پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کا لمبی اننگ کھیلنے کا ارادہ ہے، ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ علم نہیں کہ 28ویں ترمیم آرہی ہے، پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو انہیں اسمبلی آنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا لمبی اننگ کھیلنے کا ارادہ ہے، علم نہیں کہ 28ویں ترمیم آرہی ہے، پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو انہیں اسمبلی آنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللّٰہ نے گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔ مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ کوشش کی کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، بانی پی ٹی آئی شروع سے سیاسی مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ