Juraat:
2026-06-03@07:33:39 GMT

مودی کا زوال شروع ہو گیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT

مودی کا زوال شروع ہو گیا

پروفیسر شاداب احمد صدیقی !
بھارتی ریاست گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ کے شہر لندن کے لئے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ کالج ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں تمام242مسافروں میں سے 241 ہلاک ہوگئے جبکہ صرف ایک مسافر زندہ بچ گیا،زندہ بچ جانے والا واحد مسافر ایمرجنسی گیٹ کیساتھ بیٹھا ہوا تھا ، پولیس کے ڈپٹی کمشنر کنان دیسائی کے مطابق مجموعی طور پر حادثے میں 265افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ، کئی زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،طیارہ اس وقت ڈاکٹرز کے رہائشی کمپلیکس میں جاگھسا جب لوگ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے ۔ حکام کے مطابق ہاسٹل میں موجود میڈیکل کے تمام طلبہ کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،بھارتی میڈیا نے میڈیکل کے 5طلبہ کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی ہے ، طیارے میں 242افراد سوار میں دو نوازائیدہ سمیت 11 بچے بھی تھے ، ایئر انڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 169بھارتی شہری، 53برطانوی، 7پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری شامل ہیں، مسافروں میں سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی بھی شامل ہیں۔اس سے قبل بنگلور میں آئی پی ایل کی جیت کے جشن میں بھگدڑ، 11افراد ہلاک، 50سے زائد زخمی ہوئے ۔جنگ کے بعد بھارت اور پنوتی مودی کے خراب دن چل رہے ہیں۔جہاز کے حادثے سے مودی کی کمر ٹوٹ گئی ہے، اتنی بڑی ہلاکت کے بعد بھی جنگ کا سوچنا بربادی کے سوا کچھ نہیں ہے ۔پاکستان نے انڈیا کے جوابی حملہ میں پہلے ہی بھارت کو معاشی، سفارتی اور عسکری نقصان پہنچایا ہے ۔جنگ کے بعد بھارت عالمی سطح پر تنہا رہ گیا ہے اس کے دوست ممالک بھی اس کا ساتھ چھوڑ گئے ۔
باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
پاکستانی عوام نے 6رفال تباہ ہونے اور جیت کا جشن منایا لیکن بھارت کے ایک مسافر طیارے کی تباہی پر پاکستانی افسردہ ہیں۔
نفرت بھارت سے نہیں جارحیت سے ہے ۔محبت فقط انسانیت سے ہے جبکہ بھارت میں انسانیت ختم ہو گئی ہے جس کی واضح مثال مودی نے انڈیا کے مسلمانوں کے ساتھ ظلم کی انتہا کی اور گجرات کا قصاب کہلایا۔مودی کا تکبر غرور گھمنڈ اور طاقت کے نشے میں مدہوش اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے نے پہلگام میں پہلے اپنے ہی شہریوں کو قتل کروایا اور اس واقعہ کا الزام ہمیشہ کی طرح پاکستان پر مسلط کر دیا۔ اس کو جواز بنا کر پاکستان میں بھارت نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے پاکستان کے شہر مرید کے میں واقع ایک مسجد کو نشانہ بنایا تھا۔بھارت کی جانب سے بزدلانہ کارروائی میں شہید کی جانے والی مریدکے کی مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد نماز فجر کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئی۔بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ بھارت کے حملوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے ۔معصوم بیگناہ بچوں اور شہریوں کو شہید کر کے ظالم مودی نے اللہ کے غضب اور قہر کو للکارا۔ بھارت میں ہندتوا سوچ رکھنے والے دہشت گردوں نے مساجد کو شہید کر دیا۔ بی جے پی کی حکومت کے دوران بہت سارے مسلمانوں کو قتل کیا جاتا رہا۔بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کی ناکامی میں سرِ فہرست ہے ۔ مودی انسانیت کا قاتل ہے ۔ اس کے ہاتھ بیگناہ شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا
بھارت میں مودی دور میں جتنے بھی فالس فلیگ آپریشن، دہشت گردی کے حملے ہوئے وہ خود مودی اور اس کے حواریوں نے اپنے اقتدار کے حصول کے لیے کروائے ۔یہ لوگ لاشوں پر سیاست کرنے والے جابر و فاسق حکمران ٹولہ ہے ۔آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہو چاہے آرمی پبلک اسکول بس پر حملہ ہو معصوم بیگناہ بچوں کو درندے صفت دہشت گردوں نے سفاکانہ شہید کر دیا اس کے علاوہ بلوچستان میں جعفر ٹرین پر حملہ ہوا معصوم شہریوں کی ہلاکت پر بھارت کے شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بھارتی کسی بھی کھلاڑی، اداکار اور سیاستدان نے اظہار افسوس نہیں کیا۔ اب حال ہی میں بھارت میں ائیر انڈیا کا جہاز گر کر تباہ ہوا تو پاکستانی شہریوں سمیت ملک کے کھلاڑیوں، سیاستدانوں اور فنکاروں نے اظہار افسوس کیا جس میں بلاول بھٹو، کامران اکمل، احمد شہزاد، جنید خان و دیگر شامل ہیں۔یہ ایک مہذب ملک کی پہچان ہے ۔ مودی نے پانی بند کرنے کی دھمکی دی اس کے جواب میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کر دی جس کی وجہ سے بھارت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ بھارتی فضائی کمپنیوں کو نہ صرف پروازوں میں تاخیر بلکہ ایندھن اور دیگر آپریٹنگ اخراجات میں دوگنا اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جنگ پسندی صرف ایئرلائن انڈسٹری ہی نہیں بلکہ معیشت کے دیگر شعبوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے ، خاص طور پر کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے ۔فضائی کمپنیوں کا ماننا ہے کہ اگر پاک بھارت کشیدگی کم ہوجائے اور تعلقات معمول پر آجائیں تو ایوی ایشن سیکٹر کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے ۔تاہم کروڑوں کے نقصان کے باوجود مودی حکومت سبق سیکھنے کو تیار نہیں دکھائی دیتی۔ بھارتی حکومت نے پاک بھارت سیز فائر کو محض عارضی قرار دیا ہے ۔بھارت میں ائیر انڈیا جہاز کی تباہی کے بعد وہاں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔جہاز کا سفر اب بھیانک خواب بن گیا ہے ۔بھارتی جہاز اور نا تجربہ کار پائلٹ دونوں ناکارہ ہیں۔ پاکستان نے تہیہ کر لیا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے ۔پاکستان ایک مضبوط اور مستحکم ریاست ہے ۔تاریخ کا ایک سبق یہ ہے کہ جب کوئی ظلم پر مبنی تہذیب یا سلطنت اپنے عروج پر پہنچ جائے تو اس وقت ڈرنا چاہیے کہ یہیں سے اگلا سفر زوال کا شروع ہوتا ہے ۔ ظلم کتنا ہی طاقتور ہوجائے ‘ اس کا عروج اس کے زوال کی ایک نشانی ہوتی ہے ۔
معروف امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (CFR) نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثرورسوخ زوال کا شکار ہو چکا ہے ، جبکہ چین خطے میں مضبوط سفارتی، معاشی اور اسٹریٹجک پوزیشن حاصل کر چکا ہے ۔ سی ایف آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں جنگی شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف عسکری محاذ پر پسپا ہوئے بلکہ اب سفارتی محاذ پر بھی پے در پے ناکامیوں سے دوچار ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں بھارت کی اجارہ داری ختم ہو چکی ہے اور جنوبی ایشیائی ممالک اب نئی قیادت اور شراکت داریوں کی طرف مائل ہو چکے ہیں۔ خاص طور پر چین کی اسمارٹ ڈپلومیسی اور وسیع سرمایہ کاری نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے ۔
سی ایف آر کے مطابق بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور مالدیپ جیسے بھارت کے قریبی اتحادی اب چین کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کر چکے ہیں۔مالدیپ میں انڈیا آؤٹ تحریک کامیاب ہوئی اور نئی حکومت نے واضح طور پر چین سے دوستی کو ترجیح دی ہے ۔ نیپال کی کمیونسٹ حکومت نے کھل کر چین کی حمایت کی اور بھارت کو نظرانداز کرنا شروع کر دیا ہے ۔سری لنکا کے نئے صدر نے چین کی معیشت کو رول ماڈل قرار دیا ہے ، جو بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے ۔ بنگلہ دیش میں عوامی سطح پر بھارت مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے ۔رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ پاکستان اور چین بطور ابھرتی ہوئی خطے کی طاقتیں نمایاں ہو رہے ہیں۔ چین کی اقتصادی سرگرمیاں اور انفراسٹرکچر منصوبے نے توازن قائم کر دیا ہے ۔سی ایف آر کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کا غلبہ اب ماضی کا قصہ بنتا جا رہا ہے ۔ چین کی حکمت عملی، سرمایہ کاری اور علاقائی اتحادوں نے مودی حکومت کی سفارتی تنہائی کو مزید گہرا کر دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: بھارت میں رپورٹ میں میں بھارت بھارت کے کے مطابق بھارت کو کر دیا دیا ہے کے بعد گیا ہے چین کی

پڑھیں:

پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

پشاور:

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں بجلی کا طویل اور غیر معمولی بریک ڈاؤن شہریوں کے لیے عذاب بن گیا۔

شدید آندھی اور طوفان کے بعد شام تقریباً 6 بجے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی۔

بجلی کی بندش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔

مزید پڑھیں

پشاور سے کراچی تک نئی عوام ایکپریس ٹرین سروس شروع

شہریوں کا کہنا ہے کہ آندھی شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی تاہم طوفان کے خاتمے کے کئی گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ متعدد علاقوں میں لوگ رات گئے تک بجلی کی واپسی کے منتظر رہے۔

دوسری جانب پیسکو حکام کے مطابق طوفانی موسم کے باعث بجلی کے ترسیلی نظام میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث مختلف فیڈرز متاثر ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں اور مرحلہ وار بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 200 سال قدیم "از غیب شہید مسجد" کو مودی حکومت نے رات کی تاریکی میں مسمار کردیا
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ
  • مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو  ہونے کا اندیشہ
  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا