Daily Mumtaz:
2026-07-24@02:58:08 GMT

پی ایس ایل کا ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ہے، وسیم اکرم

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

پی ایس ایل کا ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ہے، وسیم اکرم

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مقامی ٹیلنٹ کو نکھارنے اور نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

پی ایس ایل نیویارک روڈ شومیں وسیم اکرم کے ہمراہ قومی کرکٹرز شان مسعود، سلمان علی آغا اور سعود شکیل پینل گفتگو میں شریک ہوئے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں ہر کسی کی محنت شامل ہے، لیگ میں کھیلنے والے تمام کھلاڑی بہترین کرکٹ پیش کرتے ہیں۔

شان مسعود نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے وہ صرف پی ایس ایل دیکھنے آتے تھے اور کسی ٹیم کا حصہ نہیں تھے لیکن اب لیگ میں شامل ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔

سلمان علی آغا نے بتایا کہ انہوں نے پی ایس ایل کا پہلا سیزن لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلا اور اس دوران ان کا تجربہ شاندار رہا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں نے لیگ کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اس کے مثبت فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ایس ایل وسیم اکرم

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار