Jang News:
2025-11-08@07:44:10 GMT

پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ جام کردیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ جام کردیا

---فائل فوٹو 

پاکستان ایئرفورس نے بھارتی جارحیت کے نیتجے میں جوابی کرروائی کرتے ہوئے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کام نہیں کر پا رہا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے متعدد دنوں سے جاری بھارتی جارحیت کا آج صبح، فجر کے وقت بھرپور جواب دینا شروع کیا۔

دشمن پر ہیبت طاری کرنے والا فتح-ون میزائل کن خصوصیات کا حامل ہے؟

فتح میزائل 120 کلو میٹر کی حد ظرب کا حامل ہے جس سے دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

پاکستان نے جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اسے ’آپریشن بنیان المرصوص‘ (آہنی دیوار) کا نام دیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کے 26 مقامات کو نشانہ بنایا جس میں بھارت کی ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ایئربیسز سمیت کئی ایئرفیلڈز بھی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بھارت نے ایک بار پھر کرکٹ کو سیاست زدہ کردیا

مودی سرکار نے کھیل میں ’مخاصمت ‘ کی آمیزش کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی نژاد نیپالی کوچ کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے ایک بار پھر کھیل کو نفرت کی سیاست میں جھونک کر اپنی متعصبانہ سوچ بے نقاب کردی ہے۔

بھارت نے نیپال کی نابینا خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ مسعود جان کو پاکستانی شہری ہونے کے باعث ویزا دینے سے انکار کر دیا۔  یہ فیصلہ 11 نومبر سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والے نابینا خواتین کرکٹ ورلڈ کپ سے چند روز قبل سامنے آیا۔

مسعود جان پاکستان کے سابق بین الاقوامی کرکٹر اور تمغہ امتیاز برائے حسن کارکردگی کے وصول کنندہ ہیں، مسعود جان نے نیپال کی نابیناخواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے بھارت جانا تھا۔

مسعودجان کا شمارنابینا کرکٹ کے بانی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ مسعود جان کی عدم موجودگی  نیپال کی ٹیم کے لیے نقصان دہ قرار دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے خفیہ، غیر قانونی ایٹمی سرگرمیوں کا بھارتی الزام مسترد کردیا
  • بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں: دفتر خارجہ
  • بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں پاکستان کی عسکری تیاریاں جدید ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • امریکی فوج نے منشیات اسمگلنگ کرنے والی کشتی پر حملہ کر کے 3 ہلاک کر دیے
  • دشمن بدلہ لینے کی کوشش کرے گا، جنگ ہوئی تو تباہ کن اور طویل ہوگی، سہیل امان
  • عسکری کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے: خیبرپختونخوا حکومت نے امن جرگہ بلانے کا اعلان کردیا
  • حسان نیازی کی کورٹ مارشل کارروائی کیخلاف درخواست پر اہم پیشرفت
  • ٹرمپ کا بڑا قدم: امریکا نے تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز کردیا
  • شکست خوردہ بھارت آرام سے نہیں بیٹھا، پراکسی وار شروع کر رکھی: حنیف عباسی 
  • بھارت نے ایک بار پھر کرکٹ کو سیاست زدہ کردیا