110 سے زائد جانیں چلی جائیں تو بات بھی نہ کی جائے؟ منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر— فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے بڑے ڈمپر اور ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات ہیں۔
منعم ظفر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل ہیں، ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ یہ انتظامی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حالانکہ یہ انتظامی معاملہ نہیں۔
کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ یہ لوگوں کی جان کا مسئلہ ہے، اس مسئلے کو حل کیوں نہیں کرتے؟
منعم ظفر نے سوال کیا کہ ٹریفک حادثات میں 110 سے زائد جانیں چلی جائیں تو بات بھی نہ کی جائے؟
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میٹنگ پر میٹنگ ہو رہی ہیں، کوئی حل تو ہونا چاہیے، لوگوں کو ریلیف تو ملنا چاہیے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ جماعتِ اسلامی نے اپنی سفارشات پیش کی ہیں، ہم نے آئی جی سے ملاقات کی، وزیرِ ٹرانسپورٹ کے سامنے بھی سفارشات پیش کیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلامی کراچی
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ