آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے چینی دفاعی صنعت کے صنعتی سربراہان سے بھی ملاقات کی اور چینی کمپنیوں کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں شرکت کی دعوت دی۔   اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی دورہ چین کے دوران چین کے وزیر قومی دفاع، پی ایل اے اور ایئرفورس کمانڈر سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقات میں فوجی تعاون بڑھانے کےلیے اعلیٰ سطح مذاکرات اور معاہدے شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین علاقائی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق ایئر چیف کو پیپلز لبریشن آرمی ایئرفورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا گیا، دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان موجودہ اشتراک بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں نے ایئرفورس سے ایئرفورس تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، جس کا مقصد مشترکہ مشقوں کے دوران مختلف شعبوں میں درپیش چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے ٹیکنالوجی منتقلی اور جدید فوجی ساز و سامان کی مشترکہ تیاری کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے چینی دفاعی صنعت کے صنعتی سربراہان سے بھی ملاقات کی اور چینی کمپنیوں کو نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں شرکت کی دعوت دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے کہا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایک ٹیکس فری ماحول فراہم کرتا ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف ایئر چیف نے

پڑھیں:

سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں دھماکا

سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا اسٹاف کینٹین میں ایئر کنڈیشنر کی مرمت کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کرد دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کے فوری علاج کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے جب کہ سیکورٹی اور امدادی اہل کار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ ابتدائی طور پر 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی، جس کے فوراً بعد وکلا اور سپریم کورٹ کا عملہ  عمارت کے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن شدید متاثر
  • آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بڑھتے منفی اثرات: بڑی کمپنیوں میں ملازمتوں کی کٹوتی
  • سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں دھماکا
  • بھکر میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر مقروض کی 4 سالہ بیٹی کا اغوا
  • ’تم صحیح گھر پر آئی ہو‘ سوناکشی سنہا کا ساس کے ساتھ خوشگوار رشتے کا انکشاف
  • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن گلشن اقبال بلاک 13-Aمیں حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ یوتھ سینٹر و فیملی پارک کا افتتاح و دورہ کررہے ہیں ، امیر ضلع شرقی نعیم اختر ، ٹائون چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد بھی ساتھ ہیں
  • لاہور میں فضائی معیار کی شرح 500 تک پہنچ گئی
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی