Daily Mumtaz:
2026-07-24@03:25:03 GMT

بشریٰ بی بی نے طبی معائنے سے انکار کر دیا 

اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT

بشریٰ بی بی نے طبی معائنے سے انکار کر دیا 

  راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِاعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کروانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی چار رکنی طبی ٹیم بشریٰ بی بی کے معائنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، تاہم سابق خاتون اول نے معائنہ کرانے پر رضامندی ظاہر نہیں کی، جس کے باعث ٹیم بغیر معائنہ کیے واپس چلی گئی۔

میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔ ٹیم شام 7 بجے کے بعد جیل پہنچی اور تقریباً ایک گھنٹے تک موقع پر موجود رہی، تاہم سوا 8 بجے معائنے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد واپس روانہ ہوگئی۔

تاحال بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے سے انکار کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، نہ ہی جیل حکام یا پمز انتظامیہ نے اس پر کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک