پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسٹریٹجک  بٹ کوائن ریزرو کا اعلان  وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا گیا، پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او  بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر  شکریہ ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق بلال بن ثاقب نے  ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بھارت-پاکستان کشیدگی میں امن قائم کرنے اور کرپٹو اپنانے کے لیے امریکی صدر کی  خدمات کو سراہا۔

تقریب کے دوران امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونئر بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 40 ملین کرپٹو والٹس موجود ہیں اور یہ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ فعال فری لانس معیشتوں میں سے ایک ہے۔

تقریب سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے ایک قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق قومی بٹ کوائن والٹ   ایسے ڈیجیٹل اثاثے رکھے گا جو پہلے ہی ریاست کی تحویل میں ہیں۔

حکومت نے پہلے مرحلے میں بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2,000 میگاواٹ زائد بجلی مختص کی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز  خود مختار مائنرز، ٹیک کمپنیوں، اور بین الاقوامی بلاک چین فرمز کے لیے دروازے کھول رہا ہے، پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا  بھی اعلان کیا گیا   تاکہ بلاک چین پر مبنی مالیاتی ڈھانچے کو ریگولیٹ کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن

پڑھیں:

پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا موقف تبدیل کر لیا

---فائل فوٹو 

پاکستان کی جانب سے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کر لیا گیا۔

کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب نے بِٹ کوائن کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ امریکا کی پیروی کرتے ہوئے پاکستانی حکومت بِٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو قائم کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ پاکستان کرپٹو ریگولیٹری پالیسیوں کو اپنا رہا ہے، فروری میں کرپٹو کرنسیز کے لیے ’نیشنل کرپٹو کونسل‘ قائم کی جا چکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ’نیشنل کرپٹو کونسل‘ قائم کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کاکرپٹو انقلاب کی جانب بڑا قدم، وزیر اعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے اہم اعلان کر دیا
  • پاکستان کے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان
  • پاکستان کا پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان
  • پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا موقف تبدیل کر لیا
  • پاکستان کے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو، والٹ کے قیام کا اعلان
  • پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کردیا
  • پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب، بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کردیا
  • پاکستان اپنا بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو قائم کرے گا، بلال بن ثاقب