ریڈ کراس کی سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے دوران غزہ شہر سے مقامی آباد کا بڑے پیمانے پر انخلا ناممکن ہوگا۔

اسرائیل کا منصوبہ ہے کہ پورے غزہ پٹی پر کنٹرول حاصل کرے جس کا آغاز غزہ سٹی سے کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس دوران محصور علاقے میں بھوک اور قحط کی وجہ سے عالمی سطح پر شدید احتجاج سامنے آ رہا ہے۔

ریڈ کراس کی صدر میرجانا سپولیارک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ موجودہ حالات میں غزہ شہر سے بڑے پیمانے پر انخلا کو محفوظ اور باوقار طریقے سے انجام دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: حماس 4 اسرائیلی فوجی خواتین کے بدلے مزید 200 فلسطینی رہا کروانے میں کامیاب

انہوں نے کہا کہ انخلا کی صورت میں وسیع پیمانے پر آبادی کی نقل مکانی ہوگی جبکہ غزہ کی دیگر علاقے پہلے ہی خوراک، پناہ گاہوں اور طبی سہولیات کی شدید قلت سے دوچار ہیں اور مزید لوگوں کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

اسرائیل نے شہریوں کو غزہ کے جنوب کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے، تاہم ریڈ کراس کی صدر کے مطابق غزہ شہر میں موجود کئی لوگ بھوک، بیماری یا زخمی ہونے کے باعث اس حکم پر عمل کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق اسرائیل پر لازم ہے کہ انخلا کے احکامات کے دوران شہریوں کو پناہ، تحفظ اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل ریڈ کراس غزہ ہجرت.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل ریڈ کراس پیمانے پر ریڈ کراس

پڑھیں:

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

 عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3944 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آ گیا۔24 قیراط فی تولہ چاندی کا دام 61 روپے گھٹ کر 6 ہزار 309 روپے پر آگیا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 46 ڈالر گر کر 4050 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 6 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غیر ضروری وزارتیں ختم کرکے 5 ہزار ارب کی بچت ممکن ہے، سینیٹ کمیٹی
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم