فرانس : گوگل کو جی میل اشتہارات پر بھاری جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں گوگل کو جی میل اشتہارات پر بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فرانس کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کمپنی جی میل پر فرانس کے ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھا رہی ہے۔ یہ کیس جی میل کے اندر ٹریکنگ کوکیز اور ذاتی نوعیت کے اشتہارات کے استعمال پر مرکوز ہے جو مبینہ طور پر صارف کی رضامندی کے بغیر ظاہر ہو رہے ہیں۔ اگرچہ یہ اشتہارات جی میل کے مفت ماڈل کی ایک عام خصوصیت ہیں لیکن کمیشن اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ اشتہارات صارفین کی رضامندی کے بغیر ظاہر ہونا ملک کے ڈیٹا پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس اقدام پر گوگل کو فرانس میں 52کروڑ 50لاکھ یوروکے جرمانے کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جی میل
پڑھیں:
صارفین کے لیے گوگل کروم کو اپ ڈیٹ کرنا کیوں ضروری ہوگیا؟
اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوراً اسے اپ ڈیٹ کریں، کیونکہ گوگل نے کروم میں موجود ایک سنگین سیکیورٹی خامی کو دور کرنے کے لیے نئی ایمرجنسی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں تیارکردہ گوگل کروم بک مارکیٹ میں آنے والی ہے؟
یہ سیکیورٹی خامی کروم کے V8 انجن میں موجود تھی، جو کہ جاوا اسکرپٹ اور ویب اسمبلی کوڈ کے اجرا کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس خطرے کو CVE-2025-5554 کے نام سے شناخت کیا گیا ہے اور اسے 10 میں سے 8.1 کا اسکور دیا گیا ہے، جو اسے ایک سنگین سیکیورٹی خطرہ قرار دیتا ہے۔
اس خامی کے باعث ہیکرز حساس معلومات چوری کر سکتے ہیں، آپ کے سسٹم میں میل ویئر یا ransomware انسٹال کر سکتے ہیں۔ گوگل نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز اس خامی کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو نشانہ بناچکے ہیں، جس کی وجہ سے فوری اپ ڈیٹ ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا
یہ ایک ماہ کے اندر کروم کے لیے دوسرا ایمرجنسی اپ ڈیٹ ہے اور رواں سال میں چوتھی بار گوگل نے خطرناک خامیوں کو دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹس جاری کی ہیں۔
کروم اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہکروم کھولیں اور اوپر دائیں جانب تین نقطوں (تھری ڈاٹ مینو) پر کلک کریں۔
Settings میں جائیں۔
بائیں طرف نیچے About Chrome پر کلک کریں۔
یہاں آپ کو بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے یا نہیں، اگر نہیں ہے تو اپ ڈیٹ خودکار طور پر شروع ہو جائے گا۔
اپ ڈیٹ مکمل ہونے پر ’Relaunch‘ کا بٹن دبائیں تاکہ نیا ورژن فعال ہوجائے۔
یاد رکھیں کہ گوگل کروم دنیا بھر میں 50 سے 60 فیصد انٹرنیٹ صارفین استعمال کرتے ہیں، اس لیے اس میں موجود کسی بھی سیکیورٹی خامی سے لاکھوں افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا اپنی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے فوراً کروم اپ ڈیٹ کرلیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اپڈیٹ ٹیکنالوجی سیکیورٹی خامی گوگل کروم