وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم کہتے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں،  ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کی نخوست کا سایہ چھٹ چکا ہے۔

اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کرپشن اب چھپائی نہیں جا سکتی، ان کی تمام تر کرپشن سامنے آچکی ہے، توشہ خانہ سے گھڑیاں تک ان لوگوں نے چوری کی ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ قوم نے دیکھا کہ 190 ملین پاؤنڈز کی تاریخی کرپشن سامنے آئی جو تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ہے۔ یہ لوگ تو قومی خزانے سے چوریاں ہی کرتے رہے ہیں جبکہ تمام تر ترقی تو مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہی ہوئی ہے۔

وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ دُنیا میں شہہ سرخیاں لگیں کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ایک ایسے وزیراعظم کو سزا ہوئی ہے، جو تحفے میں ملی گھڑیاں بیچ کر کھا گیا تھا۔

بعد ازاں لاہور میں اپنے حلقہ انتخاب میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ایک وزیر اعظم ایسا بھی تھا جو ملک کے خزانے سے چیزیں بیچتا تھا اور ایک موجودہ وزیر اعظم ہے جو شفافیت سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آئے روز ملک اور معیشت میں بہتری کی خبریں آ رہی ہیں، پی ٹی آئی کو تو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی تھی نہ ہے، پی ٹی آئی اپنے دور میں لوٹ مار اور صرف پیسہ کمانے میں لگی رہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ہم آپ لوگوں کے نمائندے ہیں آپ کے مسائل حل کرنا ہمارا فرض ہے۔ معیشت تیزی کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہے، ن لیگ کا تعمیری مشن جاری ہے، سڑکوں کی تعمیر، صاف، پانی اور گیس کے مسائل جلد حل ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ مہنگائی کم ہوگی اور ملک کی معیشت کا شمار دنیا کی بہترین معیشت میں ہوگا۔ اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندیاں چھو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان تحریک انصاف پریس کانفرنس پنکی پی ٹی آئی تارڑ توشہ خانہ ختم خطاب عطا اللہ کپتان گھڑیاں گوگی معیشت مہنگائی نحوست وزیر اطلاعات و نشریات وزیر اعظم وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پریس کانفرنس پنکی پی ٹی ا ئی تارڑ توشہ خانہ عطا اللہ کپتان گوگی مہنگائی وزیر اطلاعات و نشریات وی نیوز اللہ تارڑ نے تارڑ نے کہا پی ٹی ا ئی نے کہا کہ عطا اللہ

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف