Daily Ausaf:
2025-06-04@04:10:26 GMT

مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)عید سے قبل بڑے شہروں میں مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے۔ پشاور، لاہور اور ملتان میں مرغی سستی ہو گئی۔

پشاور میں مرغی 15 روپے سستی ہو گئی، سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کے فی کلو نرخ 380 روپے مقرر کئے گئے ہیں، دو روز قبل زندہ مر غی کی قیمت 420 روپے فی کلو تھی۔

لاہور میں مر غی کی قیمت میں دس روپے کی کمی ہوئی ہے۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 373 ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 311 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کااضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روزلاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 369 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 383 روپے کلو تھا اور انڈے فی درجن 310 روپے تھے۔

ملتان میں مرغی کی قیمت میں 25 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔ملتان میں آج زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 304 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 318 روپے مقرر کیا گیا ہے، ملتان میں گزشتہ روز زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 329 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 343 روپے کلو تھا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کی قیمت میں ملتان میں روپے کلو کمی ہو ہو گئی

پڑھیں:

لاہور میں گراں فروشی کا بازار گرم، ماڈل بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگیا

سٹی42:  شہر  لاہور میں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی، متعدد بار خبریں نشر ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے اب تک کوئی موثر کارروائی نہیں کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم کیے گئے ماڈل کارٹس بھی گراں فروش مافیا کی نذر ہو گئے۔

شادمان سمیت مختلف ماڈل بازاروں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخناموں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ

خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں

 آلو 60 کی بجائے 70 روپے،  ٹماٹر 40 کے بجائے 50 روپے،  کھیرا 55 کی بجائے 60 روپے،  بینگن 80 کے بجائے 90 روپے،  ادرک 560 کی بجائے 650 روپے،  سبز مرچ 90 کے بجائے 100 روپے،  کیلا دوم 150 کے بجائے 200 روپے،  فالسہ 300 کے بجائے 400 روپے،  آم 270 کے بجائے 300 سے 400 روپے اور تربوز 50 کے بجائے 60 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

نرخ نامے اگرچہ آویزاں ہیں مگر دکاندار شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری حرکت میں آئے اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

فتنہ الہندوستان ؛ پاکستان نے بلوچستان مین انڈین کتھ پتلیوں کی تمام نقابیں نوچ کر سیدھا نام رکھ دیا 

 
 
 

متعلقہ مضامین

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، قیمت جانئے
  • پاکستانی عازمین کے کھانے پر15 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ،وزارت مذہبی امور
  • سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • گولڈمارکیٹس میں ہلچل،سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، جانئے
  • وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے عید کا بڑا تحفہ ، پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان اور کرایوں میں بڑی رعایت
  • آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 5900 کا بڑا اضافہ
  • آئندہ بجٹ میں وفاقی اور صوبوں کیلیے سالانہ ترقیاتی پروگرام تیار
  • لاہور میں گراں فروشی کا بازار گرم، ماڈل بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آگیا