وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، مستقلی کے معاملے پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے سمری بھیجے جانے پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس وقت گریڈ ایک سے 14 کا نان ٹیچنگ اسٹاف گزشتہ کئی برس سے کام کررہا ہے جب کہ گریڈ 16-17 کے اساتذہ بھی مستقلی کے منتظر ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
عید پر فلاحی و مذہبی اداروں کی کھالیں جمع کرنے کی سرگرمیاں تیز
کلیم اختر :عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف مذہبی اور فلاحی تنظیمیں قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
مساجد، مدارس اور فلاحی اداروں کے رضاکار مختلف علاقوں میں متحرک ہیں اور گھر گھر جا کر قربانی کی کھالیں وصول کی جا رہی ہیں۔
کھالوں کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے گاڑیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ متعدد اداروں نے کھالیں جمع کرنے کے لیے عارضی کیمپس بھی قائم کیے ہیں۔ شہری بھی مستحقین کی مدد کے جذبے کے تحت رضاکاروں کو کھالیں عطیہ کر رہے ہیں۔
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، سکیورٹی و صفائی انتظامات کا جائزہ لیا