حسنین ساجد: جماعت اسلامی غربی لاہوراور جمعیت اتحاد العلماء کے تحت کشمیر و فلسطین یکجہتی کانفرنس   ہوئی ،امیر العظیم نے کہا 5 فروری یوم کشمیر کا آغاز سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کیا تھا  

جماعت اسلامی غربی لاہور اور جمعیت اتحاد العلماء کے زیر انتظام کانفرنس کا انعقاد ہوا، کشمیر و فلسطین یکجہتی کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام شریک ہوئے ،کانفرنس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ،امیر غربی لاہور علی ارتضیٰ حسنی ، قاری وقار چترالی،عبدالرحمن مجاہد ،قاری غلام یاسین تبسم ، عبدالرزاق حیدری ، قاری نور محمد ، بلال نفیس ، مولانا آصف سلیم،مولانا اعظم قاسم میر محمدی ،مولانا عمران ، قاری فضل الرحمان سمیت جماعت اسلامی کے کارکن شریک ہوئے 

ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا 

 امیر العظیم  نے کہاسقوط ڈھاکہ کے بعد ایک کوئی سقوط نہیں ہوگا ۔اہل فلسطین نے ثابت کر دیا ہے کہ طاقت کے زور پر کسی کو زیر نہیں کیا جا سکتا ۔ 5 فروری یوم کشمیر کا آغاز سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کیا تھا ۔علماء اکرام ممبر ؤ محراب کے ذریعے امت مسلمہ کو مایوسی سے نکالیں ۔

کھیلتا پنجاب گیمز کے تمام کھلاڑیوں کی لاٹری لگ گئی، سب کو ای بائیک ملیں گی

جماعت اسلامی لاہور کے غربی حصے کے امیر  علی ارتضیٰ حسنی کا کہنا ہے کہ علماء اکرام خطبات جمعہ میں مسئلہ کشمیر پر عوام میں آگاہی پیدا کریں ،ہمیں اہل کشمیر کی پشتی بانی کرنے کی ضرورت ہے ۔ 
کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور حفاظت ہمارا ایمان ہے ۔
قاری وقار چترالی نے کہا علماء اکرام 5 فروری کو اہل کشمیر کیلئے مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے ۔ علماء اکرام کو جب بھی جماعت اسلامی نے دعوت دی علماء نے لبیک کہا ۔

ایف آئی اے نے 2 انسانی سمگلر گرفتار کرلیے

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی علماء اکرام

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی