پاکستان بھارت کے درمیان روایتی جنگ نہیں رہی، حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا: ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی جنگ نہیں رہ گئی، ہندوستان اگر دوبارہ حملہ کرے گا تو پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو بھر پور جواب دے کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر 28 مئی کو نواز شریف ایٹمی دھماکہ نہ کرتے تو شاید خطے کی یہ صورتحال نہ ہوتی جو آج ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس دن ہندوستان میں حملہ ہوا پاکستان کہتا رہا نیوٹرل ملک سے تحقیقات کروالیں، یہ ایک سازش تھی جو ناکام رہی بلکہ الٹی پڑ گئی۔
ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت اور افواج نے جو کیا وہ دنیا کے سامنے ہے، بلوچستان میں عوام افواج پاکستان کا پوری طرح ساتھ دے رہے ہیں، چند سو لوگ ہندوستان سے پیسے لے کر ڈکٹیشن لے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایاز صادق
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز