City 42:
2026-07-24@13:42:08 GMT

پاکستان کے وزیر دفاع  نے بھارت کو بڑا چیلنج کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

سٹی42: بھارت کی فضائیہ کے سربراہ کے مضحکہ خیز دعوے کے جواب میں پاکستان کے وزیر دفاع  نے بھارت کو بڑا چیلنج کر دیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے  6-10 مئی جنگ کے تین مہینے بعد  آج بھارتی ائیر فورس کے سربراہ کی جانب سے جنگ میں پاکستان کے چھ طیارے گرانے کے بچگانہ دعوے کے جواب میں بھارت کو اپنے طیاروں کی انوینٹری سامنے لانے کا چیلنج دے دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فضایہ کے تاخیر سے کیے گئے دعوے مضحکہ خیز اور ناقابل یقین ہیں۔ انہوں نے کہا،  بھارت کے جھوٹے بیانیے سیاسی مفاد کے لیے گھڑے گئے ہیں۔

 انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے تینوں ٹاپ پوزیشنزلےلیں

وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور میں ایک بھی پاکستانی طیارہ تباہ نہیں ہوا، حقیقت یہ ہے جسے دنیا تسلیم کرتی ہے کہ  پاکستان نے 6 بھارتی طیارے، ایس 400 سسٹم اور متعدد ڈرونز تباہ کیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن بنیانن مرصوص میں ثابت ہو چکا پاکستان اپنی خود مختاری پر فوری جواب دے گا، خطے کے امن کو لاحق خطرات کی ذمہ داری بھارتی قیادت پر ہوگی۔

"اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کیجئے"; بھارت میں 'الیکشن چوری' کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا


واضح رہے کہ مودی سرکار نے پاکستان پر بلا اشتعال جارحانہ حملے " آپریشن سندور" میں بری طرح مار کھانے کے تین ماہ بعد اپنی پارلیمنٹ میں اس موضوع پر بحث کرنے کی اجازت دی ہے، پارلیمنٹ میں مزید بے عزتی ہونے کے بعد مودی سرکار نے اپنی  ناکامی چھپانے کی آج ایک اور مضحکہ خیز کوشش کی ہے جس میں اس کے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا بیان دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر چیف نے مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا۔

لاہور: بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لی گئیں

بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا اورایک ریڈار طیارہ تباہ کیے۔

اس سے پہلے کئی روز تک خٓموش رہنے کے بعد  پاکستان کی طرف سے بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف خود بھارتی آرمی چیف بھی کرچکے ہیں۔

 وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران کو ان ناکامیوں کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، جو دراصل بھارتی سیاسی قیادت کی اسٹریٹجک کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔

اسپین کی تاریخی مسجد قرطبہ میں آگ لگ گئی

 خواجہ آصف نے کہا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعویٰ سامنے نہیں آیا جبکہ پاکستان نے فوری طور پر بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں اور غیر جانب دار مبصرین اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس نے متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیلز کی تباہی کی تصدیق کی، جس کا اعتراف بعض عالمی رہنماؤں اور بھارتی سیاست دانوں نے بھی کیا۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بھی پاکستانی طیارہ نشانہ بنانے میں ناکام رہا، پاکستان نے 6 بھارتی جنگی طیارے، ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹمز اور بھارتی ڈرونز تباہ کیے اور ساتھ ہی کئی بھارتی فضائی اڈوں کو بھی ناکارہ بنا دیا۔

 خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان نے بھارت کو چیلنج کیا کہ دونوں ممالک اپنے طیاروں کی فہرستیں آزاد ماہرین کے سامنے پیش کریں تاکہ حقیقت دنیا پر آشکار ہو لیکن خدشہ ہے بھارت ایسا کرنے سے کترائے گا۔

 وزیردفاع نے بتایا کہ جنگیں جھوٹ سے نہیں بلکہ اخلاقی برتری، قومی عزم اور پیشہ ورانہ مہارت سے جیتی جاتی ہیں، اس طرح کے بیانات نہ صرف عوام کو گمراہ کرتے ہیں بلکہ ایک ایٹمی خطے میں خطرناک اسٹریٹجک غلط حساب کتاب کا باعث بن سکتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیانِن مرصوص کے دوران بھی پاکستان نے واضح کر دیا تھا کہ اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہر خلاف ورزی کا فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا اور کسی بھی ممکنہ بگڑتی صورت حال کی ذمہ داری ان بھارتی رہنماؤں پر عائد ہوگی جو قلیل مدتی سیاسی فائدے کے لیے خطے کے امن کو داؤ پر لگاتے ہیں۔

تنازعہ کیا ہے؟
آپریشن سندھور اور آئی اے ایف کا مضحکہ خیز دعویٰ
9 اگست 2025 کو، ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے  اچانک دعویٰ کیا کہ 6 مئی والی جنگ کے دوران - ہندوستان کی پاکستان کے خلاف فضائی مہم - کے دوران چھ پاکستانی طیاروں کو مار گرایا گیا:  امر پریت سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک طیارے  کو تقریباً 300 کلومیٹر کے فاصلے پر گرایا گیا تھا، جو کہ ہندوستان کی سب سے طویل ریکارڈ شدہ سطح سے ہوا میں  میزائل سٹرائیک تھی۔ سنگھ نے اس "کامیابی"  کا سہرا جدید S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کو دیا اور اسے "گیم چینجر" قرار دیا۔


 حقیقت؛

انڈیا کا اسرائیل کے ذریعہ حاصل کیا ہوا روسی ایس 400 ائیر ڈیفینس سسٹم چھ مئی سے نو مئی کی جنگ کے دوران ریت کی دیوار ثابت ہوا تھا، انڈیا نے نو اور دس مئی کی درمیانی رات جب پاکستانی ائیر بیسز پر میزائلوں سے حملے کی جسارت کی تو پاکستان نے مختصر دورانئے کے جواب میں شمالی انڈیا میں موجود دو ایس چار سو ائیر ڈیفینس سسٹم منٹوں میں تباہ کر دیئے تھے اور نئی دہلی تک انڈیا کی فضا کو عملاً مسخر کر لیا تھا۔ 

اس سے قبل، پاکستان نے  چھ مئی اور سات مئی کی درمیانی رات انڈیا کے پاکستانی مساجد پر حملوں کے کچھ ہی دیر بعد اعلان  کیا تھا کہ اس نے فرانس کے ساختہ  رافیل سمیت  سات ہندوستانی طیاروں کو مار گرایا تھا، اور کچھ دن بعد  فرانس کے ائیر چیف نے ایک رافیل سمیت تین ہندوستانی لڑاکا طیاروں کے نقصانات کے شواہد کو تسلیم کیا ،  اس کے بعد کئی انٹرنیشنل نیوز  آؤٹ لیتس نے تصدیق کی کہ انڈیا کے طیارے مار گرائے گئے تھے۔ اس کے جواب میں انڈیا نے پاکستان کا کوئی طیارہ گرانے کا دعویٰ تک نہیں کیا۔

بھارت کے اندر سے تنقید
انڈین کانگریس پارٹی نے آج امر پریت سنگھ کے پاکستانی طیارے گرانے کے دعوے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کی "اہم فوجی پیش رفت"  کو شیئر کرنے میں حکومت کی تاخیر پر تنقید کی اور وزیر اعظم کے دفتر سے مکمل شفافیت کا مطالبہ کیا۔

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بنیانن مرصوص خواجہ ا صف نے صف نے کہا کہ کے جواب میں پاکستان نے پاکستان کے مضحکہ خیز وزیر دفاع کے دوران بھارت کو کہ بھارت صف نے کہ چیف نے کیا کہ

پڑھیں:

ایران کا بحرین میں ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا بڑا دعویٰ

تہران / منامہ: ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے ایک ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی امریکا کے خلاف جاری جوابی اقدامات کا حصہ ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ حملے کا ہدف امریکی کمپنی ایمیزون کی وہ ڈیٹا تنصیب تھی جو ان کے بقول امریکی فوج کو معلوماتی معاونت فراہم کرنے میں کردار ادا کر رہی تھی۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا تاہم ایرانی حکام نے اس دعوے کے حق میں فوری طور پر کوئی شواہد یا مزید تفصیلات پیش نہیں کیں۔

دوسری جانب خبر شائع ہونے تک امریکی کمپنی ایمیزون، بحرین کی حکومت یا امریکی حکام کی جانب سے ایران کے اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد ذرائع سے بھی اس حملے یا اس کے ممکنہ نقصانات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایران نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں وہ تمام فوجی اڈے یا تنصیبات جو امریکا ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کرتا ہے، ایران کی نظر میں جوابی حملوں کے لیے جائز ہدف ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایران کے دعوے درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ پہلی بار ہوگا کہ کسی بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کی تنصیب کو ایران نے براہِ راست اپنی فوجی کارروائی کا ہدف قرار دیا ہے۔ تاہم اس معاملے کی آزادانہ تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ
  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، اسحاق ڈار
  • ایران کے بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے، طیارہ گرانے کا دعویٰ
  • ایران کا بحرین میں ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا بڑا دعویٰ
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم