اب ٹی وی اسکرین پر نظر آنے والے کھانوں کا ذائقہ بھی محسوس کیا جا سکے گا
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
جاپان میں ایک منفرد اور حیران کن ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس کی مدد سے ناظرین اب ٹی وی اسکرین پر دکھائے جانے والے کھانوں کا ذائقہ بھی محسوس کر سکیں گے۔
اس تجرباتی ڈیوائس ’’ٹیسٹ دی ٹی وی‘‘ (TTTV) کا نام دیا گیا ہے، جسے میجی یونیورسٹی کے پروفیسر ہومی میاشِتا نے اپنی تحقیقی ٹیم کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ بظاہر یہ ایک عام فلیٹ اسکرین ٹی وی جیسا دکھائی دیتا ہے، مگر اس کے اندر ایک خاص ذائقہ منتقل کرنے والا نظام نصب ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ نظام دس بنیادی ذائقوں—جیسے میٹھا، کھٹا، نمکین اور دیگر—کو مخصوص تناسب میں اسکرین پر منتقل کرتا ہے۔ ناظرین اس اسکرین پر زبان رکھ کر یا ہلکا سا چھو کر وہی ذائقہ محسوس کر سکتے ہیں جو اس وقت ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہو۔
پروفیسر ہومی میاشِتا کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا مقصد محض تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ انسانی حسی تجربات کو نئی جہت دینا ہے۔ ان کے مطابق کورونا وبا کے دوران جب لوگ گھروں تک محدود تھے، تب یہ خیال پیدا ہوا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کے مختلف ذائقوں سے لوگوں کو جوڑا جا سکتا ہے۔
یہ نظام مستقبل میں صارفین کو گھر بیٹھے دنیا بھر کے کھانوں کا تجربہ کرنے کا موقع دے سکتا ہے۔ اس کا ابتدائی پروٹوٹائپ گزشتہ سال تیار کیا گیا تھا، جبکہ اس کے کمرشل ورژن کی ممکنہ قیمت تقریباً ایک لاکھ جاپانی ین (تقریباً 639 امریکی ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔ فی الحال یہ ڈیوائس عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں اور مزید جانچ اور بہتری کے مراحل سے گزر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے امکانات ٹی وی تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ مستقبل میں اسے آن لائن کھانا پکانے کی تربیت، ریستورانوں کی ورچوئل مارکیٹنگ اور ذائقے کی بنیاد پر فاصلاتی تعلیم میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم