اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کمرشل بینکوں کو عوام کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے، اسٹیٹ بینک، بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ کمرشل بینکوں کو عوام کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے، اسٹیٹ بینک، بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000 برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کیے گئے ہیں۔ بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلاتعطل معیاری اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کرے گا، تاکہ عوام کو نئے بینک نوٹوں کی باآسانی اور مؤثر فراہمی ہو، اس کیلئے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کی شاخیں عوام کو عید کیلئے نئے کرنسی نوٹ فراہم کریں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں نئے بینک نوٹ عوام کی

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار