data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اکستان کے سابق وزیرِاعظم اور تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کو قید تنہائی میں تقریباً دو سال ہو چکے ہیں، اور اب ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی اس طویل اسیری پر خاموشی توڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک جذباتی پیغام میں جمائما نے نہ صرف عمران خان کی قید میں تنہائی پر تشویش ظاہر کی، بلکہ ان کے بیٹوں کو درپیش ممکنہ گرفتاری کی دھمکیوں پر بھی سخت ردعمل دیا، جسے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

جمائما نے اپنے پیغام میں لکھا:
“میرے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عمران خان تقریباً دو سال سے جیل میں تنہا قید ہیں۔ اب پاکستان کی حکومت کہتی ہے کہ اگر میرے بچے ان سے ملنے آئیں گے، تو انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ کسی جمہوری یا مہذب ریاست میں نہیں ہوتا، بلکہ یہ سیاست کے نام پر ذاتی انتقام ہے۔”

 

My children are not allowed to speak on the phone to their father @ImranKhanPTI.

He has been in solitary confinement in prison for nearly 2 years.
Pakistan’s government has now said if they go there to try to see him, they too will be arrested and put behind bars.
This doesn’t… https://t.co/ccM7QFPmlV pic.twitter.com/z2v6PKgHto

— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) July 10, 2025

جمائما کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت کے سینئر مشیر رانا ثناء اللہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر کسی متشدد سرگرمی میں شریک ہوئے، تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول، ایسی صورت میں ممکن ہے کہ برطانیہ کی ایمبیسی مداخلت کر کے انہیں واپس لے جائے۔

یاد رہے کہ عمران خان کو مئی 2023 سے مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا، جن میں توشہ خانہ ریفرنس، سائفر کیس اور 9 مئی کے واقعات شامل ہیں۔ اگرچہ بعض کیسز میں انہیں ضمانت مل چکی ہے، تاہم نئے مقدمات کے باعث ان کی رہائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

اس وقت عمران خان قید تنہائی کی سختیاں بھگت رہے ہیں، پہلے اٹک جیل اور بعد ازاں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں، جہاں ان کے بیرونی دنیا سے روابط، یہاں تک کہ اہلِ خانہ سے بات چیت کے مواقع بھی انتہائی محدود کر دیے گئے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی.

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی جو 50 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی صحت سے متعلق بات چیت کی۔

دریں اثنا عمران خان کی بہنوں سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی، بانی کی بہنوں نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا بھی دیا، راولپنڈی فیکٹری ناکے پر کے پی ممبران اسمبلی اور کارکن موجود رہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان