جرمنی نے سنگین جرائم میں ملوث ایک اور افغان تارکین وطن کو ملک بدر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
جرمنی نے سنگین جرائم میں ملوث ایک اور افغان تارکین وطن کو ملک بدر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 December, 2025 سب نیوز
بون(آئی پی ایس )جرمنی نے مسلح ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ایک افغان تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزارتِ داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان تارکین وطن کو جرمن عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ملک بدر کیا گیا۔وزارتِ داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں مقیم غیر ملکی شہری اگر سنگین جرائم، خصوصا پرتشدد کارروائیوں، مسلح ڈکیتی، منشیات فروشی یا منظم جرائم میں ملوث ہوں تو انہیں پناہ یا قیام کا حق حاصل نہیں رہتا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی پالیسی کے تحت مذکورہ افغان شہری کو عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کیا گیا۔ آئندہ دنوں میں جرائم پیشہ مزید افغانیوں کی ملک بدری متوقع ہے۔افغان میڈیا کے مطابق 2018 سے اب تک 220 سے زائد افغان پناہ گزین مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جرمنی سے بے دخل کیے جا چکے ہیں۔
جن میں سے گزشتہ برس 2024 میں 28 افغان شہریوں کو جب کہ رواں برس میں اب تک 81 افغان باشندوں کو جرمنی سے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔صرف جرمنی ہی نہیں دیگر یورپ ممالک میں بھی طالبان حکومت کے بعد سے افغانستان سے فرار ہوکر پہنچنے والے افغان تارکین وطن متعدد جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی یہی صورت حال ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان صوبے بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا طالبان کے 3 اہلکار ہلاک کرنے کا دعوی اگلی خبرصومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ فورا واپس لے؛ صومالیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج انڈر 19سہہ ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا پاکستان میں ایران کے سفیر امیری رضا مقدم کا بے نظیر بھٹو کو 18ویں برسی پر خراج تحسین پی ٹی آئی برطانیہ نے فیلڈ مارشل سے متعلق خاتون کی تقریر سے اظہارلاتعلقی کا اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا حکومت نے عادل راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائدکردی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ فورا واپس لے؛ صومالیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج افغان صوبے بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا طالبان کے 3 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افغان تارکین وطن کو جرائم میں ملوث سنگین جرائم ملک بدر
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔