بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل ساڑھے 9 بجے اپیلوں کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس محمد شفیع صدیقی بھی شامل ہیں۔ لیگل ٹیم کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اپیلیں دائر کی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل ساڑھے 9 بجے اپیلوں کی سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس محمد شفیع صدیقی بھی شامل ہیں۔ لیگل ٹیم کے ذریعے بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اپیلیں دائر کی تھیں۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضمانت بعد از گرفتاری بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔