حیدرآباد، CNG اسٹیشن پر وین میں آگ بھڑک اٹھی, 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
حیدرآباد بائی پاس کے قریب سی این جی اسٹیشن پر وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ آگ کے باعث وین مکمل طور جل گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حیدرآباد بائی پاس کے قریب واقع سی این جی اسٹیشن میں وین میں گیس بھرنے کے دوران اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد وین میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔
اسٹیشن پر موجود ریسکیو فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا، حادثے میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وین میں
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔