Daily Ausaf:
2026-07-23@23:52:42 GMT

آج بہت بڑے سائز کے اولے کیوں پڑے، وجہ معلوم ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں اچانک تیز بارش اور ژالہ باری نے زندگی کا نظام درہم برہم کر ڈالا۔ بعض علاقوں میں کرکٹ بال اور بعض علاقوں میں گولف بال کے سائز کے بڑے بڑے اولے پڑے۔ اس اچانک افتاد سے ہونے والے نقصان کا ابھی کوئی اندازہ نہیں کیا جا سکا۔

اسلام آباد میں مدتوں بعد بہت قلیل وقت میں بہت زیادہ اولے برسے، اولوں سے زمین، سڑکیں، گلیاں اور گھروں کی چھتیں سفید ہو گئیں۔اسلام آباد اور نواحی علاقوں میں آج یہ بہت برے سائز کے اولے مومیاتی فنامنا شدید مغربی ڈسٹربنس کے زیر اثر پڑے ہیں۔
گرنے والے اولوں کا سائز کرکٹ اور گالف کی گیندوں کے برابر تھا۔

بڑے بڑے اولے برسنے سے سڑکوں اور کھلی جگہوں پر موجود متعدد گاڑیوں کے ونڈ سکرین ٹوٹ گئں۔

یہ کیوں ہوا

علاقہ کے سب سے برے میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے شدید گرمی کی لہر اور اس کے ساتھ بے موسم بارشوں کے امکان کا الرٹ جاری کر رکھا ہے جس مین خاص طور سے اچانک اولے برسنے کی وارننگ دی گئی تھی۔

انڈین میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے کل پندرہ اپریل کو ایک بار پھر بتایا تھا کہ ملک میں (انڈیا میں) پھر سے ہیٹ ویو اور بے موسم بارش کا امکان ہے، شدید گرمی کی لہر اور اس کے ساتھ بے موسم بارشوں سے ان علاقوں کے کسانوں کو ہو سکتا ہے نقصان۔ آئی ایم ڈی نے یہ پیش گوئی دراصل مارچ کی ابتدا مین ہی کی تھی کہ ہیٹ ویوز آئیں گی اور اس کے ساتھ ژالہ باری کے آئسولیٹڈ واقعات ہوں گے۔

انڈیا کا میٹ ڈیپارٹمنٹ موسم کی جو عمومی پیش گوئی وسیع جغرافیائی خطہ کے لئے کرتا ہے وہ پاکستان کے لئے بھی ویسی ہی مؤثر ہوتی ہے جیسی بارڈر پار انڈیا کے علاقوں کے لئے۔ حالیہ گرمی کی لہر اور اولے برسنے، بے موسم بارشیں ہونے کی پیش گوئی بھی دونوں ملکوں کے لئے یکساں صحیح ثابت ہوئی۔
انڈیا کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے کل خبردار کیا کہ ان موسمی تبدیلیوں کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک اور روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔ خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ رہے گا۔ کسانوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کریں کیونک اچانک آنے والی ہ ژالہ باری اور تیز بارش فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
انڈیا کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا تھا کہ آئندہ چند روز میں مختلف ریاستوں میں موسم تبدیل ہونے والا ہے۔

گجرات کے ساحل سے لے کر ہریانہ اور پنجاب تک

آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق گجرات میں 15 سے 17 اپریل تک اور(مشرقی) پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور مغربی مدھیہ پردیش میں 16 سے 18 اپریل تک گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر جاری رہ سکتی ہے۔ گرمی کی ان لہروں کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
آئی ایم ڈی کی اس پیشین گوئی کو لے کر پاکستان کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی پاکستانی پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو Heat Wave کی فورکاسٹ کی۔ اس ہی پیشگوئی کے مطابق آج اسلام آباد میں ژالہ پرا۔ پاکستان کے میٹ ڈیپارٹمنٹ نے کل اسلام آباد کا نام لے کر ژالہ پڑنے کی فور کاسٹ کی تھی لیکن اس ایونٹ کی گریویٹی کی نشان دہی نہیں کی تھی۔

شدید مغربی ڈسٹربنس
آئی ایم ڈی کے مطابق 16 سے 20 اپریل تک مغربی ہمالیائی خطے میں شدید مغربی ڈسٹربنس کے سرگرم ہونے کا امکان ہے۔ 18 اور 19 اپریل کو اس کی شدت عروج پر ہوگی جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر کے باعث 18 اور 19 اپریل کو جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلٹستان اور مظفرآباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بھی اس دوران تیز ہواؤں اور بجلی گرنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شمال مغربی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں 18 اور 20 اپریل کے درمیان گرج چمک، بجلی اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

جنوبی انڈیا میں تیز بارشیں

جنوبی ہندوستان میں بھی ان ہی دنوں میں موسم کا مزاج بدل جائے گا۔ اگلے پانچ دنوں کے دوران تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، ساحلی آندھرا پردیش، یانم، رائلسیما، تلنگانہ اور اندرونی کرناٹک میں 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلنے تیز بارش کا امکان ہے۔ کیرالہ میں اگلے تین دنوں تک ہلکی سے درمیانی بارش، آسمانی بجلی اور تیز ہوائیں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی: فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 14 ملزمان گرفتار

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: گرمی کی لہر اسلام ا باد کا امکان ہے علاقوں میں ژالہ باری تیز بارش پیش گوئی اپریل تک کے ساتھ کے لئے ایم ڈی

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا