مریم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے جاتی امرا سے روانہ ہوئیں، اس موقع پر ان کے والد مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے انہیں گلے لگا کر اور ڈھیروں دعائیں دے کر روانہ کیا۔
نوازشریف نے بیٹی مریم نواز سمیت پورے وفد کی خیریت کے لیے اور ان کے عمرہ قبول ہونے کی دعا کی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز 4 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شہباز شریف عمرہ مریم نواز شریف نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف مریم نواز شریف نواز شریف مریم نواز شریف کے لیے
پڑھیں:
عید الاضحیٰ پر غصے، انا اور تکبر کی قربانی بھی دینی چاہیے: مریم نواز
---فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دن اپنے غصے، انا اور تکبر کی قربانی بھی دینی چاہیے۔
مریم نواز نے امت مسلمہ اور پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ پر دل کی گہرائیوں سے اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر بجالاتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بھی نصیب کیں۔
انہوں نے کہا کہ عید پر بھارتی حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم بچوں، غزہ میں شہید بچوں اور خواتین اور پنجاب میں کچے گھروں کے باسیوں کو کیسے بھول سکتے ہیں؟
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک سال میں پنجاب کا ماحولیاتی عہد تبدیل ہو گیا، پنجاب نے ایک سال میں وہ اقدامات کیے ہیں، جن کی مثال نہیں ملتی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے بچوں کا تصور کر کے عید کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، غریب اور نادار لوگوں کو خوشیوں میں شامل کرنا ایثار و قربانی کا تقاضا ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں سب سے بڑا صفائی آپریشن زور و شور سےجاری ہے، ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 30 ہزار ورکرز صفائی آپریشن میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 30 ارب روپے مالیت کی مشینری صفائی مہم میں استعمال ہورہی ہے، تمام اضلاع کی نگرانی کنٹرول رومز اور سیف سٹی کیمروں سے کی جا رہی ہے، صفائی آپریشن کی قیادت وزیر بلدیات ذیشان رفیق کر رہے ہیں۔