PYONGYANG:

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اپنی مشہور زمانہ بکتر بند ٹرین کے ذریعے چین کے دارالحکومت بیجنگ کا سفر شروع کر دیا ہے، جہاں وہ بدھ کے روز ہونے والی شاندار یومِ فتح فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔

یہ دورہ نہ صرف کم جونگ اُن کا پہلا کثیرالملکی بین الاقوامی اجلاس ہوگا، بلکہ 1959 کے بعد کسی شمالی کوریائی رہنما کی چین میں فوجی پریڈ میں پہلی شرکت بھی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، اور دیگر عالمی طاقتوں کے سربراہان کم جونگ اُن کا استقبال کریں گے۔

جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کم کی بکتر بند ٹرین میں 90 سے زائد کوچز ہیں جن میں کانفرنس روم، آڈیئنس چیمبرز، بیڈرومز، اور سب سے حیران کن ایک ریستوران جہاں تازہ لابسٹر اور مہنگی فرانسیسی شراب پیش کی جاتی ہے۔

حفاظتی وجوہات کی بنا پر ٹرین کی رفتار سست رکھی جاتی ہے، اور بیجنگ تک اس کا سفر 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

یہ دورہ کم جونگ اُن اور چین کے تعلقات میں گرمجوشی کی نئی لہر کا مظہر ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مغربی دنیا روس پر پابندیاں لگا رہی ہے، اور شمالی کوریا عالمی تنہائی کا شکار ہے۔

پریڈ میں کم کے ہمراہ میانمار، ایران، کیوبا، انڈونیشیا، ملائشیا اور ویتنام سمیت 26 ممالک کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

یورپی یونین سے صرف سلواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو شرکت کر رہے ہیں، جبکہ ہنگری اور بلغاریہ نمائندے بھیج رہے ہیں۔

بیجنگ کے تاریخی تیان آن من اسکوائر میں منعقد ہونے والی 70 منٹ کی اس پریڈ میں چین کی جدید ترین فوجی طاقت ڈرون شکن نظام، جنگی طیارے، ٹینک، اور نئی فوجی اسٹرکچر کی پہلی بار مکمل نمائش دیکھنے کو ملے گی۔

یہ تقریب جاپان کی دوسری جنگِ عظیم میں شکست اور جنگ کے خاتمے کی 80 ویں سالگرہ کے طور پر منائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شمالی کوریا پریڈ میں

پڑھیں:

امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور

امریکا کے ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کر لی جسے کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

قرارداد 214 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی حمایت کی۔

یہ قرارداد واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی جس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف امریکی مسلح افواج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔

تاہم ماہرین کے مطابق اس قرارداد کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں بھی کانگریس اس نوعیت کی متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے مگر ان کے نتیجے میں جنگی کارروائیاں نہیں رک سکیں۔

مزید پڑھیے: ایران مذاکرات کے لیے بے تاب، لیکن بامعنی بات چیت ہی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

قرارداد کی حمایت کرنے والے چار ریپبلکن ارکان میں ٹام بیریٹ (مشی گن)، برائن فٹزپیٹرک (پنسلوانیا)، وارن ڈیوڈسن (اوہائیو) اور تھامس میسی (کینٹکی) شامل ہیں۔

Today, the House PASSED my bipartisan War Powers Resolution to end the war in Iran by a vote of 214-208.

This is a big victory for the vast majority of Americans who want President Trump to end this illegal war and focus on their lives right here at home. pic.twitter.com/ZaE3NtTJdP

— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) July 23, 2026

اگرچہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں معمولی برتری حاصل ہے تاہم اس قرارداد کی منظوری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اپنی ہی جماعت کے بعض ارکان کے تحفظات کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

ادھر امریکی سینیٹ میں بھی ایران سے متعلق ایک علیحدہ مگر ملتی جلتی قرارداد پر ووٹنگ متوقع تھی۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایران اور اس کے اتحادی یمنی حوثی گروپ کو بڑی فوجی سزا دینے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب، عارضی جنگ بندی کے مؤثر طور پر ختم ہونے کے 2 ہفتے بعد امریکی فوج نے ایران پر ایک اور رات فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکی ایوان نمائندگان ایران امریکا کشیدگی ٹرمپ کو جنگ روکنے کی ہدایت ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت