غریب طبقہ دو وقت کی روٹی کیلئے خوار ہونے لگا، آٹے کی سنگین قلت
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
شہر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر غریب طبقے کی سننے والا کوئی نہیں یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کی سنگین قلت برقرار ہے۔کم آمدنی والا طبقہ دو وقت کی روٹی کیلئے خوار ہونے لگا ۔
وفاق نے غریبوں کو ریلیف دینے والے ادارے یوٹیلیٹی سٹورز کو اشیا خوردونوش کی سپلائی انتہائی سست کر رکھی ہے شہر لاہور کے مختلف یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قلت دیکھی جارہی ہے اکثر وبیشتر یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا دستیاب نہیں اور جن سٹوروں پر موجود ہے وہاں آٹے کی مقدار نہایت کم ہے ۔
جو طلب کے مقابلے میں کافی کم ہے دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹوروں کے ملازمین کو اپریل کی بقایا آدھی تنخواہ بھی نہیں مل سکی ۔روان ماہ میں ملازمین کو اپریل کی آدھی تنخواہ ملی تھی ۔
بقایا تنخواہ نہ ملنے سے ملازمین کے لئے گھر چلانا مشکل ہوگیا ملازمین نے وفاقی حکومت سے بقایا جات کی ادائیگی جلد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :