انڈر 19 تین ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سےہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہرارہے: زمبابوے میں کھیلےگئے انڈر 19 سہہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا۔
افغانستان کی ٹیم مقررہ 50 اوورز 226 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب سے عثمان نے 75 اور کپتان محبوب خان نے 49 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے چار، محمد صیام اور دانیال علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کےکپتان فرحان یوسف کے 65 کے علاوہ وکٹ پر کوئی بیٹر زیادہ دیر نہ ٹک سکا، لیکن وکٹ کیپر بیٹر حمزہ ظہور نے پاکستان کو مشکل ترین صورت حال سے نکالا۔انہوں نے پہلے دانیال خان کے ساتھ 36 رنز کی شراکت بنائی،201 پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے لیکن حمزہ ظہور ڈٹے رہے اور تین گیندوں قبل پاکستان کو فتح دلادی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔