بلاک بسٹر انڈین فلم کا مشہور رومانوی سین 47 بار شوٹ ہوا، مگر کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بالی ووڈ میں کئی سپر ہٹ فلمیں بنی ہیں، مگر کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنا لیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک فلم راجہ ہندوستانی ہے، جو 15 نومبر 1996 کو ریلیز ہوئی تھی اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔
اس فلم کے ایک سین کو 47 بار ری ٹیک کرنا پڑا، اور اس کی وجہ سردی کی شدت تھی، عامر خان اور کرشمہ کپور کے درمیان ایک رومانوی سین فلمایا جا رہا تھا، مگر چونکہ شوٹنگ اُوٹی کی ہڈی جما دینے والی سردی میں ہو رہی تھی۔
دونوں اداکار مسلسل کانپ رہے تھے، جس کی وجہ سے سین بار بار خراب ہو رہا تھا۔ آخر کار، 47 بار کے بعد وہ پرفیکٹ شاٹ حاصل کیا گیا۔
یہ فلم ایک ٹیکسی ڈرائیور اور ایک امیر لڑکی کی محبت کی کہانی پر مبنی تھی، جسے دھرمیس درشن نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم کا بجٹ صرف 6 کروڑ روپے تھا، مگر یہ 78 کروڑ روپے کما کر سپر ہٹ ہو گئی۔ اس وقت کے لحاظ سے یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔
جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔