ملتان:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مایوس کن ثابت ہوئی اور ٹیم صرف 154 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

میچ  میں ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی اور وہ کل اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گا۔

دوسرے اہم  میچ میں پاکستانی بیٹر ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے گئے۔ کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور بابر اعظم محض ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پانچویں وکٹ کے لیے سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن سعود 32 اور رضوان 49 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

باقی کھلاڑیوں میں سے نعمان علی صفر، سلمان آغا 9، ابرار احمد 2 اور کاشف علی بھی بغیر کسی اسکور کے پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4، گڈاکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں163 رنز پر آل آؤٹ ہو کر پاکستان کے اسپنرز کے سامنے مشکلات کا سامنا کیا۔ نعمان علی نے شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ساجد خان نے 2 وکٹیں اور ابرار احمد اور کاشف علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کی مضبوط اسپن باؤلنگ کے سامنے ان کی ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کل ویسٹ انڈیز اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گا، جبکہ پاکستان کی ٹیم آج کی کارکردگی سے مکمل طور پر مایوس ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز آؤٹ ہو

پڑھیں:

راولپنڈی: ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل

— فائل فوٹو 

راولپنڈی میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔

عید صفائی آپریشن کے دوران راولپنڈی ڈویژن کی 22 تحصیلوں سے 72 گھنٹوں میں 20 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں تلف کی گئیں۔

حکام کے مطابق 11 ہزار 687 ورکرز نے 2900 سے زائد گاڑیوں کے ساتھ صفائی آپریشن میں حصہ لیا اور 10 لاکھ 26 ہزار بائیو ڈی گریڈ ایبل ویسٹ بیگز تقسیم کیے گئے تھے۔

ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور سی ای او رانا ساجد صفدر نے فیلڈ مانیٹرنگ کی۔

کمشنر عامر خٹک نے صفائی آپریشن کی خود نگرانی کی اور اضلاع کے دورے کیے جبکہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب اور ارکان اسمبلی نے بھی ٹرانسفر اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

راولپنڈی ڈویژن میں 22 کنٹرول رومز قائم کیے گئے، 800 سے زائد شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں 73 مستقل اور 168 عارضی کلیکشن پوائنٹس سے آلائشوں کو بروقت اٹھایا گیا۔

عید کے پہلے دن 9085 ٹن اور دوسرے دن 9734 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں جبکہ 17 ڈمپ سائٹس پر 34 خندقوں میں آلائشیں دفن کر کے چونا ڈالا گیا۔

آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد گلی محلوں کو عرق گلاب سے دھویا جارہا ہے: کمشنر لاہور

آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد گلی محلوں کو عرق گلاب سے دھویا جارہا ہے: کمشنر لاہور

راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، تلہ گنگ، ٹیکسلا، گوجرخان سمیت ہر تحصیل میں ٹیمیں متحرک رہیں، 135 بڑی اجتماعی قربان گاہوں پر خصوصی عملہ تعینات رہا، عوام کو سوشل میڈیا اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی آگاہی دی گئی۔

اسلام آباد میں صفائی آپریشن عید کے تیسرے روز بھی جاری

دوسری جانب اسلام آباد میں صفائی آپریشن عید کے تیسرے روز بھی جاری ہے، عید کے دوسرے دن تک 65 ہزار 138چھوٹے اور 46 ہزار 52 بڑے جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کی گئیں۔

عید کے دوسرے روز مجموعی طور پر 502 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں جبکہ  12 ہزار 373 بڑے اور 17 ہزار 695 چھوٹے جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کی گئیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ قربانی والے مقامات کی عرق گلاب اور فینائل سے فوری طور پر دھلائی کی گئی، سیف سٹی میں قائم کنٹرول روم سے بھی صفائی آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے یہ بھی بتایا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ آلائشیں کھلے مقامات پر ہرگز نہ پھینکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ آسٹریلیا کو لارڈز میں پریکٹس سے منع کردیا گیا
  • راولپنڈی: ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل
  • رضوان، شان کا بطور کپتان مستقبل خطرے میں!
  • پاکستان کیخلاف بیان لینے آیا بھارتی وفد ناکام رہا: شیری رحمان
  • صفائی ستھرائی کے دعوے دھرےرہ گئے، کراچی عید پر کچرے کا ڈھیر بن گیا، میئر ا الزامات تک محدود،منعم ظفر
  • عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری
  • تھامی سولیکلی: باکمال وکٹ کیپر کی المیہ داستان
  • وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے رابطہ، ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی
  • ملتان، امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی برسی 
  • ملتان، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ کے زیراہتمام امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی برسی کا انعقاد