Nawaiwaqt:
2026-07-24@05:51:16 GMT

آئی ایم ایف سے اگلے دو روز میں دوبارہ مذاکرات ہونگے 

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

آئی ایم ایف سے اگلے دو روز میں دوبارہ مذاکرات ہونگے 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجٹ 2025-26ء کے معاملہ پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اگلے دو روز میں دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق 30 مئی کے مذاکرات میں حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔ آئی ایم ایف سے مختلف شعبوں سے متوقع ٹیکس آمدن کے منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف سے اگلے سال کے لئے ٹیکس وصولی کا ہدف طے کرنے پر مذاکرات جاری ہیں۔ دفاعی بجٹ اور سبسڈی کے حجم پر بھی بات چیت جاری ہے۔ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف پر بات چیت اگلے ہفتے نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور بجلی کے نرخ بھی بات چیت کا حصہ ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان