2025-10-04@16:42:41 GMT
تلاش کی گنتی: 87
«جدید ٹیکنالوجی کا استعمال»:
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، جدید اینٹی سموگ گن کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسائی جاتی ہے، اس پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے ذرات کو صاف کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی سائنس اور ٹیکنالوجی نے ایک اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ہیفائی میں موجود چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف پلازما فزکس نے اپنے شراکتی اداروں کے ساتھ مل کر ایسا سپر کنڈکٹنگ مقناطیس تیار کیا ہے جس نے دنیا میں مقناطیسی فیلڈ کی سب سے بڑی شدت پیدا کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔اس منفرد کامیابی میں تیار کیا گیا مقناطیسی نظام 3 لاکھ 51 ہزار گوس کی فیلڈ بنانے میں کامیاب رہا، جو سائنس کے شعبے میں ایک غیر معمولی سنگ میل ہے۔یہ تحقیق ہیفائی انٹرنیشنل اپلائیڈ سپر کنڈکٹیویٹی سینٹر، ہیفائی کمپریہنسو نیشنل سائنس سینٹر اور بیجنگ کی مشہور سِنگھوا یونیورسٹی کے اشتراک سے ممکن ہوئی ہے۔اس منصوبے کو کئی برسوں کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ انہی اقدامات کے تسلسل میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز لاہور میں نومبر میں ASEAN کیپیسٹی بلڈنگ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پانچ روزہ عالمی کانفرنس 17 تا 21 نومبر منعقد ہوگی جس میں ASEAN کے 11 رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندگان شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے دوران سیف سٹیز اتھارٹی کے اے آئی پر مبنی اقدامات، جدید ٹیکنالوجی ماڈلز اور سٹیزن سینٹرک سروسز کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس میں اے آئی بیسڈ پولیسنگ، سمارٹ سرویلنس، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات پر خصوصی سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین کے صوبہ ہونان میں مختلف اداروں اور کمپنیوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی سڑکوں کی تعمیر سے خلا کی تسخیر کی طرف بڑھ رہی ہے اور سی پیک کے تحت دونوں ممالک خلائی ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔پروفیسر احسن اقبال نے ہونان سیٹلائٹ اسپیس ٹیکنالوجی کا دورہ کیا اور کہا کہ چین کے تعاون سے پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں ایک نیا باب رقم کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ خلائی ٹیکنالوجی پاکستان کو قومی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے مزید بتایا...
اقوام متحدہ کے 80ویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین، بلال بن ثاقب نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت (AI) ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جو اس ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، وہی آنے والے وقت میں معاشی طاقت بھی بنیں گے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کی 250 ملین کی نوجوان آبادی اور دنیا کی چوتھی بڑی فری لانس مارکیٹ ہونے کی حیثیت سے، پاکستان کے پاس ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے...
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی اور جیل خانہ جات کے ڈیٹا انٹیگریشن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، فرانزک سائنس ڈیٹابیس کی مدد سے قتل، ڈکیتی، ریپ اور راہزنی سمیت 240 اندھے مقدمات میں ملزمان کا تعین کیا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فرانزک سائنس اتھارٹی کے پاس اس وقت 4 لاکھ 40 ہزار قیدیوں کے فنگر پرنٹس کا ریکارڈ موجود ہے، جبکہ مزید قیدیوں کے بایومیٹرک ڈیٹا کو شامل کرنے کے لیے پریزن افسران کی خصوصی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ کیوں؟ محکمہ داخلہ نے بتادیا تربیتی سیشن میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی...
مصر کے تاریخی اور ثقافتی شہر اسکندریہ میں 10ویں عالمی سی آئی او-200 گلوبل سمٹ کا گرینڈ فینالے نہایت شاندار اور پر وقار انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ اس عالمی سطح کے ٹیکنالوجی ایونٹ میں 50 سے زائد ممالک کے 200 سے زیادہ ممتاز آئی ٹی ماہرین، چیف انفارمیشن آفیسرز (CIOs) اور ٹیکنالوجی لیڈرز نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیکنالوجی اکانومی، پاکستان کی نئی منزل تقریب کا آغاز روایتی مصری ثقافتی رقص اور فنکارانہ مظاہروں سے کیا گیا، جس نے شرکاء کو مصر کی تہذیب و تاریخ سے روشناس کرایا۔ سمٹ کا باضابطہ افتتاح سی آئی او-200 مصر کے سفیر ڈاکٹر محمد حمید نے کیا۔ پاکستان کی فعال نمائندگی پاکستان کی نمائندگی عالمی سطح پر نمایاں انداز میں کی گئی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیے گئے وزیر نے پارلیمنٹ میں خطاب کرکے نئی مثال قائم کردی۔یہ تاریخی موقع البانیہ کی پارلیمنٹ میں پیش آیا جہاں اے آئی سے بنائے گئے پہلے حکومتی وزیر نے خطاب کیا۔ اس وزیر کو البانوی ثقافتی لباس پہنایا گیا تھا اور اس کا نام ’ڈیلا‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے “سورج”۔اپنے خطاب میں ڈیلا نے کہا کہ وہ انسانوں کی جگہ لینے نہیں بلکہ ان کی مدد کرنے کے لیے آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین اور جمہوری اقدار کو اصل خطرہ مشینوں سے نہیں بلکہ اُن غیر انسانی فیصلوں سے ہے جو اقتدار میں موجود انسان کرتے ہیں۔ ان الفاظ نے حاضرین...
چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں ڈاکٹروں نے پہلی بار اے آئی اور روبوٹ کی مدد سے پتّے کا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔ ہسپتال کلینیکا لاس کونڈیس میں کئے گئے اس آپریشن میں جدید سرجیکل سسٹم مارس (MARS) پلیٹ فارم استعمال کیا گیا، جو روبوٹک بازوؤں اور مصنوعی ذہانت کے ملاپ سے بنایا گیا ہے. یہ جدید سسٹم ایسا روبوٹک بازو فراہم کرتا ہے، جو آلات کو مریض کے جسم کے اندر مقناطیس کے ذریعے حرکت دیتا ہے، جبکہ دوسرا بازو ایک خودکار کیمرے سے لیس ہے، جو سرجن کے ہاتھ یا پاؤں کی حرکت پر کنٹرول ہوتا ہے۔ ہیڈ آف سرجری ڈاکٹر ریکارڈو فنکے کے مطابق یہ دنیا کی پہلا روبوٹ آپریشن ہے جس میں کسی مریض پر محفوظ...
آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر سے ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی، تاہم ایک تازہ ترین سرکاری رپورٹ میں اس منصوبے کو کئی حوالوں سے متنازع اور خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق آسٹریلیا میں کی جانے والی سرکاری آزمائش میں عمر کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجیز کا تجربہ کیا گیا تاکہ نابالغ بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے روکا جا سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ یہ نظام مؤثر ثابت ہوسکتا ہے لیکن اس میں غلطیوں سے بچنا ممکن نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے کم عمر بچوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا تو کتنی...
لاہور: ملک کی تاریخ میں پہلی بار سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرون سے دشوار گزار دور افتادہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے بعد کامیاب ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ڈرون کیمرے کی مدد سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرویلنس آپریشن بھی جاری ہے۔ جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس سرگودھا روڈ اور دیگر علاقوں میں ڈرونز کی مدد سے سیلابی ریلے میں گھرے افراد اور لائیو اسٹاک کی تلاش کی جا رہی ہے۔ تھرمل امیجنگ کیمرے نے سیلابی پانی میں گھرے ہوئے پانچ افراد اور مویشیوں کی نشاندہی کی۔ لوکیشن ٹریس کر...
ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے سیلابی پانی میں محصور افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہوائی کے جزیروں میں ڈرونز کے ذریعے ہزاروں مچھروں کی کیوں برسائی جارہی ہے؟ سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے دشوار گزار اور دورافتادہ علاقوں میں متاثرین کو کامیابی سے تلاش کیا گیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن انجام دیا گیا۔ جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس، سرگودھا روڈ اور قریبی...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء ) پاکستان اور امریکہ کا دہشتگردی میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی جس میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا، اس کے علاوہ امریکہ نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا۔ مشترکہ اعلامیے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ نے...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی جس میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا، ساتھ ہی امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے جعفر ایکسپریس اور خضدار اسکول بس حملے میں جانی نقصان پر تعزیت کی۔ سیکیورٹی چیلنجز اور نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ادارہ...
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق یہ اقدام صوبے میں دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پہلی بار اینٹی ڈرون گن کو استعمال کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ گن پشاور سے بنوں پولیس کو فراہم کی گئی ہے، جسے دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پشاور سینٹرل پولیس آفس نے مزید بتایا کہ اینٹی ڈرون...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے لاہور لیبارٹریز کے ٹیسٹ اور تجزیئے کو عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس ضمن میں چیئر مین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر سید حسین امام عابدی اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قرت العین سید کے اقدامات کی مکمل توثیق کرتے ہوئے ڈاکٹر قرت العین کی خدمات بطور کنسلنٹ حاصل کر نے اور پی سی ایس آئی آر کی لیبارٹریز جنوبی پنجاب خاص طورپر ملتان میںقائم کر نے کی سفارش کی ہے ۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر)لیبارٹریز کمپلیکس لاہور میں خواجہ...
سابق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور حالیہ دنوں میں اسرائیل ایران' پاکستان انڈیا اور روس یوکرین جنگ نے جدید جنگ کا جو منظرنامہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ مستقبل کی جدید جنگیں توپوں' ٹینکوں میزائلوں سے زیادہ سائبر اسپیس' آرٹیفشل انٹیلیجنس' ڈرون ٹیکنالوجی 'ہیکرز'سٹیلائٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑی جائیں گی اور آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ہر طرح کی مہارتوں پرعبور رکھنے والا دماغ ہی مستقبل کے میدان جنگ میں سب سے بڑا ہتھیار ہوگا۔ روائتی حریفوں کے مابین جنگ اور امن دونوں حالتوں میں ہائبرڈ وار فئیر تو مسلسل جاری رہتی ہے اور اب اس میدان میں اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال نے اسے اور...
ستاروں سے لوہے تک بلقیس کے عرش سے مصنوعی ذہانت تک ڈاکٹر منصور ملکبانی مملکتِ محبت قرآن کریم الٰہی علم کا ایک لازوال کوڈقرآن کریم صرف ہدایت کی کتاب نہیں، بلکہ یہ ایک زندہ خزانہ ہے الٰہی علم کا، جو اپنی آیات میں سائنس، ٹیکنالوجی، فلکیات، انجینئرنگ، فزکس، مواصلات اور مستقبل کی پیشن گوئیوں کے نقشے رکھتا ہے۔ اسی لئے ہمیں تاکید کی کہ تدبر اور تفکر کرو۔ اور جب ہم مصنوعی ذہانت (AI) اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو کر قریب ہی AGIکے محیر العقول دور میں ہو رہے ہیں، قرآن ہمارے سامنے ایک ایسے صحیفے کے طور پر سب کچھ بیان کرتا ہے جو اپنے وقت سے بہت آگے ہے ایک ایسا کلام جو ان سائنسی...
کراچی: لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افرادکی نشاندہی کیلیے ریسکیو 1122 کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات استعمال کیے گئے، ان آلات میں زندگی کی علامت ظاہر کرنے والا ڈیٹیکٹر سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس حوالے سندھ حکومت کے ریسکیو 1122 کے ڈپٹی کمانڈر حماد قریشی نے ایکسپریس کو بتایا کہ زلزلے یا کسی وجہ سے کوئی عمارت گرجائے تو اس کے ملبہ تلے کسی شخص کو زندہ نکالنا سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے، اس دوران ریسیکو اینڈ ریلیف آپریشن احتیاط سے کیا جاتا ہے، ریسیکو 1122 کا شعبہ اربن رییسکو یونٹ ملبے میں دبے افراد کی نشاندہی کیلیے کام کرتا ہے، یہ ٹیم خصوصی تربیت یافتہ ہوتی...
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے واضح کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کی عالمی سطح پر تنظیمِ نو کے باوجود کمپنی کی پاکستان میں طویل المدت موجودگی اور شراکت داری متاثر نہیں ہوگی۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ حکومت مائیکروسافٹ کی علاقائی اور عالمی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ پاکستان میں کمپنی کی اسٹریٹجک شمولیت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مائیکروسافٹ نے اپنے عالمی ادارہ جاتی ڈھانچے میں تبدیلیوں کے تحت پاکستان میں اپنے لائژن آفس کے مستقبل پر غور شروع کر دیا ہے۔ کمپنی اپنے کاروباری ماڈل کو روایتی ’آن پریمیس‘ سافٹ ویئر فروخت سے ہٹا کر کلاؤڈ پر مبنی، پارٹنر...
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سی ٹی او اسلام آباد ذیشان حیدر کااس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اب ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور سی ٹی اواسلام آباد نے کہاہے کہ اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر جدید کیمروں سے لیس ڈرون اڑائے جائیں گے، ڈرونز کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان ہوگا۔...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل و ہائی پروفائل کیسز کو حل کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پرو فائل کیسز انتہائی قلیل مدت میں حل کیے ہیں،سردار فہیم قتل کیس کو حل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس کا استعمال قابل تحسین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ اسلام آباد پولیس نے بڑی کامیابی کرتے ہوئے ثنا یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل کیسز سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ’’اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو نہ صرف ملک کی مالی خودمختاری کی علامت ہے بلکہ عالمی معیشت میں پاکستان کی ایک نئی پہچان کے طور پر ابھرنے کا پیش خیمہ بھی ہے۔ وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل شناخت کو نئے خطوط پر استوار کیا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان اب صرف صارف نہیں، بلکہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فعال معمار بننے جارہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں 40 ملین سے زائد کرپٹو صارفین کے درمیان پاکستان کی موجودگی اب پہلے سے کہیں زیادہ...
پشاور: خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں دہشت گردوں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ صوبائی پولیس نے اینٹی ڈرون جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس کے ذرائع کے مطابق حالیہ سیکیورٹی حالات اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے اور جنگی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی گئی ہے، ابتدائی طور پر اینٹی ڈرون گن پولیس نے خریدلی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں ایسی ٹیکنالوجی خریدی جائے گی جس سے اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے ڈرون کو ہیک کرکے مار گرانے کا کام لیا جائے گا اور اس کی حالیہ بجٹ میں منظوری دے دی گئی۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق اینٹی ڈرون سسٹم ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا پولیس نےجدید اینٹی...
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم نہ صرف اہم سرکاری عمارتوں، شخصیات اور تقریبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ اسے محرم کے جلوسوں میں سیکیورٹی اقدامات کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں دہشتگردوں...
لاہور: سابق سفیر جوہر سلیم کا کہنا ہے کہ ایران کا قطر میں امریکی اڈے پر حملہ بنیادی طور پر اپنے لوگوں کو مطمئن کرنا تھا کہ ہم نے امریکی حملے کے جواب میں اس کے اڈے پر حملہ کیا ہے، آپ نے دیکھا کہ انھوں نے پہلے قطر کو مطلع کیا پھر امریکا کو بھی اطلاع دی، پھر جب میزائل فائر کیے گئے تو وہ آسانی سے روک لیے گئے، کسی قسم کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوا. ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اس خطے میں امریکی اڈے خلیجی ممالک میں ہی ہیں تو وہ جہاں پر بھی حملے کرتے وہ یو اے ای ہوتا، بحرین ہوتا یا دوسرے...

پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے، وفاقی وزیرشزہ فاطمہ خواجۃ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کا مصنوعی ذہانت اور جیو سپیشل ٹیکنالوجی میں انقلابی منصوبہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کر رہا ہے،پاکستانی ٹیموں کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی عملی تصویر ہے۔منگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق گوگل سلوشن چیلنج 2025 کے فائنلز میں شرکت سے قبل گو جیمہ ٹیم نے وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے منیلا روانگی سے قبل ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ...
نیب اسلام آباد/راولپنڈی نے مالیاتی بدعنوانی کے خلاف تحقیقات میں مؤثر اور تیز رفتار نتائج کے لیے جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز کر دیا ہے، جس سے پیچیدہ مالیاتی ڈیٹا کا تجزیہ اب کہیں زیادہ مؤثر اور شفاف انداز میں ممکن ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب اسلام آباد/راولپنڈی نے بڑے مالیاتی مقدمات میں بینکنگ ریکارڈ، مالیاتی لین دین اور منی ٹریل کی جانچ جدید AI سسٹمز کے ذریعے شروع کر دی ہے، جن کی مدد سے ڈیٹا میں چھپے روابط اور مشکوک ٹرانزیکشنز کی نشاندہی تیزی اور جامع انداز سے انجام دی جا رہی ہے۔ اسی مقصد کے تحت نیب اسلام آباد/راولپنڈی کی ایک ٹیم نے نیشنل سینٹر آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس (NCAI) اسلام آباد کا...
گاڑیوں کے لیے معروف جاپانی کمپنی ہونڈا نے حیران کن طور پر خلائی دوڑ میں بھی قدم رکھ دیا ہے، اور 17 جون کو شمالی جاپان کے جزیرے ہوکائیدو میں اپنے پہلے قابلِ استعمال راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ راکٹ 1000 فٹ کی بلندی تک گیا اور پھر کامیابی سے زمین پر واپس لینڈ کرگیا۔ ہونڈا نے اس منصوبے پر 2021 میں تحقیق کا آغاز کیا تھا مگر اس کے بعد خاموشی اختیار کر لی، یہاں تک کہ اب اچانک تجربہ سامنے آیا۔ یہ راکٹ 6.3 میٹر لمبا اور 1312 کلوگرام وزنی تھا، جس کی تیاری میں ہونڈا کی خودکار ڈرائیونگ سے متعلقہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اس تجربے کی کامیابی ایک بڑی...
برطانوی یونیورسٹی کے طبیعیات دانوں نے نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا آلہ بنایا ہے جسے انہوں نے "دنیا کا سب سے چھوٹا وائلن" قرار دیا ہے، جسے مائیکرواسکوپ کے بغیر دیکھا نہیں جاسکتا۔ لوفبورو یونیورسٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹینم سے بنا وائلن 35 مائیکرون لمبا اور 13 مائیکرون چوڑا ہے۔ واضح رہے کہ ایک مائیکرون ایک میٹر کا دس لاکھ واں حصہ ہوتا ہے یہ وائلن انسانی بال سے بھی باریک ہے، بال کی موٹائی عام طور پر 17 سے 180 مائیکرون کے درمیان ہوتی ہے۔ محققین نے موسیقی کا یہ انتہائی باریک آلہ اپنی نئی نینو لیتھوگرافی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کےلیے تیار کیا، یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) ایک دہائی پہلے حج کے دوران موبائل فون جو معجزے دکھاتے تھے اور موٹر کار سالانہ حج کے دوران سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ہائی ٹیک ہوتی تھی۔ رواں سال اس میں ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ سعودی حکام اب حج کی ادائیگی اور مذہبی مشورے پیش کرنے کے لیے تھرمل امیجنگ اور روبوٹوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ عازمین حج کی حفاظت کے لیے ڈرون، اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ کیا ہائی ٹیک حاجیوں کو زیادہ تحفظ دے سکتی ہے؟ سعودی عرب کی Nusuk ویب سائٹ اور اسی نام کی ایک فون ایپلی کیشن عازمین کے زیادہ ہجوم کو...
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ہم کوئی پیسے خرچ کرکے بٹ کوائن نہیں خرید رہے ۔پاکستان میں جو بٹ کوائن ضبط کیےگئے ہیں ان کو استعمال کریں گے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بٹ کوائن میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہا بلکہ دنیا کی دوسری کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر بجلی فراہم کرے گا۔کرپٹو کو ریگولیٹ نہ کرنا رسک ہےتاہم کرپٹو شفاف اور ٹریس ایبل ہے۔عالمی سطح پر غلط سرگرمیوں کےکرپٹوکےاستعمال کی شرح 0.024 فیصد اور کیش کی شرح 2 سے4 فیصدہے۔منی لانڈرنگ میں کرپٹو کے استعمال کی شرح کیش سے بہت کم ہے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ...

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر سمز بلاک کرنے کا فیصلہ: 31 دسمبر تک چہرہ شناس ٹیکنالوجی نافذ کریں: محسن نقوی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بڑے اہم فیصلے کئے۔ زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر داخلہ نے ملک بھر میں چہرہ شناسی (فیشل ریکوگنیشن) ٹیکنالوجی کے نفاذ کو 31 دسمبر تک یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے سیکٹر آئی 8 میں 10 منزلہ نادرا میگا سینٹر کا بھی سنگ بنیاد بھی رکھا۔ آئی ایٹ نادرا میگا سینٹر کی تکمیل جون 2026ء میں متوقع ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت...
اسلام آباد : پاکستان کی ڈاکٹر ماہرہ عبدالغنی نے کیمبرج یونیورسٹی سے مٹیریل سائنس اور میٹالرجی میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ اس شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ ڈاکٹر ماہرہ نے اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز پاکستان سے انجینئرنگ کی ڈگری کے ساتھ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے جرمنی اور فرانس میں تعلیم حاصل کی جہاں انہیں یورپی یونین کے مشہور 'ایراسمس منڈس اسکالرشپ' سے نوازا گیا۔ ان کی پی ایچ ڈی تحقیق کا موضوع 2D میٹیریلز تھا، جو جدید الیکٹرانکس میں درپیش چیلنجز کا حل فراہم کرتا ہے۔ دورانِ تحقیق انہوں نے نانو فابریکیشن جیسے جدید اور پیچیدہ ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل...
بانی، مملکتِ محبتہم اس وقت تاریخ کے نازک ترین موڑ پر کھڑے ہیں جہاں ایک طرف مصنوعی ذہانت (AI)، میٹاورس، اور ڈیجیٹل انقلاب ہے،اور دوسری طرف روحانیت، ایمان، اور اخلاقی بیداری کی گم ہوتی روشنی۔آج کا نوجوان اسکرین کی چمک، ورچوئل حقیقتوں، اور کوڈز کی دنیا میں کھو گیا ہے۔روحانیت، عبادت، اور خدا کا تصور ،، اس کے لیے پرانے زمانے کی کہانی بنتی جا رہی ہے۔روایتی علما اور روحانی مشائخ، جو کبھی انسانیت کے نگہبان تھے،اب منظر سے یا تو غائب ہیں، یا پھر مادیت، شہرت، اور سیاست کے اسیر ہو چکے ہیں۔ڈیجیٹل دنیا میں ’’ایمان‘‘ کی جگہ ’’فالوورز‘‘ نے لے لی ہے۔’’ذکر‘‘ کی جگہ ’’نوٹیفکیشنز‘‘ ، اور ’’سجدے‘‘ کی جگہ ’’سیلفیاں‘‘ آ گئی ہیں۔دجال کا دور اور AI...
پی اے ای سی اعلامیہ کے مطابق 28 مئی پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی خوشی منانے کا دن ہے، صحت، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم تکبیر پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پی اے ای سی اعلامیہ کے مطابق 28 مئی پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی خوشی منانے کا دن ہے، صحت، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں قائم 20 کینسر ہسپتال تشخیص و علاج کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں، پاکستان...

پی ایس ایل اور پاکستان بنگلہ دیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا استعمال کیوں نہیں کیا گیا ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
پی ایس ایل اور پاکستان بنگلہ دیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کا استعمال کیوں نہیں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل اور پاک بنگلہ دیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے پیچھے آئی سی سی کے سربراہ نکلے،سیزفائر کے باوجود ہاک آئی کمپنی نے پی سی بی کو پاکستان نہ آنے سے متعلق آگاہ کیا۔ ہاک آئی کمپنی نے پی سی بی کو جواب دیاکہ جنگ کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اپنا اسٹاف نہیں بھیجنا چاہتے،پی سی بی نے ہاک آئی کمپنی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،انٹرنیشنل کھلاڑی ٹیم یہاں موجود ہے،ہم آپکے اسٹاف کو صدارتی لیول کی سکیورٹی،بلٹ پرووف گاڑیاں دینگے۔ آئی سی...
یوم تکبیر، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوم تکبیر کے موقع پر جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے 28 مئی 1998 کو حاصل کی گئی جوہری صلاحیت کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اس دن کو نہ صرف دفاعی خودمختاری کی علامت قرار دیا بلکہ قومی ترقی، صحت، توانائی اور زراعت میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حوالے سے پاکستان کی نمایاں پیش رفت کو بھی اجاگر کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، ملک کا معتبر جوہری ادارہ ہونے کے ناطے، فلاح عامہ کے لیے نیوکلیئر سائنس سے مستفید ہونے کی کوششیں جاری رکھے...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا انضمام محض جدیدیت نہیں بلکہ عدالتوں کو زیادہ قابل رسائی، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہے۔ قانون و انصاف کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام ’پاکستان کے عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال: امکانات اور وعدے‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس سمپوزیم کو بروقت اور مستقبل بین قرار دیا، جو قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی (NJPMC) کے آئندہ اجلاس کے اصلاحاتی ایجنڈے کے عین مطابق ہے۔ یہ بھی پڑھیں عدالتی نظام میں بہتری کے لیے چیف جسٹس کی کوششیں جاری سمپوزیم میں اعلٰی عدلیہ کے جج صاحبان، بین الاقوامی ماہرین اور اعلیٰ سرکاری حکام نے...
لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے 26 مئی کو سپریم کورٹ میں سمپوزیم کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں سپریم کورٹ پاکستان، آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ کے ججز و افسران جبکہ گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ کے ججز و افسران شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر کل سمپوزیم کا انعقاد ہوگا۔ سمپوزیم کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، سمپوزیم کا عنوان "پاکستان میں عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال، امکانات اور وعدے" ہے۔ لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے 26 مئی کو سمپوزیم کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں سپریم کورٹ پاکستان، آزاد جموں و کشمیر...
سعودی عرب نے غیرقانونی طریقے سے حج کرنے والوں کے خلاف جدت پسندانہ اقدام اٹھاتے ہوئے ڈرون ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا شروع کر دیا ہے۔ مکہ مکرمہ کی مقدس حدود میں اب جدید ڈرونز کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں روزانہ سیکڑوں غیرقانونی حجاج کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ جدید نظام غیرقانونی حجاج کو پہچاننے اور انہیں روکنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ ڈرونز کی مدد سے نہ صرف مکہ کی گلیوں بلکہ پہاڑی راستوں پر بھی کڑی نگرانی کی جاسکتی ہے، جہاں سے غیرقانونی حجاج داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک اور اہم پیشرفت میں، سعودی حکام نے مکہ مکرمہ میں جعلی حج پرمٹ...
گوگل نے ویو 3 (Veo 3) نامی اپنی نئی AI ویڈیو جنریٹر ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے، جس نے لانچ ہوتے ہی سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ ویو 3 صرف خوبصورت اور حقیقت سے قریب ترین ویژولز تخلیق نہیں کرتا، بلکہ اس میں حقیقت سے ہم آہنگ آوازیں، جیسے کہ کرداروں کی گفتگو اور جانوروں کی آوازیں، بھی قدرتی انداز میں شامل ہوتی ہیں، جس سے یہ اپنے طرز کی ایک منفرد AI ٹیکنالوجی بن چکی ہے۔ جہاں دیگر پلیٹ فارمز، جیسے کہ OpenAI کا Sora، صرف ویڈیوز کی تخلیق پر توجہ دیتے ہیں، وہیں گوگل کا ویو 3 سِنکرونائزڈ آڈیو کو براہ راست ویڈیو کے ساتھ ضم کر کے AI ویڈیو جنریشن کو...

چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ، چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ایئر چیف سے چینی سفیر کی ہونے والی ملاقات میں ادارہ جاتی سطح پر روابط، دفاعی تعاون، خطے کی بدلتی جیو اسٹریٹیجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمت عملیوں...
وفاقی دارالحکومت کے ناکوں پرجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس نے ریڈ زون سمیت وفاقی دارالحکومت کے ناکوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی دارالحکومت میں ناکوں پرجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کرلیاگیا۔ پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے چھ ناکے ڈیجیٹلائزڈ کر دیے گئے ہیں۔ ناکوں پر تعینات تمام پولیس اہلکارباڈی کیم کٹ لازمی استعمال کریں گے۔ذرائع کے مطابق شہری اب ویڈیو لنک کے ذریعے پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت بھی کر سکیں گے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر تمام ناکوں کا سیکیورٹی ڈیزائن تبدیل کیا جا رہا ہے۔تمام ناکوں سے روایتی بیریئرز ہٹا کر لین سسٹم...
مہارت یا ٹیکنالوجی کا کمال:پاک فوج کے ہاتھوں تباہ رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے کیسے جان بچائی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے اپنی جان کس طرح بچائی؟ اس حوالے سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں بتا دیا۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے مار گرائے، جن کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ایجیکشن سسٹم کے ذریعے بچائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ...
بھارت کی جانب سے پابندیاں عائد اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیے جانے کے باوجود پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کرنے کے ردعمل میں وزارت اطلاعات نے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ملی نغمہ بھارتی یوٹیوب چینلز پر چلوا دیا۔ ملی نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی عزم اور دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کی گئی ہے اور یہ بھارت میں یوٹیوب پر بطور اشتہار نشر ہو رہا ہے۔ پاکستانی ملی نغمہ بھارت میں نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔ ملی نغمہ نشر ہونے کے بعد بھارتی صارفین نے اپنی ہی حکومت کو آڑے...

خالد حسین مگسی کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، خالد حسین مگسی کی زیر صدارت وزارت سے منسلک مختلف اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری ساجد بلوچ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد وزارت کے تحت جاری 31 ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور مستقبل کے اقدامات کے لیے لائحہ عمل پر غور کرنا تھا۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر زور دیا کہ حکومت اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا وژن ہے کہ قومی ترقی اور سرمایہ کاری کے ثمرات ہر پاکستانی تک یکساں طور پر پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے ایسے ہونے چاہئیں جو براہِ...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال— فائل فوٹو پاکستان میں ادویہ سازی کے شعبے میں چین سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن سے ملاقات ہوئی ہے، اس دوران چینی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کی طویل تاریخ اور مضبوط بنیاد ہے۔اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان میں ٹیلی میڈیسن کے فروغ کے لیے وسیع مواقع ہیں۔ وزیر صحت کی بھارت سے بغیر علاج واپس آنیوالی 2 بچیوں کی مدد کیلئے کوششیں تیزبھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والی 2 بچیوں کے معاملے پر...
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے ٹیلی میڈیسن کے شعبے میں بھرپور پیش رفت کی جا رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران چین کے نیشنل ہیلتھ کمشن سے ملاقات ہوئی جہاں چینی نیشنل ہیلتھ کمشن نے مصطفیٰ کمال کا پرتپاک استقبال اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور پاکستان میں ادویہ سازی کے شعبے میں چین سے ٹیکنالوجی کی منتقلی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کی طویل تاریخ اور...
کراچی: پاکستان میں آئی ٹی کمپنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر پر ٹیکسز میں نرمی کی جائے تاکہ آنے والے سالوں میں برآمدات کو کئی گنا بڑھایا جا سکے۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے سینئر وائس چیئرمین محمد عمیر نظام نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی شرح کو موجودہ 35 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد مقرر کیا جائے، تاکہ آئی ٹی کمپنیوں کو اپنی برآمدی ترقی برقرار رکھنے میں سہولت ملے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اقدام آئی ٹی کمپنیوں کو فری لانسرز کے مقابلے میں، جو صرف 1 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں، ایک مسابقتی برتری دے گا۔ انھوں نے...
میٹا نے انسٹاگرام پر صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اے آئی ٹول صارفین کی اصل عمر کا تعین کرے گا خواہ وہ غلط معلومات ہی کیوں نہ فراہم کریں۔اگر کوئی صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی کرتا ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی اس کی اصلی عمر معلوم کر کے 18 سال سے کم عمر صارفین کو خودکار طور پر “ٹین” اکاؤنٹس میں منتقل کر دے گی۔ یہ ٹین اکاؤنٹس جو ستمبر 2024 میں متعارف کرائے گئے 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کے لیے ہیں اور ان پر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے مخصوص پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ میں...
متحدہ عرب امارات روایتی شناختی کارڈز کی جگہ چہرے کی شناخت کی جدید ٹیکنالوجی والا سسٹم متعارف کرنے جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس طریقہ کار سے دبئی کی عوام کو سرکاری خدمات تک بہتر رسائی حاصل ہو سکتی ہے اور محض اپنے چہرے کی شناخت سےایئرپورٹ سیکورٹی سے گزرا جاسکتا ہے۔ دبئی اور ابوظہبی سےایئرپورٹس پہلے سے ہی دنیا کے چند بہترین چہرے کی شناخت کے نظام کا استعمال کرتے ہیں اور فزیکل کمیونکیشن کو ختم کرتے ہوئے اور مسافروں کی سہولت میں اضافہ کرتے ہیں۔ امارات کے صحت اور روک تھام کے وزیر اور ایف این سی امور کے وزیر مملکت عبدالرحمن ال اویس نے اعلان کیا کہ بائیو میٹرک شناخت، بشمول چہرے کی شناخت اور فنگر پرنٹس...
معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا ابھجیت کے ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار ابھجیت نے حال ہی میں اے آر رحمان پر موسیقی میں ٹیکنالوجی کے حد سے زیادہ استعمال کا الزام عائد کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ رحمان ڈیجیٹل آلات پر زیادہ انحصار کرتے ہیں، جس کے باعث روایتی موسیقاروں کو روزگار کے مواقع کم مل رہے ہیں۔ اب اے آر رحمان نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’سب کچھ میرے سر ڈال دینا اچھا ہے، لیکن میں ابھجیت سے اب بھی محبت کرتا ہوں۔ میں انہیں کیک بھی بھیجوں گا۔ یہ ان کی رائے...
پاکستانی محقق کا پاکستانی فصلوں کی پیداوار میں بہتری کے لئے چینی ٹیکنالوجی کے استعمال کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز گانسو (شِنہوا)چین کے شمال مغربی علاقے میں اگرچہ موسم اب بھی کافی سرد ہے لیکن گانسو اکیڈمی برائے زرعی سائنس کی ایک لیب میں گرما گرم بحث جاری ہے،اور محمد علی رضا مولچ پر مبنی ڈرپ آب پاشی کے تجربات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔مولچ ٹیکنالوجی پر مبنی ڈرپ آب پاشی فصلوں کی جڑوں تک براہ راست پانی پہنچاتی ہے، وہ نہ صرف پانی کی بچت کرتی بلکہ غذائیت کو بھی بہتر بناتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں محقق کی حیثیت سے کام کرنے والے علی نے کہا کہ ان کی تحقیق اس بات...
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 میں نقل کی روک تھام کے لیے فیس ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی متعارف کرادی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے تعلیم مزمل محمود کے ہمراہ رائے ونڈ روڈ پر واقع حساس امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: میٹرک امتحانات مذاق اور نقل کرانا منافع بخش کاروبار بن گیا دورے کے دوران حکام نے تھری ڈی بارکوڈ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے طالب علموں کی شناخت کی تصدیق کی، امتحان کے انتظامات کا جائزہ لیا اور طالب علموں کی رائے حاصل کی۔ سکندر حیات نے امتحانی عمل کو ہموار رکھنے پر سپروائزری اسٹاف کی تعریف کی۔ رائے ونڈ روڈ کے امتحانی مراکز پہلے بڑے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )ڈرون ٹیکنالوجی دنیا بھر میں زراعت میں انقلاب برپا کر رہی ہے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کر رہی ہے اور لاگت کو کم کر رہی ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق روایتی کاشتکاری کے طریقوں کے برعکس ڈرون بڑے علاقوں کا احاطہ کر سکتے ہیں اور فصل کی پیداوار کو بہتر بنا سکتے ہیں جدید سینسرز اور کیمروں سے لیس، ڈرون کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے درست استعمال کے قابل بناتے ہیںیہ بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں فصلوں کی موثر نگرانی، کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے فوری اور درست استعمال اور فصل کی کاشت کے لیے اچھی زمین کی شناخت میں مدد کرتی ہیںان فوائد کی وجہ سے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری ۔2025 )لیتھیم پاکستان میں کم کاربن کی معیشت کی ترقی کے لیے ضروری عنصر ہے لیتھیم توانائی ذخیرہ کرنے اور برقی گاڑیوں کی بیٹریوں کا ایک خاص حصہ بنتا جا رہا ہے پاکستان کے جیولوجیکل سروے کے ایک اہلکار نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو اپنی عالمی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے لیتھیم کی کان کنی پر توجہ دینی چاہیے تاہم پروسیسنگ کے روایتی طریقے سست اور وسائل کے حامل ہیں روایتی طریقوں میںنمکین پانی کو عام طور پر سطح پر پمپ کیا جاتا ہے اور بخارات کے تالابوں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ سورج کی وجہ سے بخارات کا استعمال لیتھیم کو بہتر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں ٹیکس وصولی کا ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ہدف یعنی 13 کھرب روپے رکھا ہے، جس میں گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کیے جانے کے باعث گزشتہ 3 سالوں میں ٹیکس وصولیوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے، سرکاری ملازمین سے وصول کیے گئے ٹیکس میں 39 فیصد جبکہ دکانداروں سے وصول کیے گئے ٹیکس میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 2024 میں سرکاری ملازمین سے 52 ارب جبکہ دکانداروں سے 85 ارب روپے ٹیکس وصولی کیا گیا ہے، ایف بی آر کے ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سے کی جانے والی ٹیکس...
مہا کمبھ میلے میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیسے کیا جا رہا ہے؟
بہار تہوار کی تقریبات میں اے آئی ٹیکنالوجی کا وسیع استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چائنہ میڈیا گروپ کے 31 جنوری کو نشر کئے گئے غیر مادی ثقافتی ورثہ گالا 2025 کے دوران 10 روبوٹ کتوں کے غول نے ایک روایتی رقص کے گانے پر بہترین ہم آہنگی سے کودتے،گھومتے اور جھومتے ہوئے اپنی بے عیب چالوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔یہ شاندار فن کا مظاہرہ جلد سوشل میڈیا پر چھا گیا جہاں انٹرنیٹ صارفین نے انہیں ’’سب سے سرشار رقاص‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے ثقافتی ورثے اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے امتزاج پر حیرت کا اظہار کیا۔ گالا کے دوران رقص کرنے والے لائٹ 3 ماڈل ہانگ ژو میں قائم کمپنی ڈیپ روبوٹکس کی چست...
پیرس میں منعقدہ اے آئی ایکشن سمٹ کے اختتام پر گوگل کے سابق چیف ایگزیکٹو ایرک اسمتھ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ممکنہ خطرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دہشت گرد گروہ اس ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اسمتھ نے کہا کہ ان کا اصل خدشہ عام لوگوں کے ذہن میں موجود اے آئی کے خطرات سے مختلف ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اصل خطرہ انتہاپسند گروہوں یا بدعنوان ممالک کی جانب سے اے آئی کا غلط استعمال ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی کوریا، ایرانیا روس جیسے ممالک اس ٹیکنالوجی کو اپنا کر حیاتیاتی ہتھیار تیار کر...
ریاض میں ہونے والی عالمی ٹیکنالوجی کانفرنس لیپ 2025 ایک تاریخی ایونٹ ثابت ہوئی ہے، جس میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اور کاروباری ترقی کے کئی نئے سنگ میل عبور کیے گئے۔ کانفرنس میں 1800 سے زائد سرمایہ کاروں نے شرکت کی جبکہ 2000 سے زیادہ سرمایہ کاری اجلاس اور ایپلیکیشن کے ذریعے معاہدے طے پائے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آئی ٹی کی بین الاقوامی نمائش لیپ کا آغاز کانفرنس میں 171 فیصد سرمایہ کاری ملاقاتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ 400 فیصد سے زائد فنڈنگ کے مواقع بڑھے۔ اس کے علاوہ، 16 فیصد مزید اعلیٰ سطحی خریدار اور 31 فیصد زیادہ ٹیکنالوجی مراکز کے نمائندے کانفرنس میں شریک ہوئے، جس سے لیپ 2025 کی غیر معمولی کامیابی کا اندازہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹیسلا کو بڑا جھٹکا ،،،چینی الیکٹرک کار کمپنی بی وائے ڈی کا ’’ ڈیپ سیک ’’ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان۔۔۔ شیئرز میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بی وائے ڈی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ڈیپ سیک کی مدد سے آٹو ڈرائیونگ ٹیکنالوجی یا ڈرائیور اسسٹینس تمام گاڑیوں میں دستیاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کی صبح بی وائے ڈی کا ایک شیئر 345 ہانگ کانگ ڈالرز (44 امریکی ڈالر) تک گیا جو شیئرز کی سب سے بڑی قیمت ہے۔ یادرہے یہ نظام سافٹ ویئر، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کیمروں یا دیگر سینسرز کی مدد سے گاڑی کو کنٹرول کرتے ہیں اور اس سے انسانوں کی گاڑی چلانے کے حوالے...
ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، ڈاکٹررافیل ماریانو گروسی 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستان آمد پر ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان کیوں؟ ملاقات میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اشتراک سےمختلف تقاریب میں شرکت اور دورے کیے۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ،ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور کمیشن کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں جوہری...

امن مشوق : خطرات سے مل کر مقابلہ کرنا ہوگا : سربراہ پاک بحریہ : جدہد ٹیکنالوجی کا ستعمال ضروری : بنگلہ دیشی نیول چیف
کراچی +اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) پاک بحریہ کی کثیر القومی امن مشق کے چوتھے روز امن ڈائیلاگ کی پروقار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی کیلئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ امن ڈائیلاگ میں شرکت پر تمام شرکاء کے مشکور ہیں۔ درپیش خطرات کا مل کرمقابلہ کرنا ہوگا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ امن ڈائیلاگ میں منعقدہ مختلف سیشنز انتہائی مفید ثابت ہوں گے، ہمیں ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشحال مستقبل کیلئے میری ٹائم کے شعبے میں نئی شراکت داریوں کو فروغ دینا ہو گا۔ موسمیاتی تبدیلی کے...
اقوام متحدہ، یورپی یونین اور او ای سی ڈی مصنوعی ذہانت کو کنٹرول کرنے کے لیے قوانین بنانے بنانے سے متعلق رپورٹ کی حمایت کی ہے جس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے سائبر حملوں اور حیاتیاتی خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔ اتوارکو فرانس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک کانفرنس سے قبل دنیا بھر کے ماہرین نے مصنوعی ذہانت کو انسانی کنٹرول اور اس کے خطرات سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ریگولیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس نے کانفرنس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دُنیا کے تمام ممالک کی حکومتیں، کاروباری ادارے اور مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے والی دیگر کمپنیاں ’اےآئی‘ سے متعلق عالمی قوانین بنانے کے حق میں سامنے آئیں اور ان قوانین پر...
سعودی عرب ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے اور جدید ایونٹ ’لیپ 2025‘ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جس میں دنیا بھر سے ہزاروں ماہرین، سرمایہ کار اور ٹیکنالوجی کمپنیز شرکت کریں گی۔ اس عالمی کانفرنس میں 1800 سے زائد بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیاں اور 1000 سے زیادہ ماہرین اپنی تحقیق، اختراعات اور تجربات پیش کریں گے، جبکہ نئی شراکت داریوں اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ یہ کانفرنس نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے مستقبل کی راہ متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، بائیو ٹیکنالوجی، بلاک چین، انٹرنیٹ آف تھنگز اور چوتھے صنعتی انقلاب جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: عمرہ...

دنیا کی طاقتور ٹیکنالوجی کے مقابلے میں حماس نے اپنی ایمانی جذبے کیساتھ مقابلے کی لازول تاریخ رقم کردی، امیرالعظیم
پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے تحت منعقدہ لیڈرشپ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی مسلسل جدوجہد اور لیاقت باغ کے سامنے 14...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں شعبہ صحت کو ٹرانسفارم کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی)ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان میں پہلی بار کراچی کے آغا خان یونیورسٹی اسپتال نے شعبہ صحت کو ٹرانسفارم کرنے کیلیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔آغا خان اسپتال نے ہیلتھ کیئر کی فراہمی کو تبدیل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو ایک اہم ذریعے کے طور پر قبول کر لیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے ٹول یریڈکٹیو اینالٹیکس کے استعمال سے مریضوں کی زندگیوں کی دیکھ بھال، ممکنہ پیچیدگیوں اور بروقت مداخلت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مصنوعی ذہانت ٹولز کے استعمال سے مریضوں کے ڈیٹا کے بڑے والیوم کا تجزیہ اور بیماریوں کی نشان دہی کر...
ملک کی معروف ٹیکنالوجی درسگاہ این ای ڈی یونیورسٹی کی فارغ التحصیل طالبہ نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا سب سے بڑا مسئلہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے حل کردیا۔ ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری سے قبل کپڑے کے معیار اور نقائص کی نشاندہی مصنوعی ذہانت پر مشتمل سسٹم کے ذریعے ممکن ہوگی جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ویسٹیج پر ہونے والے کروڑوں روپے سالانہ کے اخراجات میں کمی لائی جاسکے گی اور کپڑے سے ملبوسات کی تیاری اور ایکسپورٹ شدہ مصنوعات میں خامی کی صورت میں کنسائمنٹ مسترد ہونے کا خدشہ تقریبا ختم ہوجائے گا۔ این ای ڈی کی فارغ التحصیل آٹو میشن اینڈ اپلی کیشن انجینئر، اے آئی ڈیولپر صبوحی عارف نے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی...
ملتان (کامرس ڈیسک) وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف ارحمان نے کہا ہے کہ معیشت اور صنعتوں کی کارکردگی کو بڑھانے اور جدت و ترقی کے فروغ کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اہمیت مسلمہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں جنوبی پنجاب کے صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیف الرحمان نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجیز کے موثر استعمال سے کاروبار میں مسابقتی برتری اور آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کئے جا سکتے ہیں،مصنوعی ذہانت صنعتوں میں جدت اور کارکردگی کو بہتر بنا کر معیشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سسٹمز اور روبوٹس کے استعمال سے کام کو...
محکمہ جنگلی حیات سندھ نے جنگلی حیات کے عالمی دن کی مناسبت سے رواں سال کے لیے پرند شماری کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق اس سال صرف سندھ کی 29 جھیلوں پر چھ لاکھ 49 ہزار سے زیادہ مسافر پرندے آئے۔ڈیجیٹل ایجادات سے قبل اگر کوئی شکاری کسی جگہ جانور یا پرندے یا شکار کرتا تھا یا پکڑتا تھا تو کسی کو خبر ہی نہیں ہوتی تھی۔ مگر اب ہر کسی کے پاس موبائل فون ہے اور اگر کسی جانور کا شکار ہوتا ہے محکمے کو چند گھنٹوں میں واٹس ایپ پر ویڈیو موصول ہوجاتی ہے۔عام طور پر سرکاری محکموں میں ڈیجیٹل ایجادات اور پلیٹ فارم کے استعمال پر ممانعت ہوتی ہے۔مگر محکمہ جنگلی حیات سندھ کے...
دبئی میں (ایک بلین فالوورز سمٹ) کا آغاز ایک شاندار تقریب کے ساتھ کل 11 جنوری کو ہوا، جو 13 جنوری 2025 تک جاری رہے گی۔ اس عالمی سمٹ نے مواد تخلیق کاروں، کاروباری ماہرین اور ڈیجیٹل معیشت کے رہنماؤں کو ایک جگہ اکٹھا کیا ہے، جہاں ڈیجیٹل دنیا کے مستقبل پر گفتگو کی جائے گی۔ تقریب میں 15 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع تھی، جن میں 5 ہزار سے زیادہ مواد تخلیق کار اور 350 مشہور اسپیکرز شامل ہیں۔ یہ ایونٹ دبئی کے اہم ترین مقامات، بشمول ایمریٹس ٹاورز، میوزیم آف دی فیوچر، اور دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر، میں منعقد ہو رہا ہے، جو اس کی تاریخی اہمیت کو مزید بڑھا رہے ہیں۔ سمٹ کے...
اسلام آباد: وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کے نفاذ کے معاملے پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے 16 ذیلی اداروں اور محکوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔ وزارت سائنس نے ماتحت محکوں کو ای آفس کے نفاذ اور سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے ای آفس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم آفس نے ای آفس پر 14 جنوری کو رپورٹ طلب کی ہے، جبکہ مراسلے میں وزیراعظم آفس کے 7 جنوری کے خط کا حوالہ دیا گیا ہے۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کے نفاذ کے معاملے پر 16 ماتحت اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے مراسلے کے ذریعے ماتحت اداروں اور محکموں کو ای آفس کے نفاذ کی ہدایت کی۔ مراسلے کے ذریعے سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے ای آفس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم آفس نے ای آفس پر 14 جنوری کو رپورٹ طلب کی ہے۔مراسلے میں وزیراعظم آفس کے 7 جنوری کے خط کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ محکمے ای آفس، کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن یقینی بنائیں۔