Jasarat News:
2026-07-24@02:00:04 GMT

چہرہ کی شادابی

اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شادیوں کے موسم میں اس وقت عروج پر ہے جس کی وجہ سے گلی محلے کے پارلرز میں بھی کافی رش رہتا ہے. خواتین خوبصورت نظر آنے کی دھن میں بغیر سوچے سمجھے پیسے اڑا رہی ہیں جبکہ بیوٹی پارلرز کی دی گئی میک اپ والی خوبصورتی صرف ایک بار چہرہ دھلتے ہی اتر جائے گی.

اس کے برعکس، ٹماٹر گھروں میں استعمال ہونے والی بظاہر عام سی سبزی ہے مگر یہ خوبصورتی کا خزانہ بھی چھپائے ہے. اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں جس سے یہ عام جلد کے علاوہ ایکنی اور چکنائی والی جلد کے لئے بھی بہترین ہوتا ہےٹماٹر کو آدھا کاٹ لیں اور دہی میں ڈبو کر چہرے، گردن اور ہاتھوں پر اچھی طرح ملیں اور خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں سادے پانی سے چہرہ دھو کر چہرہ اچھی طرح پونچھ لیں.ٹماٹر کے گودے میں دو چمچ دہی ملا کر اسے ماسک کی طرح بھی لگایا جاسکتا ہے. اس ماسک کے استعمال سے ایکنی، چکنائی کا خاتمہ ہوگا، رنگت فوری نکھرے گی اور چہرے پر گلابی چمک آئے گی۔

ویب ڈیسک گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی