Daily Mumtaz:
2025-06-07@20:07:19 GMT

برکس ممالک کا بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور

اشاعت کی تاریخ: 7th, June 2025 GMT

برکس ممالک کا بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور

 

پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت اور ”آپریشن سندور“ کی ناکامی نے بھارت کو عالمی سطح پر مزید تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق، طاقتور اقتصادی اتحاد ”برکس“ (BRICS) یعنی (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) بھارت کو اتحاد سے خارج کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین، روس اور برازیل کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں، جبکہ بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز بھی پیش کی جا چکی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ روس بھی بھارت کے اخراج کی حمایت کر رہا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برکس رکن ممالک بھارت کو ایک ”منفی بلاک“ تصور کر رہے ہیں اور اس پر اتحاد کے اہداف میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت نہ صرف ترقی اور اقتصادی اشتراک میں رکاوٹ بن رہا ہے، بلکہ اس کے متنازعہ علاقائی رویے اتحاد کے اندر بداعتمادی کو ہوا دے رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگیاں، نظریاتی اختلافات اور علاقائی بالادستی کے عزائم برکس کے اتحاد کو تقسیم کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چین اور روس اب جنوبی ایشیا میں بھارت کے بجائے انڈونیشیا کو زیادہ قابل اعتماد اور اہم شراکت دار سمجھنے لگے ہیں۔

اگر بھارت کو برکس سے نکال دیا گیا تو یہ نہ صرف اس کی سفارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہوگا بلکہ جنوبی ایشیا میں اس کے اثر و رسوخ میں نمایاں کمی کا آغاز بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

فریضہ حج یکجہتی اور اتحاد کی عظیم مثال ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم عرفہ پر حجاج کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریضہ حج یکجہتی اور اتحاد کی عظیم مثال ہے۔ اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایاکہ فریضہ حج اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے، فریضہ حج پوری دنیا سے مسلمانوں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ فریضہ حج یکجہتی اور اتحاد کی عظیم مثال ہے، جح کا موقع ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ سر دار ایاز صاد ق نے کہاکہ حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے، مناسکِ حج، قربانی، صبر اور اطاعتِ الٰہی کی یاد دلاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حج روحانی سفر ہے جو بندے کو اللہ کے قریب کرتا ہے، حج اتحاد، مساوات، صبر اور ایثار کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حجاج اپنی خواہشات کو اللہ کی رضا کے لیے قربان کرتے ہیں، حضرت ابراہیمؐ کی قربانی کی سنت امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے، سنت ابراہیمی ہمیں اپنا سب کچھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے حج 2025 کے شاندار انتظامات پر سعودی حکومت کو مبارکباد دی اور کہاکہ لاکھوں حجاج کے لیے سہولیات فراہم کرنا قابلِ تحسین ہے۔

انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ تمام حجاج کی عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے، حج کے عظیم موقع پر مسلم امہ کو فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حالت زار کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ مسلم امہ سے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعا کی اپیل کرتا ہوں، حج کے موقع پر امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے دعا گو ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے بھارت کو 4 خط ؟ ؟؟؟؟بھارتی میڈیا پھر بے بنیاد دعوے کرنے لگا
  • بھارت کی سفارتی تنہائی، برکس ممالک کا بھی اتحاد سے نکالنے پر غور
  • صدر اور وزیراعظم کی قوم و امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
  • مودی کو بڑا جھٹکا، برکس ممالک کی بھارت کو اپنے اتحاد سے نکالنے کی تیاریاں
  • سفارتی سطح پر بھارتی مشکلات میں مزید اضافہ,’’برکس ممالک کا اتحاد سے نکالنے پر غور
  • ’دیر لگی آنے میں تم کو‘، مودی کو جی 7 اجلاس کی دعوت مل ہی گئی
  • فریضہ حج یکجہتی اور اتحاد کی عظیم مثال ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • شملہ معاہدہ ابھی تک منسوخ نہیں کیا گیا: ذرائع وزارتِ خارجہ
  • چینی اقتصادی پیش رفت کے خلاف ایٹمی جنگ کا بیانیہ