جرمنی نے مسلح ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ایک افغان تارک وطن کو ملک بدر کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزارتِ داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان تارکین وطن کو جرمن عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بدر کیا گیا۔

وزارتِ داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں مقیم غیر ملکی شہری اگر سنگین جرائم، خصوصاً پرتشدد کارروائیوں، مسلح ڈکیتی، منشیات فروشی یا منظم جرائم میں ملوث ہوں تو انہیں پناہ یا قیام کا حق حاصل نہیں رہتا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی پالیسی کے تحت مذکورہ افغان شہری کو عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کیا گیا۔ آئندہ دنوں میں جرائم پیشہ مزید افغانیوں کی ملک بدری متوقع ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق 2018 سے اب تک 220 سے زائد افغان پناہ گزین مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جرمنی سے بے دخل کیے جا چکے ہیں۔

جن میں سے گزشتہ برس 2024 میں 28 افغان شہریوں کو جب کہ رواں برس میں اب تک 81 افغان باشندوں کو جرمنی سے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

صرف جرمنی ہی نہیں دیگر یورپ ممالک میں بھی طالبان حکومت کے بعد سے افغانستان سے فرار ہوکر پہنچنے والے افغان تارکین وطن متعدد جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی یہی صورت حال ہے۔ افغان تارکین وطن پناہ دینے والے ممالک کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

 

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جرائم میں ملوث ملک بدر

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار