’پاکستان کے پاس میزائل بہت زیادہ ہیں‘، بھارتی تجزیہ کار کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد/نئی دہلی : پاکستان کے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) نے بھارت میں کھلبلی مچا دی ہے۔
10 مئی کی علی الصبح کیے گئے بھرپور حملوں میں پاکستان نے ادھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ، بھٹنڈا، سرسہ سمیت کئی بھارتی ائیر بیسز کو نشانہ بنایا، جب کہ اڑی سپلائی ڈپو اور متعدد ملٹری چیک پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئیں۔
پاکستان کی یہ جوابی کارروائی اتنی شدید تھی کہ بھارتی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بھارتی نیوز اینکرز ہذیانی انداز میں چیخ و پکار کرتے اور میزائل حملوں پر حیرت کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ایک ویڈیو میں بھارتی میزبان کہتا ہے، "ہمیں بتایا جا رہا تھا کہ پاکستان ان میزائلز کو آخری مرحلے میں استعمال کرے گا، لیکن اب دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ آغاز ہی میں استعمال کر رہا ہے۔"
جواب میں دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا: "میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کے پاس میزائلوں کا بہت بڑا ذخیرہ ہے اور ان کے پاس ایسے میزائلز بھی موجود ہیں جو اس سے کہیں زیادہ مؤثر اور خطرناک ہیں۔"
اینکر: پاکستان نے جو میزائل آخر میں چلانے تھے وہ شروع میں ہی چلا دئے۔۔
دوسرا اینکر: ان کے پاس بہت زیادہ زخیرہ ہے۔۔
انڈین میڈیا پر دلچسپ رونا پیٹنا۔۔ pic.
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے حملے کا مقصد نہ صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنانا تھا بلکہ بھارت کے ائیر ڈیفنس سسٹم کی کمزوریوں کا بھی جائزہ لینا تھا۔ اس صورتحال نے بھارتی اسٹریٹجک دفاعی پلاننگ پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کے ان کے پاس
پڑھیں:
معروف میکسیکن انفلوئنسر گھر میں مردہ پائی گئیں، قتل کا شبہ
میکسیکو کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پاؤلا مارکیز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ پاؤلا مارکیز کی لاش 30 مئی کو ان کے گھر کے اندر سے اس وقت برآمد ہوئی جب ایک اہلِ خانہ نے انہیں بے ہوش حالت میں پایا۔ بعد ازاں طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
ابتدائی تحقیقات میں پولیس مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے جن میں خودکشی اور ممکنہ قتل دونوں امکانات شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لیے تمام شواہد کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاؤلا مارکیز سوشل میڈیا پر خاصی مقبول تھیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد تھی۔ وہ زیادہ تر لائف اسٹائل، سفر اور پرتعیش زندگی سے متعلق مواد شیئر کرتی تھیں۔
ان کی ایک حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق مایوس کن انداز میں گفتگو کی تھی۔ ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ ’’میں نے جو کچھ چاہا وہ مانگا، لیکن شاید الٹا مانگا، کیونکہ جو تھوڑا بہت میرے پاس تھا وہ بھی ہاتھ سے نکل رہا ہے۔‘‘
افسوسناک خبر کے بعد ان کے والد ہیرکولیس مارکیز بالڈیرس نے فیس بک پر جذباتی پیغام میں اپنی بیٹی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ان کی ’’پیارا بیٹی پاؤلا اب اس دنیا میں نہیں رہی‘‘ اور وہ دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں بہترین مقام عطا کرے۔
والد کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری رہا، جہاں مداحوں اور قریبی افراد نے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور صبر کی دعا کی۔ بعد ازاں اہلِ خانہ نے تصدیق کی کہ پاؤلا مارکیز کی آخری رسومات یکم جون کو سان لوئیس پوٹوسی کے علاقے ہویچی ہوان میں ادا کی گئیں۔
پاؤلا مارکیز نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں دنیا بھر کے سفر، لگژری ٹرپس اور ایونٹس کی جھلکیاں شیئر کرکے بڑی شہرت حاصل کی تھی۔ ان کے انسٹاگرام بائیو میں درج ایک جملہ ’’انسٹاگرام اصل زندگی نہیں ہے‘‘ بھی ان کی سوچ کی عکاسی کرتا تھا۔