قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع، اہم فیصلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہو گیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، خصوصاً بھارت کے حالیہ حملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی، وفاقی وزراء خواجہ آصف، محسن نقوی، عطا تارڑ، اور اعظم نذیر تارڑ شریک ہیں۔ اس کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی اجلاس میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کو پاک بھارت کشیدہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر حالیہ پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق اقدامات اور دفاعی حکمت عملی پر بھی مشاورت متوقع ہے۔
یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارتی جارحیت کے باعث خطے میں صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے، اور پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مشترکہ حکمت عملی کے تحت فیصلے کر رہی ہے تاکہ ملکی دفاع کو ہر ممکن مضبوط بنایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق بھارت کا بڑا نقصان، کئی بڑے ہوائی اڈے بند، فلائٹ آپریشنز معطل پاک بھارت کشیدگی: اسپتالوں میں ہنگامی حالت، ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت گھبرا گیا، عرب دنیا سے مدد مانگ لی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی جنگ کے پہلے 2 گھنٹوں میں بھارت کے 8 فوجی اڈے ، تین طیارے تباہ، 10 بھارتی فوجی گرفتار، درجنوں ہلاک، سینکٹروں پوسٹیں چھوڑ...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی سلامتی
پڑھیں:
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، عاصم افتخار
نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دہشت گرد گروہوں کے 60 سے زائد کیمپ فعال ہیں، افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ طالبان حکام کو انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین نے کالعدم تنظیموں بی ایل اے، مجید بریگیڈ پر پابندیوں کی درخواست دی ہے، دہشت گرد افغان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ ان شواہد میں مشترکہ تربیت، غیر قانونی اسلحہ کی تجارت، دہشت گردوں کو پناہ دینا اور مربوط حملے شامل ہیں، جن کا مقصد پاکستان میں شہری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا اور بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کو درہم برہم کرنا اور سبوتاژ کرنا ہے۔
مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ طالبان بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کریں اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کریں۔
عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو ایک پُر امن اور مستحکم افغانستان کے قیام میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
Post Views: 3