Islam Times:
2026-07-24@01:35:13 GMT

قرآن ایک ماڈرن بک آف سائنسز ہے، پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری

اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT

قرآن ایک ماڈرن بک آف سائنسز ہے، پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری

کریسنٹ کالج میں فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ اسلام نے انسانیت کو امن کے تصور سے آشنا کیا، تاریخ کو جھٹلایا نہیں جا سکتا، اُمت کے نوجوانوں کو فتنہ دہریت سے بچانا ہو گا، سوشل میڈیا کے ذریعے فکری انتشار پھیلایا جارہا ہے، بڑے غیرمحسوس انداز میں سوشل ڈسکشنز کا آغاز مذہب پر تنقید سے ہوتا ہے اور پھر بحث خدا کے وجود کی نفی تک پہنچا دی جاتی ہے، ایمان و کردار کی حفاظت علمائے کرام، اساتذہ اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کریسنٹ کالج شادمان لاہور میں منعقدہ ایک فکری نشست میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ایک ماڈرن بک آف سائنسز ہے، اسلام نے انسانیت کو امن کے تصور سے آشنا کیا، تاریخ کو نہ بدلا جا سکتا ہے اور نہ جھٹلایا جا سکتا ہے، امت کے نوجوانوں کو لادینیت اور دہریت کے فتنہ سے بچانا ہوگا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے فکری انتشار پھیلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے غیرمحسوس انداز میں سوشل ڈسکشنز کا آغاز مذہب پر تنقید سے ہوتا ہے اور پھر بحث خدا کے وجود کی نفی تک پہنچا دی جاتی ہے، ایمان و کردار کی حفاظت علمائے کرام، اساتذہ اور والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تصوف کیخلاف بھی نیم خواندہ ذہن زہر اگلنے میں مصروف ہیں جبکہ تصوف تزکیہ نفس، روحانی بالیدگی اور باطنی تطہیر کا نام ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ دین کیخلاف ہونیوالے پروپیگنڈا کا واحد جواب کتاب سے دوستی ہے، دنیا کا کوئی الہامی یا غیرالہامی مذہب ایسا نہیں جس میں خدا کے وجود سے انکار کیا گیا ہو۔ لادینیت کے فتنے کو 21ویں صدی میں سوشل میڈیا کے منفی استعمال سے قوت ملی، اسلام نے ابتدائی صدیوں میں ترقی اور انسانی خدمت کے معیار قائم کئے۔ نشاۃ ثانیہ کیلئے امت کو علم و تحقیق سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو بحال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ من گھڑت روایات اور مطالعہ کے فقدان کی وجہ سے دین کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے وجود سے نفی کا مطلب خود کو کھلی آنکھوں کیساتھ دھوکہ دینا ہے۔ انسانی جسم میں ایک جین ایسا ہے جو انسان کو خدا کی تلاش کی تحریک دیتا ہے۔ اسلام ایک جدید سائنٹیفک ضابطہ حیات ہے، جسے قرآن نے کھول کھول کر بیان کیا۔ ایک سازش کے تحت امت مسلمہ کے نوجوانوں کو قرآن و حدیث سے بیگانہ کیا جا رہا ہے۔ آج اسلام پر انتہا پسندی کا الزام لگایا جاتا ہے حالانکہ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے، جس نے انسانیت کو امن کے تصور سے آشنا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ خدا کے وجود

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان