے یوگا انسٹرکٹر جیمی میک اپنے ساتھی فیونگل گرینلاومیک کے ہمراہ بھارت آئے تھے، گزشتہ رات انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارت میں اپنے قیام کو “جادوئی تجربہ” قرار دیتے ہوئے الوداع کہا تھا، تاہم آج دوپہر پیش آنے والے المناک حادثہ کے بعد ان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ حادثے سے کچھ گھنٹے قبل جیمی میک نے سوشل...
    شہر قائد کے علاقے کورنگی بنگالی پاڑہ میں لڑکی سے ملنے کیلیے آنے والے آشنا کے پکڑے جانے پر ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے  بنگالی پاڑہ سیکٹر 34 بی میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ لڑکی کا بھائی اور نوعمر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت 24 سالہ زینب دختر ظہیر اور 26 سالہ رضوان ولد راشد کے نام سے کئی گئی جبکہ فائرنگ کے دوران جھگڑے میں چوٹ لگنے سے زخمی لڑکی بھائی 22 سالہ ایوب اور 12 سالہ حبیبہ کے نام...
    سندھ کے شہر سکھر سے بھارت ہجرت کرنے والے ہندو جوڑے نوتن داس سنجے اور سپنا داس کی نیو ممبئی کے علاقے کھار گھر میں پراسرار حالات میں موت واقع ہو گئی۔ بھارتی پولیس نے اسے گھریلو جھگڑے کے بعد قتل اور خودکشی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سنجے کمار نے مبینہ طور پر بیوی سپنا کو چاقو کے وار سے قتل کیا، اور پھر اسی چاقو سے اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کر لی۔ یہ ہولناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ان کا چھوٹا بیٹا اسکول سے واپس آیا لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔ پریشان ہو کر بچے نے پڑوسیوں سے مدد لی، جنہوں نے سپنا کی بہن سنگیتا کو اطلاع دی۔...
    بھارت نے پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا رخ موڑنے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے، جس سے پاکستان کو شدید آبی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب میں ’ہریکی بیراج‘ کو مرکزی نقطہ بنا کر دریائے چناب، جہلم اور انڈس کو راوی اور بیاس کے ذریعے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت نے جنگ میں شکست کے بعد سندھ طاس معاہدے کو ہتھیار بنانے کی کوشش کی، وزیراعظم شہباز شریف اس مقصد کے لیے تقریباً 200 کلومیٹر طویل چینل اور 12 بڑے سرنگوں پر مشتمل نظام پر غور کیا جا رہا ہے، تاکہ مغربی دریاؤں کے پانی کو مشرقی دریاؤں کے نیٹ ورک میں...
    واشنگٹن کے دورے پر موجود پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ بلاول بھٹو نے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ سے خطاب کے دوران دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہو گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے۔ چیئرمین پی پی پی اور پارلیمانی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی...
    گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرائے گئے جنگی طیاروں کے پائلٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ حال ہی میں معروف اینکر پرسن نے بتایا ‘بھارت کے تباہ ہوئے طیاروں کے دو پائلٹس کی موت ہوگئی تھی، جب کہ تین زخمی تھے جو زیرِ علاج تھے’۔ اینکر پرسن نے بتایا کہ ‘ جب میں نے ائیرفورس کے لوگوں سے پوچھا کہ یہ معلومات آپ تک کیسے پہنچتی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ تفصیلات ہمیں ہمارے آن گراؤنڈ انٹیلیجنس کے ذریعے ملتی ہے، ہم اپنی متعدد انٹیلیجنس ایجنسیز سے تصدیق کرکے بتاسکتے ہیں کہ یہ ہوا ہے’۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور آبی جارحیت ہے، معرکہ حق کی طرح بھارت کو اس کی آبی جارحیت کا قومی سلامتی کمیٹی کے 24 اپریل کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کے تحت جواب دیں گے اور پاکستان اس معرکہ میں بھی فتح سے ہمکنار ہوگا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آبی وسائل سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں سمیت تمام وفاقی اکائیوں کو ملک میں نئے پانی کے ذخائر کی تعمیر کے حوالے...
    ایک اندازے کے مطابق ایک ارب امریکی ڈالر فی سیلیبریٹی کل مالیت ہونے کے باوجود 40 کروڑ سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے مسٹر بیسٹ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس پیسے بہت کم ہیں جس کی وجہ سے اپنی منگیتر سے شادی کرنے کے لیے انہیں خاندان کی جانب سے مالی معاونت درکار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 30 کروڑ سبسکرائبرز حاصل کرنے والے پہلے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کون ہیں؟ مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے  جن کا کہنا ہے کہ اپنی منگیتر اور کنٹینٹ کریئٹر تھیا بوائسن سے شادی کے لیے فنڈز کے لیے انہیں اپنے خاندان کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ایسے پیسے کا اچار ڈالنا ہے؟ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ پر انہوں نے لکھا کہ...
    شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں بااثر شخص سلمان فاروقی کے تشدد کا نشانہ بننے والے موٹرسائیکل سوار اور اُس کی بہن کی تفصیلات سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ڈیفنس فیز 6 میں مہنگی گاڑی میں سوار شخص نے مبینہ طور پر موٹرسائیکل سوار کی ہلکی سی ٹکر لگنے کے بعد نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس موقع پر نوجوان کی بہن ہاتھ جوڑ کر فریادیں اور پاؤں پکڑنے تک کو تیار تھی مگر ملزم نے ایک نہ سنی اور لڑکی کو پیچھے ہٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے تشدد کرتا رہا۔ متاثرہ بہن بھائی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے غائب ہیں تاہم ساؤتھ پولیس نے اُن کا سراغ لگا لیا ہے۔...
    بھارت میں سکھ اکثریت علاقوں بالخصوص پنجاب میں ہندوستانی حکومت کے خلاف نئے سرے سے مزاحمتی تحریک کے آثار نمایاں ہورہے ہیں۔ گزشتہ شب جالندھر کے علاقے پھلور کی رادھا سوامی کالونی میں نصب بھیم راج رام جی امبیدکر کے مجسمہ کا چہرہ کالا کردیا گیا۔ اور وہاں خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔ مجسمے کے مقام پر خالصتان زندہ باد، شہید جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ زندہ باد اور امبیدکر مودی مردہ باد کے نعرے دیواروں پر لکھ دیے۔   View this post on Instagram   A post shared by Sikhs For Justice (@sikhsforjustice) سکھس فار جسٹس کے رہنما اور حریت پسند سکھ رہنما گورپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ جون 1984 میں سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب پر...
    اسرائیل کے علاقے کفر قاسم ایک ریسٹورینٹ میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ریسٹورینٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ عدی شعبان اور 29 سالہ سعید شعبان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق شہر لُد سے تھا جن میں عدی کی منگنی آنے والے کل (اتوار) کو ہونا تھی جب کہ سعید دو بچوں کا باپ ہے۔ عدی شعبان معروف ٹیکسی ڈرائیور امین شعبان کا بیٹا تھا جو 2016 میں تل ابیب میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے میں مارے گئے تھے۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مشتبہ ملزم 22 سالہ نوجوان کا تعلق رملہ شہر...
    بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائےچناب کے بہاؤ میں بڑی کمی واقع ہوگئی، گزشتہ روز کےمقابلےہیڈمرالہ میں دریائےچناب پر پانی کی آمد میں 54 ہزار 200 کیوسک کی کمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائےچناب کے بہاؤ میں بڑی کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز کے مقابلے ہیڈمرالہ میں دریائے چناب پر پانی کی آمد میں 54 ہزار 200 کیوسک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں آج پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک رہ گئی جبکہ گزشتہ روز یہاں پانی کی آمد98 ہزار200 کیوسک تھی۔ ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77...
    امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر نے امریکی تھنکس ٹینکس کے سامنے بھارت کے گھناؤنے چہرے کو ایک بار پھر سے بے نقاب کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے امریکی تھنک ٹینکس کے اراکین سے اہم گفتگو کی۔ انہوں نے پاک بھارت تعلقات کی پیچیدگیوں، خطے میں پائیدار امن  کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کے مضمرات،  حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت  کے کردار،  بھارتی قیادت  کے  حالیہ   اشتعال  انگیز بیانات  اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے  فکری رہنماؤں سے تفصیلی  تبادلہ خیال کیا۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ  بھارتی پارلیمنٹ میں "اکھنڈ بھارت" کا نقشہ  بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم...
    حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں فرانس کے جدید لڑاکا طیارے رافیل کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا۔ پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 7 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔عالمی میڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی کو بھارت کے لیے ذلت آمیز شکست قرار دے چکا ہے۔عسکری ماہرین کے مطابق پاکستان نے پہلی بار رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرا کر بھارت پر اپنی فضائی برتری ثابت کردی ہے۔اس حوالے سے فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ گزشتہ روز پیرس میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران...
    آصف اقبال  بھارت کی جانب سے گزشہ دنوں جنگی جارحیت کے دوران سکھوں کے مذہبی مقام ننکانہ صاحب پر ڈرون حملہ کیا گیا جس پر دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ اس وقت آصف اقبال پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین گوپال سنگھ چاولہ کے ساتھ موجود ہیں، وہ کیا بتاتے ہیں، جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 ) بھارتی ریاست کیرالہ میں حکام نے تیل اور خطرناک مواد لے جانے والے بحری جہاز کے ساحل کے قریب ڈوبنے اور اس کے کارگو سے رساﺅکے بعد الرٹ جاری کر دیا ہے یہ رساﺅ لائبیریا کے جہاز سے ہو رہا ہے جو گزشتہ روز کیرالہ کے ساحلی شہر کوچی کے قریب ڈوبا گیاتھا یہ کارگو جہاز وزنجم بندرگاہ سے کوچی کی طرف جا رہا تھا. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کیرالہ کا یہ ساحلی علاقہ حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے اور ایک اہم سیاحتی مقام بھی ہے جہاز پر سوار عملے کے تمام 24 ارکان کو بچا لیا گیا ہے لیکن جہاز کے 640 کنٹینرز میں سے کچھ مواد مبینہ...
    لاہور: سبزہ زار میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیکر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی۔   انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 2 سگے بھائی اور ان کا ساتھی شامل ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنا پر شہری منیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان...
    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان  سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے بیانات ہندوتوا کی دہشت گردانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ مختلف ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ   بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ بندی   میں امریکا نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے بذات خود  جنگ بندی کا اعلان اس حوالے سے امریکی کردار کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت  کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت کے حوالے سے امریکی  صدر  کی کوششوں  کی قدر کرتے...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےپاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں کلیدی کردار کو چھپانے سے متعلق مودی سرکار کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہو پار ہیں۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واضح کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی کردار واضح ہے۔ صدر ٹرمپ امن کے داعی ہیں۔ امریکا میں مختلف ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں سیفر پاکستان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار قابلِ تحسین ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے بذات خود جنگ بندی کا اعلان اس حوالے سے امریکی کردار کو واضح کرتا ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق مشیر امریکی قومی سلامتی کے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اپنی نیوکلیئر سکیورٹی سسٹم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے حوالے سے پر اعتماد ہے، جان بولٹن کے ریمارکس راج ناتھ سنگھ کے بیان کے بعد آئے، راج ناتھ سنگھ ایک ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما ہیں، راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی بار بار دھمکیاں دی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ عالمی برادری کو بھارت کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق فکر ہونی چاہئے، بھارتی جوہری ہتھیار راج ناتھ سنگھ جیسے لوگوں کے کنٹرول میں...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں، اُس کا ثبوت دیں گے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے بھارتی پراکسی کے طور پر کام کررہی ہے۔خضدار واقعے پر ہم جو کہہ رہے ہیں اس کا ثبوت دیں گے، بھارت پیسہ  دیتا ہے، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے یہاں خونریزی کرتی ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے 9 لاکھ فوج رکھی ہوئی ہے، ہم کہہ رہے ہیں کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کرائی جائے۔حالیہ پاک ،بھارت جنگ میں ہم نے 3سے 4 دن بہت...
    وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور خضدار دھماکے میں زخمی ہونے والے اسکول سے بچوں کی عیادت کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خضدار میں بچوں کی اسکول وین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے کوئٹہ کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم، آرمی چیف نے زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی ہمراہ تھے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کا بچوں کی شہادت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسکول...
    سٹی 42:خضدار میں اسکول وین پر دہشتگرد حملہ، 3 بچے اور 2 جوان شہید، 39 بچے زخمی ہوگئے  وزیر اعظم شہباز شریف ہنگامی طور پر کوئٹہ پہنچ گئے ، آرمی چیف اور وفاقی وزراء  بھی وزیر اعظم کے ہمراہ  کوئٹہ  کے ہنگامی دورے پر موجود ہیں ،خضدار حملے کے 8 بچے تشویشناک حالت میں، وزیراعظم  نے  زخمی بچوں کی عیادت کی  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  دہشتگردی کی یہ بزدلانہ واردات بھارت کے ایجنٹوں کی کارستانی ہے،دشمن کا ہتھیار بننے والے دہشتگرد بلوچ و پشتون عوام کی اقدار پر داغ ہیں،بھارت دہشتگردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے،بھارتی چالاکی بے نقاب، خود کو مظلوم ظاہر کر کے اصل مجرم چھپا رہا ہے،پوری قوم افواج...
    وزیراعظم  شہباز شریف نے خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کیں، بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار کیا اور بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے  ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واقعے میں زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کے...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم  شہباز شریف نے خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسکول بس پر حملہ کرکے درندگی کی تمام حدیں پار کیں، بھارتی سرپرستی میں پلنے والے ان دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار کیا اور بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے  ذمہ داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج...