جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بہت سے معاملات زیر غور ہیں، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
حنیف عباسی - فوٹو: فائل
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بہت سے معاملات زیر غور ہیں۔
اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔
ریلوے ٹریک کی بحالی پر بات کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ امید ہے آج شام تک ریلوے ٹریک بحال کر دیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں نے بلوچستان میں ٹرین پر حملہ کیا، حکومتی سطح پر فیصلہ ہوچکا ہے کہ دہشت گردوں سےمقابلہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سابق وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ریلوے کی ترقی اور کامیاب آپریشن پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران ریلوے کے جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ریلوے کے استحکام اور ترقی کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون پر زور دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حنیف عباسی وزیر ریلوے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔