دبئی کیپیٹلز نے گلبدین نائب اور اولی اسٹون کے شاندار اسپیلز کی مدد سے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے پہلے میچ میں ایم آئی ایمریٹس کو ایک رن سے شکست دیدی ۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نکولس پورن کی 40 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار نصف سنچری ناکام رہی۔ یہ جیت ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے کم فرق کا ریکارڈ ہے۔
ایم آئی ایمریٹس کو 15 گیندوں پر 16 رنز درکار تھے تاہم کیپیٹلز کے بولنگ اسکواڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ اپنے حق مین کرلیا ۔ گلبدین نائب نے 13 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اولی اسٹون نے 14 رنز دیکر 2 وکٹیں لیں۔
اس سے فضل الحق فاروقی نے 15 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت دبئی کیپیٹلز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ برینڈن میک مولن کی 42 گیندوں پر 58 رنز کی نصف سنچری نے کیپیٹلز کو خراب آغاز سے نکالنے میں مدد دی۔
ایم آئی ایمریٹس کی اننگز کو ابتدائی دھچکا لگا جب محمد وسیم اور آندرے فلیچر دونوں کو اولی اسٹون نے پاور پلے میں صفر پر آؤٹ کیا۔
10 اوورز میں ایم آئی ایمریٹس کو 60 گیندوں پر 80 رنز درکار تھے ۔ 11 ویں اوور میں پورن نے سکندر رضا کو مڈ وکٹ پر چھکا مارا ۔عقیل حسین نے رضا کو چھکا لگا یا یوں اس اوور میں 14 رنز بنے۔
آخر کار یہ شراکت اس وقت ٹوٹی جب عقیل حسین کو گلبدین نائب نے 15.

2 اوورز میں آوٹ کیا اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 103 رنز تھا۔ حسین نے اپنی اننگز کا اختتام 31 گیندوں پر 30 رنز سے کیا جس کے فورا بعد پورن نے چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری بنائی اور صرف 36 گیندوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔
اولی اسٹون نے 19 ویں اوور میں صرف ایک رن دیا۔ کیپیٹلز آخری اوور میں صرف چار رنز بنا سکی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز پر اننگز کا اختتام کیا۔
گلبدین نائب میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد دبئی نے سیاحت کو دوبارہ فروغ دینے کے لیے منفرد مہم شروع کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نئی اسکیم کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشی اگر اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو دبئی گھومنے کے لیے آمادہ کریں تو انھیں 3 ہزار اماراتی درہم مالیت تک کے انعامات اور سہولتیں دی جائیں گی۔

دبئی کے محکمۂ اقتصادیات و سیاحت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیم ’’دبئی اِنوائٹ‘‘ کے تحت یو اے ای میں مقیم افراد اپنے بیرونِ ملک رہنے والے دوستوں اور اہلِ خانہ کو نامزد کرسکتے ہیں۔

اگر کسی شہری کی دعوت پر ان کے دوست یا رشتہ دار سیاحتی ویزے پر دبئی آتے ہیں تو میزبان کو ہوٹل میں قیام، ریستورانوں میں خصوصی رعایت، تفریحی مقامات کے ٹکٹ اور دیگر مراعات پر مشتمل خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔

اس اسکیم کے تحت ہر رہائشی زیادہ سے زیادہ تین مہمانوں کے لیے فوائد حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ مہمان 31 اکتوبر سے پہلے دبئی پہنچ جائیں۔ تاہم ان مراعات سے دسمبر تک فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آنے والا فرد یو اے ای کا رہائشی نہ ہو، وہ درست سیاحتی ویزے پر سفر کرے اور اسے صرف ایک مرتبہ ہی نامزد کیا جا سکے گا۔

دبئی حکومت کے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے اثرات خلیجی ممالک تک پہنچنے کے بعد سیاحت شدید متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور معروف فیئرمونٹ ہوٹل کو نقصان پہنچا جس سے دبئی کی محفوظ سیاحتی مقام کی ساکھ متاثر ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 2025 میں دبئی نے تقریباً 2 کروڑ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن حالیہ جنگ کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی ہے۔

ہوائی سفر پر سیکیورٹی خدشات بڑھنے کے باعث دبئی آنے والی کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل یا محدود کر دیں جبکہ متعدد طیاروں نے مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کیا۔

اس کے نتیجے میں دبئی ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے والی ایئرلائنز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی۔ دوسری جانب ہوٹلوں میں بکنگ کم ہونے سے خالی کمروں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور کئی کاروباری اداروں کی آمدنی میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دبئی کے بعض مشہور ہوٹلوں نے کم طلب کے باعث تزئین و آرائش کے منصوبے قبل از وقت شروع کر دیے ہیں۔ دنیا کے مشہور برج العرب ہوٹل کو بھی بڑے پیمانے پر مرمت اور بحالی کے لیے تقریباً 18 ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کئی ہوٹل اور سیاحتی ادارے حکومت کی نئی اسکیم کے تحت 45 فیصد تک رعایت اور مفت قیام جیسی خصوصی پیشکشیں بھی دے رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق دبئی اِنوائٹ اسکیم کے آغاز کے صرف 48 گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو اس منصوبے سے سیاحت کی بحالی کی امیدیں وابستہ ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس