کراچی میں اے ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن کے تحت القدس سیمینار
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی کے مقامی ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت ہی فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے اور امت مسلمہ کو اس مزاحمت کا حصہ بننا ہوگا۔ انجینئر غلام رضا جعفری نے کہا کہ بیت المقدس امت مسلمہ کا دل ہے اور ہم اسرائیلی تسلط کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرسکتے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
کراچی میں اے ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن کے تحت القدس سیمینار، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، ڈاکٹر صابر ابومریم سمیت دیگر کا خطاب

اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام "القدس سیمینار" کا انعقاد مقامی ہال گلشن حدید کراچی میں کیا گیا۔ سیمینار میں ملک کے نامور اسکالرز اور ماہرین نے خطاب کیا، جن میں پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی (ڈین فیکلٹی آف سلامک اسٹڈیز کراچی یونیورسٹی)، انجینئر منیب الرحمان (جماعت اسلامی)، ڈاکٹر صابر ابومریم (فلسطین فاؤنڈیشن)، انجینئر غلام رضا جعفری (اعزازی ممبر اصغریہ کونسل) اور ثقلین علی جعفری (صدر اسلامی پاکستان اسٹوڈنٹس تنظیم) شامل تھے۔ ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عربوں کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اور ہمیں قبلہ اول کی آزادی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرنی ہوگی۔ انجینئر منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو اپنے اختلافات بھلا کر فلسطینی عوام کی حمایت میں متحد ہونا چاہیئے۔ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت ہی فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے اور امت مسلمہ کو اس مزاحمت کا حصہ بننا ہوگا۔ انجینئر غلام رضا جعفری نے کہا کہ بیت المقدس امت مسلمہ کا دل ہے اور ہم اسرائیلی تسلط کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرسکتے۔ ثقلین علی جعفری نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے حق میں آواز بلند کریں اور ہر پلیٹ فارم پر ان سے اظہار یکجہتی کریں۔ سیمینار میں خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ مقررین نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور عالمی سطح پر فلسطینی عوام کی حمایت میں آواز بلند کریں۔
.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے کہا کہ کی آزادی ہے اور
پڑھیں:
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شرینگل بار میں خطاب، وکلاء کی خدمات کو سراہا، خصوصی گرانٹ کا اعلان
شرینگل, اپر دیر (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر، انجینئر امیر مقام نے تحصیل بار شرینگل اپر دیر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور وکلاء برادری سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں وکلاء نے آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وکلاء برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت وکلاء کے مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے بعض عناصر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال ہونے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ وکلاء معاشرے میں انصاف، قانون اور شعور کی علامت ہیں۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شرینگل بار کے لیے خصوصی گرانٹ کا اعلان بھی کیا، جسے وکلاء برادری نے سراہا اور ان کے اس اقدام کو بار کی بہتری کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
تقریب کے آخر میں بار کے عہدیداران نے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت وکلاء کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔
Post Views: 8