قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستے سے روکا، اللہ نے ان کے اعمال کو رائیگاں کر دیا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اْس چیز کو مان لیا جو محمدؐ پر نازل ہوئی ہے اور ہے وہ سراسر حق اْن کے رب کی طرف سے اللہ نے ان کی برائیاں اْن سے دور کر دیں اور ان کا حال درست کر دیا۔ یہ اس لیے کہ کفر کرنے والوں نے باطل کی پیروی کی اور ایمان لانے والوں نے اْس حق کی پیروی کی جو ان کے رب کی طرف سے آیا ہے اِس طرح اللہ لوگوں کو اْن کی ٹھیک ٹھیک حیثیت بتائے دیتا ہے۔ (سورۃ محمد:1تا3)
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن انہوں نے اس وقت فرمایا جب کہ ایک شخص (وعظ کہنے یا خطبہ دینے کے لیے کھڑا ہوا اور اپنی فصاحت و بلاغت کے اظہار کی خاطر) بہت لمبی تقریر کی یہاں تک کہ سننے والے اکتا گئے چنانچہ اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس شخص سے فرمایا کہ اگر تم اپنی تقریر میں اعتدال و میانہ روی سے کام لیتے تو بے شک وہ تقریر سننے والوں کے حق میں بہت بہتر ہوتی ہے میں نے رسول اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے سمجھ لیا ہے یا یہ فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تقریر میں گفتگو میں اختصار کروں حقیقت یہ ہے کہ مختصر تقریر بہتر ہے۔ (ابوداؤد، مشکوٰۃ)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مسئلہ کشمیردنیا کے ہر فورم تک پہنچانا چاہتے ہیں غلام محمد صفی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-01-3
اسلام آباد(صباح نیوز)کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیردنیا کے ہر فورم تک پہنچانا چاہتے ہیں، کیونکہ آزادیِ کشمیر ہمارے لیے مقدم ہے۔یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدرڈاکٹر محمد اشرف ڈار کی قیادت میں وفدسے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں کو ہدایت دی ہے کہ جب دشمن کے مقابل کھڑے ہو تو ثابت قدم رہو۔